Nowshera Awami News

  • Home
  • Nowshera Awami News

Nowshera Awami News ہمارہ پیج غیر سیاسی ہے اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے اور صرف نوشہرہ کی تازہ ترین خبروں کے لئے ہمارا پیج لائک فالو کریں آپ کے تعاون کا شکریہ

20/02/2024

حاجی غلام احمد بلور کا فلسطین کی مدد کیلٸے مجاھدین کو دو کروڑ چندہ دینے کا اعلان ۔۔

جامعہ دارالہدی نوشہرہ میں سالانہ عظیم الشان علمی ، روحانی اصلاحی  اجتماع بسلسلہ دستارفضیلت منعقد ہوئی۔جامعہ دارالہدٰی نو...
20/02/2024

جامعہ دارالہدی نوشہرہ میں سالانہ عظیم الشان علمی ، روحانی اصلاحی اجتماع بسلسلہ دستارفضیلت منعقد ہوئی۔
جامعہ دارالہدٰی نوشہرہ میں آٹھواں سالانہ علمی ،روحانی،اصلاحی اجتماع بسلسلہ دستار فضیلت کانفرنس میں36حفاظ وقراء کی اکابرین امت کے دست مبارک سے دستار بندی ہوئی ۔اس بابرکت تقریب کاآغاز قومی ایوارڈ یافتہ قاری عبدالباسط کی تلاوت سے ہوئی اوریہ عظیم الشان تقریب دوحصوں پر مشتمل تھا۔پہلےحصے میں طلباء کرام نےاپنے اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔دوسرے نشست میں ملک بھر سے آئے ہوئے جید علماء کرام اپنے قیمتی نصائح اور حالات حاضرہ ،اسلامی معاشرے کےقیام ،علماء کے کردار ،مدارس دینیہ کی خدمات اور نوجوان نسل کی تربیت ،اُمت مسلمہ کا زوال و بہترین رہنمائی جیسے اہم موضوعات پر پُر مغز خطابات کیے۔اور اس عظیم الشان وپُروقارتقریب کے مہمانان خصوصی جامعہ دارالعلوم اسلامیہ اضاخیل بالاکے مہتمم وشیخ الحدیث مولانا سید نثار اللہ باچا ،جامعہ دارلعلوم حقانیہ کے شیخ الحد یث ولی کامل مولنا مغفوراللہ باباجی ،جانشین حانقاہ مدنی اٹک یادگار اسلاف پیرطریقت مولناقاضی ارشدالحسینی،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی امیر مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی ،فرزاندان مولاناشیخ سمیع الحق مولناخزیمہ سمیع ،مولانا مفتی اسامہ سمیع ،جانشین شفیق الامت،پیر طریقت مولانا ابوبکر عزیز ہزاروی ،مبلغ ختم نبوت مفتی احسان اللہ اتمانزئی،خطیب اسلام مولانا قاری اکرام الحق امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع مردان،پیرطریقت مولانا محمدرفیق باچاصوابی،محمد صدیق باچا ؒکے جانشین مولاناعبدالرحیم باچا ،جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے ترجمان مولناٰ عرفان الحق حقانی،خطیب اسلام شارح مسلم شیخ الحدیث مولناٰ عبدالقیو م حقانی ،جامعہ اسلامیہ بانڈہ شیخ اسماعیل تاروجبہ کے مہتمم پیرطریقت مولنا میاں ولی جان حقانی ،پیرطریقت مولنا احسان الکریم نقشبندی،اہلسنت والجماعت ضلع نوشہرہ کےامیرمولناٰقاری سید عابدشاہ،جمعیت علماءاسلام ضلع نوشہرہ کےامیرمولنا قاری محمد اسلم،مدرسہ صوت القران کےمہتمم مولنا قاری محمد اسماعیل ،جامعہ دارالعلوم نوشہرہ کے مہتمم مولنا ٰمفتی اجمل غنی،جمعیت طلباء اسلام ضلع نوشہرہ کے صدر مولنا قاری نور الحق،جاممعہ شمس العلوم گجئی صوابی کے مہتمم مولانا شمس الحق،قاری ظہور،مدرسہ تعلیم القرآن کے مہتمم قاری محمد اکمل ،مدرسہ امہ القراء کے مہتمم مولانا امجد جامعہ

بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر حلقہ این اے 33 نوشہرہ سے کامیاب آزاد امیدوار سید شاہ احد علی شاہ نے  عارضی طور پر سنی...
20/02/2024

بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر حلقہ این اے 33 نوشہرہ سے کامیاب آزاد امیدوار سید شاہ احد علی شاہ نے عارضی طور پر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے اپنا حلف نامہ جمع کرادیا۔

*لیاقت شباب ایک عہد ساز شخصیت جو ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گا*لیاقت شباب صاحب پاکستان پیپلزپارٹی کا سچا وفادار جیالا بھٹو ...
19/02/2024

*لیاقت شباب ایک عہد ساز شخصیت جو ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گا*

لیاقت شباب صاحب پاکستان پیپلزپارٹی کا سچا وفادار جیالا بھٹو ازم کا پیروکار بھٹو ازم کا پرچار زندگی بھر عزم کے ساتھ نبھایا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا بھائی نظریاتی مخلص نڈر لیڈر پاکستان پیپلزپارٹی کا پرچم تھامے بھٹوازم سے وفاداری نبھاتیں ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے پرچم تلے سپرد خاک ہوئے،

لیاقت شباب صاحب انتقال کر گئے کسی کو یقین اب بھی نہیں آرہا ہے خونی رشتے ہوں یا سماجی، قانونِ قدرت، ہم چاہیں نہ چاہیں، پر راضی برضا رہنے اور تسلیم کرنے کو بے بس و مجبور! ہمارے غم اور ہماری یادیں وقت کے دھارے میں بہتے بہتے کسی ایک موڑ پہ ٹھہر جائیں گی، وہ گھڑی جب انسان اپنے غموں اور یادوں کے اندوختے اپنی ذات کے توشہ خانے میں جمع کرلیتاہے۔ یہ سلسلہ دراز ہے، صدیوں سے اس کا چلن ہے، صور پھونکے جانے کی آواز تک اس تسلسل کی مدت کا تعین کردیا گیا ہے! ..افراد کی اکثریت انفرادی زندگی گزارتی ہے، منفرد وہ رہتےہیں جنہیں انفرادیت کے جلو میں اجتماعیت کی ہمرکابی بھی نصیب ہو جاتی ہے۔

لیاقت شباب ایسی ہی توانا و بیدار شخصیت تھے۔ بہت ہی جاندار، بہت ہی بھرپور، تصدیق کے لئے ریفرنسوں کاشمارضرورت سے زیادہ ہے۔ طالب علمی سے لے کر کارکن نما سیاسی رہنما بننے تک، ہرگام پر یہ تصدیق اپنے پورے وجود کے ساتھ قیام پذیر ہے وہ ایک بہادر پارٹی لیڈر تھے لیاقت شباب صاحب کی پیپلزپارٹی کے لئے محنت لگن لازوال جدوجہد خدمات ناقابل فراموش ہیں،

لیاقت شباب اپنے نظریات اور دھڑلے کے ساتھ وفادار اور ثابت قدم رہنا ہر دور میں بڑے دل گردے کا کام رہا ہے لیکن آج کی مادی دنیا میں تو یہ وصف بالکل ہی نا پید ہو چکا ہے۔ جہاں ہر بدلتے موسم کے ساتھ بڑے بڑے دانشور بھی کپڑوں کی طرح اپنی وفاداریاں اور نظریات تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ ایسے دور میں لیاقت شباب جیسے سیاسی کارکن خال خال ہی پائے جاتے ہیں۔ جنہوں نے اپنی نوجوانی سے لے کر زندگی کی آخری سانسوں تک اپنی پارٹی اور اپنے نظریات کے ساتھ وفاداری نبھائی اور ہر گرم و سرد میں ثابت قدم رہے۔ لیاقت شباب نے بھٹو خاندان کی دو نسلوں کے ساتھ کام کیا۔ وہ پارٹی کے اعلیٰ عہدوں پر بھی فائز رہے اور صوبائی وزیر بھی بنے ۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پیپلز پارٹی کو منظم فعال بنانے میں بھی بے شمار قربانیاں دیں مخالفین کے ہر قسم ہتھکنڈوں کا دلیرانہ مقابلہ کیا قیدیں بھی کاٹیں لیکن اپنے موقف پر ڈٹے رہے بھٹو ازم کے فلسفہ مشن پر گامزن رہے

لیاقت شباب صاحب پر ہارٹ اٹیک کی خبر لیڈرشپ اور جیالوں کے لئے افسوسناک تھی لیکن برین ہیمرج کی خبر سن کر پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے ناقابل برداشت تھی، عیادت کے لئے ہسپتال میں پاکستان پیپلز لیڈر شپ اور کارکنوں کی جوگ در جوگ آمد لیاقت شباب صاحب کی صحت یابی کے لئے دعائیں پیار محبت کا مظاہرہ کیا قابل دید ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی لیڈرشپ قائدین ٹکٹ ہولڈرز عہدیداران اور کارکنوں نے مرحوم لیاقت شباب صاحب کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا جو ثبوت دیا وہ ناقابل فراموش ہیں،

لیاقت شباب صاحب کے انتقال کی خبر لیڈرشپ اور جیالوں کے لئے دردناک ناقابل برداشت اور افسوسناک خبر تھی جس پر ہر دل رنجیدہ ہر جیالا افسردہ ہر آنکھ اشکبار تھی پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچا نے لیاقت شباب صاحب کے انتقال پر صوبہ بھر میں تین روز سوگ کا اعلان کیا ہر قسم ایکٹیوٹی معطل رہے پارٹی لیڈر شپ اور کارکنوں کی جانب سے لیاقت شباب صاحب کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا جو عزت و احترام لیاقت شباب صاحب کو ملی شاید ہی کسی اور کو ملی ہو۔

لیاقت شباب صاحب پر ہارٹ اٹیک اور برین ہیمرج کی خبر پر ہر کارکن دکھی تھا اس موقع پر لیاقت شباب صاحب کے بھائی ہمدرد دوست ملک طماش خان نے اپنی دوستی وفاداری نبھائی جس نے ایک لمحہ بھی مرحوم لیاقت شباب صاحب کو اپنی آنکھوں سے اوجھل نہیں ہونے دیا، ہسپتال میں مہمانوں کے ساتھ مل بیٹھ کر تسلیاں دیتے رہے، وینٹی لیٹر تک رسائی صرف ملک طماش خان کو ہی حاصل تھی کیونکہ ان کی یاری وفاداری تھی۔2008 میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کرنے ایک المناک ٹریفک حادثے میں ملک طماش خان اور لیاقت شباب شدید زخمی ہوئے تھے زخمی حالت میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رکھا ہر غم و خوشی میں ہمیشہ ایک ساتھ رہے دونوں کی دوستی کی مثال نہیں ملتی۔

لیاقت شباب اپنا زمانہ اپنے ساتھ لے گیا ہے وہ بے لوث آدمی تھا زمانہ طالب علمی سے لے کر آخری دم تک پارٹی کے ساتھ ثابتقدمی سے کھڑے رہے وہ ایک جیالا تھا کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے توانا آواز تھے مرحوم لیاقت شباب صاحب کی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم لیاقت شباب کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں معتدل مزاج و دوراندیش رہنما تھے ان کی پارٹی کے لئے خدمات کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

ہوا ہے تجھ سے بچھڑنے کے بعد یہ معلوم
کہ تو نہیں تھا ترے ساتھ ایک دنیا تھی

طارق رحیم
سیکرٹری اطلاعات
پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا پشاور ڈویژن

اجمل خٹک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم جہت خصوصیات اور لازوال جدوجہدکا سیمبلبابا ئے جدیدنظم،پشتو کے معروف انقلابی شاعر،ادیب،دانشور،صح...
19/02/2024

اجمل خٹک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم جہت خصوصیات اور لازوال جدوجہدکا سیمبل

بابا ئے جدیدنظم،پشتو کے معروف انقلابی شاعر،ادیب،دانشور،صحافی اور بزرگ سیاستدان اجمل خٹک کی چھٹی برسی پر روخان یوسفزئی کی خصوصی تحریر

کثیرالجہت شخصیت کے مالک پشتوکے ایک سربرآوردہ ترقی پسند شاعر ،ادیب ،صحافی، ممتاز بزرگ قوم پرست سیاست دان اوردانشور اجمل خٹک 1925ء میں ایک عام کاشت کار حکمت خان کے ہاں اکوڑہ خٹک میں سات بہنوں کے بعد پیدا ہوئے ۔اجمل خٹک نے ابتدائی دینی علوم اپنے گاؤں کی مسجد میں مولانا عبدالقیوم،مولانا عبدالحق اور قاضی محمد امین سے حاصل کیے، گھر میں ان کی پھوپی ’’منفعتہ ‘‘ قرآن شریف اور پشتو کی دیگر منظوم کتابیں نورنامہ،جنگ نامہ اور قصے کہانیاں خوش آوازی اور ترنم میں پڑھتیں، تو اجمل خٹک ہمہ تن گوش ہوکر سنتے ان کا نام اپنے گاؤں اور قبیلے کے اس وقت کے ’’مشر‘‘محمد زمان خان نے رکھا تھا۔1935ء میں مسجد سے گاؤں کے سکول میں جماعت دوئم میں داخل کردیئے گئے ،موسیقی سے لگاؤ حجروں میں روایتی موسیقی کی محفلوں میں باقاعدہ شرکت کرنے سے پیدا ہواخود بھی کئی مہینوں تک ستار اور رباب سیکھنے کا جنون پڑا تھا مگر بعدازاں دوستوں کے مشورے سے اپنے آپ کو صرف شاعری تک محدود کرلیا۔ سکول سے فارغ ہوکر سیدھا گاؤں سے دور دشت و صحرا میں جایا کرتے تھے اور وہاں کھلے ہوئے خودرو پھولوں کا اس سوچ کے ساتھ نظارہ کیاکرتے تھے کہ اس دشت اور صحرا میں یہ رنگ بہ رنگ خوب صورت پھول کس نے بوئے ہیں؟اور اس کی پرورش اور نگہداشت کون کر رہا ہے؟گاؤں کے علاوہ اردگرد علاقوں میں منعقدہ عوامی میلوں میں مداریوں کے قصے کہانیاں شوق سے سنتے تھے بچپن میں شعر کو موزون کرنے میں اجمل خٹک نے منظوم عوامی داستانوں سے کافی اثر قبول کیا۔ جس وقت ان کے سکول میں اس وقت کے وزیر تعلیم ثمین جان خان بطور مہمان خصوصی آئے تھے تواجمل خٹک نے اس تقریب میں ایک ایسی نظم پڑھی جس میں مہمان خصوصی سے منظوم مطالبہ کیا گیا تھا کہ ان کے گاؤں کے سکول کو ہائی کا درجہ دیا جائے جس پر انہیں خان بابا زمان خان نے پانچ روپے بطور انعام دیئے تھے۔اور جس وقت مزار خوشحال خان خٹک پر مشاعرہ منعقد کروانے کے لئے محمد زمان خان کی مسجد میں عبدالخالق خلیق ‘سمندر خان سمندر ‘عبدالحنان اور سید رسول رسا کا اجلاس ہورہا تھا تو اس اجلاس میں خان محمد زمان خان نے اپنی نظر کمزور ہونے کی وجہ سے اجمل خٹک کو اپنے اش

19/02/2024

ڈی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ کے تمام ممبران فارغ نوٹیفکیشن جاری

19/02/2024

اب تک مردان (رستم) ميں 52 ملی ميٹر
نوشہرہ سٹی 70 ملی ميٹر
مردان سٹی 66 ملی ميٹر بارش ريکارڈ ھوئی

میرا ۓ I'd ہک ہوچکا ہے کیسی بھی پارٹی کے خلاف پوسٹ آۓ میرا اس I'd سے کوئی تعلق نہیں ہے میں اسکو بند کرتاہوںایک دفعہ پھر ...
19/02/2024

میرا ۓ I'd ہک ہوچکا ہے کیسی بھی پارٹی کے خلاف پوسٹ آۓ میرا اس I'd سے کوئی تعلق نہیں ہے میں اسکو بند کرتاہوں
ایک دفعہ پھر سب بھائیوں اورپارٹی قائیدین سے معافی مانگتا ہوں میںنے اگر کیسی کی بھی دل آزاری کی مجھے اس قسم کی باتیں یا پوسٹ نہیں کرنی چاہیے آدمی حد پارکر نہیں جانا چاہیۓ اللہ سب کی حفاظت کرے
آپ سب سے معافی کا تلبگار

امانت خان نوخارے

19/02/2024

بدرشی

19/02/2024

نوشہرہ کلاں

19/02/2024

بارش کے بعد بدرشی رحیم اباد کی گلیاں تالاب کی صورتحال پیش کر رہے ہیں

19/02/2024

بارش کے بعد بدرشی کہ گلی محلوں کی صورتحال

19/02/2024

نوشہرہ

18/02/2024

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل استحکام پاکستان پارٹی سے مستعفی۔پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ غلط تھا۔عمران اسماعیل

18/02/2024

پی ٹی آئی کارکنوں سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی پارلیمنٹرین سے اتحاد نہ کرنے کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

18/02/2024

سب سے پہلے پاکستان 🇵🇰

18/02/2024

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کا پاکستان تحریک انصاف سے کبھی بھی سیاسی اتحاد نہیں ہو سکتا

18/02/2024

پی ٹی ائی پارلیمنٹیرین سے اتحاد نامنظور پی ٹی ائی کے کارکنوں نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا

18/02/2024

پی ٹی آئی پارلیمنٹرین سے اتحاد کی صورت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا سخت ردعمل انے کا امکان پارٹی کو شدید نقصان کا اندیشہ ووٹ پی ٹی آئی کے پاس ھے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین تو مفاد پرستوں کا ٹولہ ھے کارکنوں کا ردعمل

18/02/2024

یا اللہ پاکستان کی حفاظت فرما

18/02/2024

اب سے کچھ دیر بعد پریس کانفرنس ہوگا جس میں پاکستان کی ایک سیاسی پارٹی دوسری پارٹی میں ضم کرنے کا اعلان کرے گی

18/02/2024

قاضی میڈیکل کمپلکس نوشہرہ میں سیاسی اور پرویز خٹک کی منظور نظر بورڈ اف گورنر کو ختم کرنے کا فیصلہ

18/02/2024

کہاں کہاں بارش ہو رہی ہے
ویڈیوز سینڈ کریں

18/02/2024

شکر رب کریم ذات کا
نوشہرہ میں باران رحمت

18/02/2024
18/02/2024

پشاور کے مضافاتی علاقوں ميں ھلکی بارش شروع
ايک گھنٹہ بعد بارش کا سلسلہ ديگر علاقوں تک پھيل جاۓ گا

17/02/2024

الرٹ
خيبرپختونخوا کے شمالی ، مشرقی اور پہاڑی علاقوں ميں پير کے دن برفانی طوفان کا خطرہ
اس دوران عوام سفر سے گريز کريں

17/02/2024

اسلام آباد /
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خان خٹک نے
پارٹی کے چیئرمین اور ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا پرویز خٹک کی
نوشہرہ 8فروری 2024ء این اے 33 پی کے 88 پر بدترین شکست
ان کی اور ان کے بیٹوں کی سیاست کی آخری اننگز بن گئ ہے ۔
پرویز خٹک نے سیاست چھوڑنے کی وجہ صحت کی خرابی کو قرار دیا ہے ۔
پرویز خٹک نوشہرہ کی سیاست کے متنازعہ ترین سیاست بن گئے تھے ۔
تمام سیاسی جماعتوں میں شامل رہے لیکن سب جماعتوں کے سربراہوں کو چور ڈاکو قرار دیا آخر میں کپتان کو ایمانداری کا میڈل دیدیا ۔
لیکن عمران خان پر کڑا وقت آیا تو پرویز خٹک نے آنکھیں بدلی
اور کپتان پر بھیانک الفاظوں کے تیر چلائے خیبرپختونخواہ سے تحریک انصاف کے خاتمے کا وعدہ کیا ۔ اور خود کو آئندہ کا وزیراعلی ہونے کا دعویٰ کر ڈالا ۔ نتیجہ نکلا تو ضلع نوشہرہ میں اپنے ٹبر سمیت فیل ہوگیا دو بیٹوں داماد سمیت ناکام ہوگیا ۔
پرویز خٹک کے سیاست میں زوال ان کے مزاج میں دوسروں کو حقیر جاننا طبعیت میں فرعونیت جھلکتی رہی آخر میں ان کے بیٹے اسحاق خٹک نے باپ کو بخشا اور مردے میں کفن نکالنے کے ساتھ ڈانگ بھی منڈوا دیا ۔۔۔ اور اسحاق خٹک نے سرکاری ملازمین کے انتقامی کاروائیاں ڈاکٹر کو جیل میں ڈالا سرکاری محکموں کے ملازمین کو چن چن کر نوکریوں سے نکالا صحافی کامران خٹک کو بھی مخالفانہ خبریں پوسٹ کرنے پر ان کے بیٹے کو قاضی میڈیکل کمپلیکس کے پرائیویٹ شعبے سے بھی نکال دیا ۔۔۔
باپ کی سیاست سے قالین کھینچ لی
رپورٹ /
کامران خٹک سے

17/02/2024

تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کا نیا چیئرمین کے انے تک محمود خان قائم مقام چیئرمین ہوں گے

17/02/2024

چیئرمین تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خان خٹک نے استعفی دے دیا ہے
پارٹی اجلاس میں پرویز خان خٹک کا استعفی منظور

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nowshera Awami News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share