Pak weather reports

Pak weather reports Thatta

15/11/2024

کبھی کبھی انسان پر ایسا وقت بھی آتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو تسلی دینے کی طاقت بھی کھو چکا ہوتا ہے🙂

20/09/2024
03/05/2024

اوقات سے بڑھ کر کسی کو عزت دینا! خود سے دشمنی کرنے کے برابر ہے کیونکہ کم عزت اور کم نسل لوگ عزت کا وزن نہیں اٹھا سکتے

22/10/2022

جزوی سورج گرہن!

25 اکتوبر کو سندھ بھر میں جزوی سورج گرہن ہوگا جو کہ 3 بج کر 52 منٹ پر شروع ہوگا اور 5 بجے کر 56 منٹ پر ختم ہوگا۔ سورج گرہن 04:58-05:01 کے دوران اپنے عروج پر ہوگا۔ اس سورج گرہن کے بعد اگلا سورج گرہن 2 اگست 2027 کو ہوگا، اس سے پہلے کوئی اور سورج گرہن نہیں ہوگا لیکن چاند گرہن ہوتے رہیں گے۔

29/09/2022

#موسم کا حال :-
اکتوبر کے پہلے اور دوسرے ہفتہ میں 2 ہلکے بارش کے سلسلے پنجاب خیبر پختون خواہ کشمیر کے شمالی اور مشرقی علاقوں کو متاثر کر سکتے ہیں -پہلے کی شدت ہلکی اور شمال مشرقی علاقوں میں محدود رہنے کا امکان ہے- دوسرا سپیل ایک مغربی سلسلہ ہے جس کی آمد کا امکان ابھی 50٪ اور شدت معتدل نظر ا رہئ ہے- یہ دونوں سپیل پنجاب کے پی کے اسلام اباد کشمیر کو متاثر کریں گے - سندھ بلوچستان جنوبی پنجاب میں موسم مکمل۔خشک رہے گا-

البتہ تھرپارکر میں بارش کا امکان بن سکتا ہے-
مون سون پاکستان سے رخصت ہو چکا ہے اور مغربی سلسلہ جات کا سیزن اس بار موسم سرما کے پہلے حصہ میں معمول سے کم اکٹیو رہے گا- البتہ دسمبر کے دوسرے حصہ یا جنوری سے باقائدہ مغربی سلسلہ کی آمد کا اغاز ہو سکتا ہے-

اکتوبر میں بارش کے 2 سے 3 سلسلہ جات پاسکتان ا سکتے ہیں جن میں سے ایک سلسلہ معمول کی شدت کا ہو گا باقی سلسلہ جات کمزور ہوں گے-

سموگ سیزن کا راج اکتوبر کے دوسرے حصہ سے لے کر نومبر کے وسط تک جاری رہ سکتا ہے- البتہ مغربی سلسلہ کی مداخلت کئ صورت اس کی شدت میں کمی ممکن ہے-

موسم سرما اس بار وقت سے پہلے انے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے-مگر اس بار موسم سرما کافی سخت ہو گا- پہلا حصہ میں معمول سے کم بارش دوسرے حصہ میں معمول سے کچھ زیادہ/معمول کے مطابق بارش ممکن ہے-

درجہ حرارت کی بات کریں تو اس بار درجہ حرارت معمول سے کچھ کم۔رہیں گے مگر وقتا فوقتا پارہ میں اضافہ بھی ممکن ہے- ریکاڈ توڑ سرڈی کا امکان کم ہے-

ماہ نومبر سموگ کے لحاظ سے سخت گزر سکتا ہے اور بارش کا امکان کافی کم ہو گا البتہ ایک سلسلہ پاکستان کو متاثر کر سکتا ہے- ماہ دسمبر نسبتا بہتر اور مغربی بارش کے سسٹم کا باقائدہ اغاز لے کر آے گا-
ماہ جنوری فروری مارچ میں اچھی بارشوں کا امکان نظر آ رہا ہے انشاءاللہ
پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں پہلے حصہ میں معمول سے کم بارش ہو گی جبکہ جنوبی علاقوں میں بھی ملا جلا رجھان رہنے کا امکان ہے- جنوبی بلوچستان/سندھ ایک سے مغربی سلسلے متاثر کر سکتے ہیں- جبکہ دوسرے حصہ میں پاکستان بھر میں معمول سے کچھ زیادہ بارشیں متوقع ہیں- ان میں پاکستان کے ساحلی علاقوں میں بھی اچھی بارشیں ممکن ہیں - شہر کراچی بھی موسم سرما میں بارشیں دیکھے گا -
پوسٹ شیئر کریں -

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب داخل ہونے والا ہے اور تو اور سندھ میں پہلے سے سیلاب موجود ہے۔ لوگوں کو الرٹ ...
27/08/2022

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب داخل ہونے والا ہے اور تو اور سندھ میں پہلے سے سیلاب موجود ہے۔ لوگوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی جاتی ہے!

Thatta

26/08/2022

8 لاکھ کیوسک کا ریلہ پورے دریاۓ سندھ سے اگلے 3 دن میں گزرے گا- بڑے پیمانے پر قریبی علاقہ جات ڈوبنے کا خطرہ- تمام سندھ پنجاب کے ملحقہ علاقے الرٹ رہیں-یہ ریلہ سب سے بڑا و خطرناک ہو گا-😥

26/08/2022

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون 2022 (جولائی اور اگست) میں اب تک صوبہ سندھ میں ریکارڈ کی گئی بارش کی کل مقدار:

پڈعیدن 1757.9 ملی میٹر (مشکوک ریڈنگ)
موہن جو دڑو 989.5 ملی میٹر
لاڑکانہ 890.3 ملی میٹر
خیرپور میرس 840.3 ملی میٹر
سکرنڈ 829 ملی میٹر
ٹنڈو جام 801.9 ملی میٹر
جیکب آباد 782 ملی میٹر
چھوڑ 757.9 ملی میٹر
روہڑی 652 ملی میٹر
نوابشاہ 647 ملی میٹر
بدین 642.2 ملی میٹر
دادو 576 ملی میٹر
سکھر 552.5 ملی میٹر
ٹھٹہ 506.1 ملی میٹر
حیدرآباد ایئرپورٹ 490 ملی میٹر
کراچی ایئرپورٹ 476.2 ملی میٹر
میرپور خاص 429 ملی میٹر
مٹھی 386 ملی میٹر

کراچی اور حیدرآباد کے کچھ علاقوں میں 700 یا 800 ملی میٹر سے زیادہ بارش بھی ہوئی ہے لیکن فلحال ہمارے پاس پوری ڈیٹا نہیں ہے اسی وجہ سے ہم ان کو شامل نہیں کررہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ مون سون 2022 کے اختتام کے بعد ہم دوبارا ایسی رپورٹ پوسٹ کرکے پھر ان کو بھی شامل کریں گے۔

مونسون اختتام ہونے/سمندری طوفان اور موسم سرما کی پیشگوئی! 🔴 مون سون کا موجودہ سپیل 27 اگست تک ختم ہو جائے گا۔  مون سون ک...
25/08/2022

مونسون اختتام ہونے/سمندری طوفان اور موسم سرما کی پیشگوئی!

🔴 مون سون کا موجودہ سپیل 27 اگست تک ختم ہو جائے گا۔ مون سون کا ایک اور سپیل 29 سے 30 اگست کے درمیان سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب پر مختصر طور پر متاثر ہونے کی توقع ہے۔ یہ سپیل سندھ پر ایک سرکولیشن بنجانے اور وہ سرکیولیشن آف شور ٹرف سے جڑ جانے کی صورت میں آسکتا ہے۔ #کراچی اور اسکے مضافات بھی اس دوران کچھ بارش کی سرگرمیاں دیکھ سکتا ہے۔

🔴 ستمبر کے پہلے 2 ہفتوں کے درمیان مون سون کا وقفہ متوقع ہے جس کے دوران گلگت اور کشمیر سے 1-2 مغربی سسٹم گزرنے کے ساتھ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ مونسون 2022 کے ممکنہ طور پر وسط ستمبر کے آس پاس ایک مختصر وقت کے لیے دوبارہ فعال ہونے کی توقع ہے۔ توقع ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال دونوں ستمبر کے وسط اور آخر میں کم از کم 1-2 ہوا کے کم دباؤ کو تشکیل دیں گے۔

🔴 جیسے جیسے ٹراپیکل ایسٹرلی جیٹس کمزور ہو رہے ہیں، میرے خیال میں ستمبر-اکتوبر کے دوران بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں طوفانی سرگرمیوں کے اچھے امکانات ہیں۔

🔴 لا نینا ایک بار پھر نومبر سے دسمبر کے عرصے کے دوران مزید شدت اختیار کرے گا جو پاکستان میں ایک بار پھر معمول سے سرد اور موسم سرما کی وقت سے جلد آنے کا باعث بن سکتا ہے۔

Thatta

25/08/2022

رواں سپیل کے بعد مون سون 2022 ختم نہیں ہوگا بلکہ ستمبر سے پہلے ایک اور سپیل سندھ کو متاثر کریگا پھر اس کے بعد تھوڑا سا بریک لگے گا پھر 2021 کی طرح ستمبر کی وسط سے مون سون 2022 پاکستان سمیت برصغیر میں دوبارا شدت پکڑ سکتا ہے۔ و اللہ علم

22/08/2022

هائي الرٽ 💭
سکر شڪارپور لاڙڪاڻو ۽ گهوٽڪي جي لاءِ ايندڙ 48 ڪلاڪ انتهائي خطرناڪ ثابت ٿيندا خدرا ڪچن جاين مون ٻاهر نڪري اسڪول اسپعتالن جو رخ ڪريو!
23 تاريخ تي خطرناڪ طوفاني برسات جو امڪان وڌي ويو!
وڻن ٿنبن ۽ ڪمزور جاين جي ڪرڻ جو خطرو آهي!
😢

17/08/2022

ﺗﺎﺭﯾﺦ ﺍِﺟﺮﺍ : 17 ﺍﮔﺴﺖ ,2022 10:30
ﺑﺪﮪ ﮐﮯ ﺭﻭﺯ ﺳﻨﺪﮪ،ﺑﻠﻮﭼﺴﺘﺎﻥ ، ﭘﻨﺠﺎﺏ، ﺧﯿﺒﺮﭘﺨﺘﻮﻧﺨﻮﺍ ،ﮐﺸﻤﯿﺮ ﺍﻭﺭ
ﮔﻠﮕﺖ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺰﮨﻮﺍﻭٔﮞ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﺝ ﭼﻤﮏ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﺎ
ﺍﻣﮑﺎﻥ۔ ﺍﺱ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺳﻨﺪﮪ، ﻣﺸﺮﻗﯽ ﺑﻠﻮﭼﺴﺘﺎﻥ ، ﮐﺸﻤﯿﺮ، ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺍﻭﺭ
ﺧﯿﺒﺮ ﭘﺨﺘﻮ ﻧﺨﻮﺍ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﻣﻮﺳﻼﺩﮬﺎﺭ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﯽ ﺗﻮﻗﻊ۔
ﺟﻤﻌﺮﺍﺕ ﮐﮯ ﺭﻭﺯ ﺳﻨﺪﮪ،ﺑﻠﻮﭼﺴﺘﺎﻥ ، ﭘﻨﺠﺎﺏ، ﺧﯿﺒﺮﭘﺨﺘﻮﻧﺨﻮﺍ ،ﮐﺸﻤﯿﺮ
ﺍﻭﺭ ﮔﻠﮕﺖ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺰﮨﻮﺍﻭٔﮞ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﺝ ﭼﻤﮏ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﺎ
ﺍﻣﮑﺎﻥ۔ ﺍﺱ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺳﻨﺪﮪ، ﻣﺸﺮﻗﯽ ﺑﻠﻮﭼﺴﺘﺎﻥ ، ﺟﻨﻮﺑﯽ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺍﻭﺭ
ﺟﻨﻮﺑﯽ ﺧﯿﺒﺮ ﭘﺨﺘﻮ ﻧﺨﻮﺍ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﻣﻮﺳﻼﺩﮬﺎﺭ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﯽ
ﺗﻮﻗﻊ۔
ﮔﺬﺷﺘﮧ 24 ﮔﮭﻨﭩﮯ ﮐﺎ ﻣﻮﺳﻢ ﺳﻨﺪﮪ ،ﭘﻨﺠﺎﺏ، ﺑﻠﻮﭼﺴﺘﺎﻥ ،ﺧﯿﺒﺮ
ﭘﺨﺘﻮﻧﺨﻮﺍ ،ﮐﺸﻤﯿﺮ ﺍﻭﺭ ﮔﻠﮕﺖ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﺝ ﭼﻤﮏ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
ﺑﺎﺭﺵ ﺍﻭﺭ ﭼﻨﺪ ﻣﻘﺎ ﻣﺎﺕ ﭘﺮ ﻣﻮﺳﻼﺩﮬﺎﺭ ﺑﺎﺭﺵ ﮨﻮﺋﯽ۔
ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺑﺎﺭﺵ ‏(ﻣﻠﯽ ﻣﯿﭩﺮ‏) : ﺳﻨﺪﮪ: ﭨﻨﮉﻭ ﺟﺎﻡ 129 ، ﮐﺮﺍﭼﯽ
‏( ﮔﺪﺍﭖ ﭨﺎﻭٔﻥ 98 ، ﮐﯿﻤﺎﮌﯼ 44 ، ﺍﻭﺭﻧﮕﯽ، ﺳﻌﺪﯼ ﭨﺎﻭٔﻥ 43 ، ﺻﺪﺭ 37 ،
ﻣﺼﺮﻭﺭ ﺑﯿﺲ 32 ، ﻧﺎﻇﻢ ﺍٓﺑﺎﺩ 21 ،ﻗﺎﺋﺪ ﺁﺑﺎﺩ 20 ، ﯾﻮ ﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﺭﻭﮈ 18 ،
ﺍﻭﻟﮉ ﺍﯾﺮﯾﺎ ﺍﺋﯿﺮ ﭘﻮﺭﭦ 13 ، ﺳﺮﺟﺎﻧﯽ 12 ، ﺟﻨﺎﺡ ﭨﺮ ﻣﯿﻨﻞ، ﻓﯿﺼﻞ ﺑﯿﺲ
،ﻧﺎﺭﺗﮫ ﮐﺮﺍﭼﯽ ، ﮔﻠﺸﻦ ﻣﻌﻤﺎﺭ 10 ،ﮔﻠﺸﻦ ﺣﺪﯾﺪ 09 ، ﮈﯼ ﺍﯾﭻ ﺍﮮ 07 ،
ﮐﻮﺭﻧﮕﯽ 05‏) ، ﭨﮭﭩﮧ 52 ،ﻻﮌﮐﺎﻧﮧ 40 ، ﺭﻭﮨﮍﯼ 33 ، ﻣﯿﺮ ﭘﻮﺭ ﺧﺎﺹ 28 ،
ﭼﮭﻮﺭ 28 ، ﭘﮉﻋﯿﺪﻥ 26 ، ﺣﯿﺪﺭ ﺍٓﺑﺎﺩ 24 ، ﺧﯿﺮ ﭘﻮﺭ 21 ، ﺟﯿﮑﺐ ﺁﺑﺎﺩ
18 ، ﺷﮩﯿﺪ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﺍٓﺑﺎﺩ 16 ، ﺑﺪﯾﻦ 15 ، ﺳﮑﮭﺮ 09 ، ﺳﮑﺮﻧﮉ 06 ، ﺩﺍﺩﻭ
04 ، ﻣﻮﮨﻨﺠﻮ ﺩﺍﮌﻭ 03 ، ﭘﻨﺠﺎﺏ:ﺍﭨﮏ 50 ، ﻣﺮﯼ 45 ، ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ ‏( ﺷﻤﺲ
ﺁﺑﺎﺩ 34 ، ﮐﭽﮩﺮﯼ 18 ، ﭼﮑﻼﻟﮧ 05‏) ، ﮈﯼ ﺟﯽ ﺧﺎﻥ 31 ، ﺍﺳﻼﻡ ﺁﺑﺎﺩ
‏( ﺳﯿﺪ ﭘﻮﺭ 29 ، ﮔﻮﻟﮍﮦ 25 ،ﺯﯾﺮﻭﭘﻮﺍﺋﻨﭧ 19 ، ﺑﻮﮐﺮﺍ 06‏) ،ﺧﺎﻧﭙﻮﺭ 18 ،
ﮐﻮﭦ ﺍﺩﺩﻭ 14 ، ﺭﺣﯿﻢ ﯾﺎﺭ ﺧﺎﻥ 12 ، ﻟﯿﮧ 05 ، ﻧﻮﺭ ﭘﻮﺭ ﺗﮭﻞ،ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ 01 ،
ﺑﻠﻮﭼﺴﺘﺎﻥ : ﭘﻨﺠﮕﻮﺭ 38 ،ﻗﻼﺕ 08 ، ﺗﺮﺑﺖ 05 ، ﺑﺎﺭﮐﮭﺎﻥ ،ﮔﻮﺍﺩﺭ
03 ،ﮐﻮﺋﭩﮧ ‏(ﺳﭩﯽ 02 ، ﺳﻤﻨﮕﻠﯽ 01‏) ، ﺧﯿﺒﺮﭘﺨﺘﻮﻧﺨﻮﺍ:ﻣﺎﻟﻢ ﺟﺒﮧ 31 ،
ﻣﯿﺮﮐﮭﺎﻧﯽ 30 ، ﭼﺮﺍﭦ 22 ، ﺩﺭﻭﺵ 21 ، ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺧﺎﻥ ‏( ﺍﺋﯿﺮ ﭘﻮﺭﭦ 15 ،
ﺳﭩﯽ 05‏) ، ﺑﺎﭼﺎ ﺧﺎﻥ ‏(ﺍﯾﺌﺮ ﭘﻮﺭﭦ‏) 14 ،ﮐﺎﻻﻡ 12 ، ﭘﭩﻦ 11 ، ﺩﯾﺮ
‏(ﺑﺎﻻﺋﯽ 10 ،ﺯﯾﺮﯾﮟ 05 ‏) ، ﭘﺸﺎﻭﺭ‏( ﺳﭩﯽ‏) 09 ،ﮐﺎﮐﻮﻝ 06 ، ﭼﺘﺮﺍﻝ 05 ،
ﺑﻨﻮﮞ ،ﭘﺎﺭﺍﭼﻨﺎﺭ 03 ، ﺑﺎﻻﮐﻮﭦ 02 ،ﻣﺮﺩﺍﻥ، ﺳﯿﺪﻭ ﺷﺮﯾﻒ 01 ، ﮐﺸﻤﯿﺮ:
ﮐﻮﭨﻠﯽ 15 ، ﻣﻈﻔﺮ ﺁﺑﺎﺩ ‏(ﺳﭩﯽ 09 ،ﺍﺋﯿﺮ ﭘﻮﺭﭦ 01‏) ، ﮔﮍﮬﯽ ﺩﻭﭘﭩﮧ،
ﺭﺍﻭﻻﮐﻮﭦ 03 ، ﮔﻠﮕﺖ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ: ﮔﻮﭘﺲ 14 ، ﺑﻮﻧﺠﯽ 11 ، ﮔﻠﮕﺖ 06 ،
ﺑﺎﺑﻮ ﺳﺮ 02 ، ﺍﺳﮑﺮﺩﻭ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﺘﻮﺭ ﻣﯿﮟ 01ﻣﻠﯽ ﻣﯿﭩﺮ ﺑﺎﺭﺵ ﺭﯾﮑﺎﺭﮈ ﮐﯽ
ﮔﺌﯽ ۔
ﮔﺰﺷﺘﮧ ﺭﻭﺯ ﺭﯾﮑﺎﺭﮈﮐﯿﮯﮔﺌﮯﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﮯﺯﯾﺎﺩﮦ ﺩﺭﺟﮧ ﺣﺮﺍﺭﺕ: ﻧﻮﮐﻨﮉﯼ 41
ﺍﻭﺭﺑﮩﺎﻭﻟﻨﮕﺮ ﻣﯿﮟ 39 ﮈﮔﺮﯼ ﺳﯿﻨﭩﯽ ﮔﺮﯾﮉ ﺭﯾﮑﺎﺭﮈ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﺗﺤﺼﯿﻞ ﺳﻄﺢ ﭘﺮ ﻣﻮﺳﻢ ﮐﯽ ﭘﯿﺶ ﮔﻮﺋﯽ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ
Forecasting Officer: Muhammad Ayaz
17 ﺍﮔﺴﺖ ﮐﻮ ﻣﻮﺳﻼﺩﮬﺎﺭ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ / ﺍﺳﻼﻡ
ﺁﺑﺎﺩ، ﭘﺸﺎﻭﺭ، ﻧﻮﺷﮩﺮﮦ، ﻣﺮﺩﺍﻥ، ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ،ﻻﮨﻮﺭ ﺍﻭﺭ
ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﺸﯿﺒﯽ ﻋﻼﻗﮯ ﺯﯾﺮ ﺁﺏ ﺁﻧﮯ ﮐﺎ ﺧﻄﺮﮦ۔ 17
ﺍﮔﺴﺖ ﮐﻮ ﻣﻮﺳﻼ ﺩﮬﺎﺭ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ / ﺍﺳﻼﻡ ﺁﺑﺎﺩ
، ﺷﮑﺮ ﮔﮍﮪ، ﺳﯿﺎﻟﮑﻮﭦ، ﻧﺎﺭﻭﻭﺍﻝ، ﺍﯾﺒﭧ ﺍٓﺑﺎﺩ،ﻣﺎﻧﺴﮩﺮﮦ، ﺩﯾﺮ
،ﮐﺮﮎ،ﺑﻨﻮﮞ،ﮐﻮﮨﺎﭦ ﺍﻭﺭﮐﺸﻤﯿﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﻘﺎﻣﯽ ﻧﺪﯼ ﻧﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﻃﻐﯿﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﺧﺪﺷﮧ۔ 17 ﺍﻭﺭ18 ﺍﮔﺴﺖ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻣﻮﺳﻼﺩﮬﺎﺭ
ﺑﺎﺭﺵ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﮐﺮﺍﭼﯽ،ﭨﮭﭩﮭﮧ،ﺑﺪﯾﻦ،ﺣﯿﺪﺭﺁﺑﺎﺩ، ﺩﺍﺩﻭ،ﺟﺎﻡ
ﺷﻮﺭﻭ،ﺳﮑﮭﺮ،ﻻﮌﮐﺎﻧﮧ،ﺷﮩﯿﺪ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮﺁﺑﺎﺩ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﭘﻮﺭ ﺧﺎﺹ ﻣﯿﮟ
ﻧﺸﯿﺒﯽ ﻋﻼﻗﮯ ﺯﯾﺮ ﺁﺏ ﺁﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻧﺪﯾﺸﮧ۔ 17 ﺍﻭﺭ 18 ﺍﮔﺴﺖ ﮐﮯ
ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻗﻠﻌﮧ ﺳﯿﻒ ﺍﻟﻠﮧ ،ﻟﻮﺭﺍﻻﺋﯽ ،ﺑﺎﺭﮐﮭﺎﻥ،ﮐﻮﮨﻠﻮ، ﻣﻮﺳﯽ ﺧﯿﻞ،
ﺷﯿﺮﺍﻧﯽ، ﺳﺒﯽ ، ﺑﻮﻻﻥ،ﻗﻼﺕ،ﺧﻀﺪﺍﺭ،ﻟﺴﺒﯿﻠﮧ،
ﺁﻭﺍﺭﺍﻥ،ﺗﺮﺑﺖ،ﭘﻨﺠﮕﻮﺭ،ﭘﺴﻨﯽ،ﺟﯿﻮﺍﻧﯽ، ﺍﻭﺭﻣﺎﮌﮦ،ﮔﻮﺍﺩﺭ، ﮈﯼ ﺁﺋﯽ
ﺧﺎﻥ، ﻟﮑﯽ ﻣﺮﻭﺕ ، ﺭﺣﯿﻢ ﯾﺎﺭ ﺧﺎﻥ،ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ ﺍﻭﺭ ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ
ﺧﺎﻥ ﮐﮯ ﺑﺮﺳﺎﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻘﺎﻣﯽ ﻧﺪﯼ ﻧﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻃﻐﯿﺎﻧﯽ ﮐﺎ
ﺧﻄﺮﮦ۔ ﺍﺱ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﮐﺸﻤﯿﺮ،ﺧﯿﺒﺮﭘﺨﺘﻮﻧﺨﻮﺍ ﮐﮯ ﭘﮩﺎﮌﯼ
ﻋﻼﻗﻮﮞ،ﮔﻠﯿﺎﺕ ، ﻣﺮﯼ ،ﭼﻼﺱ، ﺩﯾﺎﻣﯿﺮ، ﮔﻠﮕﺖ،ﮨﻨﺰﮦ، ﺍﺳﺘﻮﺭ
ﺍﻭﺭﺍﺳﮑﺮﺩﻭﻣﯿﮟ ﻟﯿﻨﮉ ﺳﻼﺋﯿﮉﻧﮓ ﮐﺎ ﺧﺪﺷﮧ۔

13/08/2022

ہؤا کا شدید کم دباؤ خلیج بنگال میں تشکیل پاچکا ہے جو اگلے 72 گھنٹوں میں براہ راست سندھ کو ٹکرا سکتا ہے ہائی الرٹ 😱⚠️

13/08/2022

بحیرہ عرب میں موجودہ ہوا کا انتہائی شدید کم دباؤ اب سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے اور کل اس کا رخ سندھ کی جانب ہوگا لیکن کراچی ٹھٹہ کے نزدیک آتے ہی اپنی شدت کھو بیٹھے گا لہذا گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ لیکن پھر بھی لوگوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ اگلے 2-3 دن کے دوران ساحل سے دور رہیں۔ اگلے 48 گھنٹوں میں سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔

12/08/2022

ھن وقت ڪوهستان جاتي چوهڙ جمالي ميرپور ساڪري جي مختلف علائقن گجگوڙ سان برسات جو سلسلو جاری

11/08/2022

🔴 اس وقت گرج چمک کے بادل میرپوخاص ، ٹنڈوالہیار ،میرواہ، ڈگری، ٹنڈو محمد خان، #حیدرآباد پر نارمل اور تیز بارش برسا رہے ہیں، آگے کی طرف بڑھتے ہوئے یہ بدین ، گولارچی ، جاتی، ٹھٹہ، چوہڑ جمالی، شاہ بندر، کیٹی بندر ، ڈپلو ، میرپور بتھورو کو آج رات اپنی لپیٹ میں لیں گے، اور زبردست بارش برسائیں گے!
🔺 کراچی میں بھی آج رات گئے تیز اور کہیں موسلا دھار بارش کے چانسز ہیں ان شاءاللہ
نگر پارکر ، اسلام کوٹ، عمر کوٹ، مٹھی، تھرپارکر میں صبح سویرے بارش کے چانس ہیں ان شاءاللہ
🔴 #بلوچستان #لسبیلہ میں اس وقت گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے، گرج چمک کے بادل مسلم باغ، سبی ، مستونگ، نسائ ، دوریجی، گڈانی، سونمیانی پر موسلا دھار بارش برسا رہے ہیں، آگے کی طرف بڑھتے ہوئے یہ
زیارت، مچھ، کوئٹہ، قانوزئ، پشین ،مستونگ، دھاڈر، قلات، خاران، صورب، خضدار، پنجگور، آواران میں آج رات گئے اور کچھ علاقوں میں کل صبح سویرے موسلا دھار بارشیں ہوں گی ، دعا ہے رحمت والی بارشیں نصیب ہوں

11/08/2022

ٽنڊو محمد خان جي مختلف علائقن گجگوڙ سان برسات جو سلسلو شروع

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00

Telephone

+923249179110

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak weather reports posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share