
03/10/2022
ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کی ہدایات پر ہیوی گاڑیوں میں احتیاطی تدابیر کے بغیر پتھر لوڈ کرنے والے ڈرائیوروں اور گاڑی مالکان کے خلاف ٹریفک پولیس نے کاروائیوں کا آغاز کردیا۔غفلت اور بےاحتیاطی سے گاڑی چلانے کی دفعات کے تحت درجنوں مقدمات درج کرلئیے گئے۔
غیرحفاظتی طریقوں سے لوڈکئیے گئے بھاری پھتر کسی بھی بڑے واقع اور ٹریفک حادثے کاسبب بن سکتےہیں۔
ہیوی گاڑیوں کےمالکان اور ڈرائیور حضرات کومطلع کیا جاتا ہےکہ لوڈنگ کرتے وقت پتھروں کے اردگرد چین کا استعمال کیا کریں۔تاکہ کوئ بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔