Saghir Shah

Saghir Shah latest news from Taunsa 24/7

08/09/2022
22/08/2022
04/08/2022

عقيدوں کا حساب بعد میں کرلیں گے

پہلے ثابت تو کرو کہ ہم انسان ہیں

اگر زندگی میں کبھی ناشکری ذہن میں آئے تو
ایسے لوگوں سے ملاقات کیا کریں،
اگر الحمد اللّٰہ منہ سے نہ نکلے تو کہنا!!!
یا اللّٰہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے🙏🏻

کوہ سلیمان درہ کوٹ مہوئی سے آنے والے سیلابی ریلے
نے پل بھر میں تقریباً چالیس دیہاتوں کو ڈبو کر رکھ دیا جسمیں دس قیمتیں جانیں گئیں۔
مکانات، اناج، مال مویشی، فصلات اور ساری جمع پونجی کو پانی کی بے رحم موجوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

اللّٰہ تبارک وتعالیٰ ایسی ناگہانی آفات سے بچائے

ہک نہ ہک ڈینہ مرنڑے اساں
کہیں کوں فائدہ ڈے کے مروں

خدارا _!!

مخیر حضرات سے درد مندانہ اپیل ہے کہ
سیلاب متاثرین کی مدد کریں

27/07/2022

تونسہ شریف

سیلابی ریلے نے قصبہ احمدانی میں تباہی مچا دی
سیلابی ریلے کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا
جس سے درجنوں گھر صفہ ہستی سے مٹ گئے
مال مویشی گھریلو سامان سیلابی ریلے میں بہہ گیا
ریسکیو 1122 تونسہ کے اہلکار جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے ،
سیلاب میں پھنسے لوگوں اور ان کے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرتے رہے

16/03/2022

تونسہ شریف
وزیرِ اعلٰی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے اظہار یکجہتی کے لئے ،پی ٹی آئی کارکنوں اور شہریوں کی جانب سے بزدار ہاؤس سے کلمہ چوک تونسہ تک ریلی کا انعقاد کیا گیا

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے اظہار یکجہتی ریلی کی قیادت پی ٹی آئی رہنماؤں، ملک شعیب احمد چھجڑہ رقیہ رمضان ایڈوکیٹ، ایڈوکیٹ ملک اصغر لنگڑاہ، سردار عبد القیوم خان بزدار، سردار باسط خان ملغانی، سردار حمزہ خان تنگوانی،
ودیگر نے کی ،
ریلی کا انعقاد بزدار ہاوس سے کلمہ چوک تک کیا گیا۔
جس میں کارکنان موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر سوار تھے۔ کارکنان نے وزیراعلی پنجاب کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اور کارکنان وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے حق میں نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ شریف ڈیرہ غازیخان اور کوہ سلیمان میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کئے ہیں۔ان منصوبوں کی تکمیل ضروری ہے۔
اگر منصوبوں کے تکمیل سے قبل سازشوں کے ذریعے انہیں ہٹایا گیا تو علاقے کا نقصان ہوگا۔سردار عثمان بزدار محسن تونسہ ہیں۔انکی ترقیاتی منصوبے تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں،قبائلی عمائدین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔شرکاء نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے حق میں فلگ شگاف نعرے لگائے۔شرکاء نے پینا فلیکس،بینرز اور پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔شرکاء کے نعرے لگائے کہ"مہنگائی منظور ہے لیکن چوروں کا ٹولہ منظور نہیں"

پاکستان تحریک انصاف تونسہ کے رہنماؤں اور دیگر نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے حق میں نکالی گئی
ریلی کے شرکاء ایڈوکیٹ رقیہ رمضان
ایڈوکیٹ ملک اصغر لنگڑاہ، غضنفر علی چچہ
مہر صادق کریم، عبدالطیف بزدار، خالدخان
لعل خان بزدار،،الطاف خان بزدار، عطاء محمد بزدار
قاسم خان بزدار، طارق خان بزدار دانش خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کا ٹولہ ذاتی مفادات کےلئے متحد ہوگیا ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ملک اور عوام کے اجتماعی مفاد کےلئے اپوزیشن کے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو دراصل خود پر بھی اعتماد نہیں۔تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے گھبراہٹ کا باعث ہوگی۔اپوزیشن کو ایسا سرپرائز ملے گا کہ وہ یاد رکھے گی۔ریلی کے مقررین نے کہا کہ عوام ماضی میں ملک لوٹنے والوں کو جانتے ہیں۔اپوزیشن کو کسی سطح پر بھی عوام کا اعتماد حاصل نہیں۔نا امیدی اپوزیشن رہنماؤں کے چہروں سے جھلک رہی ہے۔تحریک انصاف کے ہر رکن کو اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے عوام وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ تھے، ہیں اور ساتھ رہیں گے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی وجہ سے نہ صرف تونسہ شریف تحصیل کوہ سلیمان بلکہ صوبہ کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کےلئے ریکارڈ فنڈز دئیے ہیں

تلاش ورثاءتونسہ شریفسابق فوجی پڑاؤ تونسہ سے ایک معصوم بچہ ملا ہےاپنا نام اور پتہ نہیں بتا سکتا، جو کوئی شخص اسے جانتا ہو...
20/03/2021

تلاش ورثاء
تونسہ شریف
سابق فوجی پڑاؤ تونسہ سے ایک معصوم بچہ ملا ہے
اپنا نام اور پتہ نہیں بتا سکتا، جو کوئی شخص اسے جانتا ہو یا کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو
اس نمبر پر رابطہ کرے
عبدالغفار کھوکھر
0332_7282954

07/02/2021

تونسہ شریف
حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری آٹا سیل پوائنٹ پر عوام کا جم غفیر
عوام لمبی لائن میں قطاریں بنا کر آٹا لینے پر مجبور ہیں
عورتیں، بچے، بوڑھے،سینکڑوں کی تعداد میں آٹے کا تھیلا لینے کےلئے ذلیل وخوار ہورہے ہیں
کوئی تونسہ میں آٹے کے بحران پر نوٹس لینے والا نہیں ہے

10/01/2021

ظلم کی انتہا 😭😭 🤦
تونسہ شریف
تھانہ صدر تونسہ کی حدود کریم والا بستی کریم دانی میں جنسی درندوں نے دس سالہ معصوم بچے کو
اجتماعی بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر تونسہ کی حدود کریم والا بستی کریم دانی میں دو جنسی درندے معصوم بچے کو اغوا کر کے مار پیٹ، ظلم وبربریت منہ پر ہاتھ رکھ کر بدفعلی کرتے رہے،
جن میں محمد آصف، محمد شاہد وغیرہ شامل تھے
ملزمان متاثرہ بچے کی حالت غیر ہونے پر نیم بے ہوشی میں
گھر کے باہرچھوڑ کر فرار ہو گئے۔
جہاں سے ورثاء بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ میں علاج معالجہ کے لئے لے گئے،
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس تونسہ نے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی
معصوم بچے نے وزیرِ اعلٰی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار
ڈی پی او ڈی جی خان، اے ایس پی تونسہ میر روحل سے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

تلاش ورثاءتونسہ شریفکلمہ چوک تونسہ ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار ارشد سعید کو ایک معصوم بچہ ملا ہے، جو اپنا نام اور ...
07/01/2021

تلاش ورثاء
تونسہ شریف
کلمہ چوک تونسہ ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار
ارشد سعید کو ایک معصوم بچہ ملا ہے،
جو اپنا نام اور پتہ نہیں بتا سکتا ہے
اگر کوئی شخص اس بچے کو جانتا ہو یا کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں
ارشد سعید
0333,6071284
پلیز اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
تاکہ آپ دوستوں کے تعاون سے
بچہ اپنے والدین تک پہنچ جائے،شکریہ

تلاش ورثاءتونسہ شریفیونین کونسل سوکڑ بستی بھرگڑی کا رہائشی عبدالوحید ولدہیرو خان گذشتہ رات ملتان میں بے ہوشی کی حالت میں...
06/01/2021

تلاش ورثاء
تونسہ شریف
یونین کونسل سوکڑ بستی بھرگڑی کا رہائشی عبدالوحید ولد
ہیرو خان گذشتہ رات ملتان میں بے ہوشی کی حالت میں
ملا ہے، عبدالوحید کو کسی نامعلوم شخص نے نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کر دیا تھا
عبدالوحید اس وقت نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج ہے
اگر کوئی دوست عبدالوحید کو جانتا ہو یا کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں
0305,6447550
پلیز پوسٹ کو شیئر کریں، شکریہ

29/12/2020

تونسہ شریف
کوثر عباس کی خوبصورت اور
سریلی آواز میں سرائیکی گیت..!!

26/12/2020

Address

Taunsa
Taunsa
32100

Telephone

+923458980989

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saghir Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Saghir Shah:

Videos

Share


Other Taunsa media companies

Show All