Kashmir News.

  • Home
  • Kashmir News.

Kashmir News. All Type News

جس گرائونڈ میں کرکٹ کھیلنے گیا اسی میدان میں راولاکوٹ کے  نوجوان ناصر حمید کا جنازہ پڑھایا گیا۔۔۔ان کی فیملی اور خاندان ...
26/01/2025

جس گرائونڈ میں کرکٹ کھیلنے گیا اسی میدان میں راولاکوٹ کے نوجوان ناصر حمید کا جنازہ پڑھایا گیا۔۔۔ان کی فیملی اور خاندان پر گیا گزر رہی ہے ،اس کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے۔۔۔
اس دنیا کی حقیقت بہت تلخ ہے، لوگوں کو معاف کرکے آگے بڑھ جائیں۔ جو وقت میسر ہے اسے اچھی یادوں کے ساتھ گزاریں۔۔۔۔۔۔۔

26/01/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون
گھر سے کرکٹ کھیلنے گئے لیکن رب کو کیا منظور تھا 😥
کرکٹ میچ میں بیٹنگ کے دوران نوجوان ناصر حمید دوسرا رنز لینے بھاگے تو حرکت قلب بند ہونے سے رب کے حضور پیش ہو گئے۔

راولاکوٹ یونیورسٹی گراونڈ میں چھوٹاگلہ ینگ Vsنسیم شاھین تھوراڑ میچ کے دوران ینگ کرکٹ کلب کے کپتان ناصر حمید دوسرا رنز لینے کیلئے بھاگ رہے تھے۔ اسی دوران حرکت قلب بند ہونے باعث انتقال کر گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے آمین.

افسوس صد افسوس ..راولاکوٹ سی،ایم ،ایچنااہل برائے نام ڈاکٹروں کی غفلت سے ایک معصوم جان لقمہ اجل بن گئی ..ایک بچے کو غلط ا...
19/01/2025

افسوس صد افسوس ..
راولاکوٹ سی،ایم ،ایچ
نااہل برائے نام ڈاکٹروں کی غفلت سے ایک معصوم جان لقمہ اجل بن گئی ..
ایک بچے کو غلط انجکشن لگایا گیا جس کے فوراً بعد ہی بچے کی ڈیتھ ہو گئ .. ورثا کا سی، ایم، ایچ کے باہر احتجاج ... کیا مل پائے گا اس معصوم بچے کے ورثا کو انصاف؟ کیا ان انسانی جانوں کے سوداگروں کا بھی گریبان پکڑے گا؟
اللہ پاک معصوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان قصائیوں کو تباہ و برباد کرے آمین ثم آمین یا رب العالمین ....
😢😢😢😢😢😢😢

آہ۔زوہیب ہم ساتھ کھیلے ساتھ پڑھے ساتھ جوان ہوۓ ہمارے راز ہ نیاز کے دوست ہماری محفل کی رونق۔ہمارا پیارا ۔زوہیب کی محفل می...
16/01/2025

آہ۔زوہیب ہم ساتھ کھیلے ساتھ پڑھے ساتھ جوان ہوۓ ہمارے راز ہ نیاز کے دوست ہماری محفل کی رونق۔ہمارا پیارا ۔زوہیب کی محفل میں سب پریشانیوں کو بھول کر بیٹھتے تو حشاش اٹھتے۔ یہ کیا کر دیا کدھر چلے گۓ
ادسیاں کہ اب خود اداس ہو گئیں۔ چند دن قبل تو آپ کہہ ریے تھے کہ یار ذمہ داریاں انسان کو بدل دیتی ہیں۔ وہ سب کچھ رہ گیا ادھر ہی۔ اب سواۓ افسوس کہ ہمارے پاس کچھ نہیں بچا۔ آج رات پردیس سے صندوق میں بند ماں کا جوان آہ رہا ہے😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭

16/01/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
امید ہے تمام دوست خیریت سے ہوں گے پمز ہسپتال میں ایک مریض کو بلڈ کی اشد ضرورت ہے کوئی بھائی بھی عطیہ کرنا چاہتا ہو تو لازمی رابطہ کریں..
رابطہ نمبر ..
03331001501

07/01/2025

کشمیر کے اندر غیر ریاستی باشندوں کے پھیری کرنے پر پابندی کے باوجود یوں سرعام غیر ریاستی افراد کا پھیری کرنا بغیر شناختی دستاویزات اور بغیر اجازت کے لوگوں کے گھروں میں گُھسنا کسی بڑے سانحے کا مُنتظر ہے۔

گزشتہ روز ہجیرہ پڑکوٹ کے علاقے میں کُچھ پھیری والے پٹھان آئے جو لوگوں کے گھروں میں بغیر اجازت کے گھسنے کی کوشش کررہے تھے اور ساتھ ہی بغیر اجازت کے کُچھ چیزیں اُٹھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

اہل محلہ نے روکا چیک کیا نا شناختی کارڈ ناہی کوئی اور کاغذ اُن کے پاس تھا۔کافی دیر اُن سے پوچھ تاچھ کرتے رہے اُس کے بعد منتیں کرنے لگے آج کے بعد نہیں آئیں گے وگوں نے چھوڑ دیا۔ بعد میں پتا چلا ایک اور گھر کے اندر چلے گئے۔

اگر راولاکوٹ بالخصوص ہجیرہ انتظامیہ اپنے ہی بنائے ہوئے قانون پر عملدرآمد نہیں کروا سکتی تو پھر عوام کے ہتھے آئندہ جو بھی چڑھ گیا اور اُسکے پاس کوئی دستاویزات ناں ہوئی تو پھر عوام جانے اور وہ جانے
کیونکہ انتظامیہ صرف بھتہ لینے تک ہی ہے ۔
#ہجیرہ #راولاکوٹ

05/01/2025

راولاکوٹ کھڑک دھیرہ میں ہونے والے افسوسناک واقع میں ایک خاتون گولی لگنے سے جان بحق ہو گئی ،سوشل میڈیا پر مختلف طرح کی چہ مگوئیاں جاری ہیں اس لیئے مختصر وضاحت پیش خدمت ہے۔
خاتون کا تعلق تھوراڑ سے تھا اور شادی گاؤں پڑاٹ میں عدنان نامی شخص سے ہوئی تھی۔ خاتون مذکورہ اور اس کا شوہر متیالمیرہ میں کرایہ پر مقیم تھے جن کے گھر کا راستہ کھڑک دھیرہ سے گزرتا ہے۔ گزشتہ روز خاتون، اسکا شوہر ہمراہ ایک اور نا معلوم شخص ایک رکشہ میں گھر جا رہے تھے کہ راستہ میں دھیرہ کے مقام پر مبینہ طور پر نوید نامی شخص جس کا تعلق پوٹھی سے بتایا جاتا ہے سے عدنان کا کچھ لیں دین ہوا اور اس دوران تلخ کلامی کی بھی اطلاعات ہیں۔ رکشہ ڈرائیور اور عدنان کے ابتدائی بیان کے مطابق نوید نامی شخص نے پیچھے سے رکشہ پر فائر کیا جو خاتون زوجہ عدنان کی کمر میں لگا اور وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل جان بحق ہو گئیں۔ ( نوید اور عدنان کے درمیان کیا لین دین ہوا اور کیوں تلخ کلامی ہوئی ، نوید جس کا تعلق پوٹھی سے تھا وہ وہاں دھیرہ روڈ پر کیا کر رہا تھا یہ سب سوال تا وقت جواب طلب ہیں )۔
پولیس نے ابتدائی طور پر عدنان اور رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزم نوید ساکن پوٹھی بالا کی گرفتاری کے لئے کاروائی جاری ہے جبکہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کے آبائی گاوں تھوراڑ روانہ کر دی گئی ہے۔ خاتون کے قتل کے وقت اٹھارہ ماہ کی بچی خاتون کی گود میں تھی جو معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔
ہم اہل علاقہ کی طرف سے مقتولہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ رب کریم ان کے درجات بلند فرمائے۔
دوستوں سے گزارش ہے کہ پولیس کی تفتیش مکمل ہونے تک غیر مصدقہ خبریں اور سنسنی پھیلانے سے گریز کریں۔
خدا ہم سب کو مشکل آزمائشوں سے محفوظ رکھے۔
بشکریہ : راشد افراز خان
کونسلر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ

25/12/2024
24/12/2024

راولاکوٹ اک اور بہترین قدم ♥️
راولاکوٹ میں لگے تمام بورڈ پر لگی خواتین کی تصاویر کو آج ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ✌️

گمشدگی کی اطلاعحذیفہ زاہد، ولد زاہد خورشید، جو ریڈ فاؤنڈیشن سکول کھڑک میں جماعت نہم کا طالب علم ہے، آج سہ پہر 3 بجے کے ق...
23/12/2024

گمشدگی کی اطلاع

حذیفہ زاہد، ولد زاہد خورشید، جو ریڈ فاؤنڈیشن سکول کھڑک میں جماعت نہم کا طالب علم ہے، آج سہ پہر 3 بجے کے قریب گھر سے نکلا اور تاحال واپس نہیں آیا۔
حذیفہ سکول ڈریس میں تھا اور والدہ کی معمولی ڈانٹ پر ناراض ہو کر گھر سے نکلا۔ اہل خانہ نے تمام رشتے داروں اور دوستوں سے رابطہ کیا لیکن اس کی کوئی خبر نہیں ملی۔

گھر والے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور کسی بھی اطلاع کے منتظر ہیں۔ اگر کسی کو حذیفہ زاہد کے بارے میں کوئی معلومات ملیں تو براہ کرم فوری طور پر درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں:

1. 0333-5978084

2. 0345-5477119

3. 0334-5533567

4. 0312-9255533

5. 0310-9266690

رابطہ:
شاہد خورشید
کونسلر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ
پوٹھی مکوالاں، وارڈ نمبر 13

آپ کا تعاون اہل خانہ کی پریشانی دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

افسوس ناک خبر.صدر انجمن تاجران پونچھ ڈویژن ممبر ایکشن کمیٹی سردار شبیر خان اور قاری نصیر صاحب کی والدہ محترمہ اور امجد س...
22/12/2024

افسوس ناک خبر.
صدر انجمن تاجران پونچھ ڈویژن ممبر ایکشن کمیٹی سردار شبیر خان اور قاری نصیر صاحب کی والدہ محترمہ اور امجد سیاب صاحب کی دادی محترمہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئ ہیں.
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون .
اللہ پاک محترمہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے.
آمین یارب العالمین

اطلاع عام 🤲یہ معصوم بچی جسکی شناخت نہیں ہورہی اس بچی کو نامعلوم افراد  سنگرالاں کے مقام پر گاڑی سے پھینک کر چلے گئے ہیں ...
20/12/2024

اطلاع عام 🤲
یہ معصوم بچی جسکی شناخت نہیں ہورہی
اس بچی کو نامعلوم افراد سنگرالاں کے مقام پر گاڑی سے پھینک کر چلے گئے ہیں جو اپنا تعلق بیروٹ خورد سے بتا رہی ہے ۔
تمام دوستوں سے التماس ہیکہ اسکے والدین تک پہنچانے میں اسکی مدد کریں بچی بخیریت و عافیت سے ہے۔
پلیز شئیر پوسٹ
03495200509

تازہ تـرینآج کی سب سے بڑی خبرجموں کشمیر بینک کو شیڈول بینک کا درجہ دے دیا گیا.
18/12/2024

تازہ تـرین
آج کی سب سے بڑی خبر
جموں کشمیر بینک کو شیڈول بینک کا درجہ دے دیا گیا.

انتقال پر ملال .....انا للہ و انا الہ راجعونآگاہ اپنی موت سے کوٸی بشر نہیں ساماں سو برس کا پل بھر کی خبر نہیںانتہائ دکھ ...
16/12/2024

انتقال پر ملال .....

انا للہ و انا الہ راجعون
آگاہ اپنی موت سے کوٸی بشر نہیں ساماں سو برس کا پل بھر کی خبر نہیں

انتہائ دکھ دہ خبر کشمیر والی بال کہ سٹار کھلاڑی شازیب آزاد کی دادی جان آج اللہ کو پیاری ہو گئ اللہ پاک مغفرت فرماۓ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ
انکی نماز جنازہ آج شام 4 بجے ادا کی جاۓ گی..

السلام عليكم ....زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ....اسلام آباد 15 دسمبر 2024   قائد اعظم  بین الصوبائی گیمز میں آ...
15/12/2024

السلام عليكم ....
زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ....

اسلام آباد 15 دسمبر 2024 قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں آزاد کشمیر کی ایتھلیٹ نے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ازاد کشمیر کی ہاکی ٹیم نے بلوچستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد پلینٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر سیمی فائینل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ازاد کشمیر ہاکی ٹیم کا میچ دیکھنے کے لیے دنیائے ہاکی کے لیجنڈ پلیر شہباز سینیر خصوصی طور سٹیڈیم تشریف لائے،جبکہ ناظم اعلی سپورٹس یوتھ کلچر آزاد کشمیر ملک شوکت حیات خان ،ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ کلچر سردار لیاقت علی خان نے بھی میچ دیکھا۔ آزاد کشمیر ہاکی ٹیم۔کو جیتنے پر مبارکباد دی۔والی بال میچ میں آزاد کشمیر ٹیم نے سندھ کی ٹیم کو سٹریٹ گیمز میں شکست دیکر سیمی فائینل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔جبکہ اتھلیٹکس کے مقابلہ جات میں آزاد کشمیر کی خواتین ایتھلیٹس نے 400*100 میٹر ریس میں براونز میڈل حاصل کر لیا۔ریسلنگ کے پہلے راؤنڈ میں آزاد کشمیر کے اتھلیٹ اختر علی نے بلوچستان کی پلیر کو ہرا کر اگلے راؤنڈ کے کیےکوالیفائی کر لیا ،سکواش میں بھی آزاد کشمیر کے کھلاڑی نے کامیابی حاصل کی ۔ٹیبل ٹینس فیمل ٹیم نے بلوچستان کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ٹیبل ٹینس میل ٹیم نے گلگت کی ٹیم کو ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔......
سارے فارمیٹس پر کشمیر کے تمام پلئیرز کو بہترین کارکردگی پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ...
منجانب ...
Kashmir news

بنجوسہ فوج کی تعمیرات کے خلاف عوام علاقہ کی میٹنگ.
13/12/2024

بنجوسہ فوج کی تعمیرات کے خلاف عوام علاقہ کی میٹنگ.

Address

Jabar Jandali

Telephone

+923190898723

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir News. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share