Sada E Masihiat

  • Home
  • Sada E Masihiat

Sada E Masihiat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sada E Masihiat, Magazine, .

گورنمنٹ نے پنجاب بھر میں نرسنگ کے ڈگری پروگرام کی چھ ہزار (تین ہزار مورننگ اور تین ہزار ایوننگ) نشستوں کا اعلان کر دیا ہ...
16/11/2023

گورنمنٹ نے پنجاب بھر میں نرسنگ کے ڈگری پروگرام کی چھ ہزار (تین ہزار مورننگ اور تین ہزار ایوننگ) نشستوں کا اعلان کر دیا ہے۔ داخلے سے پہلے مندرجہ ذیل باتوں کو جاننا ضروری ہے۔

1: گورنمنٹ ہسپتال شاہدرہ کے علاؤہ باقی تمام کالجز میں صرف خواتین اپلائی کر سکتی ہیں۔

2: امیدواروں کا میٹرک ایف ایسی پری میڈیکل میں 50 فیصد نمبرات کے ساتھ پاس ہونا اور پنجاب کا ڈومیسائل رکھنا لازمی ہے۔

3: عمر کی حد اب پچیس کی بجائے 35 سال کر دی گئی ہے اور اب امیدوار کا غیر شادی شدہ ہونا بھی شرط نہیں ہے۔

4: چار سالہ ڈگری پروگرام کے دوران امید وار کو ماہانہ 31470 سٹائپینڈ دیا جائے گا تاہم انٹرن شپ میں سیلری کا معاملہ ابھی تک زیر بحث ہے۔

5: اپلائی کرنے کےلیے آنلائن میتھڈ کے علاؤہ ہسپتال جا کر بھی درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ کہ نرسنگ اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ ہونے والا شعبہ ہے۔ ڈگری مکمل ہونے کے بعد آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ملک میں اپلائی کر کے فری فیملی ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اور آئیندہ چند سالوں میں پاکستان میں بھی اس شعبے کا مستقبل باقی شعبوں سے کہیں زیادہ بہتر نظر آ رہا ہے۔ last date to apply 30-11-2023

08/11/2023
03/11/2023

مورخہ ۲ نومبر ۲۰۲۳ فلیٹیز ہوٹل لاھور میں وویمنز نیشنل کنونشن میں زاھد نزیر بھٹی نے تمام سیاسی پارٹیوں اور الیکشن کمیشن سے قومی اور صوبائ اقلیتی سیٹوں پر حلقہ بندی کی ڈیمانڈ کر دی تاکہ پورے ملک میں برابری کی بنیاد پر ہر لیڈر کو اوپر آنے کا موقعہ مل سکے

آج کا سوال دنیا ۲ حصوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے پاکستان کس کے ساتھ کھڑا ہونا پسند کرے گا؟(راہ گیر )
13/09/2023

آج کا سوال
دنیا ۲ حصوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے پاکستان کس کے ساتھ کھڑا ہونا پسند کرے گا؟
(راہ گیر )

16/07/2023

چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 17 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں: https://www.dawnnews.tv/news/1207707/

مشورہ مفت استحکام پاکستان لوٹوں کی پارٹی “اُلو” کے نشان پر الیکشن لڑےاستحکام پاکستان پارٹی کے“عقاب Eagle🦅 “کے نشان کو ۲۰...
16/07/2023

مشورہ مفت
استحکام پاکستان لوٹوں کی پارٹی “اُلو” کے نشان پر الیکشن لڑے
استحکام پاکستان پارٹی کے“عقاب Eagle🦅 “کے نشان کو ۲۰۲۳ کے جنرل الیکشن میں ڈیمانڈ کرنے پر مرحوم پرویز مشرف کے شاہین اکٹھے ہو گئے
عقاب Eagle🦅 آل پاکستان مسلم لیگ کا انتخابی نشان ھے جو مرحوم سید پرویز مشرف کے نام اور پارٹی کے ساتھ منسوب ھے الیکشن کمیشن نام نہاد (استحکام پاکستان ) نامی لوٹوں کی پارٹی کو عقاب Eagle🦅 کا نشان دینے سے گریز کرے عنقریب ہم معزز عدالت اور الیکشن سے اس بارے رابطہ کریں گے یہ بیان آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر عہدے داران نے اپنے دسخطوں سے جاری کیا آن لائین کانفرنس میں پاکستان بھر سے APML کے رہنماوں اور ورکروں نے شرکت کی اور فردوس عاشق اعوان کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اجلاس میں جناب جھان زرین خان اتمانخیل جناب آشرف علی کیرانوی جناب عزیز الرحمان جناب زاھد نزیر بھٹی جناب ڈاکٹر حمید اللہ خان جناب مہر ساجد منور میجر rاسداللہ خان جناب شان حیدر آشرف جناب نعیم شاہین جناب سید سجاد کاظمی جناب حاجی سرفراز صدیق جناب بہرام خان جناب ملک گل سید خان جناب اعجاز سراء جناب ریحان جناب امجد خٹک اجناب محمد خان نیازی اور جلال الدین نے پاکستان کے مختلف شہروں سے شرکت کی
(زاھد نزیر بھٹی)

بے کس اور لاچار ماں کی آہ ! کیا سنی جائے گی ؟ یہ زارو قطار رونے والی بوڑھی ماں 6 جون 2023 کو بے دردی سے قتل ہونے والی مہ...
30/06/2023

بے کس اور لاچار ماں کی آہ ! کیا سنی جائے گی ؟

یہ زارو قطار رونے والی بوڑھی ماں 6 جون 2023 کو بے دردی سے قتل ہونے والی مہر ٹاون لاھور کی رہائشی شازیہ عمران کی ماں ھے لمز یونیورسٹی لاہور میں آیا کی ملازمت کرنے والی شازیہ 3 بچوں کی ماں ھے جس کے شوہر کو مبینہ طور پر ایک سال پہلے قتل کردیا گیا تھا جس کو حادثے کا رنگ دے کر پولیس کی ملی بھگت سے رفع دفع کردیا گیا تھا۔

قاتل بنام مانی گجر علاقے کا بدمعاش اور جرائم یافتہ فرد ھے جس نے اعتراف جرم کر لیا ھے تاھم اسکے 3 ساتھیوں کو پولیس نے ابھی تک گرفتار نہیں کیا۔ شازیہ کے خاندان کے افراد کے مطابق قاتل مانی گجر شازیہ کو اسلام قبول کرکے نکاح کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا انکار پر شازیہ کو بہیمانہ جنسی و جسمانی تشدد کرکے قتل کیا اور پھر چہرے اور دیگر اعضا پر تیزاب پھینک دیا۔

6 جون 2023 کو وقوعہ کے روز قاتل مانی گجر اور اسکے ساتھیوں نے شازیہ کو اغواء کیا اور قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی۔

قاتل جرائم یافتہ اور اثرورسوخ کے مالک ہیں جو شازیہ کے بچوں اور خاندان کے دیگر افراد کو بھی دھمکیاں دے رھے پیں جبکہ پولیس مبینہ طور پر مقتول کے ورثاء کے ساتھ تعاون نہیں کر رھی۔ قتل کے محرکات کچھ بھی ہوں وجہ کچھ بھی ہو ایک قیمتی انسانی جان بے دردی سے ختم کردی گئی ھے۔

ہر درد دل رکھنے والا شخص جو انصاف کے لئے شازیہ عمران کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہو سکتا ھے اس کو ضرور مدد کرنی چاھئے۔

سیمسن سلامت
چئیرمین
رواداری تحریک پاکستان

‏32 سالہ سوفٹ ویئر انجینیئر "نینسی شرما" کی موت کے بعد اسکے جسم کے اعضاء جگر, دل, گردے, آنکھیں اسکی خواہش کے مطابق  لوگو...
26/06/2023

‏32 سالہ سوفٹ ویئر انجینیئر "نینسی شرما" کی موت کے بعد اسکے جسم کے اعضاء جگر, دل, گردے, آنکھیں اسکی خواہش کے مطابق لوگوں میں ڈونیٹ کر کے لوگوں کیلئے کچھ بڑا کرنے کی اسکی جستجو کو عملی جامہ پہنا دیا گیا.
اس کے والد نے اس کی برین ڈیتھ کے بعد اس کے کام کر رہے باقی جسمانی اعضاء 9 لوگوں کو عطیہ کر کے ان کی زندگیاں بچا لیں،
اسکے والد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی اکثر کہا کرتی تھی کہ دنیا کے لیے کچھ الگ کرنا چاہتی ہوں.
اور اس کی جدائی کے دکھ کے ساتھ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ان کی پیاری کا دل ابھی تک دنیا میں دھڑک رہا ہے اور وہ ابھی بھی دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے۔۔
موت فطری عمل ہے جس میں سے سب نے گزرنا ہے، یہ انسان کے ہاتھ میں ہے کچھ بڑا کرکے گزر جاؤ یا پھر اربوں لوگوں کی طرح بس آکسیجن کا ضیاء بن کر گزر جاؤ۔

ظلم کی انتہا۔۔۔کہاں ہیں ادارے ؟ پھر کہتے ہیں اقلیتیں پاکستان کا نام بدنام کرتی ہیں
14/06/2023

ظلم کی انتہا۔۔۔
کہاں ہیں ادارے ؟
پھر کہتے ہیں اقلیتیں پاکستان کا نام بدنام کرتی ہیں

*نادرا نے آنکھوں سے بائیو میٹرک کا نظام آئرس متعارف کرادیا**کراچی/////.. نادرا نے آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا ن...
09/06/2023

*نادرا نے آنکھوں سے بائیو میٹرک کا نظام آئرس متعارف کرادیا*

*کراچی/////.. نادرا نے آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام آئرس متعارف کرا دیا۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)کے مطابق نادرا نے اپنے مراکز پر آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا انتہائی قابل اعتبار نظام آئرس متعارف کرا دیا ہے جس کی بدولت شہریوں کے شناختی معلومات میں دہرے اندراج کے کسی بھی امکان کو مکمل طور پر ختم کرنے میں مدد ملے گی۔آئرس نظام کو انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی شناخت کے موجودہ نظاموں کے ساتھ استعمال میں لایا جائے گا۔ نادرا ہیڈ کوارٹرز میں اس نظام کے انتہائی کامیاب آزمائشی تجربے کے بعد اب اس نظام نے بلیو ایریا اسلام آباد، پیکو روڈ لاہور اور ڈی ایچ اے کراچی میں واقع نادرا میگا سنٹرز میں کام شروع کر دیا ہے اور مرحلہ وار پروگرام کے تحت اس ٹیکنالوجی کو ملک بھر میں نادرا کے 700 سے زائد مراکز پر متعارف کرایا جائے گا۔بائیومیٹرک شناخت کے اس خودکار نظام میں دونوں آنکھوں کی پتلیوں کے گرد موجود دائرہ نما حصے کی انتہائی پیچیدہ شکل کے تجزیے سے حاصل ہونے والی معلومات کا اندراج کیا جاتا ہے کیونکہ ہر فرد میں اس دائرہ نما حصے کی شکل مختلف اور منفرد ہوتی ہے، آنکھوں کے ذریعے شناخت میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے جس کی بدولت یہ نظام انتہائی قابل اعتبار اور درست ہے۔چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ یہ نظام انسان کی آنکھوں میں اتر کر اس کی حقیقی شناخت تک جا پہنچتا ہے اور ڈیجیٹل دنیا میں اس کے وجود کو ہمیشہ کے لیے امر کر دیتا ہے۔طارق ملک نے کہا کہ اس نظام کی ایک منفرد خوبی یہ ہے کہ دونوں آنکھوں کے آئرس چونکہ ایک جیسے ہوتے ہیں اس لئے شناخت کے دہرے اندراج اور شناختی معلومات کے غلط استعمال کا خطرہ بھی ختم ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکمے ہوں یا مالی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، حساس معلومات کو استعمال کرنے والی دیگر صنعتیں ، شناخت کی قابل اعتبار تصدیق ان سب کی کارکردگی کو محفوظ بنانے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ آئرس بائیومیٹرک ٹیکنالوجی کا آغاز شناخت کے کسی بھی عمل کو ہر قسم کی غلطی سے محفوظ بنانے کی جانب ایک انتہائی اہم اقدام ہے۔نادرا کے مطابق کم عمر بچوں کی بائیو میٹرک شناخت کی سہولت بھی اس میں شامل ہوگی، آئرس کی اسکیننگ کے لیے خصوصی انفراریڈ کیمرا استعمال کیا جاتا ہے جو آئرس کی شکل کا تجزیہ کر کے اس کی ڈیجیٹائزیشن کرتا ہے جس کی بدولت آئرس کی شناخت میں جعلسازی تقریبا ناممکن ہوجاتی ہے۔نادرا کے مطابق آئرس کی پیچیدہ اشکال کو میچنگ کے لیے ایک خاص شکل میں لانے کے لیے ریاضی کے الگورتھم کا استعمال کیا جاتا ہے، چہرے کی شناخت، انگلیوں کے نشانات اور آئرس کے ذریعے شناخت کے تینوں نظاموں کے ایک ساتھ استعمال سے شہریوں کی شناختی معلومات میں کسی بھی غلطی یا جعلسازی کا امکان ختم ہو جائے گا اور نادرا انتہائی درست طریقے سے ان کی تصدیق کر سکے گا*

پاک فوج زندہ باد!
02/06/2023

پاک فوج زندہ باد!

Must read and share
25/05/2023

Must read and share

26/04/2023

سیالکوٹ میں مذہب کے نام پر نوجوان پر سرعام جسمانی تشدد انتہائی افسوس ناک واقعہ ۔ تھانہ موترہ کے علاقہ آلو مہار میں مذہب کے نام پر سکندر مسیح ولد ولیم مسیح پر سرعام بہیمانہ تشدد انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ھے ویڈیو وائرل ھونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کی خاموشی لمحہ فکریہ ھے ۔

24/04/2023

ضرور دیکھیں
پاک فوج کے نوجوانوں کا “عید کا بڑا کھانا” کیا ہوتا ہے

ہیون سانگ کا سفرنامہ ہندساتویں صدی عیسوی کے چینی سیاح کے سفر کی دلچسپ داستانہیون سانگ چین کا دوسرا اہم بدھ کا پیروکار او...
23/04/2023

ہیون سانگ کا سفرنامہ ہند
ساتویں صدی عیسوی کے چینی سیاح کے سفر کی دلچسپ داستان
ہیون سانگ چین کا دوسرا اہم بدھ کا پیروکار اور بھکشو ہے جو ساتویں صدی عیسوی میں چین سے نکلا اور ہندوستان سمیت وسطی ایشیا کی سیاحت کی۔ ہندوستان سے واپسی پر اس کے پاس تحاریر کا اتنا بڑا ذخیرہ تھا کہ وہ بیس گھوڑوں پر لادا گیا۔ بادشاہ تیازونگ نے اسے اپنا سفرنامہ لکھنے پر ہمت بندھائی۔ یوں چینی زبان میں ہیون سانگ کا سفرنامہ وجود میں آیا جسے ساتویں صدی کے ہندوستان اور وسطی ایشیا پر پہلی اہم دستاویز گردانا جاتا ہے۔ یہ کتاب اس شاہکار چینی سفرنامے کا اردو ترجمہ ہے۔

انتہائی مناسب قیمت، بہترین کاغذ، عمدہ جلد، دیدہ زیب طباعت۔ کتاب کی طباعت، جلد، صفحات میں کوئی خرابی ہو تو ادارہ کتاب تبدیل کرنے کا ذمہ دار ہے۔بہترین آفٹر سیل سروس ہماری اولین ترجیح ہے۔
432صفحات، قیمت 900روپے ، ڈلیوری فری ، کل قیمت 900روپے
آرڈر کے لئے فیس بک پر دیا گیا فارم پر کریں یا نیچے دئیے گئے نمبرز پر میسج یا واٹس ایپ کرکے براہ

راست منگوائیں۔ نام، فون نمبر اور ایڈریس درست لکھیں۔
0332-8706239

Copied ‏پاکستان میں اردو کی ایک کتاب KG میں بچوں کو پڑھائی جاتی ہے، جس میں "ڈ" سے ڈاکٹر بتایا گیا ہے ۔ حیرت اس بات پہ ہے...
14/04/2023

Copied
‏پاکستان میں اردو کی ایک کتاب KG میں بچوں کو پڑھائی جاتی ہے، جس میں "ڈ" سے ڈاکٹر بتایا گیا ہے ۔
حیرت اس بات پہ ہے کہ نصاب تیار کرنے والوں کو حرف "ڈ" سے اردو کا کوئی ایک لفظ بھی نہ مل سکا اور "ڈ" سے ڈاکٹر (جو کہ سرے سے اردو زبان کا لفظ ہے ہی نہیں ) پر گزارہ کر لیا گیا ۔
اب سوشل میڈیا پر "ڈھول" پیٹ کر‏اس بات کا "ڈھنڈورا" کرنا پڑ رہا ہے کہ "ڈ" کے الفاظ "ڈالنا" کوئی اتنا مشکل امر بھی نہیں ہے ۔
اگر آپ کی ناراضی کا "ڈر" نہ ہو تو "ڈ" کو ذرا "ڈھونڈنا" شروع کریں ۔
"ڈانٹ ڈپٹ" سے کام نہ چلے تو "ڈنڈا" بھی قدرت کا ایک تحفہ ہے ۔ "ڈ" سے "ڈھول" نہ پیٹیں ، "ڈگڈگی" نہ بجائیں، الفاظ کا "ڈھیر"
‏اکٹھا نہ کریں تو بھی اردو کے کنویں سے ایک آدھ "ڈول" ہی کافی ہوگا ۔
"ڈبہ" سے "ڈبیا" تک ، "ڈراؤنے" قوانین سے لے کر تعلیم کے "ڈاکوؤں" تک ، امیروں کے "ڈیروں" سے لے کر غریب کی "ڈیوڑھی" تک اور پھولوں کی "ڈالی" سے لے کر سانپ کے "ڈسنے" تک "ڈ" ہر جگہ دستیاب ہے ۔

‏سوچا "ڈبڈباتی" آنکھوں سے یہ "ڈاک"، بغیر کسی "ڈاکیہ" اور "ڈاک خانے" کے آپ تک پہنچا دوں کہ لفظوں کی مالا شاید نصاب کی کوتاہیوں کی "ڈھال" ثابت ہو "

»~Z_K«~

Today is the birth anniversary of Sir Ganga Ram Agarwal who was born on 13th April 1851. He was the architect of many la...
14/04/2023

Today is the birth anniversary of Sir Ganga Ram Agarwal who was born on 13th April 1851. He was the architect of many landmark buildings & hospitals in Lahore including the Ganga Ram Hospital.
Happy Birthday Sir 💐

لاہوریو !!
آج جس عظیم شخصیت کا یومِ پیدائش ہے، اُس شخصیت نے آپ کو اپنے نام سے بنا ہوا ایک ہسپتال دیا جس کے پہلو میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج ہے- اس کالج سے تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹرز بننے والای طالبات نے پوری دُنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے - کاش سر گنگا رام ہسپتال کی طرح ہمارے مُلک پر سالہا سال حکومتیں کرنے والے لیڈر بھی اپنے نام کا کوئی ہسپتال بنا دیتے-

بنگلہ دیش میں 32 لاکھ خواتین فیکڑیوں میں کام کرتی ہیں۔ اور پاکستان میں 51 لاکھ خواتین بے نظیر انکم سپورٹ احساس پروگرام آ...
07/04/2023

بنگلہ دیش میں 32 لاکھ خواتین فیکڑیوں میں کام کرتی ہیں۔
اور پاکستان میں 51 لاکھ خواتین بے نظیر انکم سپورٹ احساس پروگرام آٹے اور پیسوں کے لیے لائین میں لگی ہوتی ہیں۔
قومیں خیرات سے نہیں محنت عدل اور انضاف سے عظیم بنتی ہیں۔

02/04/2023

جاپان کا ٹوکیو شہر آج کل ایمانداری میں ساری دنیا میں ٹاپ کر گیا ھے اورجاپانی اقوام عالم میں نمبر ون کیسے ھیں؟
یہ دس حقائق آپ کو وجہ بتائیں گے۔

1- جاپان میں پہلی جماعت سے لے کر تیسری جماعت تک بچوں کو ایک ایسا سبجیکٹ بھی پڑھاتے ہیں جس میں انہیں روزمرہ کے معاملات اور لوگوں کے ساتھ برتاؤ کی اخلاقیات کے بارے میں سمجھایا اور بتایا جاتا ہے۔

2- جاپان میں پہلی جماعت سے تیسری تک بچوں کو فیل کرنے کا کوئی تصور نہیں ہے۔ کیونکہ ان چھوٹے بچوں کی تعلیم کا مقصد ان کی تربیت اور ان کی شخصیت کی تعمیر ہوتی ہے ناکہ ان کو تلقین اور روایتی تعلیم۔

3- چہ جائکہ جاپانی دنیا کی امیر ترین قوموں میں شمار ہوتے ہیں مگر ان کے گھر میں کام کاج کیلئے نوکر اور خادم کا کوئی تصور نہیں پایا جاتا۔ ماں باپ ہی بچوں اور گھر کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

4- جاپانی بچے روزانہ اپنے اساتذہ کے ساتھ مل کر 15 منٹ کیلئے اپنے سکول کی جھاڑ پھونک اور صفائی ستھرائی کرتے ہیں، اس مشق کا مقصد انہیں اخلاقی طور پر متواضع بنانا اور عملی طور پر صفائی پسند بنانا ہوتا ہے۔

5- جاپان میں ہر بچہ اپنا دانت صاف کرنے والا برش بھی سکول ساتھ لیکر جاتا ہے، سکول میں کھانے پینے کے بعد ان سے دانت صاف کرائے جاتے ہیں، اپنے بچپن سے ہی ان کو اپنی صحت کا خیال رکھنے والا بنایا جاتا ہے۔

6- سکولوں میں اساتذہ اور منتظمین کھانے کا معیار جانچنے اور بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے طلباء سے آدھا گھنٹہ پہلے کھانا کھاتے ہیں۔ کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہی بچے ہی جاپان کا مستقبل ہیں اور ان کی حفاظت کا یقینی بنایا جانا کتنا اہم ہے۔

7- جاپان میں صفائی کا کام کرنے والے کو ایک خاص نام سے پکارا جاتا ہے جس کا مطلب ہیلتھ اینجینئر بنتا ہے۔ اس کی تنخواہ امریکی ڈالر میں 5000 سے 8000 کے درمیان رہتی ہے۔ اس ملازمت کیلئے امیدوار باقاعدہ زبانی اور تحریری امتحان پاس کرتے ہیں۔

8- جاپان میں گاڑیوں، ریسٹورنٹس اور بند مقامات پر موبائل استعمال نہیں کیا جاتا۔ جاپان میں سائلنٹ موڈ پر لگے موبائل کو ایک خاص نام دیا جاتا ہے جس کا مطلب اخلاق پر لگا ہونا بنتا ہے۔

9- جاپان میں اگر آپ کسی کھلی دعوت یا بوفے ڈنر پر چلے جائیں وہاں پر بھی یہی دیکھیں گے کہ لوگو اپنی پلیٹوں میں ضرورت کے مطابق ہی کھانا ڈالتے ہیں۔ پلیٹوں میں کھانا بچا چھوڑنا جاپانیوں کی عادت نہیں ہے۔

10- جاپان میں سال بھر گاڑیوں کی اوسط تاخیر 7 سیکنڈ تک ہوتی ہے۔ جاپانی وقت کے قدردان لوگ ہیں اور منٹوں سیکنڈوں کی بھی قیمت جانتے ہیں.....

11- بہت خوب لیکن ایک ضروری بات وہ یہ کہ۰۰
جاپانی امیر نہیں ہیں ۰۰
دنیا کے 100 امیر لوگوں میں ایک بھی جاپانی نہیں ہے۰۰
زندگی بہت سادہ ہے۰۰
اور ٹیلی فون سائلنٹ موڈ جس کو جاپانی میں "Manner mode" کہتےہیں اورہمارے ہاں بائیک کا سائیلنسر بھی منہ پھٹ کرواتے ہیں نوجوان تاکہ بساط بھر مزید شور پیدا کر سکیں۔

22/03/2023

سب سنیں

*موجودہ حکومت کا بڑا فیصلہ *پیٹرول کی خریداری میں امیر اور غریب کے درمیان 100روپےکا فرق ڈال دیا گیادیکھنا یہ ھے کہ اب ام...
20/03/2023

*موجودہ حکومت کا بڑا فیصلہ *
پیٹرول کی خریداری میں امیر اور غریب کے درمیان 100روپےکا فرق ڈال دیا گیا
دیکھنا یہ ھے کہ اب امیر آدمی غریب کا پیٹرول کیسے چھینے گا ۔۔۔
(راہ گیر )

سوچیے گا ضرور
20/03/2023

سوچیے گا ضرور

‏پیمراء نے عمران خان کا ہر قسم کا بیان نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔عمران خان نے اپنی تقریر کے دوران اداروں کے سربراہ...
06/03/2023

‏پیمراء نے عمران خان کا ہر قسم کا بیان نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔عمران خان نے اپنی تقریر کے دوران اداروں کے سربراہان کے خلاف سخت زبان استعمال کی ہے۔ لہذا جس چینل نے بھی عمران خان کی فوٹیج لائیو یا ریکارڈنگ بھی نشر کی اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا

02/03/2023

ھم پاکستانیوں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام۔۔۔

ترقی یافتہ ملکوں سے پی ایس ایل کھیلنے آئے ہوئے کھلاڑی میزبان پاکستانی قوم کی عملی تربیت کرتے ہوئے۔

18/02/2023

افسوس ناک واقع تو ہے ہی لیکن اس سے زیادہ افسوس پاکستانی میڈیا پر کرتا ہوں .....ایک ہی جگہ ایک ہی دفتر میں ؛ ایک ہی حملے میں ؛ ایک ہی وقت میں دو شخصیات اس جہان سے چلی گئی اس بات کا افسوس برابر ہے کہ دو انسانی جانیں افسوس ناک واقع میں اس دٌنیا سے رٌخصت ہو گئی لیکن میڈیا کی منافقت ؛ ہٹ دھرمی ؛ اور تعصب دیکھیں کہ اٌس آفس میں جو مسیحی خاکروب اجمل مسیح کو جاں بحق قرار دیا گیا کیونکہ وہ ایک تو خاکروب تھا اور دوسرا سب سے بڑی وجہ کہ وہ مسیحی تھا اور دوسرا شخص جو پولیس اہلکار تھا جس کا نام غلام عباس تھا اٌسے شہید کا درجہ دیا گیا وہ بھی اٌسی حملے میں مارا گیا لیکن فرق یہ ہے کہ وہ مسیحی تھا اور یہ مسلم تھا ......کیا ہی منافقت دیکھائی گئی ہے اور پھر کہتے ہیں کہ مسیحیوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں ....؟
کیا یہ کٌھلا تضاد نہیں؟

شادی جان

*بریکنگ نیوز*دبئی میں گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت دبئی کے مقامی اسپتال کے مردہ...
06/02/2023

*بریکنگ نیوز*

دبئی میں گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت دبئی کے مقامی اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کی میت دبئی سے پاکستان لے جانے میں تاخیر کا سامنا ہے۔

سفارتی حکام کے مطابق اب خصوصی طیارے کے ذریعے سہ پہر میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا جسدِ خاکی دبئی سے پاکستان کے لیے روانہ کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل پاکستانی وقت کے مطابق پرویز مشرف میت ساڑھے 11 بجے دن پاکستان کے لیے روانہ کی جانی تھی۔

دوسری جانب میت پاکستان لے جانے کے لیے یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانے نے این او سی جاری کر دیا ہے۔

ڈاکٹرز نے پرویز مشرف کی میت پاکستان پہنچائے جانے کے بعد فوری تدفین کا مشورہ دیا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کی میت کے ہمراہ ا ن کی اہلیہ صہبا، بیٹا بلال اور بیٹی بھی پاکستان جائیں گے۔
واضح رہے کہ سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اتوار کی صبح دبئی میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 79 برس تھی۔

پرویز مشرف اعضاء کی خرابی کی بیماری (ایمیلوئیڈوسس) میں مبتلا اور 18 مارچ 2016ء سے دبئی کے امریکی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پرویز مشرف کو کراچی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

R.I.P                                 پرویز مشرف ایک فلسفہ ہے پرویز مشرف ایک تاریخ ہے پرویز مشرف ایک مشن ہے  آج بھی مشرف...
05/02/2023

R.I.P
پرویز مشرف ایک فلسفہ ہے پرویز مشرف ایک تاریخ ہے پرویز مشرف ایک مشن ہے آج بھی مشرف کا مشن زندہ ہے کل بھی زندہ رہے گا *
پرویز مشرف میرا لیڈر تھا اور رہے گا
( زاھد نزیر بھٹی )

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہمارا مطالبہ وفاقی وزیر مذہبی امور فل فور استعفیٰ دیں وزارت مذہبی امور...
03/02/2023

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہمارا مطالبہ وفاقی وزیر مذہبی امور فل فور استعفیٰ دیں وزارت مذہبی امور کے سیمینار میں مسیحیوں کے ساتھ ناروا سلوک اور مذہبی اقلیتوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے مسیحی کمیونٹی وفاقی وزیر مذہبی امور کی تبدیلی کا مطالبہ کرتی ہیں گزشتہ روز مذہبی امور نے العزاہب ہم آہنگی پر ایک سیمینار اسلام آباد میں منعقد کرایا اس سیمینار میں مذاہبِ کو جوڑنے کی بات نہ ہوئی لیکن مسیحیت اور بائیبل مقدس پر تنقید کی گئی کسی مسیحی مذہبی یا سیاسی رہنما کو مدعو نہیں کیا اور ہمارے مسیحی کمیونٹی کے کوچھ لوگ سیمینار میں شرکت کے لیے گئے اور وہاں ہمارے مذہب کی تزیل کی جارہی تھی پھر مسیحی کمیونٹی پروگرام بائیکاٹ بھی کیا نتھانی ایل اقبال چیرمین پاکستان کرسچن ڈیموکریٹک موومنٹ

‏عجب رسم ہے چارہ گروں کی محفل میں‏لگا کے زخم نمک سے مساج کرتے ہیں‏غریبِ شہر ترستا ہے اک نوالے کو‏امیرِ شہر کے کتے بھی را...
03/02/2023

‏عجب رسم ہے چارہ گروں کی محفل میں
‏لگا کے زخم نمک سے مساج کرتے ہیں
‏غریبِ شہر ترستا ہے اک نوالے کو
‏امیرِ شہر کے کتے بھی راج کرتے ہیں
( راہ گیر )

وزارت مزہبی امور کی جانب سے منعقد انٹر فیتھ ہارمنی کے نام پر میٹینگ دراصل اقلیتوں کی تزلیل کے لئے منقعد کی گئ اس میٹنگ م...
01/02/2023

وزارت مزہبی امور
کی جانب سے منعقد انٹر فیتھ ہارمنی کے نام پر میٹینگ دراصل اقلیتوں کی تزلیل کے لئے منقعد کی گئ
اس میٹنگ میں میاں مِٹھو اور ان کے چیلے لاوارث گل کو بلا کر بھائ چارے کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی. ہم اس کی بھرپور مزمت کرتے ھیں
منجانب :
پاکستان مائنارٹیز یونٹی کونسل

13/01/2023

٭محکمہ انہار میں پٹواری 377کی آسامیاں تعلیم FAآخری تاریخ 14-01-2023
٭ایگری کلچر ڈیپارٹ میں آفیسر،پرنسپل49 40,,120,1کی آسامیاں تعلیم,Bs,MScآخری تاریخ 16-01-2023
٭پنجاب پاپولیش اینویشن فنڈ کی آسامیاں تعلیم FA،BA آخری تاریخ 11-01-2023
٭اسلام آباد ایجوکیشن میں آسامیاں تعلیم مڈل،میٹرک FA,BA آخری تاریخ 14-01-2023
٭سپیشل ہیلتھ اینڈ میڈیکل ڈیپارٹ میں رجیسٹرار84،اسسٹنیٹرجیسٹرار44 آسامیاں تعلیم M.com,B.comآخری تاریخ 16-01-2023
٭پنجاب پولیس سپیشل برانچ07 میں جاب تعلیم MA آخری تاریخ 16-01-2023
٭لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیس ایجوکیشن میں آسامیاں تعلیم MA,Bs آخری تاریخ 16-01-2023
٭پنجاب گورنمئٹ کے تمام سرکاری ملازمین (حاضر،ریٹائرڈ،فوت شد)کے بچوں کے لیے سکالرشپ آخری تاریخ 31-03-2023
٭حکومت پاکستان مینسٹری آف ہیومین میں آسامیاں تعلیم میٹرک FA،مڈل،BA آخری تاریخ 14-01-2023
٭بورڈ آف ریونیو میں اسسٹینٹ4,کلرک85 کی جاب تعلیم BA,FA خری تاریخ 16-01-2023
٭پا کستان آرمی میں ایز کمیشن آفیسرجاب تعلیم FSC,ICS آخری تاریخ 10-02-2023
٭پا کستان آرمی میں ایزٹیکنیکل کیڈٹ کورس تعلیم DAE آخری تاریخ 10-02-2023
٭FPSCمیں جاب مینسٹری آف پرائیویٹ51،لیکچرار،پروفیسر 44آسامیاں تعلیم MAآخری تاریخ 16-01-2023
٭پا کستان آرمی میں ایز کیپٹن جاب تعلیم BS-14years آخری تاریخ 15-01-2023
٭اٹامک انرجی میں سائنٹفک اسسٹینٹ،کمپیوٹر آپریٹر اور ڈرائیور کی جاب تعلیم میٹرک، FA ،BSفزکس آخری تاریخ 14-01-2023
٭فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن میں جاب تعلیم MA آخری تاریخ 14-01-2023
٭ورچوئل یونیورسٹی میں ڈی جی سکل کی جاب تعلیم MA-MSC-BSآخری تاریخ 09-01-2023
٭سپارکو آسلام آبادلاہور۔کراچی، میں جاب تعلیم BS میٹرک،FAآخری تاریخ 16-01-2023
٭گورنمنٹ آف پنجاب وومن ڈیولپمینٹ ڈیپارٹ میں جاب تعلیم MA آخری تاریخ 13-01-2023
٭لائیوسٹاک محکمہ میں ویٹنری آفیسر کی جاب تعلیم ڈپلومہ آف ویٹنری آخری تاریخ 09-01-2023
٭منیسٹری آف پلانگ میں کمپیوٹر آپریٹر کی جا ب تعلیم BA آخری تاریخ 14-01-2023
٭TEVTA بہاولپور جاب تعلیم BSC-MSC مڈل،پرائمر ی آخری تاریخ 10-01-2023
٭پنجاب TB کنڑول پروگرام میں ضلع آفیسرز کی جاب تعلیمBA-MA-MBBS آخری تاریخ 05-01-2023
٭اوکاڑایونیورسٹی میں لاتعداد لیکچرار کی جاب تعلیم MA-MSC آخری تاریخ 06-01-2023
٭لائیو سٹاک ڈیپارٹ میں جاب تعلیم میٹرک + ڈپلومہ لائیو سٹاک آخری تاریخ 05-01-2023
٭سپیشل ہیلتھ کیئر ڈیپارٹ میڈیکل ایجوکشن پنجاب میں لاتعداد چارج نرس اور سینئر رجیسٹرار جاب تعلمBS-MBBS 07-01-2023
٭ایواٹرسٹ پراپرٹی بورڈ لاہور گورنمنٹ پاکستان لاتعداد جاب تعلیم میٹرک FA/BA/BSc آخری تاریخ 13-01-2023
٭کونسٹیوشن آرگنیزیشن اسلا م آباد جاب تعلیم BA-MA آخری تاریخ 03-01-2023
٭پنجاب اینفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ لاہولاتعدا جاب تعلیم مڈل،پرائمری،میٹرک،FA-BA-MA آخری تاریخ 03-01-2023
٭ یونیورسٹی آ ف انجئیرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی میں آسامیاں تعلیم مڈل،پرائمری،میٹرک،FA-BA-MA آخری تاریخ 05-01-2023

Address


Telephone

+92 322 4100041

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sada E Masihiat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sada E Masihiat:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share