کھرمنگ اپڈیٹ Kharmang update

کھرمنگ اپڈیٹ Kharmang update Kharmang valley is a popular District of Baltistan Division Gilgit Baltistan.

21/09/2023
18/08/2023
17/08/2023
Assistant Commissioner Kharmang Official District Administration Kharmang District Administration kharmang official Khar...
30/07/2023

Assistant Commissioner Kharmang Official
District Administration Kharmang
District Administration kharmang official
Kharmang Lover,s Kharmang Times Tv kHaRmAnG AnD otheR viLlgE BoYs kharmang awam ki awaz Kharmang Baltistan GrOup 🙏🙏🙏🙏🙏 Kharmang Valley 💓💞💞💕 kharmang tournament Kharmang Kharmang> nargcho ©groups KHARMANG TIMES Kharmang youth federation-kyf Kharmang ki awaz Kharmang olding kharmang valley Kharmang STAR tv Kharmang northnarys balti &brqpa Kharmang Valley kharmang Baltistan KHARMANG VELLY� کھرمنگ بلتستان کھرمنگ اپڈیٹ کھرمنگ بلتستان

ڈپٹی کمشنر ضلع کھرمنگ محمد جعفر صاحب نے مختلف امام بارگاہوں مساجد اور جلوس روٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس پ...
27/07/2023

ڈپٹی کمشنر ضلع کھرمنگ محمد جعفر صاحب نے مختلف امام بارگاہوں مساجد اور جلوس روٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس پی کھرمنگ اور اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ اس موقع پر امام بارگاہوں اور مساجد کے ذمہ داران سے ملاقات بھی کی۔ اور محرم الحرام کے حوالے سے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں عزاداروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر صاحب ضلع کھرمنگ محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے عمائدین اور علماء سے ملاقات کر رہے ہیں۔Deput...
26/07/2023

ڈپٹی کمشنر صاحب ضلع کھرمنگ محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے عمائدین اور علماء سے ملاقات کر رہے ہیں۔
Deputy Commissioner Kharmang
Assistant Commissioner Kharmang Official
District Administration Kharmang
District Administration kharmang official À

جناب ڈپٹی کمشنر صاحب کھرمنگ مجالس اور جلوس کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے ضلع کھرمنگ کے متعدد امام بارگ...
26/07/2023

جناب ڈپٹی کمشنر صاحب کھرمنگ مجالس اور جلوس کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے ضلع کھرمنگ کے متعدد امام بارگاہوں اور جلوس کے گزرگاہوں پر انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
District Administration Kharmang
District Administration kharmang official Assistant Commissioner Kharmang Official

26/07/2023
ضلع کھرمنگ میں حالیہ موسلادھار بارش اور  سیلاب کی وجہ سے بلاک شدہ سڑکوں کی بحالی  کیلئے ضلعی انتظامیہ کھرمنگ  کی سربراہی...
26/07/2023

ضلع کھرمنگ میں حالیہ موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے بلاک شدہ سڑکوں کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ کھرمنگ کی سربراہی میں ایس ڈی او جناب اشرف کلیم صاحب معہ سٹاف محکمہ تعمیرات عامہ کھرمنگ اور سٹاف ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کھرمنگ دن رات محنت کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ بہت جلد تمام سڑکوں کو بحال کریں گے۔
District Administration Kharmang
District Administration kharmang official
Assistant Commissioner Kharmang Official

21/07/2023
*کھرمنگ*  *پریس ریلیز*  *اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا*  *محمد جعفر ڈپٹی کمشنر کھرمنگ* ڈ...
01/02/2023

*کھرمنگ*
*پریس ریلیز*
*اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا*
*محمد جعفر ڈپٹی کمشنر کھرمنگ*
ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کھرمنگ جناب محمد جعفر کی زیر صدارت پرائیس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کیوں کہ یہ براہ راست انسانی جانوں سے متعلق ہے ۔ غیر میعاری اشیا کی فروخت کا کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائےگی اگر کوئی تاجر اس قسم کی سرگرمی میں ملوث ہوا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔
اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر بھی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ پرائیس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد کیا جاسکے۔انہوں نے تمام سیکٹر مجسٹریٹوں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ سیکٹرز میں روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لیتے رہیں اور مقررہ قیمتوں پر سختی سے عمل کرائیں۔
ڈپٹی کمشنر کھرمنگ محمد جعفر نے مزید کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے کی قیمتوں اور میعار کے حوالے سے دورہ کریں گے اور پرائیس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے مقررہ قیمتوں پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

26/01/2023

سکردو میں مددگار ایپ کی لانچنگ تقریب

کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم،اور ڈپٹی کمشنر سکردو شہریار شیرازی اسسٹنٹ کمشنر روندو نیلم علی بھی افتتاحی تقریب میں موجود ہیں

چیف سکریٹری گلگت بلتستان اور ڈی جی پاکستان پوسٹل سروس نے بھی افتتاحی تقریب میں آن لائن شرکت کی

آیپ کی لانچنگ سے سائلین کو مختلف سرٹیفیکیٹس کے حصول میں آسانی ہو گی ۔ڈپٹی کمشنر سکردو

ایپ کے زریعے لوگ گھر بیٹھ کر برتھ سرٹیفیکیٹ ،لیگل ہیئر ،پولیس وریریفیکش اور میونسپل سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر سکردو

لوگ گھر بیٹھ کر سرٹیفکیٹس کے لیے اپلائی کریں گے , تیار سرٹیفیکیٹ پوسٹل سروس کے زریعے سائلین تک پہنچائی جائیں گی ۔ ڈپٹی کمشنر سکردو

پائلٹ پروجیکٹ کے تحت یہ سروس ابتدائی مرحلے میں میونسپل ایریا تک محدود رہے گی ۔ ڈپٹی کمشنر سکردو

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اس نوعیت کا پائلٹ پروجیکٹ شروع ہوا ہے ۔ چیف سکریٹری گلگت بلتستان

بہترین پائلٹ پروجیکٹ کی تکمیل پر ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چیف سکریٹری گلگت بلتستان

اس پروجیکٹ سے عوام کو فائدہ ہو گا اور عوام کو سہولیات میسر آئیں گی ۔ کمشنر بلتستان

25/01/2023
رسہ کشی مقابلہمابین کواردو قمراہ27جنوری 2023 بمقام چھوھرمو کواردو
24/01/2023

رسہ کشی مقابلہ
مابین کواردو قمراہ
27جنوری 2023 بمقام چھوھرمو کواردو

پریس ریلیز۔27 جنوری کو انڈس آف روڈ ریلی کا باقاعدہ آغاز ہو گا : ڈپٹی کمشنر سکردو۔آج مورخہ 23 جنوری کو ڈپٹی کمشنر سکردو ک...
23/01/2023

پریس ریلیز۔

27 جنوری کو انڈس آف روڈ ریلی کا باقاعدہ آغاز ہو گا : ڈپٹی کمشنر سکردو۔

آج مورخہ 23 جنوری کو ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) شہریار شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر سکردو اور اسسٹنٹ کمشنر گمبہ کے ہمراہ کواردو، قمراہ کے مقام پر انڈس آف روڈ ریلی کے ٹریک اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا 27 جنوری کو بعد از نماز جمعہ انڈس آف روڈ ریلی کا باقاعدہ آغاز ہو گا اور ساتھ ساتھ دریائے سندھ پر ذخ مقابلہ، سائیکلنگ ریس، دافنگ، فانوس، آتش بازی، کواردو اور قمراہ کے مابین خوبصورت رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے ہوں گے۔ انہوں نے موقع پر موجود تمام آفیسران کو ہدایات دی کہ ان تمام ایونٹس کے کامیابی کے ساتھ انعقاد کے لئے بہترین طریقے سے انتظامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمالیہ اور قراقرم کے پہاڑی سلسلوں کے درمیان عوام الناس اور سیاحوں کو لطف اندوز ہونے اور یہاں کے روایتی اور ثقافتی کھیلوں کے فروغ اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سکردو اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا۔ اس کے ساتھ ساتھ موسم سرما میں عوام الناس کو لطف اندوز ہونے کے لئے کوئی نہ کوئی تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ 27 جنوری کو کواردو قمراہ کے مقام پر ہونے والے تمام تفریحی سرگرمیوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ اور روایتی و ثقافتی کھیلوں سے محظوظ ہو جائے۔

*کھرمنگ*ضلع کھرمنگ میں پہلی بار کامیاب ونٹر فیسٹول کا انعقاد کٸے جانے پر عماٸدین  و سرکردگان اور مختلف تنظیموں کے عہدے د...
23/01/2023

*کھرمنگ*
ضلع کھرمنگ میں پہلی بار کامیاب ونٹر فیسٹول کا انعقاد کٸے جانے پر عماٸدین و سرکردگان اور مختلف تنظیموں کے عہدے داران جناب ڈپٹی کمشنر جناب محمد جعفر صاحب کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں-

*کھرمنگ* : *پریس ریلیز۔*  ڈپٹی کمشنر کھرمنگ جناب محمد جعفرصاحب سے معززین ڈسٹرکٹ کھرمنگ کی  ملاقات۔ سرکردگان نے اجتماعی ا...
23/01/2023

*کھرمنگ* :
*پریس ریلیز۔*
ڈپٹی کمشنر کھرمنگ جناب محمد جعفرصاحب سے معززین ڈسٹرکٹ کھرمنگ کی ملاقات۔
سرکردگان نے اجتماعی اور انفرادی مسائل سے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کوتفصیلاً آگاہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میری بھرپور کوشش ہو گی کہ عوام کے ہر مسائل کو گھر کے دہلیز پر حل کرے اور انشاء اللہ جن مسائل کا حل میرے دائرہ کار میں ہے وہ فوراً حل کردیں گے۔
عمائدیں نے ڈپٹی کمشنر سے تعاؤن کی یقین دہانی کی۔
اور ضلع کھرمنگ کی تعمیر وترقی کے لیے ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

21/01/2023

*کھرمنگ* ۔
*ونٹر فیسٹیول 2023*

ڈپٹی کمشنر کھرمنگ جناب محمد جعفر نے ونٹر فیسٹیول 2023 کا خوش اسلوبی و کامیابی کے ساتھ اختتام ہونے پر جناب کمشنر صاحب بلتستان ڈویژن سمیت کھرمنگ کے سرکاری محکموں کا شکریہ ادا کیا*
ڈپٹی کمشنر کھرمنگ محمد جعفر نےونٹر فیسٹول کا نہایت خوش اسلوبی اور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے پر تمام کردار ادا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کی خوش اسلوبی سے مکمل ہونے کا سہرا میں اپنی دن رات محنت کرنے والے ورکنگ ٹیم کو دیتا ہوں جس میں اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ سمیت تمام محکموں کے سربراہان اور ماتحت عملے شامل ہیں جنہوں ایونٹ کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کرتے ہوئے چار چاند لگا کر اس فیسٹیول کو کامیاب بنایا۔

21/01/2023
18/01/2023

Promote Winter Tourism in Kharmang and GilgitBaltistan
Participate in Winter Festival conducting by District Administration Kharmang

18/01/2023

Promote Winter Tourism in Kharmang and GilgitBaltistan
Participate in Winter Festival conducting by District Administration Kharmang .

Kharmang :District administration Kharmang, in collaboration with AKRSP, is going to hold first ever Manthokha Winter Fe...
17/01/2023

Kharmang :
District administration Kharmang, in collaboration with AKRSP, is going to hold first ever Manthokha Winter Festival 2023 (Under govt of GB Seven days winter feast)on 19th and 20th of January 2023.
Events included are: Cattle walk over frozen Indus river, final of volleyball match, (Old age)tug of war ,Dafang Competition, Rock & Ice climbing, Ice Skating & Fishing Competition for Kids, Qawali Night, fireworks show and lots of surprises.
Please come and join us so that we can boost winter tourism in Gilgit Baltistan generally and in Kharmang, particularly.

*کھرمنگ* ۔ *پریس ریلیز* پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے ملکی تاریخ میں پہہلی دفعہ ھونے والی  ڈیجیٹل ساتویں خانہ و مردم ...
12/01/2023

*کھرمنگ* ۔
*پریس ریلیز*
پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے ملکی تاریخ میں پہہلی دفعہ ھونے والی ڈیجیٹل ساتویں خانہ و مردم شماری کا انعقاد کیا جا رھا ھے -اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کھرمنگ طولتی سنٹر میں ھونے والے پانچ روزہ ٹریننگ انعقاد کیا گیا تھا آج اس پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے سیشن کا آخری روز تھا ۔
جس میں ڈپٹی کمشنر کھرمنگ جناب محمد صاحب نے شرکت کیں۔
شرکاء سے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ اور ڈویژنل انچارچ نے شرکاء سے خطاب کیا۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے اس بات پر زور دیا یہ ایک قومی فریضہ ھے جسے محنت,لگن اورفرض شناسی کیساتھ ادا کرنا ھے-ملکی وسائل کی منصفانہ تقسیم اسی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کی ذریعے ممکن ھے-سیشن کے اختتام پر اس عمل میں شریک شرکاء سے جناب ڈپٹی کمشنر صاحب نےحلف بھی لے لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ سعادت علی چینگیزی نے کہا کہ وہ اس اہم قومی ٹاسک کو ذمہ داری‘ خلوص نیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ مکمل کریں۔
آخر میں ادارہ شماریات کے ڈویژنل انچارج ذوالفقار علی نے ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے شرکاء اور انتظامیہ بلتستان کا اس عمل کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا -

الیکٹورل لیسٹ میں وٹر کی درستگی اور شماری کا آغاز کرنے کے لٸے ضلع کھرمنگ میں اسسٹنٹ ریٹرنینگ آفیسر وزیر نثار حسین سپرواٸ...
11/01/2023

الیکٹورل لیسٹ میں وٹر کی درستگی اور شماری کا آغاز کرنے کے لٸے ضلع کھرمنگ میں اسسٹنٹ ریٹرنینگ آفیسر وزیر نثار حسین سپرواٸزرز میں مٹیریل تقسیم کر رہے ہیں۔

*کھرمنگ۔*  ڈپٹی کمشنر  کھرمنگ نے ضلع کھرمنگ کے سڑکوں کی جلد صفائی کے لیے  سختی سے ہدایت جاری کیا ہے۔ اور اس وقت  محکمہ ب...
09/01/2023

*کھرمنگ۔*
ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے ضلع کھرمنگ کے سڑکوں کی جلد صفائی کے لیے سختی سے ہدایت جاری کیا ہے۔
اور اس وقت محکمہ بی اینڈ آر کھرمنگ کے عملوں نے تمام سڑکوں کو صاف، محفوظ اور سفر کے لیے کھلا یقینی بنانے کے کام کر رہے ہیں۔

کھرمنگ، 09/01/2023اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ سعادت علی چنگیزی آج کوسورو روڈ کی بحالی کے کام کی نگرانی کرنے گئے۔ شدید برف باری ا...
09/01/2023

کھرمنگ، 09/01/2023
اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ سعادت علی چنگیزی آج کوسورو روڈ کی بحالی کے کام کی نگرانی کرنے گئے۔
شدید برف باری اور پاور ہاؤس کی پائپ لائن ٹوٹنے سے سڑک بلاک ہوگئی تھی۔ سائٹ پر بی اینڈ آر کھرمنگ کی ٹیم سڑک کو صاف کر رہی تھی۔ بحالی کا سارا کام مکمل ہونے تک اسسٹنٹ کمشنر جائے وقوعہ پر موجود رہے۔ سڑک اب ٹریفک کے لیے کھلی ہے اور سفر کے لیے محفوظ ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ محکمہ بی اینڈ آر کھرمنگ تمام سڑکوں کو صاف، محفوظ اور سفر کے لیے کھلا یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہئ ہے۔ ان کا کردار انتہائی قابل تعریف ہے۔

گانچھے میں جاری آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں  ضلع کھرمنگ کی ٹیم  کا کینڈیں ہائی کمشنر کے ساتھ گروپ فوٹو
09/01/2023

گانچھے میں جاری آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں ضلع کھرمنگ کی ٹیم کا کینڈیں ہائی کمشنر کے ساتھ گروپ فوٹو

کھرمنگ ۔پریس ریلیز۔ *ملکی تاریخ میں پہلی بار ساتویں مردم اور خانہ شماری مکمل طورپر ڈیجیٹل ہوگی* ۔ *اہم قومی ٹاسک کو ذمہ ...
08/01/2023

کھرمنگ ۔
پریس ریلیز۔
*ملکی تاریخ میں پہلی بار ساتویں مردم اور خانہ شماری مکمل طورپر ڈیجیٹل ہوگی* ۔
*اہم قومی ٹاسک کو ذمہ داری خلوص نیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ ٹائم لا ئن کے مطابق مکمل کریں*
*ڈپٹی کمشنر کھرمنگ* ۔
آج مورخہ 8 جنوری 2022 کو ضلع کھرمنگ میں مردم و خانہ شماری کے شمار کنندہ گان کی ٹرینیگ ہائی سکول طولتی میں شروع کی گئی۔ یہ ٹریننگ 12 جنوری تک جاری رہے گا۔ جبکہ دوسرا سنٹر ہائی سکول کھرمنگ میں ہو گا۔
ڈپٹی کمشنر کھرمنگ جناب محمد جعفر صاحب نے ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا انتظامات کا جائزہ لیتے ہو ئے متعلقہ افسران اور ذمہ داران اور شمار کنندہ گان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس اہم قومی ٹاسک کو ذمہ داری‘ خلوص نیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ ٹائم لا ئن کے مطابق مکمل کریں۔
ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام ممکنہ وسائل برو ئے کار لاتے ہوئے اس قومی ذمہ داری کو ادا کیا جائے گا اور مربوط اقدامات کے ذریعے مقررہ ٹائم لائن کے اندر اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ مردم شماری کوارڈینیٹر سیف اللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے شفاف اور مثالی انعقاد کے سلسلہ میں تیزی سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے دوران مو بائل ٹیبلیٹس کے ذریعے ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا جس کے لئے تمام درکار سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔

دوستو کچھ سیکھو۔۔ کبھی ہمت مت ہارنا۔۔۔ اپنی خصوصیات کو پہچان۔۔☚5 سال کی عمر میں اس کے والد کا انتقال ہوگیا ☚16 سال کی عم...
08/01/2023

دوستو کچھ سیکھو۔۔ کبھی ہمت مت ہارنا۔۔۔ اپنی خصوصیات کو پہچان۔۔
☚5 سال کی عمر میں اس کے والد کا انتقال ہوگیا
☚16 سال کی عمر میں اس نے اسکول چھوڑ دیا.
☚17 سال کی عمر تک اس نے چار ملازمتیں کھو دیں .
☚18 سال کی عمر میں اس نے شادی کرلی.
☚18سے 22 سال کی عمر کے درمیان، وہ ایک ریلوے کنڈیکٹر رہا لیکن ناکام رہا...
☚19 سال کی عمر میں وہ باپ بن گیا.
☚20 سال کی عمر میں اس کی بیوی نے اسے چھوڑ دیا اور بیٹی کو لے گئی
☚وہ فوج میں شامل ہوا لیکن نکال دیا گیا.
☚اس نےقانون کی پڑھائی کے لئے درخواست دی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا.
☚وہ ایک انشورنس سیلز مین بن گیا لیکن ایک بار پھر ناکام ہوا..
☚وہ ایک چھوٹے سے کیفے میں ایک باورچی اور بیرہ بن گیا.
☚اس نے اپنی بیٹی کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش کی، لیکن آخر کار وہ اپنی بیوی اور بیٹی کو گھر واپس لانے میں کامیاب ہو گیا.
☚65 سال کی عمر میں اس کی سبکدوشی کے موقع پر حکومت کی طرف سے اسے صرف 105 ڈالر کا ایک چیک ملا. اسے لگا حکومت اس چیک کے ذریعے اسے ایک نا اہل انسان ثابت کرنا چاہتی ہے...
☚اس نےخود کشی کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اتنی بارناکام ہوا تھا کہ اب وہ مزید زندگی گزارنے کے قابل نہیں تھا؛
☚وہ اپنی وصیت لکھنے ایک درخت کے نیچے بیٹھ گیا، لیکن وصیت لکھنے کی بجائے، اس نے یہ لکھا کہ زندگی میں اس نے کس کام میں مہارت حاصل کی.
☚اس نے لکھا کہ وہ صرف ایک کام دوسروں کے مقابلے میں بہتر کر سکتا ہے اور وہ ہے کھانا پکانا...
☚تو اس نے اپنے چیک کے عوض87 ڈالر ادھار لئے اور کچھ چکن خریدا. ایک خاص مصالحہ استعمال کر کے اس نے چکن کو تل لیا اور کینٹکی میں اپنے پڑوسیوں کو فروخت کرنے کیلئے گھر سے نکل پڑا...
☚یاد رکھیں 65 سال کی عمر میں وہ خود کشی کے لئے تیار تھا.
لیکن 88 سال کی عمر میں وہ یعنی کرنل سینڈرز، کینٹکی فرائیڈ چکن (KFC) سلطنت کا بانی
اور ایک ارب پتی بزنس مین تھا.
👈 اس لئے دوستو
" کبھی ہمت مت ہاریں " کوشش کرتے رہیں
۔ آپ کا اچھا وقت بھی ضرور آئے گا
إنشاء الله

https://chat.whatsapp.com/HZcEbxOVW7M2V67DRQXn6nاگر آپ روزانہ گلگت بلتستان کے اخبارات کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تو اس واٹ...
08/01/2023

https://chat.whatsapp.com/HZcEbxOVW7M2V67DRQXn6n
اگر آپ روزانہ گلگت بلتستان کے اخبارات کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تو اس واٹس ایپ گروپ کو جوائن کریں۔

WhatsApp Group Invite

Address

Kharmang Tolti
Tolti

Telephone

+923554113764

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کھرمنگ اپڈیٹ Kharmang update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to کھرمنگ اپڈیٹ Kharmang update:

Videos

Share


Other Tolti media companies

Show All