تونسہ شریف
شہدائے کربلا چہلم امام حسین علیہ السّلام کا مرکزی جلوس آستانہ سجادیہ سے برآمد ہو کر کربلا تونسہ میں اختتام پذیر ہو گیا
تونسہ شریف میں شہدائے کربلا چہلم امام حسین علیہ السّلام کا مرکزی جلوس تعزیوں۔علم پاک۔جھولےاور دلدل کیساتھ برآمد ہو کر اپنے روایتی روٹ سے ہوتا ہواکربلا کے مقام پر پہنچ گیا
جلوس میں عزاداروں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور راستوں پر پانی اور دودھ کی سبیلیں بھی لگائی گئیں جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جلوس میں شامل ھونےوالوں کو سخت چیکنگ کے بعد داخل ھونے دیا گیا
شہدائے کربلا چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر تونسہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کے باعث ناکہ بندی کی گئی اور سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے
کربلا تونسہ شہدائے کربلا چہلم امام حسین علیہ السّلام کی یاد میں ذاکر سید اصغر علی شاہ نے مجلس پڑھی جس کے بعد چہلم امام حسین علیہ السّلام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہو گیا
تونسہ شریف
یوم دفاع کے حوالے سے تونسہ بوائز، گرلز ڈگری کالجز اور ہائی سکول بوائز میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ،کالجز و سکول کے ہیڈز اور
طلباء وطالبات نے شرکت کی
تونسہ شریف میں بوائز کالج، گرلز کالج ،اور بوائز ہائی سکول میں 6 ستمبر کے حوالے سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر تونسہ طارق شبیر ۔پرنسپل جمیل احمد,
ہیڈ ماسٹر خواجہ محمد اسلم ، رشید اختر اور طلباء و طالبات نے شرکت کی
اس موقع پر ملی نغمے ، تقاریر میں دفاع کے حوالے سے مقابلہ کیا گیا جس میں طلباو طالبات نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر چھ سمتبر کو جب ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہماری افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کئے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے افواج کے شانہ بشانہ ملک کی دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ پاکستانی قوم اپنے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گی۔ اس موقع پر بہترین تقاریر پر طلبا و طالبات میں اسناد کی تقسیم کی گئی
پروگرام کے اخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئی
تونسہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے
سخت انتظامات کئے گئے
تونسہ شریف
مقامی سنگر غلام یاسین شیخ اپنے فن کا
مظاہرہ کرتے ہوئے _!!
تونسہ شریف
مقامی سنگر غلام یاسین شیخ اپنے فن کا
مظاہرہ کرتے ہوئے _!!
تونسہ شریف
بستی منگڑوٹھہ شرقی ، غربی میں بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث چاروں واٹر سپلائی سکیموں کے کنکشن کاٹ دئے گئے جس کے باعث مکین ہفتہ سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے اور بحالی کے لئے یو سی افس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیکر بیٹھ گئے
بستی منگڑوٹھہ مکینوں نے واٹر سپلائی سکیموں کے کنکشن کاٹنے پر یوسی آفس کے سامنے احتجاج کیا اور دھرنا دیا اور واٹر سپلائی سکیموں کے کنکشز بحالی کیلئے نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بتایا کہ ہفتہ قبل میپکو نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث چاروں واٹر سپلائی سکیموں کے کنکشن کاٹ دئے۔ جس کی وجہ سے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ اور پانی کی تلاش کے لئے سرگرداں نظر آتے ہیں انہوں نے پانی کے کنکشن فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا
مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی اگر واٹر سپلائی سکیم کے کنکشن دو روز میں بحال نہ کئے گئے تو بلوچستان تونسہ روڈ بند کرکے احتجاج کریں گے
استقبال ہو تو ایسا اور ہنسانا منع ہے
ملک بھر کی طرح تونسہ اور نواحی علاقوں وھوا ؛ ٹبی قصیرانی ؛ ریتڑہ ؛ نتکانی دیگر علاقوں میں بجلی کے ناجائز بلوں اور پڑول کی بڑھتی ھوئی مہنگائی کے کلمہ چوک تونسہ شریف پر احتجاج اور تمام بازار مارکیٹیں مکمل طور بند ہیں اور کلمہ چوک پر احتجاج جاری ہے
Pakistani Awaam bill K lie Kia kuch Kr Rahi hai😭😭😭😭 plz Share More And More
Song by kasuar abbas
بیٹے کی فرمائش پر اسے کرکٹ کٹ لے کر دی، اب وہ کرکٹ کٹ بیچ کر بجلی کا بل ادا کررہا ہوں، ایک شہری کی دہائی
تونسہ شریف
بجلی بلوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آۓ
انجمن تاجران کی کال پر شہر کے مرکزی چوک کلمہ چوک میں ایک گھنٹہ کے لیے علامتی طور شٹرڈون ہڑتال
جماعت اسلامی تونسہ،بار ایسوسی ایشن تونسہ
عام آدمی تحریک پاکستان ،سول سوساٸٹی سمیت عوام کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہوئی
صدر بار تونسہ ایڈوکیٹ سردار مظہر ظہور تنگوانی
بار تونسہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری سردار حماد اعظم
ایڈوکیٹ سردار طارق خان لعلوانی
شہزاد کھوسہ ، صابر بزدار ،ذوالفقار بلوچ
ایڈوکیٹ فرحان بھٹہ ، محترمہ راشدہ فرحان
صدر انجمن تاجران تونسہ مشتاق احمد بھٹہ
زاہد خان ، عزیز خان پٹھان
جماعت اسلامی تونسہ کے امیدوار ایم این اے
ایڈوکیٹ نعیم اللہ عاربی ، معین موسیٰ خیل
صادق کریم
سینئر صحافی سہیل شہزاد گاڈی ، محمد یوسف چچہ
و دیگر نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوۓ کہنا تھا اگر حکومت بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز واپس نہیں لیتی تو مکمل شٹر ڈون ہڑتال کی کال دینے پر مجبور ہو جاٸنگے موجودہ حالات میں تاجروں کے لیے کام چلانا انتہاٸی مشکل ہو چکا ہے کام نہ ہونے اور اوپر سے بجلی کے بلوں میں اضافہ سے تاجر اور عوام انتہاٸی پریشان ہیں
حکومت تاجروں کے مساٸل کو حل کرنے کے لیے آگے آۓ جماعت اسلامی کے مطابق بجلی بلوں میں خوفناک اضافہ عوام کے لیے کسی صدمہ سے کم نہیں
تونسہ شریف
بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس اور مہنگائی کے خلاف کلمہ چوک تونسہ پر انجمن تاجران ، سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ _!!
تونسہ شریف
بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس کے خلاف تونسہ کے
شہری باہر نکل آۓ
دوران احتجاج بجلی کے بل جمع نہ کرانے کا اعلان
انجمن تاجران تونسہ نے بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف سوموار کو پیہہ جام ہڑتال کی کال دے دی
موجودہ مہنگاٸی کے بعد رہی سہی کسر بجلی کے بلوں نے پوری کر دی بجلی کے بلوں نے عوام کا پارہ ہاٸی کر دیا بجلی بلوں کے خلاف تونسہ کے شہری
گھروں سے باہر نکل آئے
احتجاجی مظاہرے میں انجمن تاجران جماعت اسلامی
سول سوساٸٹی کے افراد شریک ہوئے
جماعت اسلامی تونسہ کے رہنماؤں
امیر جماعت ضلعڈی جی خان رشید احمد اختر ،
امیدوار ایم این اے ایڈوکیٹ نعیم اللہ عاربی
امیدوار ایم پی اے ایڈوکیٹ مظہر بلوچ
معین موسیٰ خیل ، صادق کریم ، وسیم احمد کھوکھر
ودیگر کا اس موقع پر کہنا تھا بجلی کے بلوں نے سفید پوش افراد کا جینا دو بھر کر دیا ہے موجودہ مہنگاٸی نے غریب سے منہ کا نوالہ چھین لیا ہے
Young talented balochi boy please support this boy
کوہ سلیمان بستی جعفرانی سردار قلات بارتھی
بارشوں کے بعد موجودہ صورتحال
#savekohesulaiman