07/01/2025
جنوبی وزیرستان کے نوجوان کرکٹر ریاض محسود کی شاندار کامیابی
جنوبی وزیرستان کے پسماندہ علاقہ منتوئی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر ریاض محسود نے پشاور زلمی کے ٹرائلز کے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی یہ کامیابی نہ صرف ریاض محسود کے لیے بلکہ پورے وزیرستان قوم محسود کے لیے فخر کا باعث ہے۔ ان کی پرفارمنس نے یہ ثابت کر دیا کہ جنوبی وزیرستان کے نوجوانوں میں قدرتی صلاحیتوں کی کمی نہیں، بلکہ صرف سہولیات کی کمی ہے جو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جلال بخش سکتی ہے۔
ریاض محسود کی اس کامیابی نے وزیرستان کے نوجوانوں کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے اور اس بات کا پیغام دیا ہے کہ اگر انہیں مناسب مواقع اور سہولتیں ملیں تو وہ بھی بڑے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں ریاض محسود سابق ایم این اے مولانا جمال الدین کے بھتیجے ہے ریاض محسود کی کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے وزیرستان کے لیے ایک سنگ میل ہے۔
ریاض محسود کی کامیابی جنوبی وزیرستان کے نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ ان کی محنت، لگن اور جیت نے یہ ثابت کر دیا کہ وزیرستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، صرف ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مناسب مواقع اور سہولتیں درکار ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیاب کرے اور کرکٹ کی دنیا میں وزیرستان کا نام روشن کرے۔