محمد زبیر فیروز

  • Home
  • محمد زبیر فیروز

محمد زبیر فیروز اس بیج کو لاٸیک , فالوو اور شیٸر کریں

19/06/2024
01/01/2024
01/01/2024

قمری و شمسی سال دونوں ہی میرے اللہ کے ہیں
آئیں ہم سال کی ابتداء اس دعا سے کرتے ہیں

💖💖

12/12/2023

ماشاءاللہ لاحول ولاقوة الا باللہ ۔۔۔۔۔💖💖

الھم لک الحمد ولک شکر ۔۔۔💖

💎 منفرد انداز منفرد ذاٸقہ

الحمد للہ کل بروز پیر 11 دسمبر کو شاندار اففتاح ھو چکا ھے ۔

لکی بریانی اینڈ کیٹرنگ نزد کیش اینڈ کیری (GPO Talagang)
💖💖
پروپرائٹر :
محمد حمزہ نسیم : 6832589 0318

11/11/2023

پنجرہ پور ٹرسٹ کے کراچی کیمپ آفس میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا .....
جس کی صدارت پنجرہ پورٹرسٹ کے سی ای اونواب زادہ امیر خان نے کی .....
اجلاس کی کارواٸی تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہی .....
جس میں ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ راشد لودھی ، اسٹیٹ آفیسر آصف اقبال، ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر بورڈ اینڈ کراچی ڈویژن....
اور میڈیا کوارڈینیٹر محمد زبیر فیروز نے شرکت کی

解决一切问题的办法在于切实促进中巴友谊Jiějué yīqiè wèntí de bànfǎ zàiyú qièshí cùjìn zhōng bā yǒuyì
27/10/2023

解决一切问题的办法在于切实促进中巴友谊
Jiějué yīqiè wèntí de bànfǎ zàiyú qièshí cùjìn zhōng bā yǒuyì

29 مٸ 1988 کو محمد خان جونیجو کی حکومت کو برطرف کیا گیا۔ یہ تاریخ کا حصہ ہے کہ اسوقت ان کی حکومت معاشی لحاظ سے بہت اچھی ...
24/10/2023

29 مٸ 1988 کو محمد خان جونیجو کی حکومت کو برطرف کیا گیا۔ یہ تاریخ کا حصہ ہے کہ اسوقت ان کی حکومت معاشی لحاظ سے بہت اچھی چل رہی تھی ۔اسوقت جب ڈالر 22 روپے کا تھا پیٹرول چودہ روپے لیٹر اور روٹی ایک روپیہ کی تھی اور پورے ملک میں بہت خوش حالی تھی ۔ لیکن پھر نواز شریف نے سازش کر کے محمد خان جونیجو کے حکومت کو گرادیا اور ملک کو انتشار اور معاشی بحرانوں میں دھکیلا گیا۔۔۔ جیسا کہ 9 اپریل 2022 کو کیا گیا۔
دونوں دفعہ سہولت کار شریف خاندان ہی تھا ۔
اس وقت نواز شریف کے پاس ایک ہی بیانیہ رہ گیا ہے کہ 2017 میں ڈالر 97 روپے کا تھا روٹی آٹھ روپے کی تھی تو مجھے عدالت نے کیوں سزا دی۔ جناب اسطرح تو پرویز مشرف کے دور میں ڈالر 60 روپے پر رہا اور ملک معاشی لحاظ سے بہت مستحکم رہا۔ تو ان کی حکومت کیوں ختم ہوٸ انہوں نے تو یہ رونا نہیں رویا کہ ہماری حکومت کو کیوں ختم کیا گیا۔ جناب نواز شریف اب پاکستان کی عوام پر رحم کریں آپ نے پورے 35 سال پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور برباد کیا اور لوٹی ہوٸی دولت کو لندن منتقل کیا۔ان 35 سالوں میں آپ کی %90 زندگی لندن میں گزری آپ حقیقت میں پاکستانی شہری نہیں بلکہ آپ برطانیہ کے شہری ہیں۔۔۔

08/09/2023

📝 کھلا خط : بنام چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ منیر عاصم صاحب:

جناب آپ کے حالیہ بیانات سے عوام کچھ پرامید ھوٸی ھے۔

چیف صاحب جیسا کہ پورا پاکستان جانتا ھے کہ کچھ عرصہ پہلے تک عوام فوج پر بے انتہا ٹرسٹ اور پیار کرتی تھی جو ابھی بھی آرمی کے جوانوں سے کرتی ھے ۔۔۔۔۔

لیکن حالیہ واقعات کی وجہ سے اور بے انتہا مہنگاٸی اور PDM کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے اس وقت جو عوام کا حال ھے وہ اظہر من الشمش ھے ۔۔۔۔

عوام ٹوٹ چکی ھے مہنگاٸی کیوجہ سے اور اوپر سے حالات ایسے بن گٸے ہیں کہ آمدن بھی نہ ھونے کے برابر ھے جسکی وجہ سے عوام کے اندر غم وغصہ بھر گیا ھے۔۔۔۔۔۔۔

ایک لوٸر اور مڈل طبقے والا کیسے گذارہ کر رہا ھے وہ ہم ہی جانتے ہیں۔ اور اس کا اندازہ آپ کو کچھ مہینوں سے ہو رہا ہوگا۔

میری ناقص عقل کے مطابق میری چند مختصر گزارشات ہیں جو قاٸم مقام عوام کے ہیں ۔۔۔۔۔

1: عوام چاہتی ہے کہ بنیادی ضروریات زندگی انتہائی سستی ہو کوئی غریب بھوکا پیاسا نہ رہے ...
معیاری علاج معالجہ , تعلیم و ہنر اس کو آسانی سے اسے میسر ہو۔۔۔۔

2: عدل و انصاف ہر خاص و عام کے لیے ایک جیسا ہو ۔۔۔۔

4: ملک میں ادارے ایسے کام کر رہے ہوں کہ ظالم ظلم کرنے سے اور کرپٹ آدمی کرپشن کرنے سے پہلے ہزار مرتبہ سوچے ۔۔۔

5: پولیس کا نظام ۔۔۔۔ بہترین تربیت و پرکشش معاوضے کے ساتھ ہو تاکہ کوئی پولیس والا مالی حالات سے تنگ ہو کر کرپشن نہ کر سکے اور سخت چیک ان بیلنس ھو۔۔۔

6: ملک میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی اچھی سرکاری نوکریوں کے ذریعے میرٹ پر حوصلہ افزائی کی جائے۔ اور پرائیویٹ انڈسٹری کا ملک میں جال بچھایا جائے تاکہ ہمارا نوجوان ملک پاکستان چھوڑ کر نہ جاٸے ۔

7: جو صوبے بدحالی کا شکار ہیں یا ان کے چند علاقے بدحالی کا شکار ھیں ان کے جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے ۔

8: تمام صوبوں کے لوگوں کو مساوی حقوق دیے جاٸیں۔

مندرجہ بالا پوائنٹ کی اگر تشریح کی جائے تو خلاصہ یہ نکلتا ہے کہ عوام اب ایک ترقی یافتہ ممالک کے لوگوں کی طرح ایک اچھی زندگی چاہتی ہے۔

لہذا گذارش ھیکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔

کہ اب جب کہ آپ کھل کے سامنے آ ہی گئے ہیں اور ان ایکشن ہیں تو بسم اللہ کیجٸے ملک کی باگ و ڈور سنمبھالیے ۔۔۔۔
عوام کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ملک کو کون سا چہرہ سنبھالتا ہے اور کون کرسی پر بیٹھتا ھے 76 سالوں میں عوام نے بہت تماشہ دیکھ لیا ھے ۔
اب آپ قدم بڑھائیں 25 کروڑ عوام اپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی لیکن چند شرائط کے ساتھ ۔۔۔۔۔

1: چاہے PDM ھو چاہے تحریک انصاف ھو اس جماعت کے کسی بھی کرپٹ بندے کو نہ چھوڑیں ۔

2 : بھلے وہ کرپٹ آدمی اس کا تعلق آرمی , عدلیہ و پولیس اور کسی بھی بااثر ادارے سے کیوں نہ ہو اس کا پورا پورا احتساب ہونا چاہیے۔

3: تحریک انصاف اور PDM کے جو لوگ کرپشن میں ملوث ہیں ان کا پورا پورا احتساب کر کے لوٹی ہوٸی رقم کو خزانے میں جمع کروایا جائے۔

اس میں بلا تخصیص آرمی کا جرنیل , عدلیہ یا کسی اور سرکاری ادارے کا کتنا ہی با اثر شخص کیوں نہ ملوث ہو اس کا بھی پورا پورا احتساب کیا جائے۔

عوام تمام لوگوں کو آزما چکی ہے ۔۔۔۔

آج کل اپ کے جو بیانات آ رہے ہیں اور اگر آپ اپنے ان بیانات میں واقعی مخلص ہیں تو قدم بڑھائیں 25 کروڑ عوام آپ کے ساتھ ہے ۔۔۔۔

عوام کو ملک پاکستان ترقی یافتہ چاہیے اگر اپ یہ کام کر سکتے ہیں تو قدم آگے بڑھائیں اور بسم اللہ کریں ۔۔۔۔

پاور پہلے اپ کے پاس موجود ہے اور مزید اچھے کام کر کے عوام کی طاقت بھی اپنے ساتھ ملا لیں ۔۔۔

اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو ۔۔۔۔آمین
دعا گو
محمد زبیر فیروز
0300 2209788

نوٹ : امید ھے کہ آپ میری ان باتوں کو مثبت انداز میں لیں گے اور ویگو ڈالا نہیں بھیجیں گے۔😊



07/09/2023

سبحان اللہ ۔۔۔۔۔
میرے اللہ نے اپنے پیارے حبیب محمد صلى الله عليه واله وسلم کو کیا کیا ہیرے عطا فرماٸے ۔۔۔۔💖

حضرت صعصعہ بن ناجیہ ؓ
دروازہ رسول الله ﷺ
پر کلمہ پڑھنے آئے
مسلمان ہونے کے بعد
نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں
عرض کرنے لگے

یا رسول الله ﷺ ایک بات پوچھنی ہے
حضور ﷺ نے فرمایا پوچھو

کہنے لگے یا رسول الله ﷺ دور جاہلیت میں ہم نے جونیکیاں کی ہے
اُن کا بھی الله ہمیں آجر عطا کرے گا
کیا اُسکا بھی آجر ملے گا
تو
نبی کریمﷺ نے فرمایا تُو بتا
تُو نے کیا نیکی کی
تو کہنے لگے
یا رسول الله ﷺ میرے دو اونٹ گم ہوگئے میں اپنے تیسرے اونٹ پر بیٹھ کر
اپنے دو اونٹوں
کو ڈھونڈنے نکلا
میں اپنے اونٹوں کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے جنگل کے اُس پار نکل گیا
جہاں پرانی آبادی تھی
وہاں میں نے اپنے دو اونٹوں کو پا لیا
ایک بوڑھا آدمی جانوروں کی نگرانی پر بیٹھا تھا
اُس کو جا کر میں نے بتایا
کہ
یہ دو اونٹ میرے ہیں
وہ کہنے لگا یہ تو چرتے چرتے یہاں آگئے تھے تمہارے ہیں تو لے جاؤ
اُنہی باتوں میں اُس نے پانی بھی منگوا لیا چند کھجوریں بھی آ گئی میں پانی پی رہا تھا کھجوریں بھی کھا رہا تھا کہ ایک بچے کے رونے کی آواز آئی تو
بوڑھا پوچھنے لگا
بتاؤ بیٹی آئی کہ بیٹا
میں نے پوچھا بیٹی ہوئی تو کیا کرو گے کہنے لگا اگر بیٹا ہوا تو
قبیلے کی شان بڑھائے گا
اگر بیٹی ہوئی تو ابھی یہاں اُسے زندہ دفن کرا دوں گا
اِس لیئے کہ
میں اپنی گردن اپنے داماد کے سامنے جھکا نہیں سکتا
میں بیٹی کی پیدائش پر آنے والی مصیبت برداشت نہیں کر سکتا
میں ابھی دفن کرا دوں گا

حضرت صعصعہ بن ناجیہ ؓ فرمانے لگے
یا رسول الله ﷺ
یہ بات سن کے میرا دل نرم ہوگیا
میں نے اُسے کہا
پھر پتہ کرو بیٹی ہے کہ بیٹا ہے
اُس نے معلوم کیا تو پتہ چلا
کہ
بیٹی آئی ہے
میں نے کہا کیا واقعی تو دفن کرے گا
کہنے لگا ہاں !
میں نے کہا دفن نہ کر مجھے دے دے
میں لے جاتا ہوں
یا رسول اللّٰه ﷺ وہ مجھے کہنے لگا
اگر
میں بچی تم
کو دے دوں تو تم کیا دو گے
میں نے کہا
تم میرے دو اونٹ رکھ لو
بچی دے دو کہنے لگا
نہیں
دو نہیں یہ جس اونٹ پہ تو بیٹھ کے
آیا ہے یہ بھی لے لیں گے
حضرت صعصعہ بن ناجیہ ؓ عرض کرنے لگے ایک آدمی میرے ساتھ گھر بھیجو
یہ مجھے گھر چھوڑ آئے میں یہ اونٹ اُسے واپس دےدیتا ہوں

یا رسول اللّٰه ﷺ
میں نے تین اونٹ دے کر ایک بچی لے لی
اُس بچی کو لا کے میں نے اپنی
کنیز کو دیا نوکرانی اُسے دودھ پلاتی
یا رسول الله ﷺ وہ بچی میرے داڑھی کے بالوں سے کھیلتی
وہ میرے سینے سے لگتی
حضور ﷺ پھر مجھے نیکی کا چسکا لگ گیا پھر میں ڈھونڈنے لگا
کہ
کون کون سا قبیلہ بچیاں دفن کرتا ہے
یا رسول الله ﷺ
میں تین اونٹ دے کے بچی لایا کرتا
یا رسول الله ﷺ میں نے 360 بچیوں کی جان بچائی ہے
میری حویلی میں تین سو ساٹھ
بچیاں پلتی ہیں
حضور ﷺ مجھے بتائیں
میرا مالک مجھے اِس کا اجر دے گا ؟
کہتے ہے حضور ﷺ کا رنگ بدل گیا داڑھی مبارک پر آنسو گرنے لگے مجھے سینے سے لگایا
میرا ماتھا چوم کے فرمانے لگے
یہ تو تجھے اجر ہی تو ملا ہے
رب نے تجھے دولتِ ایمان عطا کر دی ہے

نبی کریم ﷺ فرمانے لگے یہ تیرا دنیا کا اجر ہے اور تیرے رسولﷺ کا وعدہ ہے قیامت کے دن رب کریم تمہیں خزانے کھول کے دے گا۔

اَللّٰھُمَّ صَلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ مُحَمَّدٍ وَ بَارِکْ وَسَلِّم ❤

01/11/2022

محمد زبیر فیروز سی ای او PK21 Nws کے صاحبزادے ابوبکر فیروز کی اپنے دوستوں کے ساتھ برتھ ڈے مناٸے گٸی مختلف حلقہ احباب کی جانب سے ابو بکر فیروز کو لمبی اور عافیت والی زندگی کے دعاٸیہ کلمات کہے گٸے ہیں سٹی پریس کلب کے چیٸرمین اسد سعید خان اور مسز اسد سعید خان صاحبہ نے خصوصی دعاٶں سے نوازہ اور لمبی عمر کی دعا دی۔

الحمد للہ ۔۔۔۔۔💖آپ تمام دوستوں کی دعاٶں اور تعاون سے میرا چینل مونیٹائز ھو گیا ھے۔انشاءاللہ اب آپ میرے اس ویب اور یوٹیوب...
28/10/2022

الحمد للہ ۔۔۔۔۔💖
آپ تمام دوستوں کی دعاٶں اور تعاون سے میرا چینل مونیٹائز ھو گیا ھے۔
انشاءاللہ اب آپ میرے اس ویب اور یوٹیوب چینل پر مختلف پروگرام دیکھ سکیں گے۔👇
https://youtube.com/channel/UC1JYMkVLtmBzCM3xLtFNgCA

27/10/2022

آخر کار ایک نڈر اور بے باک صحافی نے اتنا بڑا اور اہم سوال کر ہی ڈالا ۔۔۔😉
یہ تھا پریس کانفرنس کا لیول۔۔۔۔

تکافل کے بارے میں جناب مفتی محم ہاشم صاحب کا ایک بہترین معلوماتی مختصر انٹرویو جو ہر شخص کو لازمی دیکھنا اور سننا چاہیےw...
22/09/2022

تکافل کے بارے میں جناب مفتی محم ہاشم صاحب کا ایک بہترین معلوماتی مختصر انٹرویو جو ہر شخص کو لازمی دیکھنا اور سننا چاہیے
with out back ground music
اور مزید لوگوں کو فاٸدہ پہنچانے کی نیت سے اس کو شٸیر بھی کریں تاکہ لوگ تکافل کو سمجھ سکیں اور کچھ غلط فہمیاں بھی دور ھو سکیں*
*اور اس چینل کو سبسکراٸب بھی ضرور کریں مزید اچھی ویڈیوز دیکھنے کے لی

*تاج کلینک کے اوپر گلشن اقبال کراچی میں پاک قطر فیملی تکافل کی ایک خوبصورت برانچ کا افتتاح* *چینل PK21 News**کو سبسکراٸب...
19/09/2022

*تاج کلینک کے اوپر گلشن اقبال کراچی میں پاک قطر فیملی تکافل کی ایک خوبصورت برانچ کا افتتاح*

*چینل PK21 News*
*کو سبسکراٸب لازمی کریں*

ایوب خان گوٹھ کے مظلوم لوگوں کی کہانی ان کی زبانیمکمل ویڈیو کے لیے لنک کو اوپن کریں اور سبسکراٸب بھی کر دیں۔
18/09/2022

ایوب خان گوٹھ کے مظلوم لوگوں کی کہانی ان کی زبانی
مکمل ویڈیو کے لیے لنک کو اوپن کریں اور سبسکراٸب بھی کر دیں۔

بہت جلد آرہا ھے Pk21 News چینل پر انٹرویو CEO پاک قطر فیملی تکافل جناب عظیم اقبال پیرانٗی صاحب کا
17/09/2022

بہت جلد آرہا ھے Pk21 News چینل پر
انٹرویو CEO پاک قطر فیملی تکافل جناب عظیم اقبال پیرانٗی صاحب کا

Address


Telephone

+923002209788

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when محمد زبیر فیروز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to محمد زبیر فیروز:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share