Al Bakht Tv

Al Bakht Tv Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Bakht Tv, TV Channel, Haji Mora D I Khan, .
(1)

01/10/2023
20/07/2023

کھٹملوں کے بارے میں دلچسپ حقائق!!

کھٹمل بغیر خوراک کے تقریباً 70 دن تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ کہ کھٹمل اپنے وزن سے سات گنا زیادہ خون چوس سکتے ہیں یہ ایسا ہی ہے جیسے کہ کوئی اوسط انسان ایک وقت میں 120 گیلن پانی پی جائے۔ اسکے علاوہ خون چوستے وقت انکے منہ سے ایسا کیمکل خارج ہوتا ہے جو انسنای جسم کے متاثرہ حصے میں چوں کی گردش کو بڑھق دیتا ہے جس سے انہیں خون چوسنے میں آسانی ہوتی ہے۔ کھٹمل ایک وقت میں خون چوس کر چھپ جاتے ہیں اور تقریبآ پندرہ سے بیس دن اسے ہضم کرنے میں لگاتے ہیں۔ ایک مادہ کھٹمل خون ہضم کرنے کے بعد ہر روز ایک سے سات انڈے دیتی ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ کھٹمل دنیا بھر میں کم و بیش ہر خطے اور ملک میں پائے جاتے ہیں۔ انکی تعداد 1990 کے بعد تیزی سے بڑھی جسکی کئی وجوہات ہیں جن میں سے ایک انسانوں کی نقل و حرکت میں اضافہ اور استعمال شدہ فرنیچر کا زیادہ استعمال بتایا جاتا ہے۔
کھٹمل نقطہ انجماد سے لیکر 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔

20/07/2023

سائنس کا وقت آچکا ہے!!

ہم آج کے نوجوانوں کو جو سوال کرتے ہیں یہ کہہ کر چُپ نہیں کرا سکتے کہ سوال کرنا غلط ہے یا اسکی گنجائش نہیں۔ جب ذہن میں سوال آتا ہے تو اسکا جب تک جواب نہ دیا جائے جو تسلی بخش ہو، تب تک چین نہیں آ سکتا۔ یہ انسان کی فطرت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جدید دور کا نوجوان جو اپنے اردگرد دنیا کو بدلتے دیکھ رہا ہے مگر جب وہ دقیانوسی باتیں سنتا ہے تو ہیجان کی کیفیت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ اسے سمجھ نہیں آتی کہ جدید دنیا کا علم ٹھیک ہے جو ترقی کے راستے کھولتا ہے اور جو ثبوتوں اور دلائل کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے، جس پر برسوں دنیا کے ذہین اور محنتی لوگ عمریں گزار دیتے ہیں یا پھر ماضی کے قصے کہانیاں۔

چلیے کچھ عرصے تک مزید وہ ان کہانیوں پر یقین کر کے زندگی گزار لے گا مگر ایک دن ہر اس سوچنے سمجھنے اور مشاہدہ کرنے والے شخص پر آئے گا جب اسے صدیوں سے بنے بنائے گھسے پٹے جوابات تسلی و تشفی نہیں دے سکیں گے۔

مجھے ہنسی اُن بدہئیتوں پر آتی ہے جو آج طرح طرح سے حیلے بہانے اور الٹ پلٹ تشریحات سے گنجائشیں پیدا کر کے نوجوانوں کو رام کر رہے ہیں، انہیں بتا رہےہیں کہ موجودہ علم ایک طرف تو انکی کہانیوں کی تائید کرتا ہے مگر دوسری طرف اگر وہ علم انکے قصے کہانیوں اور لغویات کو غلط ثابت کرتا ہے تو وہاں دراصل وہ غلط نہیں بلکہ جدید علم غلط ہے۔ :)

یہ تضادات سے بھرے لوگ زمانے کے سیلاب میں بہنے والے ہیں کیونکہ تضادات پر دنیا یا معاشرے آگے نہیں بڑھتے۔

ایک روز ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہ ہو گا۔ دوسری طرف آج نیوٹن کو دنیا جانتی ہے، آئن سٹائن کےسب معترف ہے۔ کہیں بھی کسی بھی رنگ نسل ، ذات پات کے شخص کے پاس چلے جائیں ان سے زبردستی ان سائنسدانوں کی عزت نہیں کروائی جاتی مگر پھر بھی وہ انکے کام اور انکی خدمات کے معترف ہوتے ہیں۔ دل سے عزت کرتے ہیں، کروائی نہیں جاتی، ٹھونسی نہیں جاتی کہ کرو نہیں تو مرو۔ دنیا کا ہر شخص ایسے لوگوں کی تعریف کرتا ہے کیونکہ انکا کام انسانیت کا کام ہے۔ انکے کام سے دنیا کو کچھ حاصل وصول ہوا ہے۔ انکی شان میں خالی خولی عظمتوں کے مینار کھڑے نہیں کیے گئے۔

اور وہ جو ذہنی بونے ہیں اور جدید دنیا میں اپنے مرتے ہوئے خیالات و نظریات کو مجبوراً جدید علوم کا سہارا دیے پھرتے ہیں، پھنستے جا رہے ہیں۔ ایک روز انہیں خیالات اور انفارمیشن کا ریلا بہا لے جائے گا۔ ایک روز ان گنجائشیں پیدا کرنے والے بہروپیوں کو دنیا جان جائے گی اور لوگوں کو بھی سمجھ آ جائے گی کہ یہ سب دل کو بہلانے اور محض اپنا کاروبار چلانے کے لیے کرتے ہیں۔ سورج کے سامنے آنکھیں بند کر لینے سے رات نہیں ہو جاتی۔
منطق، عقل اور فہم و فراست اپنا راستہ ڈھونڈ لیتی ہے اور کوئی خیال جسکا بیج ذہن میں پڑ جائے تو اسکی جڑیں پورے جسم میں پھیل کر ہی رہتی ہیں۔

اور کچھ روز سہی، ان سب کا کاروبار ٹھپ ہونے والا ہے۔ ہم نہیں تو آنے والی نسلوں میں انکا نام لینے والا کوئی نہ ہو گا اور ان ہر لوگ ہنسے گے۔ آج بھلے لوگ انکے آگے ہاتھ باندھ کر اپنی عقل کو گروی رکھوا لیں۔خوف سے دنیا نہیں جیتی جاتی۔ ذہن مسخر نہیں کیے جاتے۔
ایسے بونوں نے صدیوں سے انسانوں کو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم رکھا اور اپنی چاندی بنائی۔ دنیا انہیں وقت آنے پر بھول جائے گی اور انکا نام بھی نہ ہو گا نام لینے والوں میں۔ بس چند روز اور۔۔

بقول فیض:

چند روز اور میری جان فقط چند ہی روز

جسم پر قید ہے جذبات پہ زنجیریں ہیں

فکر محبوس ہے گفتار پہ تعزیریں ہیں

اپنی ہمت ہے کہ ہم پھر بھی جیے جاتے ہیں

زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں

ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں

لیکن اب ظلم کی میعاد کے دن تھوڑے ہیں

اک ذرا صبر کہ فریاد کے دن تھوڑے ہی

26/06/2022
26/06/2022
26/06/2022
26/06/2022

Address

Haji Mora D I Khan

Telephone

+92414521350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Bakht Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Bakht Tv:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share