Afghan Radio

Afghan Radio Afghan Radio will be first Online medium with professional team.They will work for possitive reputat

مردان:تخت بھائی کے علاقے پمپ کورونہ میں گولی چلنے سے 24 سالہ صابر شاہ ولد جمال شاہ شدید زخمی۔اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ...
06/05/2022

مردان:تخت بھائی کے علاقے پمپ کورونہ میں گولی چلنے سے 24 سالہ صابر شاہ ولد جمال شاہ شدید زخمی۔
اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی.
ریسکیو1122 اہلکاروں نے زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال تخت بھائی منتقل کر دیا۔
جہاں ڈاکٹروں کی ریفر کرنے پر مزید علاج معالجے کیلئے ایم ایم سی منتقل کر دیا۔

صوابی۔ٹریفک وارڈن پولیس  کا عید کے موقع پر  زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف ایکشن.ٹریفک پولیس نے داخلی و خار...
04/05/2022

صوابی۔ٹریفک وارڈن پولیس کا عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف ایکشن.

ٹریفک پولیس نے داخلی و خارجی راستوں اور اڈوں میں ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے مقرر شدہ کرایہ سے زائد وصول کرنے پر بیشتر ڈرائیوروں کو جرمانہ کرتے ہوئے سواریوں کو زائد وصول شدہ کرایہ واپس کر دیا۔

عوامی شکایات پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نورالامین خان کی قیادت میں انچارج ٹریفک وارڈن پولیس جناب علی خان نے بمع سٹاف نے عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف کاروائیاں کیں اور مسافروں سے لی گئی زائد رقم بھی واپس دلا دی.

ون ویلنگ، ریسنگ، ہلڑ بازی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی ۔عیدالفطر پر ٹریفک پولیس سنگین خلاف ورزیوں پر زیرو ٹولرنس پالیسی اپنائے گی ٹریفک انچارج جناب علی۔

صوابی*(پی آر او) عید کے موقع پر ٹریفک پولیس عملہ قانون شکن ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھر پور کاروائیاں کر رہی ہے اور عید کے موقع پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایہ وصولی کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں عوامی شکایات پر انچارج ٹریفک وارڈن پولیس سب انسپکٹر جناب علی نے رکشہ و دیگر ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ڈرائیوران کو اکھٹا کرکے زائد کرایہ وصول نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائی گی ۔ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو کہ مسلسل گاڑیوں کا معائنہ کریں گے اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،کیونکہ عید کے دنوں میں عوام مختلف شہروں سے اپنے گھر آتے ہیں اور زائد کرایہ دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں جو غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے۔

اس دوران انچارج ٹریفک جناب علی نے تمام ڈرائیوران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس دوران ڈرائیوران نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ مقررہ کرایہ کے مطابق کرایہ وصول کیا جائے گا۔

مسافروں سے درخواست ہے کہ کسی بھی ڈرائیور کو زائد کرایہ نہ دیا جائے اور ڈرائیور نے زائد کرایہ وصول کیا تو مقامی ٹریفک اہلکار کو مطلع کریں یا ٹریفک انچارج جناب علی کو بذریعہ واٹس اپ مطلع کریں۔فوری ایکشن لیا جائے گی۔
03159090087

صوابی: یارحسین پولیس نے 06 سالہ ارصا کو ہوائی فائرنگ سے موت کی نیند سلانے والے 02 ملزمان ٹریس کرکے گرفتار کر لئے، 02 عدد...
02/05/2022

صوابی: یارحسین پولیس نے 06 سالہ ارصا کو ہوائی فائرنگ سے موت کی نیند سلانے والے 02 ملزمان ٹریس کرکے گرفتار کر لئے، 02 عدد پستول برآمد.

ملزمان چاند رات کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کررہے تھے جس کے نتیجے میں گولی 06 سالہ ارصا کو لگی، جس وہ جانبر نہ ہوسکی اور موت کے آغوش میں چلی گئی، گولی کی سمت اور دیگر شواہد سے اصل ملزمان تک رسائی ممکن ہو کر فوری طور پر گرفتار کیا گیا: ایس ایچ او یارحسین ہارون خان

پولیس نے ارصا کی قبر پر پھول چڑھائے اور حجرہ جا کر لواحقین سے تعزیت کی، مقتولہ کے والد و رشتہ داران کو حوصلہ دیا اور باور کرایا کہ میرٹ پر تفتیش کرکے ملزمان کو سزا دلائی جائے گی.

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی آمد کے سلسلے میں عوام الناس سے ہر فورم پر چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے گریز کرنے کی استدعا کی گئی تا ہم اس کے باوجود کئی افراد نے خلاف ورزی کرکے جن میں سے متعدد افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

گزشتہ رات مدعی اورنگزیب ولد وحید اللہ سکنہ گل آباد یارحسین نے مقامی تھانہ یارحسین پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بیان کیا کہ وہ اپنے مکان کے صحن میں بعد از نماز عشاء اہل خانہ سمیت خوابیدہ تھے کہ اس دوران اس کی 06 سالہ بیٹی ارصا کو ہوائی گولی لگ کر جس سے وہ موقع ہر جانبحق ہوئی۔

اس سلسلے میں مقامی پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوراً سپاٹ پر پہنچ کر بچی کو ہسپتال منتقل کیا جب کہ ایس ڈی پی او لاہور پشم گل خان اور ایس ایچ او یارحسین ہارون خان نے موقع واردات کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف زاویوں سے تفتیش کرتے ہوئے گولی کی سمت اور دیگر شواہد کی بنیاد پر ملزمان تک رسائی حاصل کی اور کامیاب کاروائی کے دوران ملزمان *بلال ولد سید غنی اور شہاب ولد حیات خان سکنہ ذیم گل آباد* کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے 02 عدد پستول بمع کارتوس بھی برآمد کی گئیں۔

پولیس نے مقتولہ ارصا کے جنازہ میں شرکت کرکے بعد میں قبر پر پھول چڑھائے اور لواحقین سے تعزیت کی ، مقتولہ کے والد و رشتہ داران کو حوصلہ دیا اور انہیں یقین دلایا کہ ملزمان کے خلاف میرٹ پر تفتیش مکمل کرکے سزا دلائی جائے گی۔

25/04/2022

شب قدر کے بارے میں لوگوں کا غلط تصور
کہیں آپ بھی اس غلطی میں مبتلا تو نہیں ہے ؟

19/04/2022

‏کہتے ہیں ایک دن ایک عالم وضو کرنے میں مشغول تھے.
ایک شخص جلدی میں آیا، وضو کیا اور جا کر نماز پڑھنا شروع کر دی.
عالم کا معمول تھا، وہ وضو کے تمام مستحبات بھی بجا لاتے اور دعائیں بھی پڑھتے تھے. جب وضو سے فارغ ہو کر کمرے میں داخل ہونے لگے تو دیکھا وہ شخص نماز پڑھ کر باہر نکل‏رہا ہے.
انہوں نے پوچھا: کیا کر رہا تھا؟
اس نے کہا: کچھ نہیں!
انہوں نے کہا: تو کچھ نہیں کر رہا تھا؟!
اس نے کہا: نہیں! اسے معلوم تھا اگر کہوں گا نماز پڑھ رہا تھا، عالم اسے وحظ و نصیحت اور تلقین کریں گے...!
انہوں نے کہا: میں نے خود تجھے نماز پڑھتے دیکھا ہے!
کہنے لگا: نہیں ‏قبلہ آپ نے غلط دیکھا ہے.
انہوں نے پوچھا: پھر کیا کر رہا تھا؟
بولا: بس خدا کو یہ کہنے آیا تھا: میں نافرمان اور سرکش نہیں ہوں!

اس جملے نے عالم پر بڑا اثر ڈالا. واقعے کے بعد کافی مدت تک جب ان سے پوچھا جاتا: آپ کیسے ہیں؟
جواب دیتے: نافرمان اور سرکش نہیں ہوں!

اے مالکِ ارض و سماء ‏اے ہمارے خالق و رازِق !
ہم جانتے ہیں ہماری نمازیں، ہمارے روزے ہماری عبادات، ہمارے معاملات اور ہمارے معمولات۔کچھ بھی آپ کی شان کے لائق نہیں ! اے وحدہ لا شریک، اے رب العالمین ! ہم تو ‏بس یہ کہنے آتے ہیں:
ہم نافرمان اور سرکش نہیں ہیں!

اپنا اور اپنے اردگرد لوگوں کا خیال رکھیں
جزاک اللّہ خیر کثیرا

18/04/2022

محسن ملک عرب۔۔ اے نبی روح عجم۔۔!
تہ ئی عدیم النظیر۔۔ معدن جود و کرم۔۔!! ♥️❤️
الفاظ کا چناؤ۔۔۔ کمال ہے۔۔۔ زبردست۔۔ 😘

   #روزہمردان:رنگ روڈ قاسم پل کے قریب ٹریفک حادثہ۔ حادثے کے نتیجے میں 65 سالہ عثمان، 2 بچے اور 5 خواتین شدید زخمی۔مردان:...
18/04/2022

#روزہ
مردان:رنگ روڈ قاسم پل کے قریب ٹریفک حادثہ۔
حادثے کے نتیجے میں 65 سالہ عثمان، 2 بچے اور 5 خواتین شدید زخمی۔
مردان: اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کے 2 ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی.
ریسکیو1122 اہلکاروں نے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا۔
حادثہ لوڈر چنگچی الٹنے کے باعث پیش آیا۔

18/04/2022

افطاری کے وقت ایک دعا ضرور قبول ہوتی ہے
افطار سے پہلے دعا ہر حال میں قبول ہوتی ہے

18/04/2022


17/04/2022

17/04/2022

شاید یہ رمضان ہمارا آخری رمضان ہو
کیا پتہ اگلے سال ہم اس دنیا میں نہ ہو

16/04/2022

❤جمعه مبارک❤
15/04/2022

❤جمعه مبارک❤

ڈرون حملہ افواہ یا حقیقت،،، وزیرستان کے مقامی صحافی نور بہرام نے اپنے خبر کو غلط قراردیکر اپنی ویڈیو ڈیلیٹ کردی،،،، نور ...
10/04/2022

ڈرون حملہ افواہ یا حقیقت،،، وزیرستان کے مقامی صحافی نور بہرام نے اپنے خبر کو غلط قراردیکر اپنی ویڈیو ڈیلیٹ کردی،،،، نور بہرام قبائلی صحافیوں میں واحد صحافی ہے جنہوں نے سب سے زیادہ ڈرون حملوں کی کوریج کی اور تمام خبریں مصدقہ ہوتی تھی ،،، اب کی بار ان کی خبر غلط ثابت ہوئی لیکن کارکن صحافیوں کیلئے میرا مشورہ ہے کہ صحافی ذمہ دار لوگ ہوتے ہیں لہذا خبر دینے سے پہلے تحقیق ضرور کیا کریں،،، شکریہ
نوٹ: نور بھرام ایک ذمہ دار صحافی ہے اور اس کو قبائلئ صحافیوں میں ایک کریڈیبل صحافی کے طور پر جانا جاتا ہے

10/04/2022

جعلی نیوز الرٹس: کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس شوال وزیرستان میں ڈرون حملوں کے بارے میں جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ جعلی خبروں اور پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں۔

   #افغان  #ريډيو
06/04/2022


#افغان #ريډيو

03/04/2022

مردان:جھنڈے بازار میں ڈمپر کی ٹکر سے خاتون شدید زخمی۔ ریسکیو1122

مردان:موٹر سائیکل سوار عمران معجزانہ طور پر مخفوظ جبکہ والدہ بری طرح سے متاثر۔ ریسکیو1122

مردان:اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی.

مردان:ریسکیو1122 اہلکاروں نے متاثرہ خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا۔

02/04/2022

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔

02/04/2022

وبا کے دو سال کے بعد کا رمضان
ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے

02/04/2022

Ya Allah 🤲
Bless Every Parents🥺❤️

مردان پولیس نے رمضان المبارک کی آمدپر سیکورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔شہر کے بازاروں، مارکیٹوں، مساجد اور عوامی مقام...
31/03/2022

مردان پولیس نے رمضان المبارک کی آمدپر سیکورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔
شہر کے بازاروں، مارکیٹوں، مساجد اور عوامی مقامات کیلئے فل پروف سیکورٹی انتظامات مکمل،1000 سے زائد پولیس افسران وجوان سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ عوام کے جان ومال کی تحفظ کوہرحال میں یقینی بنایا جائے گا۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائے۔ ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹرزاہداللہ کارمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں ضلع بھرکے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ میں خطاب
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹرزاہداللہ کی سربراہی میں ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقادکیاگیا جسمیں ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ، ایس پی آپریشن محمد قیس، تمام سرکل کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ٹریفک انچارج نے شرکت کی۔
میٹنگ میں ڈی پی او ڈاکٹر زاہداللہ نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور کسی کو بھی امن امان میں حلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
شہر کے بازاروں، مارکیٹوں، اہم و حساس مقامات،مساجد اور عوامی مقامات کیلئے فل پروف سیکورٹی انتظامات مکمل اور ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس نے خصوصی پلان تشکیل دے دیا۔رمضان المبارک میں اجتماعی عبادات نماز تراویح و ختم القران کا اہتمام کیا جائے گا جسکے لئے1000 سے زائد پولیس افسران وجوان سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔
ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کرکے شہر میں داخل ہونے والے افراد کی نگرانی کی جائے گی،سحری وافطاری کے اوقات میں اضافی سنیپ چیکنگ،ناکہ بندیاں اور پولیس پیٹرولنگ کے علاوہ پیدل گشت میں مزید اضافہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزخودپولیس پیٹرولنگ، پولیس چیک پوسٹس اور سیکورٹی گاردات پر مامور پولیس اہلکاروں کو چیک کر کے ان کی ڈیوٹی کے اوقات کارمیں ردوبدل کر کے ترتیب دینگے۔کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پولیس ہمہ وقت چوکس رہے گی اور تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔
سٹی سرکل میں اضافی پولیس رائیڈرز سکواڈ اور اضافی نفری بھی تعینات ہوگی۔ڈی پی او نے واضح کیاہے کہ معزز شہریوں کی عزت و آبرو کی لاج رکھی جائے تاکہ پولیس عوام ایک ساتھ ہو کرمعاشرے میں امن و امان کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کر کے قومی فریضہ ادا کر سکیں اور کسی بھی مشکوک افراد یا سرگرمی کی اطلاع پولیس کنٹرول روم نمبر 0937-920065پر دے کر ایک زمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ملک بھر میں ایک دن روزہ رکھنے اور عید منانے کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن کا تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقات
29/03/2022

ملک بھر میں ایک دن روزہ رکھنے اور عید منانے کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن کا تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقات

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Afghan Radio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Afghan Radio:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share