Shaoor Media Network

  • Home
  • Shaoor Media Network

Shaoor Media Network Amid ideological complexity, Shaoor Media stands as a beacon of truth, committed to unbiased, credible reporting fostering diverse understanding.
(9)

A ‘Research, education & social media’ institution & news media company from where religious, political, socio-economic narrative are issued for you.

01/03/2024

ذہنی بیماری کا علاج کروانے کے بجائے اسے قبول کر لینا اور اس کو تحفظ دینے کے لیے قانون سازی کرنا کون سی عقلمندی ہے؟
یہ سب جان بوجھ کر کیا جاتا ہے تاکہ مسلمانوں میں مزید انتشار پھیلایا جائے۔

Welcome to "Sawal tou Banta Hai", where curiosity sparks profound discussions!
Shaoor.pk brings you a platform that transcends boundaries, inviting guests from diverse backgrounds: education, politics, social causes, religion, and corporate realms and each episode is a tapestry of insightful conversations, aiming to enlighten and empower.
Today's episode is graced by the erudite Professor Qaiser Ahmed Raja, is a student of philosophy, science and religion. He is an ardent critic of misusing science as a tool to promote atheism. He loves having discussions with people of opposite views as the exchange of ideas can be an excellent source of knowledge. He holds that, essentially, exchanging ideas in a respectful way is the best way forward.

01/03/2024

سپریم کورٹ کا قادیانی کے حق میں متنازعہ فیصلہ۔ قادیانی زندیق ہیں۔ قرآن کی آیت کی غلط تشریح۔ آرٹیکل 20 کا غلط استعمال۔ کیا جرم ہونے سے پہلے قانون موجود نہیں تھا؟کیس کی مکمل تفصیل جاننے کے لیے دیکھیے شعور کا پروگرام Talk 360 ۔ مہمان ایڈووکیٹ فرحان اقبال صاحب کے ساتھ

Qazi Faiz Essa Controversial Judgment | Farhan Iqbal | Shoaib Madni | Talk 360 |

The recent judgment by the Chief Justice of the Supreme Court of Pakistan has become talk of the town. Most of the people are not aware of the facts regarding the case presented before the court of law. Misinterpretations of the Holy Quran has been committed on the hearing of the case that itself was of the desecration of the Holy Quran.
Have a full insight on the case with enough detail with Mr Farhan Iqbal, chartered accountant by profession, having keen knowledge on the issues on Khatm e Nubuwwat being vice chairman Khatm e Nubuwwat Forum Karachi , with Shoaib Madni.
Here is the unique conversation that fulfils the requirements of the listeners.

غزہ کے لیے امریکی فوجی افسر کی موت بھی کوئی کام نہ آسکی امریکہ ( شعور نیوز ڈیسک): برطانیہ، آسٹریلیا ، امریکہ میں غزہ ک...
01/03/2024

غزہ کے لیے امریکی فوجی افسر کی موت بھی کوئی کام نہ آسکی

امریکہ ( شعور نیوز ڈیسک): برطانیہ، آسٹریلیا ، امریکہ میں غزہ کے لیے بڑے بڑےعوامی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ یمن کے
علاوہ باقی مسلم ممالک میں سناٹا چھاہا ہوا ہے ۔امریکی فضائیہ کے 25سالہ آن ڈیوٹی افسر نے اسرائیلی درندگی کے خلاف اسرائیلی سفارت خانے کے باہر خودکو احتجاجاً آگ لگا کر خودکشی کرلی۔ یہ سب کام اس نے سوشل میڈیا پر تفصیلی وجوہات بتا کر کیا۔اس سپاہی بش نیل نے جس طرح اسرائیلی درندگی کو بیان کیا ہے اس کے باوجود اسرائیل ٹس سے مس نہیں ہوا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی نے اپنے جسم کو نظر آتش کیا ہو ۔احتجاج کی ایک شکل کے طور پر خود سوزی کی ایک طویل تاریخ ہے، جو بھوک ہڑتال سے شروع ہو کر یہاں تک جاتی ہے۔تاہم یہ سب مغربی بنیادیں رکھتا ہے۔دسمبر میں، فلسطینی پرچم کے ساتھ ایک نامعلوم شخص اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر خود کو آگ لگانے کے بعد تشویشناک حالت میں چھوڑ گیا تھا۔اسکی تفصیلات میڈیا پر شائع نہیں کی گئیں۔تاہم اس امریکی فوجی افسر کی خود کشی کے بعد سب سکتے میں ہیں۔امریکی صدارتی مہم میں ہر جگہ سخت رد عمل سامنے آرہا ہے۔اسرائیل ایک انچ بھی بربریت میں پیچھے نہیں ہٹا ہے۔وینس کے ایک آرٹ مقابلے میں سے اسرائیل کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا گیا کہ وہ نسل کشی کا مرتکب ہے۔یہ ساری مثالیں، مغرب کے ’’تصور انسانیت ‘‘کو ہی بار بار جھوٹاثابت کرر ہی ہیں۔عوام کی لائی حکومتیں عوام کا ایک کہنا ماننے کو تیار نہیں ۔ مطلب صاف ہے کہ یہ کوئی ’’عوام کی حکومت نہیں‘‘ سب ڈھونگ ہے، یوں طاقتور کا ہی راج ہے اول تا آخر۔


جمعیت علما اسلام (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن جناب قاری عثمان صاحب 28فروری بروز بدھ “شعور میڈیا نیٹورک” تشریف لائے اور...
29/02/2024

جمعیت علما اسلام (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن جناب قاری عثمان صاحب 28فروری بروز بدھ “شعور میڈیا نیٹورک” تشریف لائے اور پروگرام ریکارڈ کروایا۔ مفتی نوید عباسی صاحب بھی اس ملاقات میں ساتھ تھے۔

29/02/2024

مقصد کسے کہتے ہیں اور کیوں بظاہر نظر آنے والے مقصد کو پاکر بھی انسان بے چین رہتا ہے۔
نوجوانوں کے لیے ایک سبق اور رہنمائی

'The Ain in Life' is one of the most grotesque questions for youth. Why even after achieving the 'goals', there is no satisfaction. What is missing here? A beautiful answer to your wonders.

29فروری پاکستانی کبھی نہیں بھولیں گے، نسلوں تک غازی کی داستان منتقل ہونی چاہیےکراچی ( شعور نیوز ڈیسک):29 فروری2016  سے 2...
29/02/2024

29فروری پاکستانی کبھی نہیں بھولیں گے، نسلوں تک غازی کی داستان منتقل ہونی چاہیے

کراچی ( شعور نیوز ڈیسک):29 فروری2016 سے 2024 کے آٹھ سال پاکستان میں غازی شہید کی آواز ،مشن اور پیغام کو پیچھے نہیں دھکیل سکے۔عالمی طاقتوں کے ایما پر جس طرح 29 فروری کے دن اچانک پھانسی کی سزا پر جس طرح عمل کرایا گیا وہ آج اپنی جگہ سوالیہ نشان ہے۔طاقتور گورنر پنجاب ملعون سلمان تاثیر کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی ناموس کے قانون پر سر عام گستاخانہ الفاظ کہنے اور نصیحت کرنے پر رعونت والی تکرار کے ساتھ مزید جما رہنا ، گورنر کے لیے جہنم کے دروازے کھول گیا۔اہل پاکستان نے دیکھا کہ کوئی نماز جنازہ پڑھانے کے لیے نہیں مل رہا تھا ۔ دوسری جانب پھر پنڈی کی شاہراہوں نے ایک ’ممتاز ‘جنازہ بھی دیکھا ۔دین کو عین مطلوب ایمانی جرأت کا مظاہرہ کرنے والا عاشق رسول ﷺ ، آج بھی عالم اسلام میں روشن ستارے کی مانند ہے۔یہ سلسلہ ساری ناپاک کوششوں کے باوجود مشال خان سے لیکر جڑانوالہ تک امت مسلمہ کے غیرت مند غیور مسلمانوں کے دلوں میں تعظیم شعائر اللہ اور نامو س رسالت ﷺ کے تحفظ کی شمعیں جلا رہا ہے۔تقدیس مسلمانوں کے عقیدے کا ایک مستقل عنوان ہے ، عمل کے معاملے میں کوتاہی اپنی جگہ ہے تاہم اپنے عقیدےسے والہانہ محبت اور اپنے خالق، اسکے کلام، اس کے محبوب نبی ﷺ سے محبت کا تقاضا نئی نسل میں ایسی مثالوں سے منتقل کیا جا سکتا ہے ۔


28/02/2024

عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن اور باعمل و باکردار روحانی شخصیت مولانا بشیر فاروق قادری صاحب کے بچپن کا مزاج کیسا تھا؟
دلچسپ بلکہ قابل تقلید نکات سماعت فرمائیں۔

Welcome to "Sawal tou Banta Hai," where curiosity sparks profound discussions! Today, we are honored to host the founder of Saylani Welfare International Trust Hazrat Allama Maulana Bashir Farooqi Sahab.
,

28/02/2024

دین میں ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔ ٹیکس کے غیر منصفانہ اور ظالمانہ نظام کا حل بھی ایک ماڈل کو آزما کر ثابت کیا جا سکتا ہے۔ ٹیکس سے کس طرح جان چھڑائی جائے اور زکوٰۃ، عشر اور توظیف کے ذریعے ملک کی معیشت کو بہتر بنایا جائے، سنیں اور سمجھیں ممتاز کاروباری شخصیت طاہر انجم صاحب کی زبانی۔

Tax is one thing that horrifies the people the most. A huge part of earning is snatched from a person. Tahir Anjum, the owner of Six B foods industries, tells how Islamic system of Zakat, Ushr and Tauzeef can alternate the existing system of taxation without being thwarted by the excise division.
Listen to the podcast and learn the alternate of tax system.

27/02/2024

کم وقت میں زیادہ کام کرنے کا راز کیا ہے؟
سترہ ریسرچ پیپرز اور کئی ایجادات کرنے والے نوجوان مسلمان سے ملیں۔

Shaoor Podcast featuring Syed Umaid Ahmed, an enthusiastically engaging speaker depicting ideologies in light of the poetry of Allama Iqbal and talking about Science and Technology. Syed Umaid is a young scientist of Pakistan in the field of AI (Artificial Intelligence) who owns 17 research papers and multiple inventions & innovations. His PhD is in progress in AI. Listen to the youngster of Pakistan to be inspired. There is a great room for every child, youth, parent and teacher in this podcast.

یاد رکھیں انسانی حقوق سب کھا جائیں گے،بھارت میں مساجد کے بعد اب احادیث مبارکہ کے پیچھے لگ گئے بھارت( شعور نیوز ڈیسک): ان...
27/02/2024

یاد رکھیں انسانی حقوق سب کھا جائیں گے،بھارت میں مساجد کے بعد اب احادیث مبارکہ کے پیچھے لگ گئے

بھارت( شعور نیوز ڈیسک): انڈیا میں موجود سب سے بڑے تاریخی دارالعلوم دیوبند کے ایک فتوے کو من پسند معنی پہنا کر بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قومی کمیشن (این سی پی سی آر) نے مقدمہ دائر کرنے کی سفارش کی ہے ۔بھارت میں 25 کروڑمسلمانوں کا سیکولر ازم کے نام پرہونے والا استحصال بدترین شکلیں اختیار کر رہا ہے۔مسلم قوانین، مسلم شناخت، مساجد کی شہادت کے بعد اب احادیث نبی ﷺ کو متعصب ہندو نے ریاست کی طاقت سے نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ قومی کمیشن نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے اتر پردیش کے سہارنپور ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ کو تحقیقات کرنے اور ایف آئی آر درج کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔ این سی پی سی آر کے خط کے مطابق مدرسہ دارالعلوم دیوبند کی طرف سے جاری کردہ فتویٰ ’غزوہِ ہند‘ کو درست قرار دیتا ہے اور یہ ’ملک کے خلاف نفرت کا باعث بن سکتا ہے۔‘سوشل میڈیا پر ایک ہندو تنظیم کے سربراہ کی اپیل بھی گشت کر رہی ہے جس میں انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کہا جا رہا ہے کہ دارالعلوم دیوبند پر بلڈوزر چلائیں اور اس میں انھیں یہ بھی کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اگر وہ نہیں چلاتے تو پھر ہندوؤں کو یہ کام کرنا چاہیے۔کمزور عقائد والے مسلمانوں نے صورتحال دیکھ کر اپنی جان ، مال بچانے کے لیے ساری احادیث کا ہی انکار شروع کر دیا ہے ۔ تاحال مدرسہ کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں کٹی ہے ، این سی پی سی آر کا کہنا ہے کہ دارالعلوم دیوبند مدرسہ میں بچوں کو ملک مخالف تعلیمات دے رہا ہے اور یہ زہر یہاں سے پورے جنوبی ایشیا میں پھیل رہا ہے۔


وزارت تعلیم سندھ نے مزید 30اسکولوں کو خطرناک این جی اوز کے حوالے کردیا کراچی ( شعور نیوز ڈیسک) :نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے...
27/02/2024

وزارت تعلیم سندھ نے مزید 30اسکولوں کو خطرناک این جی اوز کے حوالے کردیا

کراچی ( شعور نیوز ڈیسک) :نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے30 سے زائد سرکاری اسکولوں کو مغرب زدہ این جی اوز کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔16 فروری 2024 کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی کیماڑی، جنوبی، دادو، قمبرشہدادکوٹ، کشمور، جیکب آباد کے اضلاع کو 6 پیکیج کی صورت اسکولوں کو حوالے کیا گیا ہے۔پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ 2010 اور سندھ پروکیورمنٹ رول 2010 کے مطابق خطرناک ایجنڈے والی مغربی فنڈڈ این جی اوز کے حوالے کیا گیا ہے تاکہ وہ یہ اسکول چلا سکیں۔کوئی یہ سوال کرنے کو تیار ہی نہیں کہ حکومت سندھ کا اسکول ایجوکیشن اور خواندگی ڈپارٹمنٹ کا مقصد صرف اسکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرناہے؟اگر سارا کام این جی اوز کو ہی کرنا ہے تو یہ محکمہ اور وزارت کس مد میں خزانے سے تنخواہیں لے رہا ہے ؟نوٹیفیکیشن میں شامل این جی اوز میں ایک ’’چارٹر فار کمپیشن‘‘ ہے جو ’’ہمدردی‘ کے نام پر شیطانی ایجنڈا رکھتی ہے ، اس این جی او کو امریکہ ، یورپین یونین سمیت تمام شیطانی اداروں کی مالی مدد حاصل ہے ۔ ایسی این جی اوز کو دیہی علاقوں کے تعلیمی ادارے اور نئی نسل حوالے کرنے سے ترقی کے نام پر جو معاشرتی تباہی برپا ہوگی اُس کا ازالہ آسان نہیں ہوگا۔


مغرب کامنافقت بھرا غلیظ چہرہ پھر سامنے آگیا، محض پسند کی شادی کرنے پر مسلمان خاتون کی برطانوی شہریت ختم کردی برطانیہ ( ...
26/02/2024

مغرب کامنافقت بھرا غلیظ چہرہ پھر سامنے آگیا، محض پسند کی شادی کرنے پر مسلمان خاتون کی برطانوی شہریت ختم کردی

برطانیہ ( شعور نیوز ڈیسک):شادی کے بعد بیوی کا شوہر کے گھر منتقل ہونا 2024 میں بھی ایک عالمگیر حقیقت ہے ۔برطانوی شہری شمیمہ بیگم 2015 میں شادی کرنے بیرون ملک گئی اور اپنے شوہر کے پاس شام منتقل ہوگئی۔ شمیمہ کا شوہر بی بی سی کے مطابق نیدر لینڈ کا شہری ہے، مگر امریکہ کو اُس کے شوہرکی دلچسپیاں و مصروفیات پسند نہیں تھیں تو اُس کے کہنے پر برطانیہ نے اپنی شہری کی شہریت ختم کردی۔4 سال بعد شمیمہ بیگم نے اپنے بچے کی ولادت کے لیے برطانیہ آنے کی کوشش کی مگر ’’ملکی سلامتی‘‘ کا نام دیکر اُس کو اجازت نہیں دی گئی۔ شمیمہ نے عدالتی کوشش کی مگر تمام برطانوی عدالتوں نے اُس خاتون کو ’’خطرہ ‘‘جان کر ملک میں آنے کی اجازت نہیں دی ۔اس وقت وہ شام کے ایک پناہ گزین کیمپ سے بیٹھ کر اپنے پیدائشی ملک میں آنے کی اجازت چاہ رہی ہےمگر برطانیہ نے اسکی شہریت بحال کرنے سے صاف انکار کردیا۔شامی مہاجرین کے کیمپ میں سہولیات کی کمی کی وجہ سے اس کے 3 بچے بھی مر چکے ہیں ۔برطانیہ کے انسانی حقوق کے مطابق شمیمہ خاتون اور اسکے بچے ، اُنکے ناپسندیدہ شخص سے شادی کی وجہ سے ’’انسان ‘‘ کی تعریف سے ہی باہر ہو چکے ہیں۔برطانیہ کے مطابق شمیمہ بیگم کی شہریت مفاد عامہ کی وجہ سے منسوخ کی گئی تھی۔بین الاقوامی قانون کے تحت برطانیہ اس بات کا ذمہ دار ہے کہ کوئی شخص بے ریاست نہ ہو۔تاہم اس معاملے میں جو مغرب کا جھوٹ سامنے آتاہے وہ یہ ہے کہ ’ہیومن ‘ ہونے کے لیے اقوام متحدہ کے منظور کردہ ملک کا ’شہری‘ ہونا بھی ایک لازمی شرط ہے۔بے ریاست ہوجانے کے بعد پھر اُس انسان کا کوئی حق نہیں رہتا اور وہ کیمپوں میں ہی زندگی گزارے گا جیسا دنیا میں روہنگیا، مشرقی پاکستان سمیت کئی کروڑ لوگ مقیم ہیں۔


یمن میں امریکہ واسرائیل سے لڑنے کے لیے مسلمانوں کی بھرتی 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی یمن ( شعور نیوز ڈیسک): حوثی ترجمان نے دع...
26/02/2024

یمن میں امریکہ واسرائیل سے لڑنے کے لیے مسلمانوں کی بھرتی 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

یمن ( شعور نیوز ڈیسک): حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ سے مقابلے کے لیے اب تک 200,000 سے زیادہ نئے مسلمانوں کو بھرتی اور تربیت دی گئی ہے۔غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور اقوام عالم پر دباؤ ڈالنے کے لیے، بحری رستوں پر تجارتی جہازوں کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ اہمیت اختیار کر چکا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق، یمن میں حوثیوں کو زبردست حمایت ،پذیرائی اور مالی وسیاسی مدد مل رہی ہے "دسیوں ہزار" نئے جنگجوؤں کی بھرتی اسی جرأت کا نتیجہ بنی ہے۔تجزیہ کاروں کو تشویش ہے کہ یہ اضافہ یمن کے سیاسی منظر نامے کو بھی تبدیل کر سکتا ہے ۔حوثیوں نے اپنے حملوں کو اب اسرائیل تک وسیع کر دیا ہے ، امریکہ تین بار یمن پر حملے کر چکا ہے مگر باقاعدہ کسی جنگ میں کودنے سے وہ بھی گریزاں ہے۔حوثی ترجمان صاف کہتے ہیں کہ "ہماری طرف سے، صیہونی، امریکی اور برطانوی دشمنوں کے علاوہ کسی اور فریق پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں ، کیونکہ وہ بھی ہم پر حملہ کر رہے ہیں۔"صنعا سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ایک سینئر محقق عبدالغنی الریانی نے الجزیرہ کو بتایا کہ "یمنی فلسطینی کاز کے بارے میں بہت پرجوش ہیں اور اس سے حوثیوں کو فائدہ ملتا ہے۔" بدر کے میدان سے افغانستان کے کہسار تک 14سو سالہ مسلمانوں کی تاریخ صرف یہ بتاتی ہے کہ صرف جہاد کا خالص جذبہ مسلمانوں کو ہر سپر پاور کے سامنے ناقابل تسخیر بنا دیتا ہے ، خواہ اسلحہ ،جہاز ، گھوڑے ، تیر تلوار ہو ں یا نہ ہو۔


25/02/2024

یہودیوں کی اشیاء کے ساتھ ساتھ ان کے نظریات کا بھی بائیکاٹ کریں۔ آخر کب تک ہم کبھی پراڈکٹس اور کبھی نفس کے ہاتھوں غلام بنتے رہیں گے؟

Boycott the Killers of the Muslim Soul | Shaoor.pk

The impact of consumer choices extends beyond the realm of personal preference and convenience; it holds the power to either perpetuate or challenge systemic injustices. Many multinational corporations, while enjoying a prominent presence in the global market, have been implicated in human rights abuses. When individuals choose to patronize these companies, they inadvertently become contributors to the perpetuation of such atrocities. Consequently, consumers must be vigilant and conscious about the brands they support, recognizing the potential consequences of their purchases. By actively choosing to abstain from products associated with companies engaged in unethical practices, consumers send a powerful message—one that reflects a collective commitment to values of justice and human dignity. This deliberate disengagement can serve as a catalyst for change, prompting corporations to reassess their practices and prioritize ethical considerations over profit margins. In embracing this responsibility, consumers play a pivotal role in shaping a global marketplace that aligns with principles of morality and compassion.

عظمتوں اور برکتوں والی رات شب برأت 15 شعبان، آج کی مبارک رات خصوصی عبادات اور دعاؤں کو احتمام کریں۔ ❤️دعا بہت اہم عبادت ...
25/02/2024

عظمتوں اور برکتوں والی رات شب برأت 15 شعبان، آج کی مبارک رات خصوصی عبادات اور دعاؤں کو احتمام کریں۔ ❤️

دعا بہت اہم عبادت اور بندے کی عاجزی کا اظہار ہے جبکہ دعا نہ کرنا غرور و تکبر کی علامت ہے۔ دعا مانگنا بہت بڑی سعادت ہے۔دعا آقا کریم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سنت بھی ہے۔ قرآنِ مجید میں اللہ پاک کا فرمان ہے : ترجمۂ : مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا۔(پ24، المؤمن60)
آقا کریم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: دعا مومن کا ہتھیار،دین کا ستون اور آسمان و زمین کا نور ہے۔ (مستدرک حاکم،کتاب الدعاء ،الدعا سلاح المؤمن . . . . الخ، ج 2/ص162،حدیث1855)

#شبِ #برات
#مُحَمَّدَﷺصَـلیَّ_اللهُ_عَلَيهِ_وَسَـــــلَّـم

بائیکاٹ ختم مت کیجیے گا، نیسلے کو فرق محسوس ہوگیا، ترکیہ نے پارلیمنٹ میں نیسلے کی مصنوعات بند کردیںسوئٹزرلینڈ( شعور نیوز...
25/02/2024

بائیکاٹ ختم مت کیجیے گا، نیسلے کو فرق محسوس ہوگیا، ترکیہ نے پارلیمنٹ میں نیسلے کی مصنوعات بند کردیں

سوئٹزرلینڈ( شعور نیوز ڈیسک): عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، نیسلے نے مشرق وسطیٰ میں " صارفین کی خریداری میں ہچکچاہٹ اور مقامی برانڈز کی ترجیح" دیکھی ہے، یہ اقرار نیسلے کے سی ای او نے صحافیوں کے ساتھ ایک کال میں کیا۔ کوکا کولا اور نیسلے کی مصنوعات کو ترکی کی پارلیمان کے احاطے میں واقع تمام ریستورانوں، کیفیٹریاز اور قہوہ خانوں میں فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ترکیہ میں سوشل میڈیا پر آج بھی امریکی، اسرائیلی و حامیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ مہم جاری ہے۔
غزہ جنگ کو پانچ ماہ ہورہے ہیں، 30ہزار معصوم شہدا 70ہزار زخمی مسلمان بچے، خواتین، جوان عزیمت کے ساتھ اسرائیلی و امریکی ظلم کا سامنا کر رہے ہیں۔ بڑی بڑی فوجیں اور ایٹم بم رکھنے والے مسلم ممالک تو خاموش ہی ہیں البتہ مسلمانوں نے اپنے طور اسرائیلی و اس کے حامی ممالک کی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم جاری رکھی ہوئی ہے ۔
برطانیہ کے یونی لیور نے بھی ایسی ہی اطلاع دی کہ جنوب مشرقی ایشیا میں اس کی چوتھی سہ ماہی میں فروخت نے مشرق وسطی کی صورتحال کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔
امریکی فاسٹ فوڈ چین، میکڈونلڈز نے بھی یہی بتایا کہ وہ گزشتہ سہ ماہی کے دوران تقریباً چار سالوں میں پہلی بار ہدف فروخت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے ۔
نیسلے 1905 میں ایک اشتراک سے بننے والی سوئس کمپنی 2014 کے بعد سے دنیا کی سب سے بڑی فوڈ کمپنی کہلاتی ہے۔ اس کمپنی کی مصنوعات اور استعمال ہونے والے کیمیکلز کی وجہ سے بھی کئی بار اس کا بائیکاٹ ہوا مگر کمپنی نےبھاری رقومات خرچ کرکے خوب خبریں دبائیں۔ کیمیکل شدہ غذاؤں سے چونکہ فوری نتائج نہیں آتے اور سارے شواہد جمع کرنے کے لیے بھاری سرمایہ درکار ہوتا ہے، اسلیے سرمایہ خرچ کرنے میں نیسلے کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ، اس سرمایہ کو صرف ایمانی غیرت ہی شکست دے سکتی ہے۔


یمن نے بحری جہازوں کے بعد اسرائیلی شہر ایلات پر حملہ کردیا، امریکہ نے بھی جوابی حملے کر دیےیمن ( شعور نیوز ڈیسک): یمن کے...
25/02/2024

یمن نے بحری جہازوں کے بعد اسرائیلی شہر ایلات پر حملہ کردیا، امریکہ نے بھی جوابی حملے کر دیے

یمن ( شعور نیوز ڈیسک): یمن کے حوثیوں نے چار ماہ سے بحری جہازوں کے بعد اسرائیلی شہر ایلات کی جانب بھی میزائل برسا دیئے۔یمن کے حوثیوں نے سمندری رستوں میں امریکہ ، اسرائیل اور اس کے حامیوں کے لیے مستقل عسکری مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں۔ برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسے یمن کے شہر عدن سے جنوب مشرق میں ایک بحری جہاز پر دو میزائل حملوں کے بعد جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔امریکہ نے اندھا دھند حملوں پر حوثیوں کی مذمت کی ہے ۔ واضح رہے کہ امریکہ بھی یمن پر کئی جوابی حملے کر چکا ہے تاہم حوثیوں کی جانب سے بھی سخت رد عمل سامنے آیا۔ امریکہ کے مطابق حملے میں حوثیوں کے اینٹی شپ میزائل اور ایک ڈرون کو نشانہ بنایا گیا ، جو بحیرہ احمر میں امریکا اوراتحادیوں کے بحری جہازوں کونشانہ بنانے والے تھے۔ایک دن قبل حوثیوں نے ایک بحری جہاز 'گلیکسی لیڈرز' پر حملہ کرکے اسکے 25 رکنی عملے کو ابھی تک زیر حراست رکھا ہوا ہے۔ ان میں کم از کم پانچ مختلف ملکوں کے باشندے شامل ہیں۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ ان کے یہ حملے غزہ کے رہنے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہیں۔ جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بند نہیں کرتا حوثی یہ حملے کرتے رہیں گے۔امریکی ترجمان ملر کی حالت اتنی خراب ہوچکی ہے کہ وہ یہ کہنےپر مجبور ہوگیا ہے کہ ' ان حملوں کی وجہ سے دنیا میں اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور مال برداری کی لاگت کے ساتھ ساتھ مال کی فراہمی کا دورانیہ بھی طوالت اختیار کر رہا ہے۔ ‘ ایسی بات کرتے وقت وہ غزہ میں مسلمانوں پر مسلط قحط و بمباری کو یکسر بھول جاتے ہیں۔


24/02/2024

سپریم کورٹ آف پاکستان کے متنازع فیصلے پر مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کا موقف.

24/02/2024

21 فروری 2024 کو سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور دارالعلوم میمن کے زیر اہتمام ہونے والی دوسری قومی اسلامی اقتصادی فورم میں سینئر صحافی اوریا مقبول جان نے اسلامی بینکاری اور روایتی بینکاری نظام کے متضاد طریقوں پر روشنی ڈالتے ہوئے استدلال کیا کہ ہمارے اکثر علماء کرام اور مذہبی ذہن رکھنے والے بینکنگ پروفیشنلز خلوص نیت کے ساتھ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ اسلامک بینکنگ کے نظام کو رائج کرکے مسلمانوں کے لیے بینکنگ کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کررہے ہیں اور عالمی معاشی تفاوت کو کم کرنے اور اسلامی اصولوں کے مطابق مالیاتی امور کے انتظام میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ تاہم، یہ سب اتنا آسان اور سادہ نہیں جتنا نظر آتا ہے کیونکہ اسلامی بینکاری نظام اسٹیٹ بینک کے نظام کے زیر اثر پروان چڑھتا ہے، جو کہ خود عالمی سطح پر سودی نظام پر مبنی ہے۔ جہاں اسلامی بینکنگ کا مقصد سود سے پاک مالیاتی نظام فراہم کرنا ہے، وہیں روایتی بینکس سود پر مبنی لین دین پر ہی انحصار کرتے ہیں، جس سے دونوں کے درمیان ایک بنیادی تنازعہ پیدا ہوجاتا ہے۔ مالیاتی ترقی کو فروغ دینے کے دوران، جدید بینکنگ نظام اکثر اسلامی اصولوں، اور انصاف کے بجائے سرمائے کی بنیاد پر مالی لین دین کو ترجیح دیتا ہے۔

On February 21, 2024, at the 2nd National Islamic Economic Forum organized by Welfare International Trust and Darul Uloom Memon, Senior Journalist Orya Maqbool Jan shed light on the contrasting approaches of Islamic banking and conventional banking systems. He argued that many of our esteemed scholars and religious-minded banking professionals believe sincerely that by promoting the Islamic banking system, they are creating a revolution in the world of banking for Muslims. They believe that Islamic banking can reduce global economic disparities and play a crucial role in managing financial affairs in accordance with Islamic principles. However, this is not as simple as it seems because the Islamic banking system is influenced by the state banking system, which is ultimately based on the global interest-based system. While the goal of Islamic banking is to provide a financial system free from interest, traditional banks rely heavily on interest-based transactions, leading to a fundamental conflict between the two. During the promotion of financial development, the modern banking system often prioritizes financial transactions based on capital rather than Islamic principles and human welfare.

برطانیہ میں غزہ مسلمانوں کی غیر معمولی حمایت کے ساتھ مسلم مخالف واقعات میں بھی تین گنا اضافہ ہوگیا: مانیٹر گروپبرطانیہ (...
24/02/2024

برطانیہ میں غزہ مسلمانوں کی غیر معمولی حمایت کے ساتھ مسلم مخالف واقعات میں بھی تین گنا اضافہ ہوگیا: مانیٹر گروپ

برطانیہ ( شعور نیوز ڈیسک) : برطانیہ میں مسلم مخالف نفرت کے واقعات پر نظر رکھنے والے ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد مسلم مخالف اور نفرت آمیز واقعات میں پہلے کے مقابلے میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔
برطانیہ جو لبرل آزادی، مساوات کا اپنے آپ کو امام کہتا ہے وہاں ایسے واقعات ان تمام نظریات کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں جو پہلے کروڑوں انسانوں کے قتل عام پر گھڑے گئے ہیں۔
مشرقی لندن میں ایک بس میں اسلامی لباس میں ملبوس ایک مسلمان خاتون پر حملہ کیا گیا اور کہا گیا کہ "تم مسلمان مصیبتیں پیدا کرنے والے ہو"۔ مسجد میں نمازیوں کو جان سے مارنے کی تحریری دھمکی دی گئی ،مسلم خواتین کو "دہشت گرد" کہنے کے واقعات، اسکولوں میں نماز سے روکنے کے واقعات شامل ہیں۔

7 اکتوبر کے بعد چار مہینوں میں 2,010 کیسز صرف برطانیہ میں ریکارڈ کیے گئے ہیں ، جو کہ 2022-2023 کے اسی عرصے کے دوران 600 واقعات سے زیادہ ہے، یااسکو 335 فیصد اضافہ کہا جائیگا۔ ادارے کے ڈائریکٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ "مسلم مخالف نفرت میں یہ اضافہ ناقابل قبول ہے ۔ہم امید کرتے ہیں کہ سیاسی رہنما برطانیہ میں یہود دشمنی anti-Semitism کی طرح مسلم مخالف نفرت islamophobia کو بھی ناقابل قبول قرارد یں گے ۔
دنیا بھر سے مسلمان مغربی ممالک کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے جس قیمت پر دوڑے جاتے ہیں وہ قیمت اُن کا گند ،کچرا صاف کرنے سے کہیں زیادہ ہے۔


میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کی کھلے عام منشیات استعمال کرنے کی وڈیو وائرلکراچی ( شعور نیوز ڈیسک): کراچی کی سب سے ...
24/02/2024

میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کی کھلے عام منشیات استعمال کرنے کی وڈیو وائرل

کراچی ( شعور نیوز ڈیسک): کراچی کی سب سے معروف میڈیکل یونیورسٹی کی کینٹین میں طلبہ و طالبات کی اجتماعی طور پر منشیات استعمال کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یہ کام دن دیہاڑے بنا کسی خوف کے کیا گیا ، قریب بیٹھے کسی اور مبینہ طالب علم نے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔وڈیومیں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طالب علم منشیات ڈال کر سگریٹ بنا رہا ہے اور پھر اسکے ساتھ طالبات اجتماعی طور پر سگریٹ کے کش لے رہی ہیں۔ طلبہ و طالبات کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی البتہ وڈیو نے ناظرین پر اپنے گہرے سماجی اثرات مرتب کیے ہیں۔ جدید تعلیمی اداروں کے لیے جس تہذیب، تربیت کا دعویٰ کیا جاتا ہے جب وہاں کی ایسی وڈیوز سامنے آتی ہیں تو اس پورے تعلیمی نظام پر سوال اٹھا دیتی ہیں کہ یہاں سے کس طرح کے ڈاکٹرز ، انجینئرز و غیرہ تیار ہو رہے ہیں۔


قادیانیوں کو عدلیہ سے مبینہ رعایت ملنے پر ملک بھر میں شدید رد عمل آنا شروع ہوگیاکراچی( شعور نیوز ڈیسک) : سپریم کورٹ آف...
24/02/2024

قادیانیوں کو عدلیہ سے مبینہ رعایت ملنے پر ملک بھر میں شدید رد عمل آنا شروع ہوگیا

کراچی( شعور نیوز ڈیسک) : سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس کی جانب سے 6 فروری کو ایک قادیانی کے مقدمے کی سماعت میں دیئے جاے والی ضمانت اور فیصلے کے نکات کے خلاف شدید رد عمل آنا شروع ہو گیا ہے۔دینی جماعتوں اور تحریک ختم نبوت ﷺ کی جانب سے نما زجمعہ کو ملک بھر میں خطبات کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی نےسوال اٹھایا ہے کہ اگر آئینِ پاکستان کے خلاف جانے والا غداری کا مرتکب ہوتا ہے تو اللّٰہ و رسول ﷺ کے حکم کے خلاف تاویل لانے والا اور اس تاویل کے تحت دشمنان ختمِ نبوّت ﷺ کو فائدہ پہنچانے والا کیا کہلائے گا؟انہوں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو فی الفور اللّٰہ و رسول ﷺ کے حضور معافی مانگ کر اپنے اس فیصلے سے رجوع کرنا چاہیے جس کے نتیجے میں پاکستان کی اسلام پسند اکثریت کے دل اس وقت غم و غصے کی شدت سے چھلنی ہیں۔تحفظ ناموس رسالت ﷺ سمیت دیگر دینی جماعتوں نے بھی بیانات کی صورت رد عمل دینا شروع کردیا ہے ۔


23/02/2024

امریکہ میں آج مسجدیں تو پہلے سے زیادہ ہیں لیکن نمازی؟
دردناک حقیقت خود امریکی رہائشی کی زبانی ملاحظہ فرمائیں۔
مغرت انسان کے ایمان کو اس طرح نشانہ بناتا ہے کہ مسجد تو باقی رہتی ہے لیکن اس میں آنے والے باقی نہیں رہتے۔

A or an …?
Pakistan has been facing financial crisis for decades. Youth of this country seems discouraged due to no opportunities for them, or at least as is claimed.
America, being claimed as the dream-land of every human, fascinates Pakistanis due to the differences of living standards that seemed to be parted as east and west.
But, is it an opportunity or the door to Hell?
Being liberal and imposing modernity in every possible sense, the USA has become one of the most dangerous places for Faith of a person. No doubt, one can earn there, but can they keep their Faith intact?
This is the discussion everyone must listen to if there is the slightest spark of the wish to be going the USA.

عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فحش مواد ہٹانے کا حکم دے دیاکراچی( شعور نیوز ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ نے مقدمے کی سماعت کر...
23/02/2024

عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فحش مواد ہٹانے کا حکم دے دیا

کراچی( شعور نیوز ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان میں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز سے فحش مواد کو فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی نے سوشل میڈیا پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے اپنی پٹیشن میں عدالت کو بتایا کہ انٹرنیٹ پر پیسہ کمانے کی خاطر ’’فیملی وی لاگننگ ‘‘ کے نام پر ’’فحاشی ‘‘کو فروغ دیا جارہا ہے۔اِس قسم کے مواد کی اشاعت سے لوگ چونکہ ویوز کی وجہ سے پیسہ کما رہے ہیں اس لیے مستقل اس عمل کو بڑھاوا مل رہا ہے ۔ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ نئی نسل مستقل اس کام کو پیسہ کمانے کا آسان ذریعہ جان کر اس میں شامل ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ نے وکیل سے کہا کہ فیس بک، ٹک ٹاک اور دیگر ایپس سے فحش مواد ہٹایا جائے، کچھ بھی ہو احکامات پر عملدرآمد مکمل طور پر چاہیے اور تمام ویب سائٹس سے قابل اعتراض مواد ہٹا دیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے وکیل نے عدالت سے وقت مانگتے ہوئے بتایا کہ فیس بک، یوٹیوب یا کسی ویب سائٹ پر مواد ہٹانے کا اختیار پی ٹی اے کو نہیں ہے، قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے متعلقہ حکام کو لکھنا پڑتا ہے۔ عدالت نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کے خلاف فوری ایکشن لینے اور پورا چارٹ بنا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔


امریکی اداروں کے تعاون سے جاری پی ایس ایل کے دوران فلسطین کی حمایت پر پابندی لگا دی گئی لاہور ( شعور نیوز ڈیسک): امریکی ...
23/02/2024

امریکی اداروں کے تعاون سے جاری پی ایس ایل کے دوران فلسطین کی حمایت پر پابندی لگا دی گئی

لاہور ( شعور نیوز ڈیسک): امریکی اداروں کی فنڈنگ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پاکستان سپر لیگ کرکٹ کے میچز میں فلسطین کی حمایت میں کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔امریکی اداروں کی فنڈنگ پر ویسے ہی پی ایس ایل بائیکاٹ کی مہم جاری تھی کہ یہ معاملہ مزید سامنے آگیا۔گذشتہ روز میچ دیکھنے کے لیے آنے والی خاتون کو اسٹیڈیم کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔خاتون نے اپنی ہتھیلی پر فلسطین کے حق میں ایک نعرہ لکھا ہوا تھا۔ خاتون نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار نے بدتمیزی کی اور کہا کہ یہ سیاسی و متنازعہ پیغام ہے جو کچھ لوگوں کو برا لگتا ہے۔‘‘یہ بات پی ایس ایل کی ٹکٹس کے پیچھے لکھی شرائط میں سے ایک ہے ’ایسے پوسٹرز، بینرز یا پلے کارڈز جن میں مذہبی، سیاسی، یا نسلی امتیاز کا متن یا تصاویر شامل ہوں، انہیں لے جانا سختی سے منع ہے۔ باوجود اسکے کہ خاتون کا پیغام یا نعرہ حکومت پاکستان کی پالیسی کےمطابق تھامگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تماشائیوں کو فلسطین کے حق میں بینرز لے جانے سے منع کرنے کا فیصلہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔


22/02/2024

اپنا انجام سوچ لو!
کھیل، لذات اور مزے چاہیے یا آخرت کی کامیابی؟
افسوس یہ شیطان فلسطین کے جھنڈے میدان میں نہیں لے جانے دے رہے۔
‏امریکہ نے جنگ بندی کے خلاف تیسرا ویٹو کردیا اور ہمارے بچوں کو مارنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے اور افسوس ہم کھل میں لگے ہوئے ہیں۔

22/02/2024

عورت بحیثتِ ماں بھی نشانے پر ہے۔ سرمایہ دار نے ممتا کو بھی اپنے منافع کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ ہم سے دیسی غذائیں چھین کر پہلے پیکیجڈ فوڈ سے دولت کمائی اور اب وہی دیسی غذائیں Organic کے نام پر مزید مہنگی کر کے ایک بار پھر دولت کمائی جا رہی ہے۔ مسلمان ماں کو بھی سمجھنا ہوگا کہ دین کی ہدایات ہی اولاد اور خاندان کی بقاء کی ضمانت ہیں۔

"The Ladies Talk" is a platform by Maymar - Shaoor Media Network ( ) where women come together to discuss critical topics. In this video, they explore the significant roles women play in the context of the Gaza-Israel conflict. Through the lens of , they likely delve into the multifaceted experiences, challenges, and contributions of women amidst the complex dynamics of war and conflict in the region. The conversation might touch upon the various roles women undertake during times of crisis, shedding light on their resilience, activism, and efforts towards peace and resolution.

Address


Telephone

+923331006620

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaoor Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share