Kaif jutt

Kaif jutt Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kaif jutt, Media/News Company, .

10/08/2023

سانگھڑ:-
خبر شامل کرتے ھیں ھمارے خاص نیوز پاکستان کے رپورٹر محمد کیف سے

ملک بھر کی طرح سانگھڑ میں بھی یوم آزادی قومی عقیدت، احترام اور جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں پولیس لائن میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، اس کے علاوہ اس سال یوم آزادی پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے۔ آج ڈپٹی کمشنر سانگھڑ محمد اسحاق گاد کی زیر صدارت ان کے دفتر میں یوم آزادی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام تعلقہ جات کے ای سیز کے دفاتر میں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، اسکولوں اور کالیجز میں تقاریر اور کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پولیس لائن میں قومی پرچم لہرانے کی مرکزی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں 8:58 پر سائرن بجائے جائیں گے اور 9 بجے قومی پرچم لہرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں اور سول ہسپتال کے مریضوں میں مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اسحاق گاد نے کہا کہ قومی دن منانا ہر شہری کا اولین فرض ہے اور ہم اس دن ثابت کریں گے کہ ہم اپنے پیارے ملک سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں۔

08/08/2023

سانگھڑ :- رپورٹ محمد کیف
پیر طریقت رہبر شریعیت خواجہ سرکار سید فضل حسین شاہ گیلانی چشتی صابری ترمزی کا 63 وا ں عرس مبارک بڑی شان و شوکت سے مورخہ 21 22 23 محرم الحرام بروز منگل بدھ جمعرات مورخہ 10 9 8 اگست 2023
سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتی صابری ترمزی
حضرت خواجہ سید انور علی شاہ گیلانی سید نزیر احمد شاہ چشتی صابری پوش دامت برکاتم عالیہ کی زیر صدارت (بمقام) دربار عالیہ حضرت خواجہ سید فضل حسین شاہ گیلانی نزد سانگھڑ قبرستان سانگھڑ شریف نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جاۓ گا جس میں دربار غسل شریف و ختم قرآن شریف ختم خواجہ خواجگان بعد ازاں روانگی چادر شریف لنگر کا اہتمام کیا جاۓ گا جبکہ بعد نماز عشاہ محفل سماع کا بھی انعقاد کیا جائیگا جس میں پنجاب کے مشہور قول شرکت کریں گے عرس میں شرکت کرنے کی عام دعوت ھے

25/07/2023

سانگھڑ:
نیۓ منتخب ہونے والے چیئرمین میونسپل کمیٹی سانگھژ راشد اسلام مغل بارش ایک بڑا چیلنج ۔
تفصیلات کیمطابق حالیہ ہونیوالی بارشوں نے نیۓ منتخب ہونیوالے میونسپل کمیٹی سانگھژ کے چیئرمین راشد اسلام مغل کو ایک امتحان میں ڈال دیا ہے کیونکہ شہر سانگھژ گزشتہ 70 سالوں سے متعدد بنیادی مسائل سے دوچاررہا ،میونسپل کمیٹی سانگھژ میں مشینری جس میں فائر برگیڈ ،ٹریکٹرز ،ٹرالیاں و دیگر سامان ناکارہ ہو چکا ورثے میں ملا ،اختیارات سنبھالتے ہی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اب موجودہ صورت حال یہ ہے کے چیئرمین صاحب علاقے سے بارش کا جتنا پانی نکلواتے ہیں اتنی بارش اور آجاتی ہے میونسپل کمیٹی کی بلڈنگ کے اطراف بھی پانی جمع ھے جبکہ شہر میں گندگی کے ڈھیروں میں بھی اضافہ ہو رہا ھے اور کی مقامات پر پانی کھڑا ھے

سانگھڑ:- رپورٹ سانگھڑ وگردونواع میں موسلادھار بارش ،نشیبی علاقے زیرآب ،شہر روڈ رستے سیلابی پانی کا منظر پیش کرنے لگے ،کئ...
23/07/2023

سانگھڑ:- رپورٹ
سانگھڑ وگردونواع میں موسلادھار بارش ،نشیبی علاقے زیرآب ،شہر روڈ رستے سیلابی پانی کا منظر پیش کرنے لگے ،کئ علاقوں کی بجلی معطل ،شہری زندگی مفلوج۔
تفصیلات کیمطابق آج صبح ہی سے گہرے بادلوں نے سانگھژ کو گیر رکھا تھا شدید گرمی تھی لیکن قبل از نماز عصر شدید بارش شروع ھوگی جس سے موسم تو خوش گوار ھو گیا مگر شہر کا منظر سیلابی ریلے کا منظر پیش کرنے لگا گلی محلوں شہر کامین مرکزی ایم اے جناح روڈ برساتی نالے کی شکل اختیار کر گیا ،نشیبی علاقے زیر آب اگۓ جبکہ جمیل کالونی کے رہائشیوں نے میونسپل کمیٹی پر شدید تقید کرتے ھوے کہا کے کونسلرز اور چیئرمین صاحب کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے برساتی پانی ھمارے گھروں میں داخل ھورہا ھے کیونکہ نالیا ں بند ھیں اور کچرے کے ڈھیر لگے ھوے ھیں جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم ھوگیا کئ علاقوں کی بجلی تا بحال نہی ھو سکی دوسری جانب کپاس کی تیار فصل کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ھیں ،اب بھی آسمان پر گہرے بادل ھیں اور ھلکی بوندا باندی جاری ھے۔

23/07/2023

سانگھڑ:- رپورٹ .

بیانیہ بنانے اور نعرے مارنے سے عوامی مسائل اور ریاست ترقی نہی کرتی اس کیلئے عملی کام کی ضرورت ہے اور الحمدوللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی آئی ملک میں خوشحالی آئی کیونکہ عوام کی طاقت مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔ رہنما ملک امتیاز الحق ۔

تفصیلات کیمطابق رہنما مسلم لیگ (ن)ملک امتیاز الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب سے پاکستان بنا اس کے بعد دیگر ترقیاتی کاموں کے علاؤہ علاقے میں اگر بجلی کا کام کرایا تو مسلم لیگ (ن) نے کرایا اور اس کام کرانے میں میری کاوشیں شامل حال ھیں علاقے میں بجلی پر ریکارڈ تاریخی کام ہوا اور جاری ہے،انھوں نے مزید کہا کہ سانگھڑ کی تاریخ میں پہلی بار اتنا کام ہوا ہے اس سے پہلے بتایۓاگر اتنا کام ہوا ہو میرے سے پہلے یہاں پر حکومت میں لوگ تھے اور اچھے برے کے مالک تھے مگر انہوں نے کچھ نہیں کیا اور میں نےسانگھڑ سمیت آس پاس کے علاقوں میں کئ کروڑوں روپے کے بجلی کے پول اور متعدد ٹرانسفارمر لگواۓہیں عوام کو بنیادی مسائل کا حل چاھیے انھوں نے ہماری تصویریں نہی دیکھنی کام دیکھنا ہےاور انشاءاللہ میری خواہش ہے کہ پورے شہر میں نئی بجلی کی تاریں اور پول اور جہاں اوور لوڈ ہے وہاں پر بھی بہت جلد ٹرانسفارمر لگائے جائیں گے اور میں بغیر کسی رنگ و نسل مذہب کے بلاتفریق کام کر رہا ہوں مجھے کسی سے کوئی لالچ نہیں ہے اور رہی بات سیاست کی وہ ہر کسی کا حق ہے اور میرا سیاسی تعلق بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے میرا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اور مسلم لیگ (ن) نے صرف سانگھڑ میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں تاریخی کام کئے ہیں اور وہ عوام کے سامنے ہیں اور اگلی حکومت بھی انشاءاللہ مسلم لیگ (ن) کی ہوگی.

22/07/2023

سانگھڑ :- رپورٹ
منگلی تھانہ کے نواحی گاؤں لائق جمالی میں گزشتہ شام منگلی پولیس نے جمالی برادری کے گھروں پر چھاپہ مارا،چھاپے کی ویڈیو مقامی لوگوں نے پیش کی۔مقامی لوگوں کیمطابق کہپولیس نے غریب لوگوں کے گھروں کو مسمار کر دیا اور متاثرہ افراد کے سونا، زیورات، رقم ایک بکرا پانچ مرغی ، سولر پلیٹیں کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر سامان سمیت تمام سامان اٹھا کر لے گئے اور اس کے علاوہ قرآن شریف کو بھی نہ چھوڑا وہ بھی ساتھ لیے گے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بتایا جائیے کہ ہمارا قصور کیا ہے ہم کسں کے پاس جا کر انصاف مانگیں۔ھم مسکینوں کو پولیس کے ظلم سے بچا یا جاے ھم کھلے آسمان تلے گرمی میں جل رہے ہیں ھمارے ساتھ انصاف کیا جاۓ.. S H O منگلی نے اس کارروائی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو موقف دینے سے انکار کر دیا. وڈیو میں پولیس گھر مسمار کرتے صاف دکھائی دے رہے ہیں.شائد یہ منگلی پولیس کے اھلکار ھیں یا پولیس وردیوں میں بااثر افراد۔کیونکہ منگلی پولیس اس واقعے سے لاعلمی ظاہر کررہی ھے۔

سانگھڑ:-(رپورث محمد کیف )کاٹن فیکٹریز اور پیڈی مالکان کاشتکاروں کیلئے عذاب بن گیۓ ،حکومت اور ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کو ...
10/07/2023

سانگھڑ:-(رپورث محمد کیف )

کاٹن فیکٹریز اور پیڈی مالکان کاشتکاروں کیلئے عذاب بن گیۓ ،حکومت اور ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کو انکا جائز حق دلوا سکتی ہے اس کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، ڈپٹی کمشنر سانگھژ کے احکامات پر عملدرآمد کرنے کے بجاۓ کاٹن فیکٹری مالکان نے خریداری ہی بند کردی، جبکہ پیڈی مالکان کپاس خریداری کا انتہائی نامناسب ریٹ دے رہے ہیں جو کے ظلم ہے۔ میر دریحان خان بگٹی۔

تفصیلات کیمطابق ممتاز سماجی شخصیت میر دریحان خان بگٹی نے حکومت سندہ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کے موجودہ ملکی معیشت کو ہر ذی شعور شخص جانتا ہے۔اور منہگائی نے کس قدر تباہی مچا رکھی ہے متوسط طبقہ کس قدر معاشی بد حالی کا شکار ہے لیکن شرفاء اور گرانفروش ،ذخیرہ اندوز اور بلیک مافیا سرگرم عمل ہے ،پاکستا ن ایک زرعی ملک ہے اور زراعت ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن اس وقت ناقص پالیسیوں کے باعث یہ پیشہ بھی دم توڑ چکا ہے اس وقت فی ایکڑ کپاس کی فصل پر 3بوری یوریا،ایک بوری ڈی اے پی، زمین کی تیاری ،بجائی اور ادویات کی اسپرے کا خرچ تقریباً 60 ہزار سے زائد ہے جبکہ سال بھر حفاطت علاوہ اور موسمی تبدیلی کے باعث اوسط پیداوار 20 سے 25 من آرہی ہے،کسان سال بھر محنت کے بعد فصل مارکیٹ میں لاتا ہے جہاں مگرمچھ بیٹھیں ہیں جو فی من 3 سے 5 کلو کانٹا کٹوتی کرتے ہیں اور ریٹ من پسند لگاتے ہیں جیسے سانگھژ مارکیٹ میں 6000 ہزار سے 7000 ہزار فی من خریداری ہورہی ہے اس اعدادوشمار سے کسان کو 5000 ہزار روپےسے بھی کم رقم مل رہے جس سے وہ اخراجات پورے کریگا یا بچوں کا پیٹ پالے گا،اس وجہ سے ہی ہماری زمینیں بنجر ہورہی ہیں اور زراعت جو کہ آخری سہارا بچا ہے وہ متاثر ہورہا ہے چھوٹے کاشتکاروں کی حالت تو قابل رحم ہو چکی ہے۔انھوں نے مزید کہا کے مقامی انتظامیہ اور حکومت سندہ اس اہم مسلے کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے،فیکٹری مالکان کا قبلہ درست کرے اور کپاس کی خریداری ریٹ یقینی بنانے نیز پیڈی مالکان کا کٹوتی سسٹم بند کرواۓ۔اگر کسان خوشحال ہوگا تو وطن عزیز خوشحال ہوگا۔

ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد کیف خاص علی ڈی نیوز سانگھژ

عام  اطلاع👇ڪنڊيارو جي ننڍڙي معصوم 8 سالا نياڻي گلشاد والد گل حسين جيڪا ڪوٽڙي (Kotri) پوليس کي ھٿ آئي آهي ذات يا وڌيڪ ت...
09/07/2023

عام اطلاع👇
ڪنڊيارو جي ننڍڙي معصوم 8 سالا نياڻي گلشاد والد گل حسين جيڪا ڪوٽڙي (Kotri) پوليس کي ھٿ آئي آهي ذات يا وڌيڪ تفصيل ننڍڙي نٿي ٻڌائي سگهي پوسٽ کي شئير ڪيو وڃي جيئن معصوم جا وارث ملي سگھن؟
رابطي لاء اي ايس آء طارق بلوچ
0313 1554192

07/07/2023

Address


Telephone

+923153241724

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kaif jutt posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kaif jutt:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share