Ummeed

Ummeed جو تجھ کو جو تیرے نبی کو پسند ہے
مجھے ایسا بندہ بنا میرے مولیٰ

22/10/2023

علم کی ابتدا ہے ہنگامہ
علم کی انتہا ہے خاموشی

فردوس گیاوی

19/10/2023

واہ کیا عجیب کلام ہے
اردو کے سارے حروف تہجی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
🌹🌹🌹

*میرا لفظ لفظ تراش کر*
*مجھے حرف حرف تلاش کر*

میں *الف* ہوا تو الم ہوا
ہوا *ب* تو باعث ِغم ہوا

جہاں *پ* نے پاؤں جکڑ لئیے
وہیں *ت* نے تلوے پکڑ لئیے

کہیں *ٹ* جو مجھ کو ٹکر گیا
وہیں *ث* نے مجھ کو ثمر دیا

کبھی *ج* مجھ کو جلا گیا
کبھی *چ* نے چکر چلا دیا

مگر *ح* نے حال بدل دیا
اور *خ* نے خال بدل دیا

تبھی *د* سے دل لگا لیا
اور *ڈ* سے ڈنکا بجا دیا

پھر *ذ* سے ذات کو پا لیا
اور *ر* سے رستہ بنا لیا

اک *ڑ* سے بات بگڑ گئی
تب *ز* سے زینت سنور گئی

اور *ژ* سے ژاژ کا دم گیا
وہیں *س* سے میں سنبھل گیا

کسی *ش* نے مجھے دی شعاع
تو *ص* نے مجھے دی صبا

اور *ض* نے دیا ضابطہ
سر ِشام *ط* کے طنز سے

سر ِ بزم *ظ* کے ظرف نے
میرے *ع* کو دیا عزم ِ نو

میرے *غ* کو کیا غرض ِگو
یہیں *ف* سے مل گیا فاصلہ

یہیں *ق* سے ملا قافلہ
یہیں *ک* نے کہا کچھ نہیں

یہیں *گ* نے گِنا کچھ نہیں
ملا *ل* تو اس نے لڑا دیا

میرے *م* نے مجھے آ کہا
تیرا *ن* تجھ سے نِراش ہے

تیرا *و* وقت کی آس ہے
کہا *ہ* نے ہاتھ کو تھام بس

کہا *ء* نے میں ہوں ءام مس
میری *ی* نے آ کے یقیں دیا

بڑی *ے* یہاں کی ہے سربراہ
*ابھی وقت ہے تو تلاش کر*

*مجھے لفظ لفظ تراش کر*
🌹🌹🌹
شاعر نامعلوم

17/10/2023

زندہ رہنے کی یہ ترکیب نکالی میں نے
اپنے ہونے کی خبر سب سے چھپا لی میں نے

جب زمیں ریت کی مانند سرکتی پائی
آسماں تھام لیا جان بچا لی میں نے

اپنے سورج کی تمازت کا بھرم رکھنے کو
نرم چھاؤں میں کڑی دھوپ ملا لی میں نے

مرحلہ کوئی جدائی کا جو درپیش ہوا
تو تبسم کی ردا غم کو اوڑھا لی میں نے

ایک لمحے کو تری سمت سے اٹھا بادل
اور بارش کی سی امید لگا لی میں نے

بعد مدت مجھے نیند آئی بڑے چین کی نیند
خاک جب اوڑھ لی جب خاک بچھا لی میں نے

جو علیناؔ نے سر عرش دعا بھیجی تھی
اس کی تاثیر یہیں فرش پہ پا لی میں نے

(علینا عترت)

12/07/2023

05/07/2023
18/05/2023

مٹی افضل ہے یا آگ
شیطان نے سجدے سے انکار کرتے وقت کہا تھا کہ میں افضل ہوں کیونکہ میں آگ سے پیدا ہوا ہوں۔۔
#مٹی #آگ #آدم علیہ السلام #سجدہ

17/05/2023


؟

05/05/2023


بلبل و گُل گئے گئے لیکنہم کو غم ہے چمن کے جانے کا
13/04/2023

بلبل و گُل گئے گئے لیکن
ہم کو غم ہے چمن کے جانے کا

#مسائل #حالات #مشکلات #پریشانیاں

Mishkat Zahra at the Karachi Zoo with her cousins
25/03/2023

Mishkat Zahra at the Karachi Zoo with her cousins

20/03/2023
جھڈو جامع مسجد
20/03/2023

جھڈو جامع مسجد

یحییٰ حسن
20/03/2023

یحییٰ حسن

مشکاۃ زھراء
20/03/2023

مشکاۃ زھراء

Address


Telephone

+923342626269

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ummeed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share