Rana Atif Ali

  • Home
  • Rana Atif Ali

Rana Atif Ali Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rana Atif Ali, Digital creator, .

25/02/2024
خود کو اہمیت دو خود سے بہتر کوئی نہیں ہوتا🌸🖤✨
01/05/2023

خود کو اہمیت دو خود سے بہتر کوئی نہیں ہوتا🌸🖤✨

6  ﻣﺎﮦ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﭽﮯ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﻧﮯ ﻓﺎﺋﯿﻮ ﺍﺳﭩﺎﺭ ﮨﻮﭨﻞ ﮐﮯ ﻣﯿﻨﺠﺮﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺳﺮ !...                          ﺍﯾﮏ ﮐﭗ ﺩﻭﺩﮪ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ ﮐﯿﺎ؟ﻣﯿ...
27/06/2022

6 ﻣﺎﮦ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﭽﮯ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﻧﮯ ﻓﺎﺋﯿﻮ ﺍﺳﭩﺎﺭ ﮨﻮﭨﻞ ﮐﮯ ﻣﯿﻨﺠﺮ
ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺳﺮ !...
ﺍﯾﮏ ﮐﭗ ﺩﻭﺩﮪ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ ﮐﯿﺎ؟
ﻣﯿﻨﺠﺮ!
ﮨﺎﮞ ﺳﻮ ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ،
ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ ، ﺩﮮ ﺩﻭ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺟﻮ ﭘﮑﻨﮏ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺍﺱ ﮨﻮﭨﻞ ﻣﯿﮟ ﭨﮭﮩﺮﯼ ﺗﮭﯽ، ﺍﮔﻠﯽ ﺻﺒﺢ ﺟﺐ ﻭﮦ ﻟﻮﮒ ﮔﺎﮌﯼ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺗﻮ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﻮﮎ ﻟﮕﯽ، ﮔﺎﮌﯼ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﭨﻮﭨﯽ ﭘﮭﻮﭨﯽ ﺟﮭﻮﻧﭙﮍﯼ ﻭﺍﻟﯽ ﭼﺎﺋﮯ ﮐﯽ ﺩﻭﮐﺎﻥ ﭘﺮ ﺭﻭﮐﺎ ﮔﯿﺎ، ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﺩﻭﺩﮪ ﭘﻼ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﮭﻮﮎ ﮐﻮ ﺷﺎﻧﺖ ﮐﯿﺎ ...!
ﺩﻭﺩﮪ ﮐﮯ ﭘﯿﺴﮯ ﭘﻮﭼﮭﻨﮯ ﭘﺮ ﺑﻮﮌﮬﺎ ﺩﻭﮐﺎﻥ ﻣﺎﻟﮏ ﺑﻮﻻ .. "
ﺑﯿﭩﯽ !...
...

ﺍﮔﺮ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﮐﮯ لئے ﭼﺎﮨﯿﮯ ﺗﻮ ﻣﺰﯾﺪ ﺩﻭﺩﮪ ﻟﯿﺘﯽ ﺟﺎﺅ، ﺑﭽﮯ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺳﻮﺍﻝ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﮔﮭﻮﻡ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ!
ﺍﻣﯿﺮ ﮐﻮﻥ؟ ...
ﻓﺎﺋﯿﻮ ﺍﺳﭩﺎﺭ ﮨﻮﭨﻞ ﻭﺍﻻ ﯾﺎ ﭨﻮﭨﯽ ﺟﮭﻮﻧﭙﮍﯼ ﻭﺍﻻ ؟
ﻣﻠﯽ ﺗﮭﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﺁﻧﮯ ﮐﮯ لئے،
ﭘﺮ ﻭﻗﺖ ﺑﯿﺖ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﮐﺎﻏﺬ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﮮ ﮐﻤﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ،

ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ﺍﺗﻨﺎ ﺭﻭﭘﯿﮧ ﭘﯿﺴﮧ ﮐﻤﺎ ﮐﺮ ؟؟
ﻧﮧ ﮐﻔﻦ ﻣﯿﮟ ﺟﯿﺐ ﮨﮯ ، ﻧﺎ ﻗﺒﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻤﺎﺭﯼ...

20/06/2022

زندہ رہنا ہے تو حالات سے ڈرنا کیسا
جنگ لازم ہو تو لشکر نہیں دیکھے جاتے

ظاہر پیر : قومی شاہراہ سکا پیٹرولیم کے قریب2 ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ میں 30 سالہ احمد علی نام...
31/12/2021

ظاہر پیر : قومی شاہراہ سکا پیٹرولیم کے قریب2 ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ میں 30 سالہ احمد علی نامی ٹریلر ڈرائیور زخمی،اسپتال منتقل ،
حادثہ روڈ کراسنگ کے دوران پیش آیا

31/12/2021
بابائے قوم ، قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں پریس کلب ظاہر پیر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقری...
26/12/2021

بابائے قوم ، قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں پریس کلب ظاہر پیر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں مہمان خصوصی معروف بلڈر اور "سی ای او موو مارکیٹنگ لاہور" غلام عربی بھٹی صاحب ، سی ای او فرقان گارڈن ظاہر پیر حاجی اسماعیل بھٹی صاحب ، جگ مشہور سرائیکی شاعر امان اللہ ارشد صاحب ، نوجوان شاعر شہباز شازل صاحب ، صدر پریس کلب میاں الطاف فرید صاحب ، جنرل سیکرٹری احمد زبیر سمیت اراکین پریس کلب نے قائد اعظم کے یوم پیدائش کی خوشی میں کیک کاٹا گیا ، تقریب میں مہمانان گرامی کے ساتھ ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان مہر اسد صاحب دیگر صحافیوں میں سینئر صحافی محمد یار خان ، جام راشد اقبال ، میاں ساجد فرید ، جام آصف اقبال ، محمد مدنی ارشد ہاشمی ، فرحان قاسم ، رانا عاطف علی و دیگر شریک ہوئے ۔
کیک کاٹنے کے بعد صدر پریس کلب ظاہر پیر میاں الطاف فرید صاحب نے ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی ۔

میکپو حکام کی نااہلی غوث پور میں بجلی کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لوڈ شیڈنگ عروج پر  عوام کا جینامحال کردیا۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عوام ن...
18/12/2021

میکپو حکام کی نااہلی غوث پور میں بجلی کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوڈ شیڈنگ عروج پر عوام کا جینامحال کردیا۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ظاہرپیر۔۔قومی شاہراہ ظاہرپیر کے قریب ائل ٹینکر لیک ہو گیا ۔ریسکیو ائل ٹینکر سے تیل کا رساؤ جاری ۔ریسکیو ۔ائل ٹینکر میں 4...
17/12/2021

ظاہرپیر۔۔قومی شاہراہ ظاہرپیر کے قریب ائل ٹینکر لیک ہو گیا ۔ریسکیو
ائل ٹینکر سے تیل کا رساؤ جاری ۔ریسکیو
۔ائل ٹینکر میں 48 ہزار لیٹر پٹرول موجود ائل ٹینکر کراچی سے محمود کوٹ جا رہا تھا
ریسکیو 1122 جائے حادثہ پر پہنچ گئی

14/12/2021

اطلاع قل خوان

ظاہرپیر کے معروف تاجر چوہدری لطیف ارائیں ہارڈوئیر والے کے بھائ اور معروف تاجر چوہدری جاوید برتن والے اور چوہدری ارشد ہارڈوئیر کے کزن چوہدری حینف ارائیں کی قل خوانی بروز بدھ صبع دس بجے مدرسہ خورشیدیہ ظاہرپیر میں ادا کی جاے گی شرکت فرماکر ثواب دراین حاصل کریں

غوث پور کی صفائی کا نظام درہم برہم۔۔۔۔۔۔۔۔جبکہ علمہ صفائی والے کئی ماہ سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غائب ہر طرف گندگی کے ڈھیرلگے ۔۔۔۔۔۔۔...
11/12/2021

غوث پور کی صفائی کا نظام درہم برہم۔۔۔۔۔۔۔۔
جبکہ علمہ صفائی والے کئی ماہ سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غائب ہر طرف گندگی کے ڈھیرلگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہوئے ہیں۔۔۔۔۔

06/12/2021

پولیس کی فوری کارروائی غیرت کے نام پر قتل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

رحیم یار خان : غیرت کے نام پر 4 عورتوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے تین ملزمان گرفتار، آلہ قتل برآمد، ترجمان پولیس

رحیم یار خان : عورتوں کو قتل کرنے کا واقعہ تھانہ کوٹسمابہ کی حدود میں پیش آیا، ترجمان پولیس

رحیم یار خان : فائرنگ کے واقعہ میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ترجمان پولیس

رحیم یار خان : پکار 15 پر اطلاع پا کر کوٹسمابہ اور قریبی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ترجمان پولیس

رحیم یار خان : پولیس نے موقع سے مبینہ ملزمان ساجد ، سلیمان اور زاہد کو گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس

رحیم یار خان : پولیس نے گرفتار ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، ترجمان پولیس

رحیم یار خان : پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے پی ایف ایس ٹیم بہاولپور کو طلب کر لیا، ترجمان پولیس

رحیم یار خان : ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد کو اس معاملہ کی خود نگرانی کی ہدایت کی ہے ، ترجمان پولیس

دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی پولیس قاتل کو نہ گر فتار نہ ہوسکے جسں مقتول کے ا ہلخانہ مدعی مقدمہ بھائی محمد اصغر بزرگ ماں ا...
26/11/2021

دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی پولیس قاتل کو نہ گر فتار نہ ہوسکے جسں مقتول کے ا ہلخانہ مدعی مقدمہ بھائی محمد اصغر بزرگ ماں اور بیمار بیوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

25/11/2021

محبتوں کے پھول تقسیم کرنے والوں کا دامن کبھی بھی خوشیوں سے خالی نہیں رہتا
آزمائش سے حوصلہ بڑھاتی ہیں
نیکی ایسے کرو جیسے بارش جگہ نہیں د کھیتی بلکہ ہر جگہ
سیراب کردیتی ہے

دوستو مجھے آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آئی جب ملک میں گندم شارٹ ہوجائے تو ہمارے اے سی،ڈی سی صاحبان غریب زمینداروں کے گھروں...
21/11/2021

دوستو
مجھے آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آئی جب ملک میں گندم شارٹ ہوجائے تو ہمارے اے سی،ڈی سی صاحبان غریب زمینداروں کے گھروں سے وہ گندم بھی نکال لیتے ہیں جو وہ اپنی گھریلو ضرورت کے لیے محفوظ کرتے ہیں

لیکن اگر ملک میں کھاد شارٹ ہو کھاد کا بحران ہو تو یہ لوگ ذخیرہ اندوزوں سے یہ کھاد کیوں نہیں نکلوا پاتے؟

دوستو ظاہرپیر پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت یہ تصویریں ہیں جن کے وارثان کو تاحال انصاف نہیں ملا۔ ایس ایچ او ظاہرپیر ...
14/11/2021

دوستو ظاہرپیر پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت یہ تصویریں ہیں جن کے وارثان کو تاحال انصاف نہیں ملا۔ ایس ایچ او ظاہرپیر اسلم خان بلوچ تم نے غریبوں کو انصاف فراہم نہیں کرنا تو نوکری چھوڑ دو تا کہ تمھاری بھنگ اور ستو کا نشہ اتر جاۓ۔ سب سے وڈے ایس ایچ او صاحب اگر تیرے گھر میں یہ لاش آتی تو تجھے پتا چلتا کیسے تم مجرم نہیں پکڑتے۔ پولیس کے مقدس شعبہ کو بدنام کر رکھا ہے اس ایس ایچ او ظاہرپیر نے۔ صد افسوس

رانا عاطف علی کرائم رپورٹر آغاز سفر 18/9/21
18/09/2021

رانا عاطف علی کرائم رپورٹر آغاز سفر
18/9/21

ستلج کوئین سے سِندھ کی رانی (اِنڈس کوئین) تک کا سفر           ضلع راجن پور کے شہر کوٹ مٹھن سے اگر چاچڑاں شریف ( خان پور)...
17/09/2021

ستلج کوئین سے سِندھ کی رانی (اِنڈس کوئین) تک کا سفر

ضلع راجن پور کے شہر کوٹ مٹھن سے اگر چاچڑاں شریف ( خان پور) کی جانب جائیں تو بے نظیر برِج پر چڑھنے سے پہلے دائیں ہاتھ پر ایک کچا راستہ مڑتا ہے جہاں دریا پار کرنے کے لیئے ایک عارضی پل قائم تھا۔ اِس پُل کے نزدیک حفاظتی بند کے ساتھ ایک حیران کُن منظر آپ کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔ اسکی مثال ایسے ہے جیسے یہاں ماضی میں کوئی بحری جنگ لڑی گئی ہو اور دشمن اپنے جہاز چھوڑ کہ بھاگ کھڑا ہو۔
یہاں آپ کو لہلہاتے اور سر سبز کھیتوں کے کنارے کیچڑ میں دھنسا ہوا ایک دیو ہیکل لوہے کا بحری جہاز نما ڈھانچہ نظر آئے گا، یہ انڈس کوئین ہے۔ سابقہ ریاست بہاولپور کا ستلج کوئین ۔ جس سے کچھ دور ایک سٹیمر اور دو کشتیاں بھی اپنی بے بسی پر نوحہ کناں ہیں۔
اس کی مکمل تاریخ کے لیئے ہمیں ماضی کا چکر لگانا ہو گا۔ برِصغیر میں جب برٹش راج قائم ہوا تو سندھ سے پنجاب تک پُختہ سڑک اور ریلوے لائن نہ ہونے کی وجہ سے انگریزوں نے سامان واجناس کی نقل وحمل کے لئے دریائے سندھ میں دُخانی جہاز متعارف کروائے- دریائے سندھ کی روانی کا فائدہ اٹھا کر اِن جہازوں کے ذریعے صوبہ سندھ اور پنجاب کے بیچ تجارت کو فروغ دیا گیا۔ حیدرآباد میں گدو بندر بھی دراصل دریائے سندھ پر موجود ایک بندر گاہ تھی جہاں ''انڈس فلوٹیلا کمپنی'' کے دُخانی جہاز لنگر انداز ہوتے تھے- کراچی سے سامان حیدراباد کے گدو بندر بھجوایا جاتا جہاں سے اس سامان کو دخانی جہازوں میں لاد کر پنجاب اور لاہور تک پہنچایا جاتا- ریلوے لائن بِچھانے کے بعد پہلا ریلوے انجن بھی کراچی سے حیدراباد اور پھر وہاں سے انڈس فلوٹیلا شپ کے ذریعے لاہور پہنچایا گیا تھا۔ یہ دریائی سفر ایک سُست رفتار اور لمبا سفر تھا۔ کراچی بندرگاہ سے یہ سٹیم انجن پہلے دریائے سندھ کے مغرب میں واقع شہر کوٹری لے جایا گیا اور وہاں سے اسے انڈس فلوٹیلا کمپنی کی کشتی پر منتقل کر دیا گیا جس نے اسے لاہور تک پہنچانا تھا۔
دریائے سندھ اور دریائے چناب سے ہوتے ہوئے یہ کشتی 34 روز میں ملتان پہنچی۔ ملتان سے لاہور تک کا سفر کچھ جلدی طے ہوگیا اور بالآخر وہ دن آگیا جس کا لاہور کے باسیوں کو شِدت سے انتظار تھا۔ کشتی دریائے راوی کی لہروں پر سوار لاہور میں داخل ہوئی۔ لاہور میں دریائے راوی کے کنارے پر کشتی سے اس ریلوے انجن کو اتارا گیا اور اسے شہر (چوبرجی کے مقام پر) میں لایا گیا جہاں معززینِ شہر اور عوام کی ایک بڑی تعداد جمع تھی۔ لاہور میں یہ انجن بیل گاڑیوں کی مدد سے گھسیٹ کر ریلوے اسٹیشن تک پہنچایا گیا تھا۔
لگ بھگ اسی دور میں دریائے سندھ کے بڑے معاون دریا ستلُج میں بھی ایک عظیم الجُثہ بحری جہاز کا راج تھا ۔ یہ ریاست بہاولپور کے نواب کا ستلج کوئین تھا۔ ستلج کوئین نواب آف بہاولپور نواب صادق خان عباسی پنجم کی ملکیت تھا جسے لگ بھگ 1867 میں بنایا گیا تھا ۔
قیامِ پاکستان کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960ء میں سندھ طاس معاہدے پر دستخط کیئے گئے جس کے تحت تین دریا ستلج ، بیاس اور راوی بھارت کے حوالے کر دیئے گئے تو ستلج کی گود سونی ہو گئی ۔ ادھر ریاستِ بہاولپور کے پاکستان میں ضم ہونے کے بعد نواب صادق خان عباسی نے پانی میں چلنے والا یہ جہاز ’’ستلج کوئین‘‘ حکومت پاکستان کو دے دیا۔ ستلج کوئین کو حکومت پاکستان نے ''غازی گھاٹ'' پر منتقل کیا اور اسے ڈیرہ غازی خان اور مُظفر گڑھ کے بیچ دریائے سندھ میں چلانا شروع کر دیا۔ سِندھو ندی میں آنے کے بعد یہ ستلج سے ''انڈس کوئین'' ہو گیا۔ غازی گھاٹ کے مقام پر پانی کے تیز بہاؤ کے پیشِ نظر انڈس کوئین کو 1996ء میں کوٹ مٹھن منتقل کر دیا گیا جہاں یہ مِٹھن کوٹ سے چاچڑاں کے درمیان پوری شان و شوکت سے چلتا رہا حتیٰ کہ 1996ء میں ہائی وے ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی عدم توجہی کا شکار ہو کر چلنے کے قابل نہ رہا اور تب سے لے کر اب تک دریائے سندھ کے کناروں سے بھی دور میدانوں میں پڑا ہے۔

مقامی افراد کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ وہ جہاز ہے جِسے نواب آف بہاولپور، نواب صُبحِ صادق نے حضرت خواجہ غلام فریدؒ کو تحفہ میں دیا تھا۔ فرید کی نگری (کوٹ مٹھن) اور چاچڑاں شریف کے درمیان ٹھاٹھیں مارتا دریائے سندھ بہتا ہے جس کی وجہ سے خواجہ صاحبؒ سے ملاقات کرنے والے مریدین کو دشواری پیدا ہوتی تھی اور خواجہ صاحبؒ کو بھی چِلہ کشی کے لیئے روہی (چولستان) جانا پڑتا تھا اس لیے نواب آف بہاولپور نے یہ بحری جہاز خواجہ صاحبؒ کو تحفتاً دے دیا تھا جو کافی عرصہ استعمال میں رہا۔ اس جہاز نے اپنا آخری سفر 1996 میں کیا۔

اس جہاز کے تین حصے تھے۔ نیچے والے حصے میں انجن، جنریٹر اور اوپر ملازمین کے کمرے تھے۔ درمیانی حصہ مسافروں کے بیٹھنے کے لیے تھا، ایک حصہ عورتوں اور ایک مردوں کے لیے مختص تھا۔ درمیانی حصہ کے اوپر لوہے کی چادر کا شیڈ بنا ہوا ہے، اور شیڈ کے اوپر سب سے اوپر والے حصہ میں مسافروں کے لیے ایک چھوٹی سی مسجد اور سامنے والے حصہ میں بالکل آگے کپتان کا کمرہ بنایا گیا تھا جس میں جہاز کو چلانے والی چرخی لگی ہوئی تھی جو جہاز کی سمت کا تعین کرنے میں استعمال ہوتی تھی ۔ تین منزلہ اس جہاز میں ایک ریستوران بھی تھا جس سے بیک وقت 400 مسافروں کو کھانا پیش کیا جاتا تھا۔ قریباً پینتالیس سال پہلے اس جہاز میں آگ لگنے کے باعث یہ سہولت ختم کر دی گئی۔
2010 کے سیلاب میں پانی اس جہاز کے اوپر سے گزر گیا اور یہ جہاز کیچڑ سے لت پت ہو گیا اب بھی اس کا انجن کیچڑ سے ڈھکا ہوا ہے۔ خانوادہِ فریدؒ سے تعلق رکھنے والے مذہبی اور سیاسی رہنما خواجہ عامر فرید کہتے ہیں کہ ہم نے ریاست بہاولپور کی یادگاروں، بہاولپور ریاست کے عوام، ریاست کے آثار قدیمہ، ریاست کی تاریخی عمارتوں اور اداروں کے ساتھ جو امتیازی سلوک روا رکھا ہے، اس کی ایک مِثال انڈس کوئین ہے جسے مکمل بے پروائی کے ساتھ نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

بے نظیر برج کے بعد اب مسافروں کی منتقلی کے لیئے اس جہاز کی ضرورت تو نہیں رہی لیکن دوبارہ مرمت کر کہ اِسکو سیاحوں کی سیر کی غرض سے سِندھو ندی میں چلایا جا سکتا ہے۔ یا پھر دریا کنارے لنگر انداز کر کہ تھوڑا سا سرمایہ خرچ کر کہ اسے ایک خوبصورت ریسٹورنٹ میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ سوچیں کتنا خوبصورت منظر ہوگا جب رات کو دریائے سندھ کے پانیوں میں روشیوں میں نہائے انڈس کوئین ریسٹورنٹ کا عکس پڑے گا۔ اور میں وثوق سے کہتا ہوں کہ یہ جہاز اگر لاہور میں ہوتا تو آج جگمگ کرتا پانیوں میں چلتا ایک خوبصورت بوٹنگ ریسٹورنٹ ہوتا۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ اس قیمتی تاریخی ورثے کو برباد ہونے سے بچایا جائے۔اسے بحال کیا جائے اور سیاحت کے فروغ کے لئے استعمال کیا جائے۔ ورنہ آج سے چند سال بعد اسکا ڈھانچہ بھی ناکارہ قرار دے کر سکریپ کے طور پر بیچ دیا جائے گا۔
انڈس کوئین کو اگر زبان مل جائے تو یقیناً وہ ان الفاظ میں ہم سے شکوہ کرتا ؛

بے بسی ہے، اداسی ہے، اور درد ہے
سب ہے میرے پاس بس ایک تُم ہی نہیں ہو

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rana Atif Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share