تمام سننے اور دیکھنے والوں کو سلام جس طرح آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ وہ ہی سڑک ہے جس کے لیے کچھ دن پہلے ہمارے گاؤں کے سب لوگ MPA نعیم سخی کے پاس گے تھے اس ٹائم اُس نے ہمارے گاؤں کے لوگوں کو یہ کہا تھا کہ میں آپ کو 3 کلومیٹر روڑ پکا کر کے دوں گا اور ایک ہفتے کے اندر اندر ایک بلڈوزر دونگا جس سے آپ لوگ اپنی کچی سڑک صحیح کروا لیں مگر افسوس کہ اس MPA نعیم سخی نے کچھ بھی نہیں کیا جس کی وجہ سے ہمارے گاؤں کے لوگوں نے ایک کمیٹی قائم کی جس کو (جھوکاں ویلفیئر تحریک) کا نام دیا گیا. اور اس کمیٹی نے اللہ کے حکم سے اپنی مدد آپ کے تحت یہ پہلا کام شروع کیا ہے انشاءاللہ اس ہی طرح باقی کام بھی ہماری (جھوکاں ویلفیئر تحریک) اپنی مدد آپ کے تحت کرے گی. یہ سب کچھ بتانے کا مقصد یہ ہے کہ اگر یہ MPA نعیم سخی کچھ نہیں کر کے دے رہا تو کوئی بات نہیں ہم اپنی مدد آپ کے تحت سب کام کر لیں گے مگر اس MPA نعیم سخی کو اپنے گاؤں میں قدم نہیں رکھنے دیں گے. (جھوکاں ویلفیئر تحریک زندہ باد)
یہ ہمارے گاؤں جھوکاں کی سڑک کا حل ہے اور اس کے زمیندار ہمارے NA 14 کے MNA ڈاکٹر سجاد اور PK 32 کے MPA نعیم سخی ہیں. یہ روڈ انسانوں کے چلنے کے قابل نہیں ہے. ہمارے MNA اور MPA صاحب سوۓ ہوئے ہیں ان کو ہمارا کوئی خیال نہیں ہے ان کو عوام کا خیال بس الیکشن والے دنوں میں آتا ہے. ہمارے گاؤں سے MNA اور MPA صاحب دونوں جیت کے گے ہیں پر آج 3 سال ہوگئے ہیں پر ان دونوں میں سے ایک بھی نہیں آیا بس انھوں نے اپنا فائدہ سوچا ہے.