Media Today TANK

Media Today TANK News

خیبر پختون خواہ کے جنوبی اضلاع کے اندر سیمنٹ کی دنیاء میں اپنا الگ مقام رکھنے والے حاجی جاوید اکرم کنڈی اب ڈیرہ اسماعیل ...
22/10/2025

خیبر پختون خواہ کے جنوبی اضلاع کے اندر سیمنٹ کی دنیاء میں اپنا الگ مقام رکھنے والے حاجی جاوید اکرم کنڈی اب ڈیرہ اسماعیل خان میں
بھی اپنے انداز کے ساتھ

ہر کمپنی کی سیمنٹ ارزاں نرخوں پر حاصل کرنے کیلئے رابطہ کریں

16/10/2025
ٹانک(بیورورپورٹ)کالج کی نجکاری کیپٹن اشفاق شہید بوائز کالج اور گورنمنٹ کرلز کالج  ٹانک کے طلباء وطالبات کے علیحدہ علیحدہ...
06/10/2025

ٹانک(بیورورپورٹ)کالج کی نجکاری کیپٹن اشفاق شہید بوائز کالج اور گورنمنٹ کرلز کالج ٹانک کے طلباء وطالبات کے علیحدہ علیحدہ احتجاجی مظاہرے صوبائی حکومت کالجز کی نجکاری کرکے غریب طلباء کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش کررہی ہے ایسا ہر گز نہیں ہونے دینگے فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو پشاور میں سی ایم ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے،طلباء
صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری کالجز کی نجکاری کے فیصلے کے سامنے آنے کے بعد طلباء وطالبات اور والدین میں شدید بے چینی دیکھنے کو مل رہی گزشتہ روز گرلز ڈگری کالج کی پاپردہ طالبات نے حکومت کے فیصلے کو تعلیم دشمن قرار دیتے ہوئے کالج کے احاطے کے اندر احتجاجی مظاہرہ کیا اور صوبائی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ دوسری جانب کیپٹن اشفاق شہید ڈگری کالج کے طلباء نے بنوں روڈ پر واقع اپنے کالج سے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب ٹانک کے سامنے سخت احتجاج ریکارڈ کروایا طلباء نے ہاتھوں میں کتنے اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات اقر نعرے درج تھے اس موقع طلباء نے صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور کہا کہ صوبائی حکومت میں برسر اقتدار پارٹی پی ٹی آئی نہ صرف تعلیم دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہوگئی ہے بلکہ اپنی پارٹی منشور جس میں انہوں نے ملک میں یونیورسٹیز اور کالجز کے جال بچانے کے اعلانات کئے جاتے رہے ہیں ان سے بھی روگردانی اختیار کررہی ہے طلباء نے اس موقع پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور صوبائی حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ صوبائی دارلحکومت پشاور تک بڑھانے کی دھمکی دیدی

ٹانک(بیورورپورٹ)پریس کلب ٹانک کا اجلاس ٹانک پیزو روڈ کی تعمیر کی بندش پر تشویش کا اظہار صرف 35 کلومیٹر روڈ کیلئے 4 ارب س...
06/10/2025

ٹانک(بیورورپورٹ)پریس کلب ٹانک کا اجلاس ٹانک پیزو روڈ کی تعمیر کی بندش پر تشویش کا اظہار صرف 35 کلومیٹر روڈ کیلئے 4 ارب سے زائد رقم کی منظوری کے باوجود صرف 5 کلومیٹر روڈ کی تعمیر ممکن بنائی جاسکی ہے ذمہ دار کون ہے وفاقی حکومت یا صوبائی حکومت بیش قیمت منصوبہ سیاست کی نظر ہوکر رہ گیا ہے جلد تعمیر ممکن بنائی جائے رفیق احمد کنڈی
[ ] ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کی جنرل باڈی کا ماہانہ اجلاس پریس کلب کے صدر رفیق احمد کنڈی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری شیخ رحمت اللہ حاجی منظور احمد عید گل بیٹنی شفیق احمد کنڈی جوادلحسن دلسوز کنڈی صدیق احمد کنڈی سید شاہ کنڈی تنویر شاہ کنڈی سمیت دیگر ممبران پریس کلب نے شرکت کی اس موقع پر تمام شرکاء نے ٹانک پیزو روڈ کی تعمیر میں تاخیر حربوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اجلاس سے اپنے خطاب صدر رفیق احمد کنڈی نے کہا کہ ٹانک پیزو روڈ پی ڈی ایم کی سابقہ حکومت میں اس وقت کے وفاقی وزیر مفتی اسعد محمود کی جانب سے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے تحت منظور کیا گیا ہے لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ نہ تو اس وقت اہم ترین روڈ جو ٹانک جنوبی وزیرستان اور حتی افغانستان تک کو صوبائی دارالحکومت پشاور اور ملک کے دیگر علاقوں سے ملاتا ہو سنجیدگی سے لیا گیا اور جبکہ ایک بار وفاق میں (ن) لیگ کی حکومت ہے اور صوبے میں پی ٹی آئی جن کی حکومت کو مسلسل تقریبا 13 سال پورے ہونے کو ہیں نے اس جانب کسی بھی قسم کی توجہ نہیں دی جارہی ہاں یہ الگ بات ہے ٹانک سے قومی اسمبلی کے ممبر داور خان کنڈی اور ممبر صوبائی اسمبلی عثمان خان بیٹنی کی جانب سے متعدد بار آواز اٹھائی گئی ہے لیکن وہ نقارخانے کے طوطی کی آوازیں ثابت ہوئی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ روڈ صرف 35 کلومیٹر پر مشتمل ہے جبکہ اس کی دو رویہ تعمیر کیلئے 4 ارب سے زائد رقم منظور کی جاچکی ہے ایہ جانب پی ڈی ایم کی حکومت میں اسے این ایچ اے حکام نے محکمانہ بہانوں سے تاخیر کا شکار کیا جبکہ اب وفاقی حکومت اور صوبائی اسے بغض جے یو آئی کا شکار کررہے ہیں جو انتہائی قابل افسوس اور غیر سیاسی فعل ہے اننکاممزید کہنا تھا کہ پیزو روڈ انتہائی کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ اس وقت جہاں شہریوں کو آدھ گھنٹے کا سفر 3 گھنٹوں میں طے کرنا پڑ رہا ہے وہاں پر اس روڈ کی خراب ترین صورتحال کی وجہ یہاں امان و امان کا مسئلہ بھی سنگین ترین ہوگیا ہے جو لمحہ فکریہ ہے

Address

Tank
29400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media Today TANK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Media Today TANK:

Share