Let's Go Kumrat

Let's Go Kumrat tourist information and guidence

Thall kumrat jamia masjid
14/03/2024

Thall kumrat jamia masjid

16/01/2024

دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم پاکستان ہے، جہاں پچیس کروڑ لوگ اپنی بربادی کا میچ دیکھ رہے ہیں۔
🇵🇰

15/01/2024

بیشک ترقی آگے جانے سے نہیں
بلکہ 1400سال پیچھے جاکر محمدﷺ کی سنت پر چلنے سے ہوگی

17/10/2023

یا اللّٰه قبلہ اول
مسجد اقصٰی 🕌
اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں
🇮🇷کی غیبی مدد فرما🤲

Thall kumrat mahla bijligar
01/08/2023

Thall kumrat mahla bijligar

16/07/2023

Kumrat valley
بہار آٸ ہے بھر دیں بادہ ۓ گُلگوں کا پیمانہ
رہے لاکھوں برس ساقی تیرا آباد میخانہ

15/07/2023

دیر بالا کے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دیر بالا کے تمام ہسپتالوں میں جو بھی مریض علاج معالجے کے غرض سے تشریف لاتے ہیں وہ اپنے ساتھ اپنا شناختی کارڈ اور موبائل نمبر ضرور لایا کریں- کیونکہ ڈی جی ہیلتھ کیطرف سے او-پی-ڈی چیٹ اور او-پی-ڈی رجسٹر میں دونوں کا اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے-لہذا خود کو بھی تکلیف سے بچائیں اور ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ شکریہ :

14/07/2023

✅"کمراٹ ویلی( کالا چشمہ ،دوچنگہ ، جہاز بانڈہ ، کٹورہ لیک،باڈگئ ٹاپ ، اتروڑ ، کلام اور مھوڈنڈ ) میں سفر کرنے والے سیاحوں کے لئے مکمل خدمات فراہم کرتے ہیں! ہم آپ کو ہر قسم کی سیاحتی ضروریات میں مدد کریں گے، جیسے ٹرانسپورٹیشن، ہوٹل بکنگ اور محلی رہنمائی. ہمارے تجربہ کار رہنما آپ کو خوبصورت مناظر دکھائیں گے اور آپ کو یہ یقین دلائیں گے کہ آپ کا سفر یادگار ہوگا.
✅ ہماری خدمات کی تفصیلات کے لئے ہمارے ویب سائٹ پر دورہ کریں یا ہم سے رابطہ کریں.
✅ آئیے کمراٹ ویلی کی خوبصورتی کو دیکھیں اور اپنے سفر کو خوشگوار بنائیں!" 03276000175
https://www.facebook.com/profile.php?id=100083322949602&mibextid=ZbWKwL

14/07/2023

مدد کرنے والا اولاد دینے والا شفاءدینے والا رزق دینے والا زندگی اور موت دینے والا مشکل کشا حاجت روا صرف ایک اللّه ہے☝

وادی کمراٹ  اور اس کے مشہور سیاحتی مقاماتوادی کمراٹ جسے اس کی قدرتی خوبصورتی کے بدولت ملکہ حسن بھی کہا جاتا ہے خیبر پختو...
11/07/2023

وادی کمراٹ
اور اس کے مشہور سیاحتی مقامات
وادی کمراٹ جسے اس کی قدرتی خوبصورتی کے بدولت ملکہ حسن بھی کہا جاتا ہے خیبر پختونخواں کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے دیر کوہستان کے بلند و بالا پہاڑوں میں واقع ایک خوبصورت سیاحتی مقام کا نام ہے۔ یہاں تک پہنچنے کے لئے دو راستے مستعمل ہیں۔ ایک سوات کے طرف سے باڈگوئی پاس سے ہوتے ہوئے جبکہ دوسرا راستہ دیر کے طرف سے آتا ہے۔ سوات کے طرف سے آنے والے دوست صرف فور بائی فور گاڑی میں باڈگوئی پاس کے ذریعے تھل کمراٹ آسکتے ہیں کیونکہ باڈگوئی پاس ایک پہاڑی راستہ ہے۔ اور دیر کے طرف سے تھل تک کوئی بھی گاڑی آتی ہے۔ پاتراک یا راجکوٹ تک ایک بہترین روڈ بنا ہوا ہے البتہ راجکوٹ سے لے کر تھل تک کبھی خوشی کبھی غم والی بات ہے لیکن کار وغیرہ آرام سے آ سکتی ہے۔ تھل سے آگے کمراٹ جانے لئے جیپ وغیرہ ہائر کرنی ہوگی کیونکہ آگے جیپ ٹریک ہے۔ ویسے تو پوری وادی کمراٹ دیکھنے کی قابل ہے لیکن کچھ مقامات ایسے ہیں جنہیں دیکھے بغیر واپس آنا میرے خیال میں کمراٹ کی حسن کی توہین ہوگی۔

1 : جامع مسجد دارالاسلام تِھل۔۔

بظاہر اس مسجد کا کمراٹ کے قدرتی خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اس مسجد کو دیر کوہستان کی سب سے قدیم اور مشہور مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے،اس لئے اسے دیکے بغیر آنا زیادتی ہوگی۔ یہ مسجد دیر کوہستان کے سب سے آخری گاوں تِھل میں واقع ہے۔ تِھل بازار سے آگے دریائے پنجگوڑہ کے عین کنارے واقع اس مسجد کے دو حصے ہیں، بالائی منزل جستی چادروں سے 1999ء میں تعمیر کی گئی ہے۔ جبکہ زیریں حصہ 1865ء میں تعمیر کیا گیا ہےـ 1953 میں اس مسجد میں ہونے والے آتشزدگی کی وجہ سے اس کا ایک حصہ متاثر ہوا۔ جس کو مقامی لوگوں نے دوبارہ تعمیر کیا۔ اس مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ سوائے چھت دیواروں کے باقی پوری مسجد دیار کی لکڑی سے بنی ہے، درختوں کے بڑے بڑے تنے ستونوں کے طور پر استعمال کئے گئے ہیں، دیواروں اور ستونوں پر کلہاڑی اور دیدہ زیب رنگوں سے آرائش کی گئی ہے کہ آج کے مشینی دور کا انسان حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یاد رہے اس وقت لکڑی کاٹنے کی مشین آری وغیرہ نہیں تھے۔ مقامی لوگوں نے اپنے قدیم آوزاروں سے دیواروں اور ستونوں پر بہت ہی خوبصورت کنندہ کاری کی ہے۔ دریائے پنجگوڑہ کے کنارے واقع داردی فن تعمیر کے اس شاندار نمونے کو دیکھنے کے لئے ہر سال ہزاروں لوگ آتے ہیں ـ مسجد میں تصویر کھینچے پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔۔

2: کوتگل آبشار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تِھل بازار سے نکل کر کمراٹ کی طرف جاتے ہوئے راستے میں ایک چڑھائی آتی ہے، ساتھ میں دو چار دکانیں ہیں، آگے جا کر ایف سی کی چیک پوسٹ آتی ہے، دراصل کمراٹ صرف اس جگہ کا نام ہے۔ پوری وادی کو کمراٹ کا نام باہر کے لوگوں نے دیا ہے۔ ایف سی چیک پوسٹ سے آگے والے علاقے کو سری مئی کہا جاتا ہے جہاں ہر سال کمراٹ فیسٹول منعقد ہوتا ہے۔ اس سے آگے روئی شئی کا میدان آتا ہے، جہاں اس ہموار میدان کا اختتام ہوتا ہے وہی سیدھے ہاتھ پر کوتگل ابشار بلندی سے گرتا ہے۔ یہ بالکل مین روڈ سے نظر آتا ہے، اس ابشار کو دیکھنے کے لئے آپ کو تھوڑے دور تک پیدل جانا پڑے گا۔ کم سے کم آدھا گھنٹہ آپ کو پیدل ہموار راستے پر جانا پڑے گا، دور سے یہ ایک عام سا جھرنا نظر آتا ہے لیکن نزدیک پہنچنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک حسین اور سحر انگیز ابشار ہے۔۔۔۔۔۔

3 : لال گاہ آبشار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لال گاہ ابشار کمراٹ ویلی کا سب سے مشہور ابشار ہے، اونچائی سے گرنے والا اس ابشار کا سرد برفیلا پانی اونچے برف پوش پہاڑوں پر موجود گلیشئیر سے پگھل کر آتا ہے۔ صبح کے وقت اس کی روانی دیکھنے لائق ہوتی ہے، سرد برفیلا پانی جب اونچائی سے گر کر راستے میں پتھروں سے پٹخ کر جب زور سے زمین پر گرتا ہے تو اس خوش کن نظارے سے انسان مسحور ہو کر رہ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

4 : کالا پانی ( کالا چشمہ ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کالا چشمہ جسے کچھ لوگ کالا پانی بھی کہتے ہیں، کمراٹ میں واقع ایک چشمے کا نام ہے۔ جس کا پانی ہلکا سا کالا نظر آتا ہے جس کی وجہ سے اسے کالا چشمہ کہتے ہیں۔ مقامی کوہستانی زبان ( گاوری داردی ) میں اسے کیشین دیرا اوس یعنی کالے پتھروں کا چشمہ کہتے ہیں۔ لفظ دیر گاوری زبان میں بڑے بڑے پتھروں کے لئے مستعمل ہے، یہ بڑے بڑے کالے پتھر اس چشمے کے ارگرد موجود ہیں جس کی وجہ سے چشمے کا پانی کالا نظر آتا ہے ورنہ نہ تو اس کا پانی کالا ہے اور نہ اس کانام کالا پانی ہے ۔۔

5 : نبل

کالا پانی کےسامنے والے علاقے کو نبل کہتے ہیں، یہاں دیار کےگھنے جنگل ، وسیع و عریض سرسبز میدانوں کے علاوہ ایک چھوٹا سا آبشار بھی ہے

6 : دوجنگا

دو جنگا کمراٹ کا آخری مقام ہے جہاں تک گاڑی جاسکتی ہے۔ اس سے آگے روڈ ختم ہوجاتا ہے اور مزید آگے پیدل جانا پڑتا ہے۔ دوجنگا کا ہمارا علاقائی تاریخ میں بہت اہم کردار ہے، ہماری لوک کہانیوں کے مطابق اس دوجنگا سے آگے خزان کوٹ کا مقام ہمارے آباء واجداد کی آخری پناہ گاہ تھی۔ کہتے ہیں کہ جب دشمن کا زور بڑھ گیا تو مقامی لوگوں نے زیریں علاقوں سے نقل مکانی کرکے خزان کوٹ کے گھنے جنگل میں بستی بسائی اور یہاں رہنے لگےـ اسی دوجنگا کے قریب بتوٹ کے میدان میں مقامی لوگوں نے اپنے مذہب اور اپنی دھرتی کو بچانے کے لئے آخری فیصلہ کن جنگ لڑی تھی، مقامی لوک کہانیوں کے مطابق مقامی کوہستانی ( گاوری داردی) قبائل نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ لیکن ناکافی اسلحے اور دشمن کی زیادہ تعداد کی وجہ سے مغلوب ہوگئےـ کہا جاتا ہے کہ اس جنگ میں یہاں صدیوں سے مقیم قدیم داردیک مذہب کے پیروکار کوہستانی لوگ زیادہ ترمارے گئے۔ جو بچ گئے انہیں پکڑا گیا، کچھ بھاگ گئے اور کمراٹ کے ان گھنے جنگلات میں کھو گئے۔ اگر آپ نے خزان کوٹ دیکھنا ہے تو دوجنگا سے تقریباً پندرہ بیس منٹ کے فاصلے پر ہے، راستے میں ایک چھوٹا سا جنگلے والا رنگین پل آئے گا، اس پل کو جیسے ہی کراس کرو تو راستہ دو حصوں میں تقسیم ہوتا ہے، سیدھے ہاتھ والا راستہ روشن بانال، جارکھور بانال اور کونڈل بانال سے ہوتے ہوئے سوات کوہستان کے علاقے شاہی باغ کی طرف نکلتا ہے

11/07/2023

✅"کمراٹ ویلی( کالا چشمہ ،دوچنگہ ، جہاز بانڈہ ، کٹورہ لیک،باڈگئ ٹاپ ، اتروڑ ، کلام اور مھوڈنڈ ) میں سفر کرنے والے سیاحوں کے لئے مکمل خدمات فراہم کرتے ہیں! ہم آپ کو ہر قسم کی سیاحتی ضروریات میں مدد کریں گے، جیسے ٹرانسپورٹیشن، ہوٹل بکنگ اور محلی رہنمائی. ہمارے تجربہ کار رہنما آپ کو خوبصورت مناظر دکھائیں گے اور آپ کو یہ یقین دلائیں گے کہ آپ کا سفر یادگار ہوگا.
✅ ہماری خدمات کی تفصیلات کے لئے ہمارے ویب سائٹ پر دورہ کریں یا ہم سے رابطہ کریں.
✅ آئیے کمراٹ ویلی کی خوبصورتی کو دیکھیں اور اپنے سفر کو خوشگوار بنائیں!" 03466006698 https://www.facebook.com/profile.php?id=100083322949602&mibextid=ZbWKwL

tourist information and guidence

(کمراٹ ویلی تھل میں کوئی سہولت نہیں ہے)جنت نظیر وادی کمرات مگر ھر قسم سھولیات سے محروم جنت وادی اس جدید دور میں اور پختو...
10/07/2023

(کمراٹ ویلی تھل میں کوئی سہولت نہیں ہے)
جنت نظیر وادی کمرات مگر ھر قسم سھولیات سے محروم جنت وادی اس جدید دور میں اور پختون خوا کی دس سالہ حکومت کی ناقص کاکردگی نااھل حکومت کی کوئ توجہ نہ دینا اس جنت نظیر وادی سے زیادتی کردی گئ اس جدید دور میں نہ اس جنت نظیر وادی میں نہ کالج نہ روڈ نہ ہسپتال ،نہ گرلزہائی سکول اور کالج، نہ انٹر نیٹ سھولت اور نہ جدید ڈیجٹل سھولیات میسر ھے یہ سب نااھل حکمرانوں کی غلفت کیوجہ سے۔۔

جنت نظیر وادی کمراٹ ویلی  جدید سہولتوں سے محروم ہو کر بھی اپنی خوبصورتی کو نکھارنے میں پیش پیش ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑ...
10/07/2023

جنت نظیر وادی کمراٹ ویلی
جدید سہولتوں سے محروم ہو کر بھی اپنی خوبصورتی کو نکھارنے میں پیش پیش ہے،
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جہاں دنیا ٹیکنالوجی کے اہم مراحل میں گزررہی ہے اس کے باوجود یہاں ابھی تک کال انٹرنیٹ سروس تک معطل ہے، لوگوں کے درمیان باھمی روابط ناممکنات کی حدوں سے باہر ہے،
پیدل چلنے اور مویشیوں کے گذرنے کے لئے لوگوں نے خود کی مدد سے راستے بنائے ہوئے ہیں ،
بھائی سعید کے ساتھ ایک عکس کمراٹ میں
آصف صابری

خدایا عشق محمدﷺ میں ایسا بھی مقام آئےکہ سانس بعد میں آئے پہلے نبیﷺ کا نام آئےمیری حیات کے لمحے بسر ھوں کچھ ایسےکبھی درود...
07/07/2023

خدایا عشق محمدﷺ میں ایسا بھی مقام آئے
کہ سانس بعد میں آئے پہلے نبیﷺ کا نام آئے

میری حیات کے لمحے بسر ھوں کچھ ایسے
کبھی درودﷺ لبوں پر ہو تو کبھی سلامﷺ آئے...
آمین ثم آمین
جمعہ مبارک

صَلَّی اللّٰهُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّم ❤️
@

07/07/2023

حج سے واپس آکر سب سے پہلے آب زم زم میں گھر کا پانی ڈال کر،ملاوٹ کرنے والی حاجیوں کو صبح کا سلام 🙄
جمعہ مبارک دیس واسیوں⁦❤️⁩

05/07/2023

سویڈن فنا ہو جائے گا
لیکن قرآن پاک ہمیشہ ہمارے سینوں میں رہے گا
ان شاءاللہ🤲

Let's Go Kumrat Leo Messi Mommy Phey
02/07/2023

Let's Go Kumrat Leo Messi Mommy Phey

‎صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَآلہ وَسَلّم‎مجھے عشق ہے محمدﷺ سے🥀🍃💕🤍💕🌿✨️                                                        ...
30/06/2023

‎صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَآلہ وَسَلّم

‎مجھے عشق ہے محمدﷺ سے
🥀🍃💕🤍💕🌿✨️



دشتِ لیلیٰ سیاحوں کے آنکھوں سے اوجھل سوات اور کمراٹ کو ملانے والے پہاڑی سلسلے پر موجود جنت کا ایک ٹکڑا۔دشتِ لیلیٰ کا پرا...
30/06/2023

دشتِ لیلیٰ سیاحوں کے آنکھوں سے اوجھل سوات اور کمراٹ کو ملانے والے پہاڑی سلسلے پر موجود جنت کا ایک ٹکڑا۔دشتِ لیلیٰ کا پرانا نام دوپ بابا تھا، 2008 میں اس کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر اس کو دشتِ لیلی کا نام دیا گیا۔یہ وادی ایک خوبصورت پہاڑی میدان ہے ، ہرطرف رنگ برنگے پھولوں سے بھرے پہاڑ اور پرسکون نظارے آنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑلیتے ہیں ایسے لگتا ہے جیسے قدرت نے کوئی سبز قالین تہہ در تہہ بچھا دیا ہو یہاں نرم گھاس پر ننگے پاوں چلنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ مزید پڑھیں
We offers you the best of nature, with beautiful surrounding and a cool climate and most importantly that peace and tranquility you are looking for.
03466006698

کاش مجھ کو بھی مدینے میں بلایا جائےمیرے دل کا بھی یہ ارمان مٹایا جائساری آفات سے بچنے کا یہی نسخہ ہےاپنے سینے میں مدینے ...
29/06/2023

کاش مجھ کو بھی مدینے میں بلایا جائے
میرے دل کا بھی یہ ارمان مٹایا جائ
ساری آفات سے بچنے کا یہی نسخہ ہے
اپنے سینے میں مدینے کو بسایا جائے
جب بھی ہو تیرا گزر باد صباء طیبہ سے
کہنا آصی کو بھی دیدار کرایا جائے
ہے یہ ریحان بھی تیرے در کا ثناخواں آقاء
روز محشر اسے کملی میں چھپایا جائے ❤

حضورصَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔ ❤️
⁦❤ 💕❤




سدا بادشاہی تو بس رب العالمین کی ہے
28/06/2023

سدا بادشاہی تو بس رب العالمین کی ہے


وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْاوراُس نے تمہاری صورت بنائی اورکیا ہی خوبصورت بنائی۔
28/06/2023

وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ
اوراُس نے تمہاری صورت بنائی اورکیا ہی خوبصورت بنائی۔

28/06/2023

Address

Thall Dir Upper
Thall

Telephone

+923466006698

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Let's Go Kumrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Let's Go Kumrat:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Thall

Show All