Hur Bhatti PMLF

ڀيڄ پاڳارا پير سائين سردار ❤️💚
08/12/2024

ڀيڄ پاڳارا پير سائين سردار ❤️💚

سبحان الله پير سائين سردار ❤️💚
07/12/2024

سبحان الله
پير سائين سردار ❤️💚

پير سائين سردار ❤️💚
07/12/2024

پير سائين سردار ❤️💚

الحمد اللہ7 ڊسمبر کان پنهل پاڳاري جي روحاني سفر شروع ٿيڻ تي 6 دعوتن  ڪم آخري مرحلي پهچي چڪو آھي تمام انتظام مڪمل ٿيڻ وار...
02/12/2024

الحمد اللہ
7 ڊسمبر کان پنهل پاڳاري جي روحاني سفر شروع ٿيڻ تي 6 دعوتن ڪم آخري مرحلي پهچي چڪو آھي
تمام انتظام مڪمل ٿيڻ وارا آھن ھر دعوت ۾ سون ايڪڙن کان مٿي پلاٽن ۾ ٽريڪٽر هلائي وسيع ڪشادا ميدان تيار ڪيا ويا آھن جنهن ۾ پوري ملڪ کان آيل ڪيئي لک ماڻھو رهائش پزير ٿيندا
دعوت ۾ کاڌي پيتي لاء هڪ پڪي رپورٽ مطابق فقير درياخان راڄڙ جي دعوت ۾ 800 مڻ کان مٿي چانور لنگر تيار ڪيو ويندو
جنهن لاء 250 رڌپچاء لاء چلها ٺاهيا ويا آھن جنهن تي هڪ چڪر ۾ اڍائي سو ديڳين جو دس لاٿو ويندو
جنهن کي 70 کان 80 من وران ٺاهيل وڏن پلن ۾ لاهي جمع ڪيو ويندو ,لنگر شريف ۾ 80 کان مٿي وڏيون فنڊرون ورتيون ويون آھن جنهن ۾ هڪ اٺ بہ شامل آھی ٻڪر هڪ سو کان مٿي آھن
اها صرف هڪڙي ان دعوت جي رپورٽ آھي باقي هر هڪ دعوتي پنهنجي دعوت کي ڪامياب ڪرڻ لاء بنگلي, لنگر , رستا ۽ سنگار ۾ هڪ ٻئي کان وڌيڪ زور ڏيئي رهيا آھن
ڀيڄ پاڳارا جا نعرا ,راڳ , ذڪر ۽ جماعتي ڪچريون ٿي رهيون آھن
مطلب هرطرف خوشي جي لهر هلي رهي آھي سنڌ جا هي چارئي ضلعہ سانگھڙ , ٿرپارڪر , عمرڪوٽ , بدين مرڪن پيا

ثقافتی دن جوش وخروش سے مناتے ہوئے پاکستان ۔ سندھ اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائے سندھی ٹوپی اور اجرک ...
30/11/2024

ثقافتی دن جوش وخروش سے مناتے ہوئے پاکستان ۔ سندھ اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائے سندھی ٹوپی اور اجرک ہماری شان ہے جو ہمیشہ رہے گی -سردار عبدالر حیم

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کلچرل ڈے کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ثقافتی دن جوش وخروش سے منایا جائے اس دن کے موقع پر ثقافت کو اجاگر کیا جائے اور پاکستان ۔ سندھ اور عوام کے لیئے خصوصی طور پر خوشحالی ،استقامت اور ترقی کی دعائیں مانگی جائیں - بیشک سندھی ٹوپی اور اجرک ہماری شان ہے جو ہمیشہ ہماری ثقافت کا ورثہ رہے گی- انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنی تاریخ اور ثقافت کو بھلا دیتے ہیں وہ دنیا سے مٹ جاتے ہیں ، سندھ کی خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنے بچوں خاص طور پر اپنی بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ، مگر بدقسمتی سے موجودہ کرپٹ اور تعلیم دشمن حکومت نے سندھ کی تعلیم کو تباھ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، سردار عبدالرحیم نے آخر میں خصوسی طور پر سندھ میں رہنے والی عوام سے اپیل کی کہ موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر اس سال سندھی کلچر ڈے “متحد سندھ ، مضبوط پاکستان” کے عنوان سے سندھ کے ہر شہر اور گائوں میں پُر جوش طریقے سے منائیں

کراچی : ارسا ایکٹ میں ترامیم اور دریائے سندھ سے مزید 6 کینال نکالنے اور سندھ کا پانی کسی صورت میں چوری کرنے نہیں دیں گے ...
31/10/2024

کراچی : ارسا ایکٹ میں ترامیم اور دریائے سندھ سے مزید 6 کینال نکالنے اور سندھ کا پانی کسی صورت میں چوری کرنے نہیں دیں گے ، ان خیالات کا اظہار جی ڈی اے کی کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیر صاحب پگارا کیا پیر صاحب پگارا نے کہا کہ نئی اسکیم کے تحت کراچی کے پینے کا پانی کم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ، اور میں سندھ کے عوام کے حقوق کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دریائے سندھ بچاؤ مہم کو مزید متحرک کیا جائے گا ، جی ڈی اے کی کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد جی ڈی اے کی تنظیم سازی ڈویژن ، ضلعی اور مرکزی سطح پر کی جائے گی ، اجلاس میں شرکاء نے ارسا ایکٹ میں ترمیم کو وفاق کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا اور دریائے سندھ سے مزید 6 کینال نکالنے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا ، اجلاس میں شرکاء نے حقیقی جھموریت قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 2024 کے انتخابات جعلی اور فارم 47 کے تحت تھے جن کو مسترد کرتے ہیں ، جی ڈی اے کے اجلاس میں جعلی اسیمبلی کے وسیلی پاس کی گئی 26 آئینی ترمیم کو مسترد کردیا ، اجلاس میں پیر سید صدرالدین شاھ راشدی ، محمد علی درانی ، سید مظفر حسین شاھ ، ڈاکٹر صفدر عباسی ، لیاقت جتوئی ، ارباب غلام رحیم ، غلام مرتضی جتوئی ، سید زین شاھ ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ، سید راشد شاھ ، سردار عبدالرحیم ، ایاز لطیف پلیجو ، سائرہ بانو ، حسنین مرزا اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے پیر صاحب پگارا نے مزید کہا کہ ملکی جمہوری سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری رہے گے پیر صاحب پگارا نے کہا کہ
اپنے جائز حقوق کے حاصلات کے لیے عوام کو جاگنا ہوگا اور جی ڈی اے سندھ کے عوامی مسائل کے لیے اپنی جدوجھد جاری رکھیں گے ، اجلاس میں سندھ میں امن و امان کی انتہائی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور صحافیوں سے ہونیوالے زیادتیوں کی مذمت کی گئی اس موقع پر فنکشنل لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد علی درانی نے اجلاس کے شرکاء کو وفاق میں ہونیوالے سیاست سے آگاہی دی

31/10/2024

کراچی ۔جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس پیر صاحب پگارا کی صدارت میں راجہ ہاؤس میں جاری ، جی ڈی اے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم

اجلاس میں پیر سید صدرالدین شاھ راشدی ، محمد علی درانی ، سید مظفر حسین شاھ ، ڈاکٹر صفدر عباسی ، لیاقت جتوئی ، ارباب غلام رحیم ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ، غلام مرتضی جتوئی ، سید زین شاھ ، سید راشد شاھ ، ایاز لطیف پلیجو ، سردار عبدالرحیم ، حسنین مرزا ، سائرہ بانو ، عرفان اللہ مروت ، حسام مرزا اور دیگر شریک سردار عبدالرحیم

اجلاس کو سید مظفر حسین شاہ نے ارسا قوانین اور 1991 پانی معاہدے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی سردار عبدالرحیم

اجلاس میں ارسا ایکٹ میں ترامیم کرنے کی شدید مخالفت کی گئی، سردار عبدالرحیم

اجلاس میں کہا گیا کہ 1991 کے پانی کے معاہدے پر عمل نہ ہوا تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی اور یہ سندھ کے حقوق ہر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہوگا ، سردار عبدالرحیم

اجلاس میں دریائے سندھ پر 6 نئی کینال تعمیر کرنے کی سخت مخالفت کی گئی ، سردار عبدالرحیم

اجلاس میں کراچی کو ملنے والا پانی بحریا ٹائون کو دینے کی بھی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے کراچی کے عوام کا پانی بند کرنے کی سازش قرار دیا گیا ۔ سردار عبدالرحیم

جی ڈی اے کراچی کا پانی بند کرنے والی سازش کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ، سردار عبدالرحیم ۔

اجلاس میں 26 ویں آئینی ترامیم اور آنیوالی مجوزہ ترامیم کو جہموریت اور پاکستان کے آئینی نظام پر ہونے والے اثرات پر غور جاری سردار عبدالرحیم

اجلاس م جی ڈی اے کی تنظیم نو اور اسے دیگر صوبوں اور اسلام آباد تک بڑھانے پر غور جاری سردار عبدالرحیم

اجلاس میں کراچی شھر سمیت سندھ بھر میں امن امان کی انتہائی خراب صورتحال پر بھی غور جاری ۔سردار عبدالرحیم

آخری اطلاعات تک اجلاس جاری ہے۔

کراچی : جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی صدارت میں کل  ( آج ) کو طلب کر لیا گیا ہ...
30/10/2024

کراچی : جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی صدارت میں کل ( آج ) کو طلب کر لیا گیا ہے اجلاس میں سندھ میں امن و امان کی خراب صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی ان خیالات کا اظہار گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی صدارت میں 31 آکتوبر کو راجا ھائوس میں منقعد ہوگا اجلاس میں جی ڈی اے کی کور کمیٹی کے اراکین پیر سید صدرالدین شاہ راشدی ڈاکٹر صفدر علی عباسی سید زین شاہ ایاز لطیف پلیجو سید مظفر حسین شاہ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم مرتضٰی خان جتوئی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سردار عبدالرحیم عرفان اللہ خان مروت نند کمار گوکلانی مسرور خان جتوئی حسنین مرزا سائرہ بانو جلال شاہ جاموٹ شرکت کریں گے سردار عبدالرحیم نے مزید کہا ہے کہ اجلاس میں ارسال ایکٹ میں ترامیم اور سندھو دریاء پر 6 نئے کینال نکالنے کے خلاف عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے پر غور کیا جائے گا 26 آئینی ترامیم اور مجوزہ آنیوالے ترامیم کے جمہوریت اور پاکستان کے آئینی نظام پر اثرات پر غور کیا جائے گا جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا کہ اجلاس میں اس بات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جائے گا کہ جی ڈی اے کی تنظیم اور وجود دیگر صوبوں اور اسلام آباد تک بڑھا یا جائے اور جی ڈی اے کی سندھ بھر میں ڈویژن ضلع اور مرکزی تنظیم سازی مکمل کرنے پر بھی غور کیا جائے گا اجلاس میں کراچی شہر سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی انتہائی خراب صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا

10/09/2024

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور ہم خیال جماعتوں کا ارسا ایکٹ میں ترمیم اور سندھ کے پانی کے حقوق چھیننے کے خلاف فنکشنل ہاؤس کلفٹن میں اجلاس

اجلاس میں جی ڈی اے کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صفدر عباسی، سابق وزیر اعلی لیاقت علی جتوئی، ایس یو پی کے سید زین شاہ،پی ٹی آئی کے علی پلھ ایڈووکیٹ اور رضوان خانزادہ، جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی، فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم شریک

اجلاس میں این پی پی کے مسرور خان جتوئی، جے یو آئی کے تاج محمد ناہیو، جیئے سندھ محاز کے ریاض چانڈیو، قومی عوامی تحریک کے مظہر راہوجو، روشن جونیجو، جگدیش آہوجا، خواجہ نوید امین، عوامی جمہوری پارٹی کے حریف چانڈیو سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے

اجلاس میں صدر آصف زرداری کی نگرانی میں سندھو دریا کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے ارسا ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور

اجلاس میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر گہری تشویش کا اظہار

اجلاس میں شریک سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں کا ارسا ایکٹ میں ترمیم پر سخت ردعمل کا اظہار۔ سردار عبدالرحیم

مجوزہ ترمیم کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔ سردار عبدالرحیم سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے

اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے آج شام 4 بجے پریس کانفرنس کے زریعے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ سردار عبدالرحیم

10/09/2024

جی ڈے اے پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس

محبوب ليڊر 💖Follow Me, to see more Photos👆👆👆👆. * ❤                                                    ❤
07/09/2024

محبوب ليڊر 💖
Follow Me, to see more Photos👆👆👆👆. * ❤








پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر سید صدر الدین شاھ راشدی نے کہا ہے کہ ہم محب وطن ہیں ، ہمارے 8 نسلوں کی قربانیاں ...
06/09/2024

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر سید صدر الدین شاھ راشدی نے کہا ہے کہ ہم محب وطن ہیں ، ہمارے 8 نسلوں کی قربانیاں اور تاریخ ہے ہم آج گھر بیٹھے ہیں، اور جن کی کوئی تاریخ نہیں ہے وہ کرپٹ اہم عہدوں پر ہیں ، پاک فوج اور حر جماعت ایک جسم ایک جان ہے جسے کوئی الگ نہیں کرسکتا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر کراچی پریس کلب میں بعنوان " 65 کی جنگ اور شاھ مردان شاھ پیر صاحب پگارا" تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کو خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر پیر سید صدر الدین شاھ راشدی نے کہا کہ ہم لوگ محب وطن پاکستانی ہے ہمیں پاکستان کے سوا کچھ نظر نہیں آتا اگر ملک کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا وہ ہمارا دشمن ہے 65 کی جنگ حر جماعت کے ہزاروں حروں نے پیر صاحب پگارا کی قیادت میں حصہ لیا ،ہماری خواہش رہی ہے کہ فیڈریشن مظبوط رہے ، اور فوج مظبوط رہے ، دشمنوں کی افواہوں پر کان نہ دہرے پاک فوج اور عوام ایک پیج پر ہیں ،جنہوں نے فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی وہ ظاہر ہو رہے ہیں تھنک ٹھینک کو سوچنا ہوگا ،پاک فوج اور ہم ایک روح اور ایک جسم ہے ، انہوں نے کہا کہ حر جماعت کی ایک سو سال سے زیادہ تاریخ ہے جنہوں نے پاک فوج کے ساتھ ملکر دشمنوں کو بھگایا ، نوجوانوں کو پاک فوج کے خلاف باغی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، جسے ناکام بنانا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم نے ہندستان کے پانچ جنگی جھاز ایک منٹ میں حملے میں گرا دیے ، فضائیہ اور نیوی کا بھی بڑا کردار ہے ، ملک فوج کا گھر ہے ، یہ ملک بڑی جدوجھد اور قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اور بڑا خون بہا ہے ،یہ ملک تا قیامت زندہ اور تابندہ رہے گا، پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ ہماری 8 نسل یہاں گزر چکی ہیں ہماری ایک تاریخ ہے ،مگر اقتدار پر وہ موجود ہیں جن کی ملک کہ لیے کوئی قربانیاں اور تاریخ نہیں ہے ،اور جن کی تاریخ اور قربانیاں ہیں وہ گھر بیٹھے ہیں . تقريب کو خطاب کرتے ہوئے *جی ڈی اے سندھ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی* نے کہا کہ ملک کو 65 کے جذبے کی ضرورت ہے یہ تاریخی جنگ تھی ، شاہ مردان شاہ پیر صاحب پگارا کی قیادت میں حر مجاہدین نے پاک فوج کے ہمراہ ھندستان کے کئی علاقوں پر قبضہ کیا ،آج ہمارا ملک مشکلات کا شکار ہے ، فیڈریشن نے صوبوں کی نمائندگی کا حق کو دیا ہے انہوںنےکہاکہ ہمارے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں,تفریق کو ختم کرنا ہوگا، حکمرانوں کو پیغام دیتا ہوں کو جامشورو میں جو پیر صاحب پگارا نے کہا تھا اس کو غور سے سن کر اس پر عمل کیا جائے ، ہم پاکستان کے حامی ہیں مگر سندھ کے پانی، کارونجھر ،سمیت سندھ کی زمینوں پر قبضے قابل قبول نہیں ہے ،اس سنگین اہم مسئلے کو سوچنا ہوگا، سابق صوبائی وزیر داخلہ *بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد حارث نواز* نے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فوج میں ہوتے ہوئے حر جماعت اور پیر صاحب پگارا کا بڑا تبصرے سنتا رہتا تھا، پیر صاحب پگارا نے جی ایچ کیو کو کہا تھا کہ آپ سندھ کو بھول جائیں ہم سندھ کے بارڈر سنبھالیں گے ،اور اس انداز سے ھندستانی فوج سے لڑے کہ ھندستانی فوج کو پیچھے بھاگنے پر مجبور کیا ،دشمن فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرکے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کو 1965 کے جذبے کی ضرورت ہے، ملک دشمن ملک کو صوبوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے جسے ناکام بنانا ہوگا ، بلوچستان میں جو حالات ہیں اس کے پیچھے دشمن کا ہاتھ ہے ، تقریب کو خطاب کرتے ہوئے *پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم* نے کہا کہ ہم محب وطن ہیں پاکستان اور پاک فوج کو مظبوط دیکھنا چاہتے ہیں ،ہماری قیادت پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے ،65 کی جنگ کی یاد ہر سال منائیں گے، حر مجاہدین رحیم یار خان سے لیکر رن آف کچ تک حر مجاھدین موجود تھے جنہوں نے 16ہزار اسکوائر میل سے 12 ہزار اسکوائر میل پر قبضہ کرکے ھندستان کو شکست دی، کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حروں نے 65 کی جنگ میں بتایا کہ حر آج بھی وطن کی بقا کے لیے زندہ ہے ،حروں نے کشن گڑہ قلعے پر پاکستان کا جھنڈا بھی لہرایا, ادارے اپنے محسنوں کو پہچانے 26 لاکھ ووٹ اٹھانے کے باوجود ایک سیٹ بھی نہیں ملی، سن 1970 میں پاکستان کو ایشین ٹائیگر کا خطاب تھا جو واپس لینے کے لیے حر جماعت کو مظبوط کرنا ہوگا، سینئر صحافی صفدر بھائی نے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے لیے شہید سورھیہ بادشاھ نے بڑی قربانیاں دی پیر پاگارا پاکستان ہے ، فنکشنل لیگ سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری فقیر غلام النبی منگریو نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں شہید سورھیہ بادشاہ نے بنایا تھا اور ملک حفاظت بھی پیر صاحب پگارا کی قیادت میں حر جماعت کرے گی،حر فورس فوج کے ساتھ لازم ملزوم ہے، تقریب میں فنکشنل لیگ کراچی کے 6اضلاع سے صدور جنرل سیکریٹریز وکلاء ونگ لیبر ونگ خواتین ونگ سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاست تو ہو نہیں رہی , سیاست ...
18/08/2024

حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاست تو ہو نہیں رہی , سیاست میں حصہ وہ لوگ لے سکتے ہیں جن کے پاس پیسہ ہے ہمارے پاس تو دوسروں کی طرح پیسہ نہیں ہے اس لئے اطمینان سے گھر بیٹھے ہیں
پیر صاحب پگارا نے مخدوم جمیل الزماں سے ملاقات یا کسی بھی قسم کے رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا تو ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے میڈیا والوں کو نہ جانے کون غلط خبریں دے رہا ہے - انہوں نے کہا کہ جب ملک میں سیاست پیسے کے زور پر ہورہی ہو اور ہر چیز بک رہی ہو تو ایسی سیاست ہمارے بس کی نہیں ہے

کراچی . گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے ...
13/07/2024

کراچی . گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے فیصلے سے پاکستان کی جمہوری روایتیں مستحکم ہونگی ، سپریم کورٹ کا موجودہ فیصلہ تازہ ہوا کا جھونکا اور عوامی فیصلہ ہے جسے تمام سیاسی قوتوں کو کھلی دل کے ساتھ تسلیم کرنا ہوگا ،
جی ڈی اے مطالبہ کرتی ہے کہ الیکشن کمشنر پاکستان سمیت تمام ممبران کو استعفی دے دینا چاہیے ، انہوں نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی جج صاحبان کا فیصلہ یہ ثابت کرتا ہے کہ 2024 کے عام انتخابات بوگس اور دھاندلی زدہ تھے ،
سپریم کورٹ کے فیصلے سے پی ٹی آئی کو فائدہ ضرور ہوگا لیکن جی ڈی اے پہلے بھی 2024 کے عام انتخابات کو جعلی اور فراڈ الیکشن قرار دیکر مسترد کر چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ
2024 کے انتخابات کے نتیجے میں قائم نظام کو جتنا بھی چلانے کی کوشش کی گئی تو پاکستان کو معاشی اور آئینی تباہی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا مشکوک کردار واضع طور پر عوام کے سامنے کھل کر آگیا ہے کہ کس طرح فراڈ الیکشن کرواکر سلیکٹڈ لوگوں کو زبردستی حکومتوں میں بٹھایا گیا ہے ، ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے مزید کہا کہ جی ڈی اے امید کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ یہ 2024 کے الیکشن کو منسوخ کرکے جلد سے جلد قومی اور صوبائی اسیمبلیوں کو تحلیل کرکے نئے انتخابات کروائے جائیں۔

کورٹ سے پہلے پیر پاگارہ نے فصلا کر دیا تھاحروں کی روحانی پیشوا پیر پاگارہ نے کہان تھا عمران خان چور نہیں ہے اگر و چور ہے...
13/07/2024

کورٹ سے پہلے پیر پاگارہ نے فصلا کر دیا تھا
حروں کی روحانی پیشوا پیر پاگارہ نے کہان تھا عمران خان چور نہیں ہے اگر و چور ہے تو ہم سب چور ہے 👇

07/07/2024

مسلم لیگ فنکشنل آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے میں شریک ہوگی سردار عبدالرحیم

حریت کانفرنس کی کال پر کراچی پریس کلب کے مظاہرے میں شریک ہوں گے۔ سردار عبدالرحیم
برہان الدین وانی سمیت لاکھوں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی سردار عبدالرحیم

پاکستانیوں کے دل کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں سردار عبدالرحیم

غزہ کی طرح مظلوم کشمیریوں کو دنیا فراموش نہیں کر سکتی سردار عبدالرحیم

Address

Bhatti Mohla Ward No. 321 Dhoro Naro Talka District Umerkot
Umerkot
69100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hur Bhatti PMLF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hur Bhatti PMLF:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Umerkot

Show All