Media JournAlism Club

  • Home
  • Media JournAlism Club

Media JournAlism Club Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Media JournAlism Club, Media/News Company, Eden tower gulberg 3 offc M2 19, .

27/02/2023
18/12/2022
23/08/2019

بریکنگ نیوز
مظفر آباد سے چکوٹھی کی طرف آزادکشمیر کے صحافیوں کا احتجاجی مارچ کل ہو گا
آزاد کشمیر پولیس نے صحافی برادری کو چناری کے مقام پر ہی روکنے کا فیصلہ کر لیا . ذرائع

21/08/2019

مظفرآباد :

مہاجرین جموں و کشمیر بھارتی ریاستی جبر کے خلاف سڑکوں پر نکل پڑے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے ۔ اقوام متحدہ سے کشمیر کو بچانے کی اپیل کردی ۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل کرفیو اور نہتے عوام پر ظلم و تشدد کے خلاف مہاجرین بستی بسناڑہ کے سینکڑوں افراد سڑک پر نکل پڑے ۔ خواتین ، نوجوان اور بچوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادئ جموں و کشمیر کے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندرہ مودی کا پتلا اور بھارت کا جھنڈا بھی نظر آتش کیا۔ بھارت مخالف احتجاجی ریلی کی قیادت مشتاق السلام، امتیاز لون، حمزہ شاہین، عزیراحمدغزالی ،عبدالاحد لون، آصف مخدومی، عمرآصف، گل زمان تانترے، ممتاز عباسی، سجاد شاہ، زاہد فاروق، گلزار ملک، اقبال میر، محمد اسماعیل خان، زارہ نزیر اعوان ، فریدہ شاہین، ناز بی بی، سدرہ بانواور دیگر نے کی۔ مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے مقبوضہ جموں کشمیر آج 16 دنوں سے مسلسل کرفیو اور پابندیوں کی زد میں ہے ۔ بھارت کے ظلم، تشدد اور بربریت کا راج قائم ہے 16دنوں سے کشمیر میں محصور ہمارے پیاروں کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ ہمارا کشمیر بھارت کے ظلم کا شکار ان کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں، بھارتی افواج نے پوری ریاست کو کرفیو میں جکڑ رکھا ہے۔مقررین نے کہا کے بھارتی افواج نے ہمارے گھروں کو ہماری ریاست کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ پورا کشمیر قید خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے بھارتی افواج کے کرفیو کی وجہ سے بچے دودھ کے لئے ترس رہے ہیں بیماروں کو علاج میسر نہیں ۔ بھارتی ظلم کی وجہ سے لاکھوں گھرانے خوراک کی کمی کا شکار ہو چکے ہیں، بھارتی افواج ہمارے بھائیوں کو جیلوں میں ڈال رہی ہے۔ بھارتی افواج ہمارے بزرگوں کو مار رہی ہے۔ جموں کشمیر جل رہا ہے ، مقررین اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور او آئی سی سے محصور کشمیری عوام کو بچانے کیلیئے آپنا مؤثر کردار ادا کریں، بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کا نوٹس لینا عالمی برادری کی زمہ داری ہے ۔ مظاہرین نے سڑک پر مارچ کیا اور آزادئ کشمیر کے نعرے بلند کئے۔

08/08/2019

آج کی تازہ ترین خبر
*نیب نے مریم نواز کو گرفتار کر لیا*
نیب نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو چودھری شوگر ملز کیس میں‌ طلب کیا گیا تھا جس میں‌ عدم حاضری کی بنا پر تحویل میں‌ لے لیا گیا۔
مریم نواز کے کزن یوسف عباس کو بھی نیب کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا۔ یوسف عباس بھی نیب کو چودھری شوگر ملزکیس میں مطلوب تھے ۔
مریم نواز آج صبح اپنے والد نوازشریف کو ملنے کیلئے کوٹ لکپھت جیل آئی تھیں، جیسے ہی وہ ملاقات کر کے جیل سے باہر نکلیں انھیں نیب ٹیم نے حراست میں لے لیا۔
بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کو نیب نے آج چودھری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا تھا جہاں وہ حاضر نہیں ہوئی تھیں جس پر ادارے کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

08/08/2019

*شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے*
شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
جبکہ زلزلے کی گہرائی دو سو اناسی کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

08/08/2019

*کینال روڈ پر زیرتعمیر غیرقانونی عمارت مکمل مسمار*
ایل ڈی اے ٹیم کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ۔ کینال روڈ، رضوان گارڈن اور ہربنس پورہ میں متعدد عمارتوں اور تین دکانوں کو گرا دیا گیا ۔
ہربنس پورہ میں تین دکانیں گرادی گئیں ۔ آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر علی عباس نے کی ۔

08/08/2019

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کی کال

03/08/2019

کینال روڈ پر خطرناک ٹریفک حادثہ
کینال روڈ پرمسلم ٹاؤن موڑکےقریب کارسوارکی خطرناک ڈرائیونگ،سڑک پرزگ زیگ بناتی کارنے موٹرسائیکل سواروں کوٹکرمار کر فرار ہوگیا ۔
حادثے میں دوافراد شدید زخمی ہوئے ۔ زخمی افراد کو ریسکیو کی جانب سے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

03/08/2019

زیر بحثصادق سنجرانی دوبارہ چئیرمین سینیٹ منتخبپیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہمحسن عباس حیدر پراہلیہ کے الزامات

ریسٹورانٹس، ملک شاپ،چائے مراکز بھی ایف بی آرکے نشانے پرآگئے

ان تمام کاروباری حضرات کو بھی ٹیکس دینا ہوگا، ایف بی آر نے کراچی کے 486 کھانے پینے کے مراکز کو نوٹسز جاری کردیے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اگست 2019ء) ملک بھر میں ریسٹورانٹس، بیکریز، ملک شاپ،چائے اور آئس کریم پوائنٹ بھی ایف بی آر کے نشانے پر آگئے ،ان تمام کاروباری حضرات کو بھی ٹیکس دینا ہوگا، ایف بی آر نے کراچیکے 486کھانے پینے کے مراکز کو نوٹسز جاری کردیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کھانے پینے کے مراکز ،ریسٹورانٹس، بیکریز، ملک شاپ،چائے اور آئس کریم پوائنٹ ودیگر پر ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں بھی کرلی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے فی الحال کراچی میں کھانے پینے کے مراکزکو ٹیکس دھارے میں شامل کرنے کے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ ایف بی آر نے کراچی کے 486کھانے پینے کے مراکز کو نوٹسز جاری کردیے۔ایف بی آر نے کہا کہ متعلقہ مراکز ٹیکس دینے کیلئے خود رجسٹرڈ کریں۔
زیر بحثصادق سنجرانی دوبارہ چئیرمین سینیٹ منتخبپیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہمحسن عباس حیدر پراہلیہ کے الزامات
ریسٹورانٹس، ملک شاپ،چائے مراکز بھی ایف بی آرکے نشانے پرآگئے
ان تمام کاروباری حضرات کو بھی ٹیکس دینا ہوگا، ایف بی آر نے کراچی کے 486 کھانے پینے کے مراکز کو نوٹسز جاری کردیے
sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 اگست 2019 17:09

ریسٹورانٹس، ملک شاپ،چائے مراکز بھی ایف بی آرکے نشانے پرآگئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اگست 2019ء) ملک بھر میں ریسٹورانٹس، بیکریز، ملک شاپ،چائے اور آئس کریم پوائنٹ بھی ایف بی آر کے نشانے پر آگئے ،ان تمام کاروباری حضرات کو بھی ٹیکس دینا ہوگا، ایف بی آر نے کراچی کے 486کھانے پینے کے مراکز کو نوٹسز جاری کردیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کھانے پینے کے مراکز ،ریسٹورانٹس، بیکریز، ملک شاپ،چائے اور آئس کریم پوائنٹ ودیگر پر ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں بھی کرلی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے فی الحال کراچی میں کھانے پینے کے مراکزکو ٹیکس دھارے میں شامل کرنے کے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ ایف بی آر نے کراچی کے 486کھانے پینے کے مراکز کو نوٹسز جاری کردیے۔ایف بی آر نے کہا کہ متعلقہ مراکز ٹیکس دینے کیلئے خود رجسٹرڈ کریں۔
(جاری ہے)

دوسری جانب لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے فکسڈ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں سے فوری مشاورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں لاہور چیمبر پہلے ہی تجاویز دے چکا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کے لیے ایف بی آر اور تاجر برادری میں اچھے تعلقات ضروری ہیں ، اس کے لیے تاجروں کے فکسڈ ٹیکس سمیت دیگر معاملات سے متعلق تحفظات دور کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کاروباری تنظیموں کے نمائندوں کی پیش کردہ تجاویز کو مدنظر رکھا جائے توموجودہ ٹیکس پالیسیوں میں کاروبار دوست اصلاحات کی جاسکتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بہت تشویشناک ہے کہ ٹیکس حکام نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں آنے کی ترغیب دینے کی بجائے موجودہ ٹیکس دہندگان پر ٹیکسز کا بوجھ بڑھارہے ہیں جس سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی خواہش کے مطابق فکسڈ ٹیکس نظام متعارف کروانے سے ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی اور حکومتی محاصل بڑھیں گے جبکہ حکومت کے انتظامی اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔
حکومت کو چاہیے کہ نئے ٹیکس دہندگان کو 3سے 4سال کیلئے ٹیکس اور آڈٹ سے استثنیٰ دے،ٹیکس ریٹرن فارم اُردو ،انگلش دونوں میں ایک صفحے پر مشتمل اور آسان زبان میں ہونا چاہیے کہ فائلر اسے بآسانی خود پُر کر سکے۔ انہوں نے تجویزپیش کی کہ ایف بی آر کی جانب سے کاروباری طبقہ کیلئے پالیسی سازی میں کاروباری برادری کے نمائندوں کو لازما شامل کیا جائے۔

لاھور۔آل پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی چئیرمین محمد اشرف جعفری اور صوبائی صدر پنجاب چوھدری حسن خلیل چیمہ لاھور باڈی کے اج...
03/08/2019

لاھور۔آل پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی چئیرمین محمد اشرف جعفری اور صوبائی صدر پنجاب چوھدری حسن خلیل چیمہ لاھور باڈی کے اجلاس میں شرکت کے بعد گروپ فوٹو۔ملک بھر میں جرنلسٹس کو درپیش مسائل اور میڈیا کی آزادی کے لیے ہر فورم پر اقدام اٹھانے پر اتفاق

Address

Eden Tower Gulberg 3 Offc M2 19

Telephone

+923142020888

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media JournAlism Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Media JournAlism Club:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share