Iqbal Joiya News Taunsa Official

  • Home
  • Iqbal Joiya News Taunsa Official

Iqbal Joiya News Taunsa Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Iqbal Joiya News Taunsa Official, News & Media Website, .

27/11/2024

تونسہ شریف

26/11/2024

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کے احکامات کی روشنی میں ۔زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر وسیم اعجاز ڈیرہ غازیخان کی طرف سے بغیر ترپال والی ٹریکٹرز ٹرالی کے خلاف کارروائی رپورٹ تحصیل رپورٹر رائل نیوز محمد اقبال جوئیہ
03338576794

22/11/2024

تونسہ شریف
پیپلز لائرز فورم ساؤتھ پنجاب کے وفد نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سردار سلیم سے ملاقات کی جس میں تونسہ شریف سے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اکبر خان دولتی ایڈوکیٹ نے شرکت کی رپورٹ تحصیل رپورٹر رائل نیوز محمد اقبال جوئیہ 03338576794

21/11/2024

تونسہ شریف
سابق ایم پی اے خواجہ نظام المحمود نے اسٹنٹ کمشنر تونسہ فرخ جاوید خواجہ غلام محمد پمن پیر بشیر جعفر اور دیگر دوستوں کے ہمراہ آج تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہیلتھ میلے کا افتتاح کر دیا ہے
اس موقع پر خواجہ نظام المحمود کا کہنا تھا کہ اس ہیلتھ میلے سے ہم مطمئن ہیں جو بھی ایشوز ہوں ہمارے ساتھ رابطہ کر سکتی ہے ہسپتال میں لوگوں کو اچھی سہولیات کے حوالے سے کام جو کر رہے ہیں ہم پنجاب حکومت سے فنڈ کے حوالہ سے بھی بات کرے گئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کا کہنا تھا کہ اس ہیلتھ میلے میں روزانہ کی بنیاد پر 500 کے قریب مریضوں کی سکریننگ کی جا رہی ہے جس سے لوگوں میں شعور پیدا ہو رہا ہے اور لوگ یہاں پر اکر اپنی سکریننگ کروا رہے ہیں اگر کسی کو کوئی بیماری تشخیص ہوتی ہے تو اس کا پی سی ار ٹیسٹ فری کیا جائے گا اور اس کے ادویات بھی اس کو ہر ماہ دی جائینگی اس موقع پر چاچا فقیر محمد بھٹہ سردار صلاح الدین بزدار عبد القدوس آرائیں ڈاکٹر تحسین حمید خان سکھانی ایڈوکیٹ اطہر ندیم سومرو رفیق ناصر مزمل قریشی کاشف تنگوانی وسیم خان تنگوانی سب انجینئر مظہر بغلانی اور دیگر لوگ موجود تھے آخر میں ایم ایس نے تمام انے والے معززین کو کا شکریہ ادا کیا

19/11/2024

تونسہ شریف
انتظامیہ ان ایکشن سڑکوں پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار پر شہر بھر میں آپریشن
رپورٹ
تحصیل رپورٹر رائل نیوز
محمد اقبال جوئیہ
03338576794

17/11/2024

تونسہ شریف
جمعیت علمائے اسلام سٹی کوٹ چھٹہ کا پہلا دستوری اجلاس
تحصیل امیر ۔جے.یو۔آئی۔ کوٹ چھٹہ
جناب عبد المجید خان کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔

16/11/2024

رپورٹ
تحصیل رپورٹر رائل نیوز
محمد اقبال جوئیہ
پودا تنظیم اور العمل ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے سٹی فوڈ کلب تو نسہ شریف میں بچیوں کی کم عمری کی شادیوں کی روک تھام
تولیدی صحت کے مسائل اور ان کے حل پر مبنی ضلعی افسران اور سماجی کارکنان کے ساتھ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

14/11/2024

تونسہ شریف
جمعیت علما اسلام (ف) پنجاب کے نائب امیر، مولانا قاری جمال عبدالناصر نے تونسہ شریف میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا
جس میں ان کے ہمراہ ممبر مرکزی شوریٰ ملک فیض محمد ایڈوکیٹ اور مولانا عبدالطیف تونسوی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر انہوں نے صدر پریس کلب خلیفہ سلیمان یار کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی

13/11/2024

تونسہ شریف
محمد اکبر خان دولتی ایڈووکیٹ کی طرف سے دولتی زرعی فارم پر منگڑوٹھہ میں دوستوں کے اعزاز میں اعشائیہ کا پروگرام
کرٹانی برادری ، بزدار برادری ، رحمانی برادری ،نتکانی برادری شیخ برادری ،کھوکھر برادری اور بار کے کافی معزز وکلاء صاحبان کی تشریف آوری کے بے حد مشکور ہیں

13/11/2024

تونسہ شریف صدر پریس کلب خلیفہ سلیمان یار خلیفہ
اللہ بخش محمدی اور
سینئر ممبر خلیفہ اللہ بخش کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر رائل نیوز ٹیم کی طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے
مبارکباد پیش کرتے ہیں

12/11/2024

تونسہ شریف
صدر پریس کلب خلیفہ سلیمان یار اور سینئر ممبر خلیفہ اللہ بخش کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر رائل نیوز ٹیم کی طرف سے
دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں

11/11/2024
09/11/2024

معروف سرائیکی شاعر اقبال سوکڑی انتقال کر گئے۔

سرائیکی غزل شاعری کی اہم شخصیت اقبال سوکڑی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ گےممتاز شاعر، جو 5 اپریل 1938 کو سوکڑ تحصیل تونسہ میں پیدا ہوئے، اپنے پیچھے سرائیکی ادب میں ایک ایسا ورثہ چھوڑ گئے جس نے نسلوں کو متاثر کیا۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ، چار بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔

سوکڑی پہلے شاعر تھے جنہوں نے سرائیکی زبان میں غزل کی صنف کو دریافت کیا، یہ ایک ایسا کارنامہ ہے جس نے انہیں ادبی برادری میں ایک اعلیٰ مقام حاصل کیا۔ ان کے اہم کام نے بہت سے شاعروں کے لیے راہ ہموار کی، جنہوں نے بعد میں ان کی جدید خطوط اور اسلوب کو اپنا لیا۔ سوکری کے مجموعے آٹھ شعری مجموعوں میں محفوظ ہیں، جو سرائیکی ثقافت اور اظہار کی گہرائی اور خوبصورتی کی عکاسی کرتے ہیں۔

وہ مقامی ہفتہ وار پیپر "بلال" میں "زیر زبر" کے عنوان سے کالم لکھتے تھے جس کی بنیاد سب سے سینئر صحافی اور ماہر تعلیم مرحوم محمود خان بزدار عرف بلال صاحب نے رکھی تھی۔

سوکڑی کی مشہور کامیابیوں میں سے ایک صدارتی ایوارڈ تھا جو انہیں 1995 میں ان کی قابل ذکر کتاب ورکا ورکا زخمی کے لیے ملا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ دوسرا موقع تھا جب انہیں یہ اعزاز دیا گیا تھا۔ سوکری نے اس سے پہلے جنرل ضیاءالحق کے دور میں اس سے انکار کر دیا تھا، آمریت کے تحت اصولی طور پر انکار کر دیا تھا۔ انکار کے بعد انہیں ضیا دور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اپنی سرکاری ملازمت چھوڑ دی تھی۔

اقبال سوکڑی کی میراث سرائیکی زبان اور ثقافت کی روشنی کے طور پر زندہ ہے۔ ان کا کام سرائیکی شاعری اور ادب کو متاثر کرتا رہے گا، جو کمیونٹی کے لیے باعث فخر رہے گا۔۔ برمانی

05/11/2024

تونسہ شریف
وہوا کے ایک غریب بھائی اس وقت کینسر جیسی موذی بیماری میں مبتلا ہیں
اور مالی تعاون کے ذریعے ان کی زندگی بچانے میں کردار ادا کریں۔

04/11/2024

تونسہ پریس کلب
ایم ڈی ملک مدثر رسول۔کی تونسہ پریس کلب آمد صدرِ تونسہ پریس کلب رفیق ناصر کو چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی
رپورٹ
تحصیل رپورٹر رائل نیوز
محمد اقبال جوئیہ
03338576794

04/11/2024

تونسہ شریف
۔اسسٹنٹ کمشنر فرخ جاوید اور سابقہ امیدوار مسلم لیگ نون پنجاب اسمبلی خواجہ محمد نظام المحمود نے تونسہ شریف میں گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔مہمانان خصوصی کے ساتھ کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ڈی ایس او رابعہ بتول نے بتایا کہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال کی زیر نگرانی ضلعی مقابلے 14 نومبر تک جاری رہیں گے جن میں فٹبال،ہاکی،کبڈی،اتھلیٹکس،بیڈ منٹن کے لیگ جبکہ کرکٹ کے ناک آؤٹ مقابلے ہوں گے جو تحصیل سطح پر جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل مقابلے 17 سے 27 نومبر تک ہوں گے جن میں باسکٹ بال،ٹیبل ٹینس،تیکوانڈو،تیر اندازی،میٹ ریسلنگ سمیت گیارہ مقابلے ہوں گےصوبائی مقابلے 29 سے پانچ دسمبر تک ہوں گے۔افتتاحہ تقریب میں ،ڈویژنل فوکل پرسن جاوید الیاس لودھی، آفس اسسٹنٹ عبد الغفار مغل ،تحصیل سپورٹس آفیسر محمد علی بلوچ، خواجہ غلام محمد پمن ،پیر بشیر جعفر، ذوالفقار علی نصوحہ ، خالد بلال چچہ ، حاجی فقیر محمد بھٹہ اور دیگر موجود تھے۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iqbal Joiya News Taunsa Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Iqbal Joiya News Taunsa Official:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share