08/04/2024
محکمہ موسمیات کی 10 سے 15 اپریل تک آندھی، تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی
مغربی ہواؤں کا سلسلہ 10 اپریل کو ملک کے جنوبی حصوں میں داخل ہو گا
مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ12 اپریل کو ملک میں داخل ہو گا
مغربی ہواؤں کا سلسلہ 15 اپریل تک جاری رہے گا،محکمہ موسمیات
خیبر پختونخوا میں 10 سے 15 اپریل کے دوران تیز ہواؤں ،آندھی اور بارش کی پیش گوئی
سوات ،مردان ،پشاور ،ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں اور کرک میں بادل برسنے کی پیش گوئی
کشمیر اور گلگت بلتستان میں 10 سے 15 اپریل کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع
پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 سے 15 اپریل کے دوران بارش کا امکان
اسلام آباد، مری اور گلیات میں آندھی اور وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی