Discover Real Balochistan

  • Home
  • Discover Real Balochistan

Discover  Real Balochistan بلوچستان کی حقیقی مناظر ثقافت سے روشنائی قدیم سے جدید ت

02/03/2022

Rights only Discovery Real Balochistan. Beautiful police officer of Lasbela

12/02/2022

چولستان جیپ ریلی 2022 گڈانی کے میر بیربک نے دوسری پوزیشن لے لی

07/02/2022

آغا فیصل جان خان آف قلات

03/12/2021

_حب:گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی تاریخ میں دوسرا بڑا اور پْر آسائش مسافر بردار بحری جہاز Antares Expeninceگڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر42 پر لنگر انداز ہو گیاہے ا س بڑے اور پْر تعیش بحری جہاز کا وزن 30ہزار ٹن بتایا جاتا ہے اور جہاز میں عملے سمیت2ہزار سے زائد افراد کے سوار ہونے کی گنجائش موجودہے انٹر اس ایکسپرینینس نامی مسافر بردار جہاز میں سفر کرنے والوں کیلئے ڈبل بیڈ کے 700کمرے،کیسینو،سوئمنگ پولز،تھیٹر سینما گھر،گمیز زون،فٹنس کلب،میڈیکل سینٹر،پارٹی ڈانسنگ ہال سمیت دیگر تمام سہولیات موجود ہیں جو کسی 7 اسٹار ہوٹل میں موجود ہوتی ہیں مذکورہ شپ 1993ء میں اٹلی میں تیار کیا گیا اس بحری جہاز کو 28سالوں تک دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں سفری مدت پوری کرنے کے بعد اسکریپ کرنے کیلئے گڈانی کے شپ بریکر سیٹھ احمدعالم خان نے خریداہے_

27/07/2021
29/04/2021

بلوچستان کو تعلیمی سہولیات دو

29/03/2021

امریکن یوٹویبر انجیلا کارسن کا دورہ بلوچستان ضلع لسبیلہ خوبصورت مناظر کو فلم بند کرتے ھوے۔Angela Carson visits US YouTuber Balochistan Lasbela District filming beautiful scenes

26/03/2021

Gwadar Beautiful Baluchistan

17/03/2021

HUB RALLY 2021

17/03/2021

HUB Rally 2021

09/03/2021

Hub Rally 2021

08/03/2021

HUB.Rally 2021

03/03/2021

سینکڑوں غاروں پر مشتمل پاکستان کا پراسرار شہر روغان

ہمارے ملک میں متعدد ایسے مقامات موجود ہیں جن سے خود ہمارے ملک پاکستان کی عوام بھی مکمل طور پر واقف نہیں ہیں جبکہ یہ مقامات اپنے اندر کئی پراسرار راز سموئے ہیں- انہی مقامات میں ضلع لسبیلہ میں ییلہ شہر سے کچھ فاصلے پہ ایک مقام گونڈرانی بھی ہے جسے شہرِ روغان کے نام سے جانا جاتا ہے-

اس شہر کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں موجود پہاڑوں میں سینکڑوں غاریں بنی ہوئی ہیں لیکن ان غاروں کی تعمیر کے حوالے سے تاریخ بالکل خاموش ہے-
گونڈارنی صوبہ بلوچستان میں کراچی سے 175 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع لسبیلہ میں واقع ہے- یہ شہر قدیم قصبے بیلہ کے شمال میں 28 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے-

مؤرخین کا خیال ہے کہ ان پہاڑوں میں موجود غاریں بدھ مت مذہب کے پیروکاروں نے تعمیر کی ہیں اور وہ یہاں رہائش پذیر تھے- ان غاروں میں چھوٹے چھوٹے کمرے بھی بنے ہوئے ہیں جو مختلف راستوں سے منسلک ہیں-

برطانوی دور میں یہاں 1500 غاریں موجود تھیں لیکن مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے انگنت غاریں گر چکی ہیں اور اب صرف 500 غاریں باقی رہ گئی ہیںشہر روغان, پریوں کا دیس یا روحووں کی نگری ....!!!
مختصر جائزہ تاریخ حوالہ جات سے

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ سے قریب 28 کلومیٹر شمالی مغربی پہاڑوں میں واقع مزار جو کہ کئ ناموں سے مہشور ہے _ مائی پیر, مائی گوندرانی اور مائی بروچانی مائی باستانی غازی جندرانی اس کے علاوہ " شہر روغان " بھی اس جگہ کا قدیمی اور تاریخی نام ہے _
شہر روغان سے مشرق میں گیدروشیاء ارمابیل
اس شہر کی تاریخ گمشدہ ہے, اگر آثار باقی ہیں پہاڑوں میں بنے غار نماء مکانات _ پہاڑوں میں ان مکانات کی وجہ سے ہی " پریوں کے دیس, روحوں کی نگری " جیسی روایتوں نے جنہم لیا _
ان مکانات کو دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے اور ان روایات کی صداقت کا گمان پختہ یقین میں بدل جاتا ہے _ اس کے علاوہ مائی گوندرانی کا مزار جسکے بارے میں روایت ہے کہ اس نے باقاعدہ جنگ کرکے جنات کو اس شہر سے بے دخل کیا _
پہاڑوں کے دامن میں پہاڑ کو کاٹ کر جس مہارت سے وہ غار نماء مکانات بنے ہیں اور اسکی تاریخ نہ ملنے کے سبب ایسی روایات کا جنہم لینا فطری بات ہے _
_ 1962 میں آثار قدیمہ کی ٹیم نے ایک جگہ کھدائی کرکے شیریں کے محل کے آثار دریافت کر لیۓ لیکن ابھی بھی بہت کچھ مخفی ہے _
پہاڑوں میں بنےمکانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ شہر روغان میں لوگوں نے ان پہاڑوں کو کاٹ چھانٹ کر اپنے رہنے کیلیۓ یہ مکانات تعمیر کیۓ تھے _ اور اس شہر کے اجڑنے کے بعد یہ روایتیں بن گئیں, اب ﷲ تعبارک تعالا بہتر جانے وہ مکانات پریوں کے ہیں, ان میں روحیں بستی ہیں یا کہ انسانوں نے انہیں اپنی رہائش کے لیۓ بنایا, جس کے
بھی تھے کمال ہے, وہ باکمال تھے _ تحریر رپورٹ تحقیق ڈنہ فیض بروھی

28/02/2021

Off Road Hub Jeep Rally

26/02/2021

شیخ فیصل کی آواز میں ۔ خوبصورت نظم بلوچستان پہ

24/02/2021

https://youtu.be/3-xUu_zpfnEhttps://youtu.be/SE0v5GEDXKwچندراگُپ | Chandragup کوسٹل ہائی وے ؛ نیشنل ہنگول پارک لسبیلہ بلوچستان 🚩🌿💃

کراچی سے 200 کلومیٹر دُور، ہنگول نیشنل پارک کنڈ ملیر یا پرنسس اوف ہوپ کی جانب جاتے ہوئے ہنگول سے کچھ پہلے سڑک سے بائیں، جانب سمندر کی طرف سڑک پر مڑ جائیں تو 8 کلومیٹر بعد چند پہاڑ نظر آئیں گے یہ آتش فشاں پہاڑ ہیں.. انہیں آتش فشاں کی بجائے کیچڑ فشاں کہیں تو زیادہ مناسب ہے کیونکہ اِن میں سے لاواے کی بجائے کیچڑ نکلتا ہے۔ یہ ضلع لسبیلہ کا علاقہ ہے۔ سب سے بڑا، بلکہ دنیا میں ابھی تک سب سے بڑا آتش/کیچڑ فشاں "چندرا گُپ" تقریباً 100 میٹر بلند ہے اور یہاں اکثر اوقات لوگوں کی کافی آمدورفت دیکھی جاتی ہے۔ اِس پورے علاقے میں 80 کے قریب آتش فشاں پھیلے ہوئے ہیں۔ ٹیکٹانِک فالٹ لائنز کی قربت نے بلوچستان کو نہایت عجیب و غریب خوبصورتیوں سے قدرت نے دلکش مناظر و حیرت انگیز خدوخالوں سے نوازہ ھے

چندرا گُپ کا لفظی مطلب ہے "چاند کی غار".. اگر ٹیلی سکوپ پر چاند کی سطح کو دیکھیں تو آپ کو مُردہ آتش فشاں نظر آئیں گے جن کی چوٹی پر گہرا پیالہ ہوتا ہے، اس پیالے کو Crater کہتے ہیں۔ ہر آتش فشاں چاہے زندہ ہو یا مُردہ، اُس کی یہی خصوصیت ہے۔ چندرا گُپ بھی وہی خدوخال رکھتا ہے اگرچہ یہ ایک زندہ آتش فشاں ہے.. ایکٹِو مَڈ وولکینو.. اور ہر آتش فشاں چاہے وہ لاوا نکالے، کیچڑ نکالے یا برف نکالے، اُس کا ارضیاتی فنکشن ایک ہی ہوتا ہے، زیرِ زمین عظیم ٹیکٹانیکی دباؤ کو ریلیز کرنا۔

چندرا گُپ پر لوگوں کی آمدورفت سیروتفریح کے لیے نہیں بلکہ سندھ اور بلوچستان کے ہندو مت پیروکار یہاں سے چند کلومیٹر دُور واقع ہنگلاج سِیتا دیوی نانی مندر کو جاتے ہوئے راستے میں اِیدھر آ جاتے ہیں چندرا گُپ کی ٹاپ پر کئی کئی فٹ تک اچھلتے یا بلبلے بناتے ٹھنڈے کیچڑ کے بلبلے بنتے رہتے ھیں ؛ 5 کلومیٹر دور افق پر حاوی نیلگوں نیل بحرِ ہند نظر آتا ھے

بعض اوقات کیچڑ اتنا زیادہ نکلتا ہے کہ چندراگُپ کی ڈھلوانوں سے ہوتا ہوا نیچے تک چلا آتا ہے۔ اِسے کہتے ہیں جام چھلک پڑنا۔ یقیناً یہ کیچڑ معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے اور اِسے ملتانی مٹی کی طرح جِلد پر لگانے سے طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ کم از کم ہندو پیروکار یہی کرتے ہیں۔

ہنگلاج سِیتا دیوی کے نام سے ہی "ہنگول نیشنل پارک" کا نام وجود میں آیا ہے۔ سنسکرت میں لفظ ہنگولہ سے لفظ ہنگلاج نکلا ہے اور اِس کا مطلب "سندُور" ہے۔ سندور وہی سرخ پاؤڈر ہے جو ہندو پیروکار اپنے ماتھے پہ لگاتے ھیں

سوال یہ ہے کہ اِن علاقوں میں ہندو مت مذہب کیا کر رہا ہے۔ تاریخ کہتی ہے کہ ہندو مت کا آغاز ہی دریائے سندھ کے کناروں سے ہوا

چندراگُپ کے قریب درست زاویہ پر کیمپنگ ایک منفرد تجربہ ہے.. شَب بھر آسمان پہ ستاروں کی جمبٹ کہکشاں، چندراگُپ کے پس منظر میں ایسے نظر آتھے ھیں جیسے اُسی میں سے نکل رہی ہوں اور ساؤنڈ ٹریک کے طور پر بحرِ ہند کی سسکیاں سنائی دیں گی.. ۔ ۔ اے محبوب کہاں ہو، مَیں چاند پر بیٹھا تمہارا انتظار کر رہا ہوں ( ویسے ہم ہنگلاج سِیتا دیوی کی بجائے ایک اور دیوی "پرنسس اوف ہوپ" کی جانب جانے میں زیادہ رجحان رکھتے ہیں۔لیکن یہاں کے نظارے واقعی حسین ھیں رات میں ؛؛؛؛؛؛؛
یہ تمام تاریخی اور قومی ورثہ سے تعلق رکھتی معلومات ہیں.... ڈنہ فیض بروھی

22/02/2021

Qaitta Gilditours & Karachi Kings then play in Gwadar. Balochistan Pakistan.

22/02/2021

Qaitta Gilditours & Karachi Kings then play in Gwadar.Blochistan Pakistan.

Qaitta Gilditours & Karachi Kings then play in Gwadar.  Thesis Shall Bay God for Balochistan Cricket, Youth and Gwadar.....
22/02/2021

Qaitta Gilditours & Karachi Kings then play in Gwadar. Thesis Shall Bay God for Balochistan Cricket, Youth and Gwadar..and, For Cricket in Pakistan.

Address


Telephone

+923002975883

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discover Real Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share