19/11/2023
ڈسٹرکٹ پولیس چکوال
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اتوار کے روز کھوکھر زیر کا دورہ کیا اور مدرسہ کے متاثرہ بچے اور اسکے والدین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر آر پی او راولپنڈی سید خرم علی, ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود،کمشنر راولپنڈی, ڈپٹی کمشنر چکوال اور ضلع کے اعلی عہدیدار موجود تھے۔
ڈی پی او چکوال نے وزیر اعلی پنجاب کو بتایا کہ کھلی کچہری میں سلطان ولد نذر نے پیش ہوکر درخواست پیش کی اور درخواست پر میں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے جامعۃ المصطفی کا دورہ کیا اور وہاں جاکر تفتیش کی، مدرسہ مہتمم سے اس بارے پوچھ گچھ کی اور وہاں پر زیر تعلیم بچوں سے سارا واقعہ دریافت کیا۔
ڈی پی او چکول نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو بتایا کہ واقعہ کی نوعیت کو بھانپتے ہوئے فورس کو ہائی الرٹ کیا اور ملزمان کو دوسرے اضلاع سے گرفتار کروایا۔
ڈی پی او چکوال نے بتایا کہ تمام بچوں کو فوری ہسپتال منتقل کروایا اور انکے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے جبکہ پی ایف ایس اے کی ٹیم کو بلوا کر موقع سے تمام تر شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں.
جبکہ اس سنگین وقوعہ کی تفتیش کے لیے سپیشل ٹیم راجہ ناصر علی ایس پی انوسٹی گیشن,ڈی ایس پی لیگل,ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال شامل ہیں.
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی
ڈی پی او چکوال
ترجمان چکوال پولیس