Rohi Rang News

  • Home
  • Rohi Rang News

Rohi Rang News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rohi Rang News, News & Media Website, .

06/01/2024

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ، نوٹیفیکیشن

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر 2023ء کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، نوٹیفیکیشن

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا اضافہ جنوری 2024ء کے بلوں میں نافذ ہوگا، نوٹیفیکیشن

نیپرا اتھارٹی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

02/01/2024
02/01/2024

کہروڑپکا میں ایک غریب فیملی کیلئے ماہانہ مستقل راشن کیلئے کوئی اللہ کا بندہ ہے جو ذمے داری اٹھا لے فیملی میں کل 5 افراد ہیں 2افراد پیدائشی معذور عمریں 25,28,30,33 والد فوت شدہ اور والدہ ضعیف ہیں...!!!
مستقل روزگار نہیں گھر کہروڑپکا کے علاقہ موضع عین واہن میں ہے میں خود جا کر وزٹ کرا سکتا ہوں...!!!
رابطہ نمبر 03007808450
روہی رنگ نیوز میڈیا گروپ پاکستان

‏پورے پاکستان میں بدترین لوڈشیڈنگ شروع ہو چکی ہے، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ شدید ترین سرد مہینے میں...
02/01/2024

‏پورے پاکستان میں بدترین لوڈشیڈنگ شروع ہو چکی ہے، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ شدید ترین سرد مہینے میں بجلی کی ایسی بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے لیکن میڈیا مینج ہے، کوئی چینل اسے ایشو نہیں بنا رہا

01/01/2024
روزنامہ روہی رنگ  اسلام آباد وفاقی دارلحکومت اور پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے  شہروں سے نمائندگی کے لئے ۔رابط کریں ۔۔انچارج...
01/01/2024

روزنامہ روہی رنگ اسلام آباد وفاقی دارلحکومت اور پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے نمائندگی کے لئے ۔رابط کریں ۔۔انچارج نمائندگان ۔03007808450

یزمان روہی چولستان میلہ چنڑ پیر کا شیڈیول1 - پہلا میلہ.                         2024-02ـ-162 -  دوسرا میلہ              ...
30/12/2023

یزمان روہی چولستان
میلہ چنڑ پیر کا شیڈیول

1 - پہلا میلہ. 2024-02ـ-16
2 - دوسرا میلہ 2024-ـ02ـ-23
3 - تیسرا میلہ. 2024ـ-03-ـ02
4 - چوتھا میلہ. 2024ـ-03-ـ09
5 - پانچواں سب سے بڑا میلہ 2024-03-ـ16
6 - چھٹا میلہ نہیں ہو گا

چونکہ ماہ رمضان شروع ہو جاے گا
اس سال بس پانچ میلے ہی لگیں گے.

30/12/2023
28/12/2023

*بخدمت جناب CEOs صاحبان الیکٹرک سپلائر کمپنیز پاکستان ..*
*جناب عالی،*
*گزارش ھے کہ تمام ملک کے بجلی کے صارفین کو ان 13 نکاتی ٹیکسز کے سلسلہ کی وضاحت کی جاۓ .......* *شکریہ*

*1.بجلی کی قیمت ادا کر دی تو اس پر کون سا ٹیکس؟*
*2.کون سے فیول پر کونسی ایڈجسٹمنٹ کاٹیکس؟*
*3.کس پرائیس پہ الیکٹریسٹی پہ کون سی ڈیوٹی؟*
*4 .کون سیے فیول کی کس پرائیس پر ایڈجسٹمنٹ؟*
*5.بجلی کے یونٹس کی قیمت ( جو ھم ادا کر چکے) پر کونسی ڈیوٹی اور کیون؟*
*6.ٹی وی کی کونسی فیس، جبکہ ھم کیبل استعمال کرتے ھین الگ سے پیسے دیکر ..*
*7.جب بل ماھانہ ادا کیا جاتا ھے تو یہ بل کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کیا ھے؟*
*8. کون سی فنانس کی کاسٹ چارجنگ؟*
*9.جب استعمال شدہ یونٹس کا بل ادا کر رھےھیں تو کس چیز کے ایکسٹرا چارجز؟*
*10.کس چیز کے اور کون سے further ( اگلے) چارجز.*
*11.ود ھولڈنگ چارجز کس شے کے؟*
*12. میٹر تو ھم نے خود خریدا تھا اسکا کرایہ کیوں؟*
*13. بجلی کا کون سا انکم ٹیکس؟*

*منجانب؛ صارفینِ بجلی*

26/12/2023

سچ کو آنچ نہی ۔۔۔آج سے کچھ عرصہ قبل کہروڑپکا میں راؤ مختار سی او کی تعیناتی پر تھے تو سینئرز جرنلسٹ نے آسمان کو سر پہ اٹھا رکھا تھا کہ نااہل نکما نکھٹو وغیرہ وغیرہ تعینات کرکھا ہے شہر گندگی کے منظر پیش کررہا ہے مگر اسوقت کے سی او ان کو لفٹ نہی کرواتے ہونگے تو ان کو شہر گندگی کے مناظر پیش کرتا تھا مگر یہ سب کچھ جھوٹ پر مبنی تھا اس ٹائم پیریڈ میں شہر بھر میں پھر بھی صفائ ہورہی تھی میونسپل کمیٹی کے اہلکار صفائ ستھرائ کرتے ہوۓ نظر آتے تھے مگر جیسے اس آفیسر کا کہروڑپکا سے تبادلہ کردیا گیا تو اس وقت سے لیکر اب تک کوئ تعیناتی نہ ہوسکی اور شہر کھنڈر,گندگی کے ڈھیر گلی کوچوں میں گندا پانی نظر آتا ہے مگر اب تک کسی سینئرز جرنلسٹ کی آنکھیں نہی کھلی اب نہ انکو گندگی نظر آرہی ہے نہ ناجائز تجاوزات مگر اب کچھ نہی لکھنا تو یہ پھر آپکی کیسی صحافت ہے خوشامندی صحافت ہے صحافت کریں تو حق سچ پر کریں چاہے کوئ بڑا تمن خان ہی کیوں نہ ہو اگر میرٹ پر کام نہی کرتے تو آپ لکھیں پھر آپ کو آپکی صحافت پر پبلک سیلوٹ پیش کرے گی نہی کرینگے تو عوام تو نفرت کرے گی۔روہی رنگ نیوز میڈیا گروپ

25/12/2023

پاکستان کا ہر سرکاری ادارہ اور ہر سرکاری بندہ اپنے آپکو مقدس سمجھتا ہے لیکن مقدس وہی ہے جو اپنا کام ذمہ داری اور ایمانداری سے کرتا ہے باقی سب ملک اور زمین پر بوجھ ہیں

24/12/2023

*کم از کم اجرت نہ ملنے کی صورت میں ہیلپ لائن 1314 پر پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کال کر سکتے ہیں*روہی رنگ نیوز میڈیا گروپ آف پاکستان

23/12/2023

پولیس چوکی 16 بی سی انچارج بہاولپور بدنام زمانہ کریمینل ریکارڈ یافتہ ملزم یٰسین نامی بدمعاش کی سر پرستی کرنے لگی ملزم کی مقامی صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اور زرعی زمین کا پانی بند کردیا گیا سرکاری اور پختہ کھال اصلحہ کے زور پر توڑ دیا گیا گندم کی فصل کو پانی نہ لگنے سے شدید نقصان صحافی کی طرف سے پولیس ہیلپ لائن15 پہ بھی کالیں کی گئ مگر کوئ شنوائ نہ ہوئ چوکی انچارج ملزم یسین نامی شخص کے ساتھ سازباز اوربے بس یا پھر تعلقات کو نبھانے کےلیے قانونی کاروائ کرنے سے انکاری ۔روہی رنگ نیوز میڈیا گروپ۔پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن ,پنجاب میڈیا کونسل

20/12/2023

اپنے جاننے والوں کو ضرور سینڈ کریں

18/12/2023

کسانوں کو ذلیل کرنے کے لیے انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈے اور خوبصورت منتق ۔ڈپٹی کمشنر لودہراں عبدالرؤف مہر نے کسانوں کے جاری احتجاج کواس یقین دہانی پر ختم کرایا ۔کہ یوریاکھاد آپ کو ہر صورت گورنمنٹ کنٹرول ریٹ3410روپے پر ملے گی۔اور کھاد ڈیلروں کے ساتھ ڈپٹی کمشنر نے میٹنگ کی اور اس بات پر اتفاقِ ہوا کہ کھاد ڈیلر کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر دیں گے ۔کیا کمال فیصلہ تھا یا گٹھ جوڑ تھا۔مافیا سے باقاعدہ ڈیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر زرآعت اپنے اپنے حصے وصول کرکے ڈیلروں کو کھلی چھوٹ دے دی ہے ۔کہ کسانوں کو دھڑلے سے بلیک میں دو مگر ہمیں ہمارا حصہ ملنا چاہیئے ڈیلر 800 والے ٹریلر میں سے 200بوری 4000 روپے میں اور باقی 600 بوری 4700 روپے میں اندھا دھند شرعام فروخت کیے جارہے ہیں احساس تک نہی سب فیصلے من پسند کسانوں سے اتنی نفرت اور اتنا بغض کہ اے سی ڈی سی میٹنگ کریں سستی تو سستی بلکہ انہی مافیا کے کے حق میں فیصلہ کریں کہ آپ ہمارے فیصلہ کے مطابق صرف بڑے ٹریلر میں سے ایک حصہ وہ بھی 600 روپے فی بوری میں نفع کرتے جاؤ باقی حصہ میں سے 1300 روپے کوئ ہوچھنےوالا نہی وزیراعلیٰ پنجاب لودھراں میں خود ایکشن لیں اور خفیہ وزٹ کریں اور ان ناہل ٹولوں سے کسانوں کا چھٹکارا کروائیں ۔روہی رنگ نیوز میڈیا گروپ

18/12/2023

آج کل تمن خان ,نامور سینئرز جرنلسٹ جو اپنے آپ کو سینئرز کہلواتے ہیں مسلسل خاموش ہیں ,نہ کسان نظر آرہے ہیں ,نہ مریض ,نہ لینڈ ریکارڈ دفتر سے دھکے کھانے والے سائلین ہاں البتہ انتظامیہ سے اپنی کرسی پر بیٹھنے کی جگہ کےلیے دبنگ ,نڈر دلیر,ورکر آفیسرکے حق میں من گھڑت فرضی کومنٹس اور جھوٹ کو سچ میں بدلنے کےلیے نیوز پہ نیوز لگائ جارہی ہیں جبکہ مظلوم عوام کی آواز میں مسلسل خاموشی اختیار کی جارہی ہے کیونکہ مظلوم عوام سے کیا ملنا ہے ملنا تو انتظامیہ سے ہے کرسی مل جاۓ گی زاتی کام ہوجاۓ گا چاۓ بسکٹ ڈے اینڈ نائیٹ ٹائم کھانا مل جاۓ گا تو جھوٹی داد تو انہی انتظامیہ کی بنتی ہے مظلوم عوام کی بھلا داد بنتی ہے صحافت بھی اپنے زاتی مفاد کےلیے کی جارہی ہے باقی کسی کا کوئ احساس نہی ۔روہی رنگ نیوز میڈیا گروپ۔اینڈ پنجاب میڈیا کونسل پاکستان

16/12/2023

کہروڑپکا THQ ہسپتال میں ڈاکٹر سٹاف براۓ نام جو بھی مریض آتا ہے اسکو چیک کرنا گوارا نہی کرتے بس ایویں دیکھ کر بہاولپور BVHہسپتال ریفر کردیا جاتا ہے اب ڈاکٹروں کی ٹی سی کرنے والے سینئرز کہاں چھپ گۓ کیا اب عینکیں پہن رکھی ہیں ڈائیلاسزز کےلیے تو ڈاکٹروں کو سر پہ اٹھارکھا تھا اس وقت تو خوب فوٹو سیشن ہورہے تھے اور نمبر بن رہے تھے اب کیوں خاموش ہیں اب حق اور سچ لکھیں اور ڈاکٹروں کو انکی نااہلی کا آئنہ دکھائیں مگر آپ نے نہی دکھانا کیونکہ آپ ایک چاۓ کے کپ اور کھانا کو اہمیت دیتے ہو انسان کو نہی ہسپتال پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق اپ گریڈ ہوۓ ہیں مگر خوشامندی ٹولوں نے آکٹروں کو سر پہ اٹھادیا ایم ایس نے یہ کردیا ایم ایس نے وہ کردیا ایک ماہ متواتر خوشامند کی انتہا کرتے رہے مگر فرضی چرچے کرتے رہے عوام کو بے یارومدد گار پر چھوڑ دیا عوام کو نظروں سے دور کرتے رہے ۔روہی رنگ نیوز میڈیا گروپ

13/12/2023

اللہ رحم فرمائے بہاولپور میں افسوسناک حادثہ
کراچی موڑ سے آگے بہاولپور بائی پاس روڈ، الحق کاٹن فیکٹری کے قریب بس حادثہ ابتدائی طور پر تین افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر امدادی کاموں میں مصروف ـ

13/12/2023

کتے کا گوشت ہی حرام نہیں، بلکہ کھاد بلیک کر کے بکرے کا گوشت کھانا بھی خالصتا حرام ہے

12/12/2023

کہروڑپکا نااہل اے سی کے نااہل کارنامے انتظامیہ کی طرف سے کسان مکاؤ مہم زور پکڑ گئ مافیا سے مک مکا یوریا 3400 والا 4000 روپے اور اس سے پہلے فرد کی شرط لازمی رکھ دی گئ کسان زلیل و خوار ہونے لگے اپ خزانہ بھرنے کےلیے نیا پنڈورا فی فرد 1000 روپے پہلے اب کسان فرد اور خسرہ بنواتے پھریں ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم کوئ پوچھنےوالانہی سیاستدان مافیا انتظامیہ سمیت سب کسانوں کے مزے دیکھ رہے ہیں

09/12/2023

کھاد مافیا کہروڑپکا کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر من مانیاں کرنے میں مصروف کسان دربدر یوریا کھاد کےلیے دفتروں کے چکر کاٹنے لگے انتظامیہ صاف انکاری الٹا کسانوں کو نااہل اسسٹنٹ کمشنر کہنے لگا کہ میں کوئ کھاد گھر بنا رہا ہوں جبکہ اسی اے سی کے ہیڈ کلرک اور کلرک کے اہلکار کھاد مافیا سے کھاد لے کر دنیاپور 11 چک دوسری تحصیل میں بلیک میں فروخت کرنے لگے

05/12/2023

گورنمنٹ آف پنجاب کی قائمہ کمیٹی نے آج کی میٹنگ میں چولستان کے بے زمین باشندوں کو 12 ایکڑ زمین الاٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔رپورٹ روہی رنگ نیوز ٹیم

27/07/2023

‏اہل مغرب شراب پی کر بھی لوگوں کی مدد کرتے ہیں
اور
ہم نماز پڑھ کے لوگوں کے حقوق کھاتے ہیں ہمیشہ حق پر قائم رہنا چاہیے چاہے تمہاری جان ہی کیوں نہ چلی جاۓ آجکل حق پہ چلنے والا اکیلا رہ جاتا ہے کہروڑپکا 40 سال سے ترقیاتی کام ہوتےچلے آرہے ہیں ہر دورِ قتدارمیں من پسندوں کو نواز جاتا ہے اور یہ رسم چلی آرہی ہے مگر کافی پرانے علاقوں کو 40 سال سے ہی نظر انداز کیا گیا ہے ایک اینٹ تک نہی لگی شہر میں بھی دو نۓ زمینداروں کو منہ مانگے فنڈز مہیا کیے جارہے ہیں دونوں ہستیاں بی ٹی ممبر نہی بن سکتیں جب تک شہید کانجو گروہ کے ساتھ ہیں کانجو گروپ چاہے تو انکو MPAبھی منتخب کرواسکتا ہے ووٹ بنک صرف کانجو خاندان کا ہے مگر یہ چند نۓ زمیندار جو فرنٹ لائن پر ہیں انہوں نے اپنے اپنے محلوں اور گھر کو جنت بنانے کی ٹھان رکھی ہیں اور عام عوام کو ہمیشہ سے جان بوجھ کر حیوان سمجھ کر نظر انداز کرتے آۓ ہیں یہ نۓ زمیندار انسان ہیں باقی سب حیوان اس لیے عام عوام کے حقوق کو پاؤں کے نیچے روندتے آۓ ہیں اور روند رہے ہیں خان صاحب آپ خود فنڈنگ کی نگرانی کریں اور آپ کےلیے سب عوام برابر ہیں مگر یہ لوگ حق تلفی کررہے ہیں لیاقت آباد ,ہندیرا پیر,جلووالا,درکھان والی بستی ان کے علاوہ اور بھی کافی محلے ہیں اور مضافات یہ سب آپکے 40 سال سے ووٹر ہیں آپ وزٹ کریں آج تک کسی نے ان ایریوں میں ایک اینٹ تک نہی لگائ نہ گیس نہ واٹر سپلائ نہ سکول نہ سیوریج لائن ان محلوں کی عوام پریشانی کا سامنا کرتی چلی آرہی ہے مگر آج تک انکی آہ و فریاد کسی نے سننے کی زہمت نہی کی کیا یہ پھر خوش ہونگے ہرگز نہی البتہ یہ جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں تو دینگے دعائیں نہی خدارا ان محلوں کے علاوہ اور بھی کافی علاقے ہیں جن کو ہمیشہ ہمیشہ سے نظر انداز کرکے چند من پسند لوگوں کو فنڈ مہیا کیے جاتے رہے اور ان من پسندوں نے اپنے ڈیروں میں گھر کے صحنوں میں ٹف ٹائلز لگا رکھی ہیں کیا صرف انکے ووٹ ہیں جبکہ غریب عوام کچی سڑکوں ,گندی گلیوں اگر طوفانی بارشیں ہوجائیں تو گھروں سے باہر نہی نکل سکتے اگر کافی مشکل پڑ جاۓ تو گندے غلیظ پانی میں نیکر پہن کر پیدل سفر کرتے ہیں مگر پھر بھی کسی کو انکا احساس نہی انکو بے یارومددگار پر چھوڑ دیا ہے آج تک انکی آواز کسی نے نہی اٹھائ نہ اٹھاتے ہیں ہر لکھنے والا بولنے والا خوشامندیوں کی صف میں کھڑا ہوا ہے بس انکی خوشامند کی جارہی ہے آجکل پیسے کو سلام ہے یا اچھی شہرت کو مگر سب انسان اللہ کے ہاں برابر ہں بس دنیا میں کچھ لوگوں نہ یہ تفریق ڈالی ہوئ ہے مگر انکی تفریق دنیا تک محدود ہے بہت جلد انکی تفریق ملیا میٹ ہوجاۓ گی جب اس دنیا سے چلے جائینگے پھر انکو انکی کی ہوئ تفریق کا پتہ چلے گا مگرجتنا غریبوں کے حقوق پر بے دردی سےڈاکا ڈالا جارہا ہے انکی زندگی میں مثال نہی ملتی ۔تحریر محمد ارشاد فیض روہی رنگ نیوز,ٹیم

17/07/2023

*17-07-2023*
حقائق کیوں نہی بیان کرت حقائق بیان کرنے سے کیا عزت میں کمی آجاتی ہے آج سے کچھ سال پہلے 60ہزار کیوسک بہاولپور منگوانی پتن,سیفن پر چلتا رہا تھا مگر فلڈ نہی آیا تھا جب کہ اس دفعہ سوشل میڈیا کا دور ہے تو سوشل میڈیا پر فرضی فوٹو سیشن کرنے کا بہت مزہ آتا ہے اسلیے ان گنت فوٹو سیشن پہ فوٹو سیشن ہورہی ہیں سب کام چھوڑکر فلڈ فلڈ کیا جارہا ہے جبکہ فلڈ کا آنا دور دور تک دکھائ نہی دے رہا انتظامیہ فلڈ کے گھونٹ کس رکھے ہیں جبکہ مافیا کو آسانی سے چینی ,زخیرہ کرنے کا وقت مل چکا ہے یا جان بوجھ کر فلڈ کے بہانے سے چینی اسٹاک کرنے کا جان بوجھ کر موقع دیا جارہا ہے تاکہ کوئ پوچھے تو ہم۔کہیں گے ہم تو فلڈ میں مصروف تھے *دریائے ستلج آج شام 8:00pm*
*ہیڈ گنڈا سنگھ /16 فٹ۔پانی 20370 کیوسک*
*ہیڈ سلیمانکی/ 51191 کیوسک *
*ہیڈ اسلام/18695 کیوسک *
*ہیڈ سائفن/15971کیوسک*

*روہی رنگ نیوز ٹیم و پنجاب میڈیا کونسل رجسٹرڈ آف پاکستان *

15/07/2023

ڈی ایس پی کہروڑپکا سرکل محمد رضوان خان اور ایس ایچ او صدر کہروڑپکا سید عارف حسین شاہ کی منشیات فروشوں کے خلاف جامع اور مؤثر حکمت عملی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔منشیات کے 48 مقدمات میں ملوث خطرناک ملزم ظفر گڑگوڑ اور 13 مقدمات میں ملوث سزایافتہ کبیر کانجو آج مسجد میں جرائم سے توبہ تائب ہوگئے ۔عوام کا آئ جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ڈاکٹر عثمان انور ،ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال ،ڈی ایس پی کہروڑپکا محمد رضوان خان اور ایس ایچ او سید عارف حسین شاہ کو خراج تحسین 👆

11/07/2023

کہروڑپکا ملک بھر کی طرح جامعہ عربیہ غوثیہ جماعت اہلسنت والجماعت سنی تحریک علامہ سید عصمت اللہ بخاری اور مفتی امیر صاحب کی قیادت میں سویڈن کے گستاخانِ قرآن کریم کے خلاف کہروڑپکا میں پرامن ریلی اورپروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔روہی رنگ نیوز ٹیم کہروڑپکا

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rohi Rang News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rohi Rang News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share