05/12/2023
او سی
ہنگو تحصیل ٹل میں ممتاز شاعر مرحوم محمد دین مقید میموریل کے نام سے منعقدہ آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر فائنل میچ میں سیلاب میران شاہ کلب نے صابر شاہین ٹانک ٹیم کو تین ایک گول سے ہراکر فائنل میچ ٹرافی اپنے نام کرلی.
وی او
ہنگو تحصیل ٹل پارک گراؤنڈ میں منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ صابر شاہین ضلع ٹانک بمقابلہ سیلاب کلب میرانشاہ کے درمیان ٹل پارک گراؤنڈ میں کھیلا گیا فٹ بال ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع سے 40 فٹ بال ٹیموں نے حصہ لیا تھافائنل میچ میں میران شاہ کلب نے صابر شاہین ٹانک ٹیم کو تین ایک گول سے ہراکر فائنل میچ ٹرافی اپنے نام کرلی فائنل میچ دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی گراؤنڈ میں موجود تھے اس موقع پر میگا سپانسرز گریس کنسٹرکشن پراپرٹی ایڈ وائزر داؤد شاہ ایل ایل سی جابر اورکزئی خپلہ زمکہ مارکیٹنگ کے سی ای او اسحاق بنگش اور ضیاء للہ بنگش کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد علاقے میں امن و امان باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے ہنگو کے جوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں حکومت کوچاہئے کہ وہ جوانوں میں چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کریں اور جوانوں کو تمام سہولیات فراہم کریں تاکہ یہی جوان آگے جاکر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں فٹ بال کا انعقاد اور پرامن اختتام اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم پرامن لوگ ہیں ہم کھیل کود کے گراؤنڈ آباد کرناچاہتے ہیں کیونکہ کھیل کود سے نوجوان نسل منشیات اور دیگر فضولیات سے بچ جاتے ہیں جس کی وجہ سے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے تقریب کے آخر میں فائنل میچ جیتنے والی رنر اپ اور ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔