Sanyasi jawaherat

Sanyasi jawaherat سنیاسی جواہرات چینل بنانے کا مقصد علم الادویہ علم فن کشتہ سازی
خزائن المفردات
پریکٹیکل علم طب وفن کشتہ سازی سے روشناس کرائیں گے
(2)

حضرت شاہ عبداللطيف بھٹائی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری
10/12/2023

حضرت شاہ عبداللطيف بھٹائی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری

07/12/2023

حصہ چہارم مبادیات طب
عبدالکریم آزاد

06/12/2023

حصہ سوم مبادیات طب
عبدالکریم آزاد
سنیاسی جواہرات

05/12/2023

حصہ دوم مبادیات طب
عبدالکریم آزاد

04/12/2023

حصہ اول مبادیات طب

03/12/2023
20/10/2023

جيڪو شه رگ کان به ويجهو محبت جو دعويدار ھجي سو جيڪڏهن حسین بن منصور جي زباني اناالحق جي دعويٰ ڪري ته اهو غلط ناهي ڇو ته جيستائين بشر ۾ بشري صفتون موجود آهن تيستائين حواسن سان حقيقت غائب رهندي آهي جڏهن بشر مان بشري صفتون ختم يا گم ٿي وڃن ته پوءِ حقيقت ظاهر ٿي پوندي آهي جئين حسین بن منصور جي زباني ظاهر ٿي
عبدالڪريم آزاد

13/10/2023

کتاب مجربات کریمی

07/10/2023

وعلیکم السلام
ہمیں لوگوں کی باتوں میں سے حقیقت تلاش کرنی ہے جس کا سب سے آسان طریقہ جو میں نے ہر موقع پر استعمال کیا ہے وہ یہ ہے کہ انسان کی باتوں میں سے منطق فلسفہ اور بالخصوص فطرت کے دلائل کو لازم مدنظر رکھا جاتا ہے فلسفیانہ ذہن سے سوال پیدا ہوگا اور منطق سے دلیل ملے گی اور فطرت کے قوانین سے آپ کو حتمی ثبوت حاصل ہوگا پھر اس کی بیس پر فیصلہ کیا جاتا ہے کہ صاحب گفتار کی بات میں صداقت ہے یا نہیں برگد کا دودھ مزاجاً سوداوی ہے سورج نکلنے سے قبل اس کا دودھ کیسے زیادہ نکلے گا سمجھ سے بالاتر ہے البتہ ہمیں اس منطق کو بھی منفی کے بجائے مثبت انداز میں سمجھنا ہوگا جس پر میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ عین ممکن ہے سورج نکلنے سے قبل برگد کا دودھ حاصل کرنے کے پیچھے اس میں سوداوی افادیت زیادہ پائی جائے گی کیونکہ سورج نکلنے کے بعد حرارت کا غلبہ کا آغاز ہوجاتا ہے جس کا اثر براہ راست چرند پرند یعنی نباتات جمادات حیوانات پر پڑتا ہے اس لئے سورج نکلنے سے قبل برگد کے خواص پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا یہی ایک وجہ ہوسکتی ہے دوم یہ کہ جب ہمیں معلوم ہوجائے کہ برگد کا دودھ واقع ہی سوداوی مزاج کا حامل ہے تو پھر ایسی صورت میں سورج نکلنے سے قبل برگد کا دودھ کبھی بھی زیادہ مقدار میں حاصل ہرگز نہیں ہوگا کیونکہ ایک تو برگد خود سوداوی مزاج کا حامل ہے اوپر سے حرارت کی عدم موجودگی میں مزید سردی غالب ہوگی اس بناء پر اس میں دودھ بہرحال کم ہی نکلے گا اس کے برعکس اگر آپ حرارت کی موجودگی میں برگد سے دودھ حاصل کریں گے تو دودھ کی مقدار زیادہ ہوگی کیونکہ سودا حرارت سے تحلیل ہوتا ہے ناکہ منجمد
جہاں تک برگد میں دودھ کا حصول ہے تو اس پر میرا ذاتی خیال ہے کہ برگد کی کچی نازک ملائم ٹہنیاں حاصل کرکے اس کو گنے کی میشن میں ڈال کر مع آب دودھ مکس کو حاصل کرکے اس کو رات بھر رکھ دیا جائے تو دودھ میں سے پانی اوپری سطح پر ہوگا اور تمام دودھ نیچے جمع ہوگا اس کو آسانی سے نتھار کر پانی سے علحدہ کیا جا سکتا ہے
سلامت رہیں
بندہ ناچیز عبدالکریم

السلام عليڪمالحمدللہمجربات کریمی کتاب ممبران کو موصول ہو رہی ہے
03/10/2023

السلام عليڪم
الحمدللہ
مجربات کریمی کتاب ممبران کو موصول ہو رہی ہے

السلام عليڪممجربات کریمی کتاب کی ممبر شپ حاصل کرنے والے وہ احباب جنہوں نے ابھی تک اپنا اڈریس نہیں بھیجا وہ جلد سے جلد آج...
27/09/2023

السلام عليڪم
مجربات کریمی کتاب کی ممبر شپ حاصل کرنے والے وہ احباب جنہوں نے ابھی تک اپنا اڈریس نہیں بھیجا وہ جلد سے جلد آج ہی اپنا مکمل اڈریس بمعہ فون نمبر ارسال فرمائیں آج سے کتابیں ارسال کرنے کا آغاز کیا جا رہا ہے
بفضل خدا ان شاءاللہ
منجانب عبدالکریم آزاد

22/09/2023

السلام عليڪم

آپ کے سوال کا جواب ملاحظہ فرمائیں آج بروز جمعہ آپ کے سوال کا مختصراً جواب تحریر کر رہا ہوں

جب آپ اعمال کیمیاء پر کام کر رہے ہوتے ہیں تو اجزاء کے فعل اور خاصیت کو اپنے دل سے نکال دیں صرف اور صرف یہ بات دل میں یکسوئی کے ساتھ رکھیں کہ یاخدا دنیا کی کسی نباتات جمادات اور حیوانات کو یہ طاقت ہرگز نہیں کہ وہ تیری تخلیق کردہ چیز بنانے کا موجد بن جائے جب تک کہ آپ کا امر ربی شامل حال نا ہو یاد رکھیں کائنات کا باریک سے باریک ذرہ قدرت کے احکامات کے تابع ہے جب تک قدرت کا حکم نہیں ہوگا اس وقت تک وہ متحرک نہیں ہوتا جب ہم یہ گمان کرتے ہیں کہ فلاں فلاں جز کیمیاء بنا سکتا ہے یا فلاں جز میں یہ خاصیت موجود ہے جس کے بل بوتے پر ہم کامیاب ہوسکتے تو اس وقت اس جز میں وہ خاصیت معطل ہوجاتی ہے یہی قدرت کاملہ کا اصول ہے یاد رکھیں خواص الاشیاء کی خاصیت سے ہمیں انکار نہیں اس کی اہمیت اپنی جگہ درست ہے مگر ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ خواص الاشیاء کی خاصیت معطل بھی ہوجایا کرتی ہے جس کی دلیل یہ ہے کہ جس طرح آگ کی خاصیت میں حرارت وجلانا شامل ہے مگر جب یہ آگ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لئے تیار کی گئی تو اُس وقت اللہ تعالیٰ نے اس آگ میں سے جلانے والی خاصیت معطل کر دی یوں وہ آگ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے حق میں سرد ٹھنڈی ہوگئی اس دلیل سے یقین سے کہتا ہوں آپ کیمیاء میں اس وقت کامیاب ہوں گے جب آپ خواص الاشیاء کے فعل اور خاصیت کو صرف اور صرف رب العالمین کے حکم کے تابع سمجھنے لگیں گے کیونکہ امر ربی کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں اس کے بغیر عمر خضر بھی کام نہیں آئے گی
نمرود کو اپنی خود ساختہ خدائی وبادشاہت میں آگ پر ناز تھا جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے حق سرد ہوگئی، قارون کو اپنے مال وزر پر ناز تھا وہ تمام زمین بوس ہوا، فرعون کو اپنے خود ساختہ خدائی وبادشاہت میں جادوگروں کی طاقت پر ناز تھا وہ تمام حضرت موسیٰ علیہ السلام کے حق میں تابع ہوئے، اس کے مزید کئی پہلوؤں پر دلیل سے بات کی جا سکتی ہے مگر بوجہ مصروفیات اسی پر استفادہ کرتے ہیں سلامت رہیں،
بندہ ناچیز عبدالکریم آزاد

السلام عليڪمگروپ ممبران کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ مجربات کریمی کتاب بروز پیر یا منگل میرے پاس پہنچ جائے گالہٰذا تمام ممبران...
21/09/2023

السلام عليڪم
گروپ ممبران کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ مجربات کریمی کتاب بروز پیر یا منگل میرے پاس پہنچ جائے گا
لہٰذا تمام ممبران بروز اتوار کو اپنا اپنا مکمل اڈریس بمعہ فون نمبر ممبر شپ گروپ میں ارسال فرمائیں یاد رہے کہ اپنا اڈریس لکھتے وقت درست اڈریس لکھیں جس پر کتاب ارسال کی جائے گی آپ کے بھیجے گئے اڈریس کا کمپیوٹر پرنٹ حاصل کرکے بطور اڈریس لفافہ پر چسپاں کیا جائے گا لہٰذا اڈریس لکھتے وقت کوئی ساتھی غلطی نا کرے
جن جن ساتھیوں نے ابھی تک ممبر شپ حاصل نہیں کی وہ جلد از جلد ممبر شپ حاصل کریں تاکہ بروقت کتاب کا حصول ممکن ہو کتاب مجربات کریمی کی چند کاپیاں باقی رہ گئی ہیں بعد از ممبر شپ مکمل ہونے پر مجربات کریمی کتاب کا حصول ممکن نہیں ہوگا ممبر شپ حاصل کرنے کے لئے واٹس ایپ پر رابطہ فرمائیں 03318989194
نوٹ بروز منگل یا بدھ تمام ساتھیوں کو پارسل ارسال کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا بفضل خدا ان شاءاللہ
منجانب عبدالکریم آزاد

18/09/2023

السلام عليڪم
بہت بہترین اور قابل توجہ سوال ہے یقیناً آپ کے تجربات میں بیش کے افعال خواص فوائد تو ہوں گے اس کے برعکس جدوار کے افعال خواص فوائد ہوں گے کیونکہ بیش کا تریاق جدوار ہے جہاں تک ان دونوں کی پہچان کا سوال ہے یہ اس لئے بھی اہم ہے کہ عموماً ان دونوں کی شناخت میں غلطی کا امکان زیادہ ہے ایسی صورت میں کچھ اصول ہیں جن پر عمل کرکے شناخت آسان ہوجاتی ہے مثلاً بیش کی قلیل مقدار زبان پر رکھنے سے زبان پر سنسناہٹ کے ساتھ سن پن خدر پیدا ہوجاتا ہے دوم بیش کا اندرونی رنگ سرخی مائل ہوتا ہے کسی قدر بیش کا ذائقہ شرین ہوتا ہے جبکہ اس کے برعکس جدوار اگر جدوار کی قلیل مقدار زبان پر لگائیں تو بیش کے اثرات یعنی سن پن خدر ختم ہوجاتا ہے جدوار کا ذائقہ بیش کی نسبت زیادہ تلخ ہوتا ہے رنگ سیاہی مائل ہوتا ہے اگر ان دونوں کے پودے پر نگاہ دوڑائیں تو بیش کے پودے میں پھول ارغوانی رنگ کے گچھوں کی شکل میں پھول لگتے ہیں جبکہ جدوار کے پھول ایک ٹہنی میں صرف ایک ہی پھول لگتا ہے جس کا رنگ نیلا ہوتا ہے
ہم نے اب تک اسی شناخت کو سمجھا ہے ممکن ہے اس سے بہترین قابل شناخت بھی ہو اس کے لئے ہم اپنے اساتذہ بالخصوص حکیم طیب الحق مرزا صاحب سے رہنمائی کی درخواست کریں گے
میرے لئے حیرت کی بات یہ بھی ہے میں اکثر مفردات کے سوال کے جواب میں شکایت کرتا رہتا ہوں جس پر اکثر لوگ پرسنل یا پھر سرے عام مجھ پر شدید تنقید بھی کرتے ہیں شاید آج آپ کے سوال پر جو جواب تحریر کر رہا ہوں اس پر بھی تنقیدی ردعمل آجائے مثلاً حکیم وڈاکٹر پروفیسر محترم جناب محمد اشرف شاکر صاحب اپنی کتاب کنزالعقاقیر کے صفحہ نمبر 174 پر بیش کا مزاج قشری عضلاتی لکھتے ہیں جبکہ اسی کتاب میں صفحہ نمبر 190 پر جدوار کا مزاج بھی قشری عضلاتی ہی لکھتے ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا بیش اگر زہر ہے تو جدوار اس زہر کا تریاق ہے یہ میرا اصول نہیں بلکہ قانون قدرت کا اصول ہے تریاق ہمیشہ مخالف مزاج ہوتا ہے ایسی صورت میں بیش اور جدوار کا مزاج یکساں کیسے ممکن ہے
سلامت رہیں
بندہ ناچیز عبدالکریم آزاد

16/09/2023

سوال کا جواب
السلام عليڪم
سر جی میں بچپن سے ہی سچائی کا قائل اور متلاشی رہا ہوں بالخصوص قانون قدرت اور اصول فطرت کی کسوٹی سے جو دلیل مل جائے اس کا زیادہ قائل ہوں اس ضمن میں قرآن مجید میں قانون قدرت اور اصول فطرت پر رب تعالیٰ کے ارشادات کا بغور مطالعہ کرتا رہتا ہوں اس کے علاوہ علم طب کے متعلق اکثر کتب کا مطالعہ کیا گیا مگر دل کو تسلی نا ہوئی بالخصوص مفردات کی کتب کا سیکڑوں بار مطالعہ کیا مزاج کے اعتبار سے سب میں اختلاف تھا پھر کسی دوست کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے نظریہ مفرد اعضاء کی کتابیں پڑھنے کا اتفاق ہوا طب میں واحد نظریہ مفرد اعضاء ہے جس میں قانون قدرت اور اصول فطرت کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے یہاں دل کو تسلی ہونے لگے پھر جس جس نے نظریہ مفرد اعضاء پر لکھا سب کتابیں منگوا کر ان کا مطالعہ شروع کیا بالخصوص رات کو 10 بجے کے بعد 3 بجے کے درمیان تک انہیں کتب کے مطالعہ کو اپنا معمول بنالیا اسی دوران نظریہ مفرد اعضاء کے تحت لکھی جانے والی مفردات کی کتب دیکھنے کو ملی اس کا بھی بغور مطالعہ کیا اس میں بھی اختلاف پایا گیا دراصل اس وقت مارکیٹ میں مفردات پر جتنی بھی کتب دستیاب ہیں سب میں بہت بڑے پیمانے پر اختلاف یا پھر غلطیاں موجود ہیں میں آپ کو اس متعلق سیکڑوں غلطیوں کے ثبوت فراہم کر سکتا ہوں مگر اپنا مزاج تنقیدی نہیں بلکہ اصلاحی ہے اس لئے میں اصلاح کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں یہاں سے میں نے مفردات لکھنے کا ارادہ کیا تمام مفردات کو اپنی ذات پر آزمائشی طور پر استعمال کیا جس کا اصول یہ رکھا گیا کہ جب میری کیفیت گرم مزاج کی طرف مائل ہوتی تو میں نے گرم مزاج کی حامل مفردات کو استعمال کیا اس استعمال سے قبل اپنی نبض قارورہ اور تمام ظاہری علامات کو ایک نوٹ بک پر تفصیل سے درج کرکے اس کے بعد مفرد بوٹی کا استعمال کیا عموماً 15 سے 30 منٹ کے درمیان اپنی تمام علامات نبض بمقام اخلاط کا دوبارہ جائزہ لے کر اس کو حتمی نتیجے کے طور پر ڈائری کا حصہ بنا لینا معمول بنا لیا گیا اس طرح باری باری اکثر وبشیتر مفردات کا درست مزاج معلوم کرنے کی مشق کرتا رہا ہوں اس دوران اپنی ہی ذات کو کئی مسائل سے دوچار ہونا پڑا ہے بعض اوقات ایسی نباتات جو تریاقی صفت کی حامل تھی ان کا قلیل مقدار میں استعمال کرنے سے بھی جسم کو بہت زیادہ نقصان پہنچا جس سے نقاہت کمزوری اس حد تک بڑھ جاتی تھی کہ اگر اس دوران کوئی قابل معالج دوست حکیم وید سنیاسی مجھے دیکھتا تو کہتا تھا کہ آزاد بھائی آپ تو بہت کمزور ہوگئے ہیں جب میں یہ تحریر سوال کے جواب میں لکھ رہا تھا اس دوران میں حیدرآباد مین بازار میں پنسار اسٹور پر زعفران خرید رہا تھا جب پنسار کو زعفران کے لئے آواز دی تو وہاں موجود ایک طبیب بھی موجود تھا جس نے میری آواز پہچان لی شاید وہ میرا فالور ہی تھا اب یہ معلوم نہیں کہ وہ فیس بک پیج یا یوٹیوب کا فالور ہے بہرحال جب اس نے میری طرف دیکھا تو بہت حیران ہوا مجھے پہچاننے سے انکاری تھا وہ یہ ماننے کو تیار ہی نہیں تھا کہ میں ہی عبدالکریم آزاد ہوں بہرکیف دوست اطباء کے کہنے پر انہوں نے مجھے خوشی یا مجبوراً عبدالکریم آزاد تسلیم کیا کہنے لگے ہم نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے اس کے ساتھ بولنے لگے کہ آزاد بھائی آپ بہت کمزور ہو گئے ہیں کیا ماجرہ خیر میرے پاس مزید تفصیل کا وقت نہیں تھا جو ان کے سوال کے جواب دیتا ہے حاصل مقصد یہ کہ وہ یہ نہیں جان سکا کہ آزاد بھائی کس کرب سے گزر رہا ہے بہرحال یہ میری ایک کوشش ہے کہ قوم کو سوفیصد درست مزاج پر مبنی مفردات کا تحفہ پیش کیا جائے اس مقصد کے لئے جستجو جاری ہے آپ دوستوں سے دعا کی درخواست ہے علم الادویہ میں مفردات کا علم اہم ہے اس کے بغیر معالجات مکمل نہیں ہوتا جن جن مفردات کا مزاج درست پایا گیا ان کے مرکبات کو ترجیح دی گئی مگر ان مرکبات کو سابقہ روائتی فارماکوپیا سے الگ بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ان مرکبات کی ایجاد میں قانونی تقاضوں کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کی گئی مگر جس قدر رزلٹ مطلوب تھے وہ کم ملنے لگے پھر مرکبات سے دل اکتانے لگا اس دوران ادویہ کی ایجادات کا کام روک کر مزید گہرائی سے مطالعہ شروع کیا آخر اس نتیجے پر اتفاق رائے قائم ہوا کہ کیوں نہ اپنی ادویات کو قانون قدرت اور اصول فطرت کے عین مطابق ترتیب دیا جائے اس مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے لئے قدرت کی پیدا کردہ انمول نعت پانی پر غوروفکر کیا گیا تمام حاصل مطالعہ کے بعد پانی کی فارمولیش کو مدنظر رکھتے ہوئے یعنی ہائیڈروجن 2 حصہ، آکسیجن 1 حصہ، پر ذہن مطمئن ہوا یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنے نسخہ جات کی تربیت میں ایک اور دو کی نسبت کو اہمیت دی، اس مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش میں جہاں نباتات کا سہارا لیا گیا ان کے رزلٹ کو قلم بند کیا گیا اس دوران مصری کے استعمال کو ترجیح دینے کی کوشش کی جب مصری کا استعمال کیا گیا تو ادویات کے رزلٹ جلد اور دائمی سامنے آئے اس سے بڑھ کر ایک اور بات کھل کر سامنے آئی وہ یہ کہ جن جن ادویات میں مصری شامل کی گئی ان نسخہ جات میں ایک مدت تک افادیت موجود رہی یعنی مصری کے تمام مرکب نسخہ جات ایکس پائیری حوالے سے کافی حد تک محفوظ رہے جبکہ اس کے برعکس جن جن نسخہ جات میں صرف نباتات شامل تھے وہ دو تین ماہ بعد اپنی افادیت کھونے لگے ان تمام تجربات ومشاہدات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اپنی ادویات میں 2 حصہ مصری کو ترجیح دی الحمدللہ ان کے استعمال سے نا صرف ذہن مطمئن ہوا بلکہ ان کے استعمال سے بہت زیادہ اور جلد دائمی فوائد حاصل ہونے لگے ہیں یوں میرے نسخہ جات کو قانون فطرت کے عین مطابق ہونے کا اعزاز حاصل ہے مزید لکھنے کو بہت کچھ ہے مگر اس وقت سفر میں ہوں ان تمام حوالہ جات کو اپنی کتاب میں قلم بند کیا جا رہا ہے
سلامت رہیں
روشنی علم طب سینہ بہ سینہ گروپ
تحریر بندہ ناچیز عبدالکریم آزاد

15/09/2023

سوال کا جواب
وعلیکم السلام
سر ملٹھی کے متعلق یہ کہنا کہ اس پر سانپ کا زہر لگا ہوتا ہے یا سانپ اس کی چھاؤں میں آرام فرما ہوتا ہے اور اس وجہ سے بعض اوقات وہ اپنا زہر بھی ملٹھی پر پھینکتا رہتا ہے سفید جھوٹ کے سوا کچھ بھی نہیں اسی طرح بعض کتب میں ہم جوگی بادشاہ بوٹی کے متعلق پڑھتے ہیں کہ اس میں بھی سانپ رہتا ہے جبکہ ہم نے کئی بار اس متعلق تحاریر لکھیں ہیں کہ یہ سب جھوٹ ہے علاوہ ازیں بعض حالات میں جب انتہائی شدید گرمی ہو تو سانپ ٹھنڈی جگہوں کی تلاش میں کسی بھی پودے میں پناہ لے لکتا ہے اب یہ ضروری نہیں کہ وہ پودا ملٹھی یا جوگی بادشاہ کا ہی ہو ایسے حالات میں سانپ کسی بھی پودے میں پناہ حاصل کر سکتا ہے ایک آدھا واقع پیش آنے سے اس بات کی گٹھان باندھ کر روایت بنا لینا بھی غلط ہے البتہ ملٹھی کا چھلکہ انتہائی شدید عضلاتی یعنی خشک ہے اگر ملٹھی کو مقشر نا کیا جائے اور بغیر مقشر ادویات میں شامل کیا جائے تو اس کے اصل مزاج پر اثر پڑے گا یعنی اگر ملٹھی ترگرم ہے تو اس کا مزاج ترسرد ہوجائے گا بعض صورتوں میں خشک سرد بھی ہو سکتا ہے جس طرح شدید خشکی کے مریضوں کو اگر بادام استعمال کرائیں تو خشکی ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ جاتی ہے بہرحال یہ وہ حقائق ہیں جنہیں جھٹلایا نہیں جا سکتا
سلامت رہیں
تحریر تجربات ومشاہدات بندہ ناچیز عبدالکریم آزاد

السلام عليڪممجربات کریمی کتاب کی مخصوص تعداد باقی رہ گئی ہے جس کے لئے ممبر شپ جاری ہے ضرورت مند احباب جلد سے جلد اپنی مم...
08/09/2023

السلام عليڪم
مجربات کریمی کتاب کی مخصوص تعداد باقی رہ گئی ہے جس کے لئے ممبر شپ جاری ہے ضرورت مند احباب جلد سے جلد اپنی ممبر شپ کو یقینی بنانے کے لئے رابطہ فرمائیں ممبر شپ مکمل ہونے پر مجربات کریمی کتاب کی ممبر شپ کا سلسلہ منقطع کر دیا جائے گا
رابطہ نمبر عبدالکریم آزاد
03318989194

السلام عليڪممجربات کریمی کتاب کی ممبر شپ جاری ہے ضرورت مند احباب رابطہ فرمائیںرابطہ نمبر عبدالکریم آزاد03318989194
03/09/2023

السلام عليڪم
مجربات کریمی کتاب کی ممبر شپ جاری ہے ضرورت مند احباب رابطہ فرمائیں
رابطہ نمبر عبدالکریم آزاد
03318989194

السلام عليڪم1.9.2023 یکم تاریخ سے مجربات الکریمی کتاب کی ممبر شپ حاصل کرنے والے تمام دوستوں کو کتاب بذریعہ پارسل بھیج دی...
19/08/2023

السلام عليڪم
1.9.2023 یکم تاریخ سے مجربات الکریمی کتاب کی ممبر شپ حاصل کرنے والے تمام دوستوں کو کتاب بذریعہ پارسل بھیج دیا جائے گا
ان شاءالله
مجربات الکریمی کتاب کے حصول کے لئے ممبر شپ جاری ہے ضرورت مند احباب ممبر شپ حاصل کرنے کے لئے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ فرمائیں
رابطہ نمبر عبدالکریم آزاد 03318989194

Address

Umerkot
69100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sanyasi jawaherat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Video Creators in Umerkot

Show All