Thall. journalist

Thall. journalist Thall journalist

خیبر پختونخواہ میں ایچ آئی وی/ ایڈز کے مریضوں کی تعداد۔۔ھنگو میں  113کیسز رپورٹ یاد رہے کہ ایڈز کی کوئی منفرد علامات نہی...
03/12/2023

خیبر پختونخواہ میں ایچ آئی وی/ ایڈز کے مریضوں کی تعداد۔۔
ھنگو میں 113کیسز رپورٹ
یاد رہے کہ ایڈز کی کوئی منفرد علامات نہیں ہوتی اور وائرس کی جسم میں منتقلی کے بعد چار پانچ سال تک کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوتی اور وائرس دھیرے دھیرے قوت مدافعت کو کمزور کرکے دوسرے جراثیم کے اٹیک اور کینسرز کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

01/12/2023

اے این پی ٹل رہنما بلال خان کی والدہ قادر خان کی اہلیہ۔اور اے این پی جرمنی رہنما ہدایت اللہ ۔حیات اللہ خان کی ہمشیرہ وفات پا گٸی۔جنازہ 3 بجے ٹل مرکزی عیدگاہ میں ادا کیجاۓگی۔

30/11/2023
25/11/2023

مہربانی کرکے نوٹ کرلیں کل صبح 9 بجے دوبارہ ٹل سکاوٹس کی طرف سے ناکارہ بارود 7 دھماکے کریں گے خوف کی بات نہیں ۔ شکریہ

24/11/2023

دوابہ اور ٹل سٹی 2 میں فالٹ کی وجہ سے کل رات سے فیڈر بند ہیں۔ٹیم کام کرنے میں مصروف ہے۔واپڈا ذراٸع

07/11/2023

Mashallah

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے رات کے مناظر  ماشاءالــلّہ ❤😘 😘Best photo
07/11/2023

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے رات کے مناظر
ماشاءالــلّہ ❤😘

😘
Best photo

الحمدللہ ❤️لاہور رائیونڈ تبلیغی اجتماع کیلئے پنڈال میں تیاریاں شروع ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یا اللہ اس اجتماع کو پور...
01/11/2023

الحمدللہ ❤️
لاہور رائیونڈ تبلیغی اجتماع کیلئے پنڈال میں تیاریاں شروع ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یا اللہ اس اجتماع کو پوری انسانیت کیلئے ہدایت کا زریعہ بنائیے۔ اور ہر قسم کے شر سے اجتماع کی حفاظت فرمائے اور دین محمدی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو ہواؤں کی طرح پوری دنیا میں عام کریں آمین یا ربّ العالمین 🤲

آپ ان میں سے کسی کو بھی اگر پہچانتے ہو بھائی منور، ریاض گل، زاہد، امتیاز، عثمان دین، گل مت خان۔ جو جو میرا یہ پوسٹ دیکھ ...
01/11/2023

آپ ان میں سے کسی کو بھی اگر پہچانتے ہو بھائی منور، ریاض گل، زاہد، امتیاز، عثمان دین، گل مت خان۔ جو جو میرا یہ پوسٹ دیکھ رہا ہے مہربانی کرکے ان کے گھر والوں کو آج بلکہ ابھی ابھی اطلاع دیں یا انکے سربراہ کے نمبرز ہمیں دیں ہم خود فون کرتے ہیں کہ انکو وہاں پشاور دوست ویلفيئر فاونڈیشن سے لے کر آئیں انکا علاج مکمل ہو چکا ہے۔ ابھی تو ہنگو ٹل میں منشیات پر بہت سخت پابندی لگا دی گئی ہے امید ہے کہ ان بھائیوں کو آگے ایک اچھا مستقبل مل سکے۔ ان میں جس کا بھی بھائی، چچا، باپ، بیٹا یا اپنا ہو ان کو سینے سے لگا کر پیار کی ضرورت ہے نفرت کی نہیں۔ کل اگر انکو ہسپتال سے وہ لوگ خود ڈسچارج کریں تو وہ وہاں پھر اس مصیبت میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ ان کو اپنے سربراہ کی نگرانی میں رخصت کریں تو بہت بہتر ہوگا۔

29/10/2023

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
ایس ایچ او ٹل نیاز محمد خان کا والد صاحب انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ کل 30.10.23 وقت 11.00 بجے بیدالی کالا اسماعیل خیل بنوں میں ادا کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب فضل اکبر صاحب کی خصوصی ہدایت پر  اسسٹنٹ کمشنر  ٹل ارشد آفریدی  نے  ٹل بازار  میں ناجائز منافع خوروں...
29/10/2023

ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب فضل اکبر صاحب کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹل ارشد آفریدی نے ٹل بازار میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی اور مختلف اشیائے خوردونوش کی دکانوں، نانبائی اور قصائیوں کی دکانیں اور مختلف گوداموں کو چیک کیا۔ اور موقع پر ناجائز منافع خوری، گرانفروشی، کم وزن اور ناقص صفائی پر متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی اور ان پر جرمانے عائد کئے۔

جمعہ مبارک ہو
27/10/2023

جمعہ مبارک ہو

*انا للہ وانا الیہ راجعون* سابقہ پولیس آفیسر  *حاجی شہادت میر * * ایڈوکیٹ* بقضاہ الہی وفات پا گئے جن کی نماز جنازہ  آج د...
24/10/2023

*انا للہ وانا الیہ راجعون*
سابقہ پولیس آفیسر *حاجی شہادت میر * * ایڈوکیٹ* بقضاہ الہی وفات پا گئے جن کی نماز جنازہ آج دوپہر 3 بجے *سرہ غنڈے ٹل* میں ادا کی جائے گی،

20/10/2023

پی ٹی آٸی صدر صادق شاہ کی والدہ۔ناصر شاہ۔طارق شاہ۔مسلم شاہ کی چچی فوت ہوگٸی۔جنازہ 3 بجےٹل عیدگاہ میں ہوگاپی ٹی آٸی صدر صادق شاہ کی والدہ۔ناصر شاہ۔طارق شاہ۔مسلم شاہ کی چچی فوت ہوگٸی۔جنازہ 3 بجےٹل عیدگاہ میں ہوگاپی ٹی آٸی صدر صادق شاہ کی والدہ۔ناصر شاہ۔طارق شاہ۔مسلم شاہ کی چچی فوت ہوگٸی۔جنازہ 3 بجےٹل عیدگاہ میں ہوگا

حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل میں خاطرخوا کمی کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کرایوں پر کیا اپ لوگوں مطمٸن ہیں...
20/10/2023

حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل میں خاطرخوا کمی کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کرایوں پر کیا اپ لوگوں مطمٸن ہیں۔

ہنگو۔ٹل چھت گر گیاہنگو۔ تحصیل ٹل سٹی کے قریب ایک مکان کا چھت گر گیا ریسکیو 1122۔ سول ڈیفنسہنگو۔ مکان کے چھت گرنے سے 3 سا...
19/10/2023

ہنگو۔ٹل چھت گر گیا

ہنگو۔ تحصیل ٹل سٹی کے قریب ایک مکان کا چھت گر گیا ریسکیو 1122۔ سول ڈیفنس

ہنگو۔ مکان کے چھت گرنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ہے ریسکیو1122

ہنگو۔ ریسکیو کے امدادی ٹیموں نے بچے کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ریسکیو1122

ٹل فیڈر ون۔فیڈر نریاب درسمند بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ٹی ایم اے افس میں ایس ڈی او واپڈا ٹل کیساتھ تحصیل چیئرمین  مفتی ع...
09/10/2023

ٹل فیڈر ون۔فیڈر نریاب درسمند بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ٹی ایم اے افس میں ایس ڈی او واپڈا ٹل کیساتھ تحصیل چیئرمین مفتی عمران محمد کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔جس میں حالیہ ناروالوڈشیڈنگ اور بجلی کی بندش پر عوام کیجانب سے سخت ردعمل سامنے ایا۔اعتراضات اور مطالبات کے بعد ایس ڈی او نے نریاب درسمند فیڈر کو بحال کرنے کیلٸے دس فی صد بل جمع کرنے اور کرنٹ بل جمع پر اتفاق ہوا۔ٹل فیڈر 1 مشران کمیٹی اور ایس ڈی او کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ہونے پر کل صبح مفتی عمران کی سربراہی میں دوبارہ مذاکرات ہونگے۔
رپورٹ۔۔۔Thall journalist

5 اکتوبر بروز جمعرات کو چیٸرمین تحصیل ٹل مفتی عمران نے دو دن قبل پلوسین وزیر سے ایکسیڈنٹ میں ماموں بانڈہ درسمند میں روڈ ...
05/10/2023

5 اکتوبر بروز جمعرات کو چیٸرمین تحصیل ٹل مفتی عمران نے دو دن قبل پلوسین وزیر سے ایکسیڈنٹ میں ماموں بانڈہ درسمند میں روڈ پر ایک بچہ شہید ھوا تھا آج پلوسین قوم مشران علما ٕ کرام نے مفتی عمران کے پاس آکر درسمند لے جانے کیلٸے ۔چیٸرمین مفتی عمران اور ڈپٹی جنرل سیکیٹری جمعیت علما ٕ اسلام تحصیل ٹل مولانا نعمان بھی ساتھ تھے ۔وھاں جا کر ماموں بانڈہ والوں کے ساتھ بات چیت کی۔ پہلے پلوسین قوم مشران نے ان سے دعا کی اور بات رکھی۔پھر درسمند قوم نے آپس میں مشورہ کرکے انہوں نے نانواتے قبول کیا۔
اس دوران پیرطریقت مولانا محمد عباس صاحب نے اصلاحی بات بھی کی ۔اور پھر آخر میں دعا بھی کی۔
ان شا ٕ اللہ چند دن بعد مکمل بات کرنے کیلٸے مجلس قاٸم کی جاٸیگی۔

05/10/2023

Today is teacher day

03/10/2023

قومی ایکشن پلان/ اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس/ اعلامیہ جاری

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کیلئے مہلت

یکم نومبر 2023 سے غیر ملکیوں کو نقل و حرکت کی اجازت صرف پاسپورٹ اور ویزا پر دی جائے گی

دیگر تمام قسم کی دستاویزات سرحد پار سفر کیلئے غیر موثر اور غیر قانونی ہوں گے

یکم نومبر 2023 سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے کاروبار /جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی اور غیر قانونی کاروبار کرنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

یکم نومبر 2023 کے بعد پاکستان میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کو رہائش فراہم کرنے یا سہولیات فراہم کرنے والے کسی بھی پاکستانی شہری یا کمپنی کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی

نادرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام جعلی شناختی کارڈز کی منسوخی کو فوری طور پر یقینی بنائے اور اگر کسی کی شناخت میں شک ہو تو اس کی تصدیق کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے

ویب پورٹل اور یو اے این ہیلپ لائن پر پاکستان میں مقیم غیر ملکی افراد کی غیر قانونی رہائش یا کاروبار کرنے والے کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں

اس سلسلے میں جو بھی شہری حکومت سے تعاون کرے گا اس کو انعام دیا جائے گا اور اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

غیر قانونی سرگرمیوں بشمول ذخیرہ اندوزی، سامان یا کرنسی کی اسمگلنگ، حوالہ/ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف سخت ایکشن پہلے سے ہی لیا جا رہا ہے

ان جرائم میں ملوث افرد کے خلاف کسی بھی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی

جوائنٹ چیک پوسٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن کو کسٹم پاورز دی گئی ہیں

ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنیادی خوردنوش کی نقل و حمل کو چیک کیا جا رہا ہے جس سے اسمگلنگ میں کمی آئے گی اور جو حکومتی اہلکار کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے

کرنسی کے سمگلرز، حوالہ ہنڈی کے کاروبار اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف بھی ایکشن لیا جارہا ہے

منشیات کی روک تھام کیلئے نیشنل کاوئنٹر نارکوٹکس کنٹرول سنٹر قائم کیا جا رہا ہے یہ سنٹر منشیات کی روک تھام میں کوششوں کی ہم آہنگی اور انٹیلیجنس معلومات کی فراہمی یقینی بنائے گا

منشیات کے سمگلرز کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی اور قانون کے مطابق مثالی سزائیں دی جائیں گی

ہر صوبے کے اندر منشیات بحالی مراکز مرحلہ وار قائم کیے جائیں گے

طاقت کے استعمال کا حق صرف ریاست کے پاس ہے اس کے علاوہ کسی کو بھی طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں

پاکستان میں کسی بھی سیاسی مسلح گروہ، جتھے یا تنظیم کی اجازت نہیں ہے اور ایسے طریقہ کار اپنانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے

اسلام امن کا دین ہے اور ریاست کسی کو مذہب کی من پسند تشریح کر کے سیاسی مقاصد حاصل کرنیکی اجازت نہیں دے گی

اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی اسلام اور پاکستان کے آئین کا حصہ ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ریاست قانون کے مطابق طاقت کا بھر پور استعمال کرے گی

ملک میں قائم تنظیمیں پرامن اور مہذب طریقے سے اپنے جائز مطالبات ریاست کے سامنے رکھ سکتی ہیں جنھیں سنا اور قانونی طور پر حل کیا جائے گا

تاہم اگر کوئی تنظیم طاقت یا تشدد کا راستہ اختیار کرے گی تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا

پروپیگنڈا اور غلط معلومات کی مہم جوئی کرنے والوں کو سائبر قوانین کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا

قوانین کی آگاہی اور عمل درآمد کیلئے تکنیکی طریقہ کار وضع کیے جا رہے ہیں

جو قانون کی پاسداری اور عوام کی سہولت کو مدنظر رکھ کر بنائے جا رہے ہیں

تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ نظم و ضبط کو قائم کرتے ہوئے قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں

نظم و ضبط کو ہی اپنا کر ہم اپنے اہداف حاصل کر سکتے ہیں

ایمان، اتحاد اور نظم کے بنیادی اصولوں کو یقینی بنایا جائے گا

دنیا میں تمام ترقی یافتہ قومیں نظم و ضبط کو اپنا کر ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوئی ہیں

بری خبر  *Date* 03.10.2023سعیدوزیر والد سردار سکنہ سنڑل کرم قوم چمکنی حال ڈاپہ ٹل دو تین دن سے   گھر سے لاپتہ تھا آج اس ...
03/10/2023

بری خبر
*Date* 03.10.2023
سعیدوزیر والد سردار سکنہ سنڑل کرم قوم چمکنی حال ڈاپہ ٹل دو تین دن سے گھر سے لاپتہ تھا آج اس کی لاش ٹل ڈاپہ کلے کے کھیتوں میں پڑی ہے،

01/10/2023

ہنگو۔۔ ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ۔۔ ڈپٹی کمشنر فضل اکبر
ہنگو۔۔ دفعہ 144کے دوران ہر قسم اسلحہ لہرانے وال چاکینگ لوڈسپیکرکے بے جا استعمال اور موٹرساٸیکل ڈبل سواری پر مکمل پابندی عاٸید۔۔ ڈپٹی کمشنر
ہنگو۔۔ دفعہ 144پولیو مہم کے سلسلہ میں لگاٸی گٸی۔۔ڈپٹی کمشنرہ
ہنگو۔۔ دفعہ 144کا نفاذ 2اکتوبر سے 6اکتوبر تک رہے گا۔۔ڈپٹی کمشنر

29/09/2023
ہنگو ٹل   منشیات سے نفرت زندگی سے پیار ٹل SHO نیاز محمد صاحب اور تحصیل چئیرمین مفتی عمران صاحب کی نگرانی میں ٹل سے دوسرا...
28/09/2023

ہنگو ٹل
منشیات سے نفرت زندگی سے پیار
ٹل SHO نیاز محمد صاحب اور تحصیل چئیرمین مفتی عمران صاحب کی نگرانی میں ٹل سے دوسرا ٹریپ منشیات کے عادی آفراد باعزت طریقے سے جمع کرکے کوہاٹ ہسپتال منتقل ۔ اس کار خیر میں جس نے بھی مدد کی آللہ تعالی سب کو خوشیاں نصیب فرمائیں ۔ آمین ثمہ آمین 🤲

پاراچنار بالا آخر چیتا پکڑ لیا پنجرے میں بند کرکے پشاور لے کر جا رہی ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم کی کوششیں کامیاب چیتا تی...
25/09/2023

پاراچنار بالا آخر چیتا پکڑ لیا پنجرے میں بند کرکے پشاور لے کر جا رہی ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم کی کوششیں کامیاب چیتا تیندوے کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے ۔جنگلی تیندوے کو قابو کرلیا گیا ۔محکمہ وائلڈ لائف ٹیم نے بڑی مشکل سے اسے انجکشن مار کر بے ہوش کردیا ۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق پاراچنار کے سبزی منڈی میں آج علی الصبح جنگلی تیندوے نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں منڈی میں بھگڈر مچ گئی حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔محکمہ وائلڈ لائف DFO ضلع کرم منصف علی نے بتایا کہ یہ پاراچنار میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے چونکہ یہاں کے وائلڈ لائف محکمے کے ساتھ کوئی خاص اوزار موجود نہیں ہیں اس لئے مجبوراً پشاور سے ٹیمیں بلائی گئی۔پاراچنار کے عوامی سماجی اور کاروباری حلقوں نے ڈی ایف او منصف علی کی کاوشوں کی تعریف کی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا✅

17/09/2023

ٹل میں گزشتہ پانچ گھنٹوں سے غیراعلانیہ بجلی بند ہے

14/09/2023

نن پاکستان واگاٹی کہ سری لنکا۔۔۔۔۔۔۔۔نن پاکستان واگاٹی کہ سری لنکا۔۔۔۔۔۔۔۔

10/09/2023

انا للہ اوانا الیہ راجعون۔

مولانا نعمان اور مفتی عمران کی والدہ بقضا ٕ الہی فوت ھوچکی ھے۔
نماز جنازہ عصر 5:45بجے ٹل عیدگاہ میں ادا کی جاٸیگی۔

ضلع ہنگوکےنوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس افیسرنثاراحمدخان نےاپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا۔ڈی پی او نثار احمد خان  نے چارج سنبھالتے ...
26/08/2023

ضلع ہنگوکےنوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس افیسرنثاراحمدخان نےاپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا۔ڈی پی او نثار احمد خان نے چارج سنبھالتے ہی اپنے دفتر میں پولیس افسران کےساتھ منعقدہ اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں تمام ایس ڈی پی اوز 'تھانوں کے ایس ایچ اوز'انچارج ٹریفک وارڈن 'شعبہ تفتیش کےافسران ڈی ایس بی عملہ سمیت تھانوں کےمحررسٹاف نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرنوتعینات ڈی پی او ہنگو نثار احمدخان نے پولیس افسران اورزمہ داران کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران عوام کے جان ومال کےتحفظ اورجرائم کی روک تھام کےساتھ ساتھ سماجی برائیوں سے پاک معاشرے کی تشکیل نوکیلئے اپنے پیشہ ورانہ تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہمیشہ فرنٹ لائن فورس کی زمہ دارایاں نبھاتے ہوئے فرض کی راہ میں شہادتیں نوش کیں جوکہ لازاوال ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاران دوران فرائض بلٹ پروف جیکٹ وہیلمٹ کااستعمال یقینی بنائیں ۔دی پی او ہنگو نے کہا کہ علاقائی امن اور عوام کے جان ومال کاتحفظ اولین ترجیح ہے اور فرائض کی راہ میں کوئی کوتاہی یاغفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

24/08/2023

*ہوشیار ,,, پاکستان میں بچوں کو نشے کا عادی بنانے کا نیا طریقہ نئی سازش مارکیٹ میں پہنچا دی گئی۔* ۔

*تمام والدین اپنے بچوں کو اس 10 روپے والے خطرناک کھلونے سے بچا کے رکھیں*🚬

*ایسی چیزیں بنانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاۓ۔ جس دکان پر یہ چیزیں نظر آۓ فوراً بند کروائیں , ویڈیو شیئر کریں*

Address

Thall
Thall
18001

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Thall. journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Thall. journalist:

Videos

Share