Mezban News HD

  • Home
  • Mezban News HD

Mezban News HD Welcome to the official Mezban News page. Get Breaking News, must-see videos and exclusive

25/11/2025

دہشتگردوں کا ارادہ ہے کہ خیبرپختونخوا اور پاکستان کا امن خراب کیا جائے، جو ہمارا امن خراب کرینگے، وہ ہمارے اور مُلک کے دشمن ہیں، ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، سُہیل آفریدی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پشاور دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی

20/11/2025

اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور پولیس افسران کے درمیان مکالمہ
اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو پولیس نے روکا تو موقع پر ہی تلخ و گرم گفتگو دیکھنے میں آئی۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس افسران سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا،
آپ نے مجھے کیوں روکا ہے؟ پہلے جاکر جیل والوں سے پوچھیں، لکھ کر لائیں۔

20/11/2025

امریکی کانگریس کی رپورٹ نے مئی میں پاکستان کی فتح پر مہر لگا دی ہے۔ اور اب تو ٹرمپ ہر تقریر میں پاکستان کی جانب سے 7 نئے نکورے جہاز گرانے کا ذکر کرتے ہیں۔ یہ کامیابی مسلح افواج کے بہادر جوانوں، ایئر فورس کے شاہینوں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ممکن ہوئی، جنگ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلا خوف میری مشاورت سے فیصلے کیے اور پاکستان کو فتح دلوائی، شہباز شریف

20/11/2025

کل ہم نے اپنے الائنس کی طرف سے یوم سیاہ کا اعلان کیا ہے،
یوم سیاہ ہمارے بنیادی اور قانونی حقوق کی معطلی کے خلاف منایا جا رہا ہے،
26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم اشرافیہ کے لیے پاس کی گئی ہیں،
موجودہ پارلیمان مکمل طور پر ناکام ہے،
موجودہ پارلیمان عوام کا منتخب کردہ پارلیمنٹ نہیں ہے،
حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے،
عوام سے ووٹ کا حق چھینا گیا ہے،
ووٹ کی کوئی قدر باقی نہیں رہی،
ووٹ کو عزت دو والوں نے ووٹ دینے والوں پر سب سے زیادہ ظلم کیا،
ووٹ ایک کو دیا جاتا ہے اور پارلیمان میں کوئی اور بیٹھتا ہے، ام
فارم 47 کی حکومت عوامی مفاد کے خلاف قانون سازی کر رہی ہے،
حکومت آئین کی بنیادی روح کے خلاف قانون سازی کر رہی ہے،
اپنے حقوق کے تحفظ اور باعزت شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنے کے لیے کل آواز اٹھانی ہوگی،
آپ کہیں بھی کالا جھنڈا اٹھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں،
اپنے احتجاج کی ویڈیو بنا کر دنیا کو بتا دیں کہ ہم ان ناجائز فیصلوں کے خلاف ہیں، آپ کہیں بھی کالے جھنڈے کے ساتھ ویڈیو میسج دیں اور آواز اٹھائیں، ہم سب کو اعلان کرنا ہے آمریت مردہ باد اور جمہوریت زندہ باد، عمران خان اور تمام بے گناہ قیدیوں کو انصاف اور میرٹ کے مطابق رہا کیا جائے،
عوام سے اپیل ہے آئیں اور جمعہ کو ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھائیں، اسد قیصر

20/11/2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حویلیاں ایبٹ آباد میں تاریخی جلسے سے خطاب کیا، جہاں عوام کی بھرپور شرکت نے ثابت کر دیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام آج بھی تبدیلی اور حقیقی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں صوبے میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور شفاف گورننس کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا۔

19/11/2025

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ میں اہم خطاب

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ (GIK) میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے ملک کی ترقی کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو جدید تکنیکی تعلیم فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صوبائی حکومت تعلیمی انقلاب لانے کے لیے تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ GIK جیسا عالمی معیار کا ادارہ ملک کے ہر صوبے کے طلبہ کے لیے امید کی کرن ہے، اور حکومت ایسے اداروں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو مضبوط مستقبل دینا چاہتی ہے۔
انہوں نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل علم، تعلیم اور تحقیق سے جڑا ہے۔ حکومت اس سلسلے میں نئے تعلیمی منصوبوں، اسکالرشپس اور جدید سہولیات کو ترجیح دے رہی ہے۔

تقریب میں طلبہ اور اساتذہ نے وزیراعلیٰ کے اقدامات کو سراہا اور تعلیم کی بہتری کے لیے کیے گئے اعلانات کا خیرمقدم کیا

31/05/2025

پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے امریکا آ رہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جنوبی ایشیائی ملک (پاکستان) امریکا کے ساتھ ٹیرف (محصولات) سے متعلق ایک نیا معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

جوائنٹ بیس اینڈریوز پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ،
"ہم بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ امریکا بھارت کے ساتھ ایک بڑی ڈیل کے بہت قریب ہے، جبکہ پاکستانی نمائندے بھی جلد امریکا آ رہے ہیں۔"

ٹرمپ کے مطابق،
پاکستان کو اپنی برآمدات پر 29 فیصد امریکی ٹیرف کا سامنا ہے، کیونکہ اس کا تجارتی سرپلس 3 ارب ڈالر ہے۔

بھارت کو امریکا کے ساتھ شپمنٹ پر 26 فیصد ٹیرف درپیش ہے۔

قبل ازیں، وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ایلون مسک کی موجودگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ،
ہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا، جوہری کشیدگی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے۔

یہ نویں مرتبہ ہے جب ٹرمپ نے بھارت و پاکستان کے درمیان ممکنہ جوہری جنگ کا حوالہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا،
ہم ان ممالک سے تجارتی معاہدہ نہیں کر سکتے جو ایک دوسرے پر گولیاں برسا رہے ہوں۔ اگر بھارت اور پاکستان لڑ رہے ہوں تو ہماری ان سے تجارت میں کوئی دلچسپی نہیں۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں دوبارہ کشیدگی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، اور عالمی سطح پر امریکا کا کردار اہم ہوتا جا رہا ہے۔

🔴 مزید اپڈیٹس کے لیے "میزبان نیوز" کو فالو کریں

31/05/2025

پاکستان کے فخر ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنی پہلی ہی تھرو میں 86.34 میٹر کا زبردست پھینک مارا اور براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا،

یہ کارکردگی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے ایشیا میں ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ارشد ندیم کا یہ عزم اور محنت نوجوان نسل کے لیے ایک مثال ہے۔

دعا ہے کہ وہ فائنل میں بھی ایسا ہی شاندار پرفارم کریں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں۔ 🇵🇰🏅

میزبان نیوز ارشد ندیم کی اس کامیابی پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔ 👏

Address


Telephone

+923041322122

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mezban News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mezban News HD:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share