CID Tank

CID Tank This Page is all about News and Information

09/04/2023

اللہ مزید ترقی عطا فرمائے

23/03/2023
https://youtu.be/0V7mHjlQrDQآزاد ٹی وی ڈیجیٹل کے فنی سیگمنٹ کے آج پہلے اپیسوڈ میں شعلے اور یونس ارمانی کا فنی خاکہ ہمارے...
05/02/2023

https://youtu.be/0V7mHjlQrDQ
آزاد ٹی وی ڈیجیٹل کے فنی سیگمنٹ کے آج پہلے اپیسوڈ میں شعلے اور یونس ارمانی کا فنی خاکہ ہمارے
چینل کو سبسکرائب کرنا نہ بھولئے انشاءاللہ اس یوٹیوب چینل پہ ہر قسم فنی اسلامی معلوماتی نیوز وڈیوز اپلوڈ کی جائینگی
بیل آئیکن کو کلک کریں تاکہ ہر نئی آنے والی وڈیو کا آپکو بروقت نوٹیفکیشن موصول ہوسکے

ایک دردمندانہ اپیل محلہ خدریانوالہ ٹانک میں رہائش پذیر محمد حسیب جوکہ پیدائشی کئی بیماریوں کا شکار ہے پیدائش سے آج تیرہ ...
30/12/2022

ایک دردمندانہ اپیل
محلہ خدریانوالہ ٹانک میں رہائش پذیر محمد حسیب جوکہ پیدائشی کئی بیماریوں کا شکار ہے پیدائش سے آج تیرہ سال تک کی عمر تک محمد حسیب کو پاکستان کے مختلف نامور ہسپتالوں اور ڈاکٹرز کے پاس لے جایا گیا مگر آج تک اسکی بیماریوں کی جانچ نہ ہوسکی ابھی کچھ دن پہلے چلڈرن ہسپتال لاہور میں محمد کا پندرہ دن لگاتار طویل چیک اپ ہوتا رہا تمام ٹیسٹ اور ایکسریز کے بعد ڈاکٹرز اس نتیجے پر پہنچے کہ اسکی بیماریوں میں سے صرف اسکی آنکھوں کا علاج ہی ممکن ہے اگلے ماہ کی 15 تاریخ کو محمد حسیب کو دوبارہ چلڈرن ہسپتال لاہور لے جایا جائے گا جہاں اسکی آنکھوں کا علاج کیا جائیگا محمد حسیب کے والد ایک دہاڑی دار مزدور کے طور پر لوہار کا کام کرتے ہیں تیرہ سالوں سے لگاتار علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنے بعد اب انکے پاس پھوٹی کوڑی کی بھی گنجائش نہیں کل محلہ خدریانوالہ ٹانک میں اس بچے کے لئے چندہ کیا گیا ہے مخئیر حضرات نے اپنی استطاعت کے مطابق امداد کی ہے لہذا آپ سے بھی دردمندانہ اپیل کی جاتی ہے کہ محمد حسیب کے علاج کے لئے دل کھول کر امداد فرمائیں اور اس اپیل کو جتنا ہوسکے ایک غریب کی مدد کے لئے آگے شئیر کریں تاکہ بچے کا علاج ممکن ہوسکے اللہ تعالٰی آپکی کاوشوں کو اپنے دربار میں مقبول فرمائے آمین
اپنی امداد آپ اس نمبر پر ایزی پیسہ کر سکتے ہیں
03454881412

ٹانک قادریہ جنرل سٹور نزد سرائے اللہ جان ٹانک امدادی کیمپ برائے سیلاب زدگان پائیاپنے عطیات چاہے کسی صورت میں بھی ہوں مثل...
12/07/2022

ٹانک
قادریہ جنرل سٹور نزد سرائے اللہ جان ٹانک
امدادی کیمپ برائے سیلاب زدگان پائی
اپنے عطیات چاہے کسی صورت میں بھی ہوں مثلاً جوتے کپڑے پانی کی بوتلیں کھانے پینے کی اشیاء روزمرہ زندگی کی اشیاء اس کیمپ میں پہنچائیں تاکہ دکھ کی گھڑی میں متاثرہ لوگوں کی مدد کو یقینی بنایا جاسکے اگر آپ اپنے عطیات ایزی پیسہ کرنا چاہیں تو اس نمبر پر بھیجیں
03454881412
آپکے عطیات باحفاظت اوربطور امانت ضرورت مندوں تک ہم پہنچائیں گے
جزاکم اللہ خیرا

ٹانک کی غیور عوام سے اپیل ہے کہ اس کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں بچوں بوڑھوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے جتنی...
11/07/2022

ٹانک
کی غیور عوام سے اپیل ہے کہ اس کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں بچوں بوڑھوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے جتنی توفیق ہو اپنی امداد یقینی بنائیں
انشاء اللہ کل چار بجے موصول شدہ امداد پائی روانہ کی جائیگی
مخئیر حضرات سے بھرپور تعاون کی اپیل ہے

ڈی ایچ او ٹانک نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں اپنا قانون بنالیا  سیکٹری ہیلتھ کے آرڈرز ہوا میں اڑا دئے گزشتہ دنوں 28جون کو  ڈاکٹ...
04/07/2022

ڈی ایچ او ٹانک نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں اپنا قانون بنالیا سیکٹری ہیلتھ کے آرڈرز ہوا میں اڑا دئے
گزشتہ دنوں 28جون کو ڈاکٹر طفیل شیرانی کے سیکٹری ہیلتھ کی جانب سے ای پی آئی کوآرڈینیٹر تعیناتی کے پراپر آرڈرز جاری ہوئے اور ڈاکٹر طفیل شیرانی کو ای پی آئی کوآرڈینیٹر ٹانک تعینات کیا گیا
لیکن جوں ہی ڈی ایچ او ٹانک کو لیٹر موصول ہوئے انہوں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئےان آرڈرز کو مسترد کرکے جان بوجھ کر 30 جون کو ڈاکٹر عمران کے لوکل آرڈرز جاری کروادئیے اور ڈاکٹر طفیل شیرانی کو چارج نہیں سنبھالنے دیا جو مکمل طور پر غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے ڈی ایچ او کے پاس گریڈ17 اور گریڈ 18 کے آرڈرز کرنے کی کوئی اتھارٹی نہیں مگر انہوں نے اثر و رسوخ کی بنا پر ایک حقدار سے اسکا حق چھیننے کی کوشش کی ہے ڈاکٹر طفیل شیرانی کی نے ڈی ایچ او ٹانک کے اس غیر قانونی اور غیر آئینی فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری ہیلتھ سے اپیل کرتے ہیں کہ سیکٹری ہیلتھ ڈی ایچ او کے خلاف فوری طور پر انکوائری کرے اور انکے اس غیر قانونی اقدام پر انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے
ڈاکٹر
طفیل شیرانی نے
ڈی ایچ او ٹانک کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن بھی دائر کر رکھی ہے جس کے ذریعے وہ قانونی طور پر انکے خلاف کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں
ذرائع کے مطابق
ڈی ایچ او ٹانک اس وقت 4 ماہ کی پروموشن ٹریننگ پر ہیں اور آٹومیٹک طور پر وہ ٹانک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ چلارہے ہیں
واضح رہے کہ ڈاکٹر طفیل شیرانی اسے پہلے بھی 2017 سے 2021 تک ای پی آئی کوآرڈینیٹر کے طور پربہترین طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ کرونا وبا کے دوران بھی ڈاکٹر طفیل شیرانی بطور کرونا فوکل پرسن ایک سال عوام کی بہترین خدمت کر چکے ہیں اور علاقے میں کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں

اپنے صدقات وزکوٰۃ فطرانہ عطیات تنویر ٹرسٹ کو دیجئے
28/03/2022

اپنے صدقات وزکوٰۃ فطرانہ عطیات تنویر ٹرسٹ کو دیجئے

(محمدعثمان)محسود و یلفئیرایسوسی ایشن کے تحت سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیڈٹ کالج سپینکئی میں20 نومبر2021کو من...
21/11/2021

(محمدعثمان)
محسود و یلفئیرایسوسی ایشن کے تحت سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیڈٹ کالج سپینکئی میں20 نومبر2021کو منقعد کیا گیا ۔آئی جی ایف سی ساوتھ کی نمائندگی کرتے ہوئے بریگیڈئیر نیک نام محمد بیگ، سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے تقریب کے مہمانی خصوصی کے فرائض سرانجام دیئے۔ اہم شخصیات میں ایم این اے جمال الدین، سابقہ سینٹر صالح شاہ، چیئرمین ہلال احمر آصف خان، ایم این اے سیف الرحمن، ایم این اے عالمگیر خان، چئیرمین ایم ڈبلیو اے رحمت خان اور پرنسپل کیڈٹ کالج سپنکئی سمیت علاقے کے معززین، مشران، سماجی ومذہبی شخصیات، اساتذہ وطلبہ، وکلہ اور صحافی حضرات نے شرکت کی۔
تقریب میں علاقے کے سکولوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے شرکاء نے علم و ہنر کی اہمیت اور اس سے وابستہ خوشحالی اور ترقی پر زور دیا۔ تمام شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقے کی ترقی اور فلاح و بہبود میں وہ حکومت وقت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔تمام شرکاء نے علاقے میں امن کے قیام اور ترقیاتی کاموں پرایف سی ساؤتھ کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر نیک نام محمد بیگ، سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے کہا کہ ایف سی ساؤتھ ہر مشکل اور آسانی میں محسود قوم کے ساتھ ہے۔ پائیدار امن صرف باہمی ہم آہنگی، حصول علم اور ترقیاتی سرگرمیوں سے ممکن ہے۔آج کے دور میں ہر پاکستانی اس ملک کا سپاہی ہے اور اس کے مستقبل کا امین ہے۔سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے شرکاء کو آئی جی ایف سی ساؤتھ کی جانب سے نیک تمناؤں اور خواہشات کا پیغام پہنچایا۔تما م شرکاء نے تقریب کے شاندار انعقاد پر کیڈٹ کالج سپنکئی کی انتظامیہ باالخصوص کا لج پرنسپل کا شکریہ ادا کیا۔

ٹانک(محمدعثمان) سیکٹر ہیڈکوارٹر ایف سی ساؤتھ کے تعاون سے ٹانک کے نواحی علاقہ کوٹ مرتضٰی میں  پینے کے صاف پانی کے منصوبے ...
06/11/2021

ٹانک(محمدعثمان) سیکٹر ہیڈکوارٹر ایف سی ساؤتھ کے تعاون سے ٹانک کے نواحی علاقہ کوٹ مرتضٰی میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے کا افتتاح سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو یوسف جتوئی،کمانڈنگ آفیسر 221 ونگ لیفٹیننٹ کرنل سید قاسم حسن شاہ بخاری،علاقائی عمائدین،اور مقامی لوگ بھی موجود تھے۔
اس منصوبے سے کوٹ مرتضٰی سے ملحقہ چار گاؤں کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی مُستفید ہوگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر ساوتھ نے کہا کہ علاقہ میں امن و امان کے ساتھ لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقی سیکٹر ہیڈ کوارٹر ایف سی ساوتھ کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فلاحی منصوبوں کی حفاظت ، نگہداشت و نگرانی مقامی لوگوں کی ذمہ داری ہے۔
افواج پاکستان ، ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد کے مشترکہ لائحہ عمل سے ہی پائیدار ترقی کا حصول ممکن ہے۔ اس موقع پر علاقائی عمائدین اور مشران نے میڈیا کے نمائیندوں سے بات کرتے ہوے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے بے حد شکرگزار ہیں جو ہمارا پانی کا مسئلہ کافی حد تک حل کردیا پاک فوج وطن عزیز کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کے حصہ لے رہی ہے جو کہ نہایت خوش آئند بات ہے اس طرح کے فلاحی کاموں سے ان عناصر کو شکست ہوگی جو علاقے کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔
سیکٹر کمانڈر ساوتھ نے علاقہ کے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تعاون سے بہت جلد مزید ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔ جس میں کھیلوں کے میدان اور تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری کے منصوبے شامل ہیں۔
آخر میں علاقائی عمائدین، مشران اور مقامی لوگوں نے سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے کو پائہ تکمیل تک پہنچانے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

22/10/2021

ٹانک کی تباہی کا ذمہ دار کون ??????

تحریر محمد عثمان

قارٸین کرام آج میں ان حقاٸق کو آپ کے سامنے رکھونگا جنکو سن کر آپ سوچنے پر مجبور ہو جاٸینگے کہ واقعی اصل میں ٹانک کو تباہ کس نے کیا

تو چلٸے آپکو ملواتا ہوں ان غداروں سے جنہوں نے ضلع ٹانک کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا اور وہی غدار اپنی سر زمین پر اپنے آپکو ٹانک کے غمخوار کہلواتے ہیں

قارٸین ٹانک کے مساٸل سے تو آپ اچھی طرح واقف ہیں صدیوں سے یہ مساٸل چلے آرہے ہیں جیسے پانی کا مسلہ بجلی کا مسلہ روڈ کا مسلہ ہیلتھ کا مسلہ نوکریوں کا بک جانا گیس کا مسلہ پارکوں کا نہ ہونا کھیل کے میدانوں کا نہ ہونا صفاٸی کی ابتر صورتحال بے ہنگم ٹریفک بے روزگاری تعلیمی مساٸل رشوت ستانی سود خوری دفتروں میں عوام سے بد اخلاقی ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی پانی کی فروخت من پسند لوگوں کو نوکریوں اور سہولیات کی فراہمی بدامنی جیسے مساٸل ان تمام مساٸل کا قصور وار عام طور پر منتخب نماٸندوں ایم این اے; ایم پی اے ; ناظمین کو ٹھرایا جاتا ہے مگر ان مساٸل کے ذمہ دار یہ نہیں ہیں ان لوگوں نے اپنی محنت سے کماٸی ہوٸی دولت کے بل بوتے کامیابی حاصل کی ہے ہر سیاست دان شروع میں عوامی جذبہ لے کر نکلتا ہے مگر اسے اقتدار میں آنے کے لٸے بڑے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے عوام کا یہ غمخوار جب اپنے حلقے میں ووٹ مانگنے جاتا ہے تو اپنے استقال کے لٸے اسے اپنی دولت لٹانی پڑتی ہے ٹاٸم نکالنا پڑتا ہے ہر کسی ہنس مکھ ہوکر ملنا پڑتا ہے گھر میں چاہے ماتم ہو مگر باہر تابعداریاں جتانی پڑتی ہیں اسکے حلقے میں کوٸی فوتگی ہو جاٸے چاہے وہ مرحوم سے کبھی ملا بھی نہ ہو مگر جنازے میں شرکت اظہار تعزیت کے ان کے گھر جانا پڑتا ہے کبھی کبھی گلی محلوں کے ناک بہتے بچوں کو بھی گود میں اٹھا کر پیار کرنا پڑتا ہے ہر کسی کی بات کو غور سے سننا پڑتا ہے اپنے اللہ کو ناراض کر کے جھوٹے وعدے کرنے پڑتے ہیں اور جب پولنگ کا وقت نزدیک آتا ہے تو پانی کی طرح پیسہ بہانا پڑتا ہے ان مراحل سے جب وہ گزرتا ہے تو اس کا ضمیر اسے جھنجھوڑنا شروع کر دیتا ہے کہ اقتدار میں آ کر ان مراحل کو بھول نہ جانا پولنگ سے چند دن پہلے ایک گروہ اس کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے ہمارے محلے کا ٹرانسفارمر خراب ہے اگر آپ یہ بنوا دیں یا نیا لگوا دیں تو اپنے محلے کے دو سو ووٹ آپ کو دینگے ایک چھوٹے سے ٹرانسفارمر کی خاطر پورا محلہ بک جاتا ہے جب سیاستدان عوام کا یہ روپ دیکھتا ہے تو یہ لالچی ہو جاتا ہے اور اپنے نماٸندوں کو گلی محلوں میں پھیلا دیتا ہے کہ لوگوں کو جمع کرو اور کہو کہ ووٹ فلاں کو دو تو منہ مانگے دام دینے کو تیار ہیں پھر یہیں سے تباہی کی شروعات ہوجاتی ہے دو ہزار پندرہ سو میں بکنے والا یہ ملک و قوم کا غدار عوام کے مستقبل کو اجاڑ کر رکھ دیتا ہےاس طرح دیکھا دیکھی ہر محلہ ہر گاٶں کا ہر باشندہ اپنے ضمیر کا سودا کر کے ضلعے کی ترقی کی راہ میں ہزاروں رکاوٹیں پیدا کر دیتا ہے اور یہی سیاست دان جب اقتدار میں آتا ہے تو سب سے پہلے اپنی لٹاٸی ہوٸی دولت دگنی کرکے وصول کرتا ہے اور رہی علاقے کی ترقی تو اسکا ضمیر مطمئن ہوتا ہے کہ عوام نے ووٹ مجھے پیسوں پہ دیا تھا مجھے عوام کی فکر کی کیا ضرورت اور جب نوکریاں یا کوٸی فنڈز کا ٹاٸم آتا ہے تو جن بندوں نے موصوف کے لٸے کمپین چلاٸی ہوتی ہے یا لوگوں کو خریدا ہوتا ہے اسکو اولین ترجیح دی جاتی ہے علاقے کی فنڈز مل بانٹ کر ہڑپ کر لٸے جاتے ہیں اور ایک بار پھر ضلع کٸی سال تک پیچھے چلا جاتا ہے ٹانک کی تباہی و بربادی کا ہر وہ بندہ ذمہ دار ہے جس نے اپنا ضمیر بیچا جس نے چند روپوں کی خاطر ہزاروں ارمانوں کو روندا اپنے علاقے کو ترقی سے محروم رکھا اپنے علاقے سے غداری کی اپنی آنے والی نسل کے لٸی مشکلات پیدا کیں اور جب یہی بکا ہوا ووٹر اپنے منتخب کردہ نماٸیندے کے پاس کسی کام کی غرض سے جاتا ہے تو سواٸے ذلت و رسواٸی کے اسے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا اور پھر یہ بندہ ہر احتجاج میں ہ جلوس میں ہر میٹنگ میں یہ نعرے لگاتا پھرتا ہے کہ فلاں مردہ باد فلاں مردہ باد بھاٸی قصور تمہارا اپنا ہے تم نے ضمیر کا سودا کیا تھا اب بھگتو لیکن اس کی غداری سے کٸی لوگ رل جاتے ہیں علاقہ ترقی نہیں کر پاتا اس ساری بربادی کا ذمہ دار وہ شخص ہے جس نے اپنا ضمیر بیچا
اب ایک بار پھر بلدیاتی الیکشن کا اعلان ہوا ہے پھر سے سیاسی نماٸندے متحرک ہوگٸے ہیں سلاموں کے کڑکار ہونگے بیٹھکیں آباد ہونگی جنازہ گاہیں آباد ہونگی جھوٹے وعدے ہونگے چمچوں کی چاندی ہوگی ضمیروں پر بولیاں لگیں گی گاٶں محلے شہر بکیں گے نماٸندوں کو ہار پہناۓ جاٸنگے جیسے حج کرکے آرہے ہوں لوگوں کو گزرا دور تکلیفات مشکلات بھول جاٸینگی نعرہ بازیاں ہونگی فلاں زندہ باد فلاں زندہ باد
افسوس صد افسوس کہاں گٸی ٹانک کی عوام کی غیرت کیا گزرا دور یاد نہیں کیا کیا مساٸل حل ہوۓ کسی نے کیا کام کیا ٹانک کے لٸے کیا ہمیں اتنی بھی پہچان نہیں کہ کونسے بندے نے کیا کیا ہمارے ساتھ خدا کی قسم جب تک عوام متحد نہیں ہوگی یہی حشر ہوگا ٹانک کا یہ بے روزگاری ہی مساٸل یہ مشکلات سب کچھ ہمارا اگایا ہوا بیج ہے اگر ہم اس بار بھی بک گٸے تو ہم انسان کہلوانے کے لاٸق نہیں ٹانک کا ہر رہاٸشی یہ کوشش کرے کہ آزماٸے ہوٸے کو دوبارہ موقع نہ دے ٹانک کے رہاٸشی کو ترجیح دی جاٸے جو نماٸندہ شہر کا رہنے والا ہو جسکو آسانی سے ملا جا سکتا ہو جو عوام کے درد کو اپنا درد سمجھے اس کو آگے لاٶ اپنے ووٹ کی قدر کرواٶ اگر یہ نہیں کر سکتے تو ڈوب مرنے کا مقام ہے

16/10/2021

مہنگاٸی سے تنگ عوام کی آواز

ٹان(محمد عثمان سے) ایف سی ساؤتھ ملک دشمنوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ بحالی امن مین بھی اپنا تاریخی کردار ادا کر رہی ہے اسی ض...
22/09/2021

ٹان(محمد عثمان سے) ایف سی ساؤتھ ملک دشمنوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ بحالی امن مین بھی اپنا تاریخی کردار ادا کر رہی ہے اسی ضمن میں آئی جی ایف سی میجر جنرل عمر بشیر کی خصوصی ہدایات برائے بحالئ امن پر سیکٹر ہیڈکوارٹر ساؤتھ اور سیکٹر کمانڈر ایف سی ساؤتھ کی مسلسل امن کی پالیسی پر لبیک کہتے ہوے بیٹنی اور کنڈی قوم کےدرمیان غیر مشروط امن معاہدہ طے پا گیا لگ بھگ دو ماہ قبل اماخیل کے علاقہ میں چوری کی ایک واردات رونماء ہوئی تھی وقوع میں مبینہ ملزمان کا تعاقب کرنے اور ان کی فوری گرفتاری کے لئے اہل اماخیل کنڈیان سے تعلق رکھنے افراد کی بہت کثیر تعداد نے روائتی چیغہ پارٹی نکالی تھی جسکا کڑی شاہ نور کے مقام پر مبینہ ملزمان اور چیغہ پارٹی کے درمیان فاٸرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں اماخیل سے تعلق رکھنے والے کنڈی قبیلے کے دو افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے مذکورہ واقع سے اماخیل کنڈی قوم اور بیٹنی قوم کے درمیان خونی تصادم نے جنم لے لیا تھا جو کسی بھی وقت قیمتی جانوں کے ضیاء کا سبب بن سکتا تھا جس سے علاقہ میں امن وامان کے خراب ہونے کے شدید خطرات لاحق ہو چکے تھے علاقہ میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی کشیدہ صورت حال سے نمٹنے اور دونوں قبیلوں کے مشرانوں کے درمیان بھائی چارہ کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے اپنی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کے سربراہ، ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ اور کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ رجمنٹ کی نگرانی میں دونوں قبیلوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمہ کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرنا شروع کر دیا سیکٹر کمانڈر ساؤتھ اور اسکی ٹیم کی دن رات کی انتھک محنت اور کوششیں رنگے لے آئیں دونوں قبیلے کے مشران نے قومی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے امن کی خاطر امن معاہدہ پر دستخط کر کے علاقہ میں پھیلی ہوئی کشیدگی کا خاتمہ کر دیا اسی حوالے سے سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ میں امن معاہدہ کے نام سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سیکٹر کمانڈر ساؤتھ،ضلعی انتظامیہ کے سربراہ،کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ رجمنٹ،ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پرسیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقع انتہائی افسوسناک تھا جس نے دو قوموں کے درمیان خون ریز تصادم کو جن دے رہا تھا آج کے امن معاہدے کے دوررس نتائج سامنے آئیں گے جس سے علاقہ میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ ایف سی ساؤتھ ،افواج پاکستان پولیس اور مقامی ضلعی انتظامیہ کا کام علاقہ میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے جس کے لئے فوج اور ایف ساؤتھ مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے علاقائی مشران پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہےکہ امن کے دشمنوں کا قلعہ قمع کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو ایک ذمہ دار شہری کے طور پر سر انجام دیں تاکہ ہمارا معاشرہ امن کا گہوارہ بن سکے اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے علاقائی امن کے لئے دونوں اقوام کے مشران کے کردار کو سراہا تحریری امن معاہدہ کے مطابق دونوں اقوام میں موجود جراٸم پیشہ عناصر کی سرپرستی نہیں کی جاٸے گی جبکہ آٸندہ خلاف قانون کام کی بجاٸے ریاستی اداروں کو بروقت اطلاع دی جاٸے گی اور کسی بھی قسم کی چیغہ پارٹی تشکیل نہیں دی جائیگی تقریب کے موقع پر دونوں اقوام کے مشران نے امن معاہدہ میں بہترین کردار ادا کرنے پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ،کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ رجمنٹ اور ضلعی پولیس سربراہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا
تقریب کے اختتام پر دونوں اقوام کے مشران نے تاریخی امن معاہدہ پر دستخط کئے

ٹانک ( محمد عثمان)ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتےغریب ریڑھی بانوں اور دکانداروں کا ٹھیکہ تہہ بازاری خلاف احتجاج تفصیلات کے مط...
17/09/2021

ٹانک ( محمد عثمان)
ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے
غریب ریڑھی بانوں اور دکانداروں کا ٹھیکہ تہہ بازاری خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق ٹانک ٹی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف دکاندار سراپا احتجاج ہوگئے انکا کہنا ہے کہ ایک طرف ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دوسری طرف ظالمانہ ٹیکسز نے عوام کو خود کشی پہ مجبور کردیا کرونا کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہیں کمر توڑ مہنگائی کی وجہ گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں عوام بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئی ہے ایک طرف ٹیکس والے دکانداروں کو پروفیشنل لائسنس کی صورت میں لوٹ کر چلے گئے اور دوسری طرف ٹی ایم اے کی جانب سے ایک اور تہہ بازاری کی مد میں ماہانہ آٹھ سو روپے دکانداروں سے وصول کئے جا رہے ہیں جو سراسر ظلم و زیادتی ہے جب کسی ریڑھی بان یا دکاندار سے ٹیکس وصول نہ ہوتو پولیس کو ساتھ لاکر بھرے بازار میں غریبوں کو ذلیل کیا جاتا ہے اور پیدل تھانے تک لے جایا جاتا ہے اور پیسے وصول کئے جاتے ہیں کیا غریب اب بازار میں مزدوری کرنے کا ٹیکس دیگا دکانداروں کا مزید کہنا تھا کہ ہم ااس ظالمانہ ٹیکسز کو مسترد کرتے ہیں ہمیں عزت کی روٹی کمانے دی جائے عمران خان سے مہنگائی تو کنٹرول ہوتی نہیں غریب عوام پر ٹیکس پر ٹیکس لگا رہا ہے غریب آخر کہاں جائے ہماری ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور اربابِ اختیار سے پرزور اپیل ہے کہ دکانداروں اور ریڑھی بانوں پر ناجائز ٹیکس ختم کیا جائے ورنہ بھرپور احتجاج کرینگے

ٹانک۔سول لائن کی محسود برادری نے سابقہ سینٹر صالح شاہ، جمعیت علماء اسلام (ف) اور پشتون تحفظ مومنٹ کے پولیو بائیکاٹ کے بی...
22/08/2021

ٹانک۔
سول لائن کی محسود برادری نے سابقہ سینٹر صالح شاہ، جمعیت علماء اسلام (ف) اور پشتون تحفظ مومنٹ کے پولیو بائیکاٹ کے بیان کی نفی کرتے ہوئے ملکی سالمیت اور بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیے۔
ٹانک کی محسود برادری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی زندگیوں، روشن اور صحت مند مسقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
زرائع کے مطابق سابقہ سینیٹر صالح شاہ نے 21 اگست کو سراروغہ میں ایک جرگہ کیا تھا جس میں ان کے ساتھ جمیعت علماء اسلام (ف) کے کارکنان کے علاوہ پشتون تحفظ مومنٹ کے سرکردہ افراد نے بھی شرکت کی تھی۔ جرگے کے بعد سینٹر صالح شاہ نے محسود قوم کا نام استعمال کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ درے محسود آئندہ پولیو کمپین کا بائیکاٹ کرے گی جس پر درے محسود کے سرکردہ مشران نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور بحثیت قوم پولیو بائیکاٹ سے ہر قسم کی لا تعلقی کا اعلان کیا۔
اس خبر کے تناظر میں 21 اگست کی شام کو محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے سینیٹر دوست محمد نے بھی سینٹر صالح شاہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صالح شاہ یا جمیعت علمائے اسلام (ف) محسود قوم کے نمائندہ نہیں اور وہ بحثیت محسود اس ریاست دشمن بیان کی شدید مزمت کرتے ہیں اور انہوں نے اس بیان کو محسود قوم سے دشمنی قرار دیا۔
اسی سلسلے میں سینٹر صالح شاہ، جمعیت علماء اسلام(ف) اور ملک دشمن عناصر کے بیان کی تردید میں آج 22 اگست کو ضلع ٹانک کے محلہ سول لائن میں رہنے والے محسود خاندانوں نے ملک فضل الرحمن محسود کی سربراہی میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے اور علی الاعلان پولیو بائیکاٹ سے لا تعلقی کا اظہار کیا۔
اس موقع پرمحسود مشران کا کہنا تھا کہ سینیٹر صالح شاہ ایک ذاتی بیان سے محسود قوم کا کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ جمیعت علماء (ف) کے سربراہ مولانا فظل الرحمن نے بھی پولیو بائیکاٹ کو پارٹی پالیسی کے برعکس قرار دیا ہے۔
ٹانک میں محسود خاندانوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے اور کہا کہ بچوں کی صحت کا سیاست سے تعلق نہیں ہے

ٹانک نوابزادہ وہاب خان کی قیادت میں جشن آزادی کی کامیاب ریلی
14/08/2021

ٹانک
نوابزادہ وہاب خان کی قیادت میں جشن آزادی کی کامیاب ریلی

13/07/2021

ٹانک ( محمد عثمان سے)
سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی جانب سے خرگی چیک پوسٹ کے قریب لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا

ٹانک(محمد عثمان سے)ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی زیر نگرانی دور افتادہ علاقہ فقیر بابا ...
12/07/2021

ٹانک(محمد عثمان سے)ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی زیر نگرانی دور افتادہ علاقہ فقیر بابا مزاراماخیل اور غرگی چیک پوسٹ کے ساتھ شہریوں اور مسافروں کو پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے پانی کے فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کیا ایف سی ساؤتھ کے تعاون سے اب تک ٹانک اور اسکے ملحقہ علاقوں میں15 پانی کے فلٹریشن نصب کئے جا چکے ہیں پانی کےفلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب اماخیل اور غرگئی میں منعقد ہوئی جس میں ایف سی کے حکام ،معززین علاقہ،،مقامی صحافیوں اور علاقائی عمائدین شریک تھے تقریب کے موقع پر علاقہ عمائدین کاکہنا تھا کہ افواج ہاکستان امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کاموں میں اپنی مدد آپ کے تحت بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ضلع بھر میں پانی کے فلٹرہشن پلانٹس کی تنصیب کا عظیم الشان منصوبہ جس کے تحت اب تک پانی 15 فلٹرہشن پلانٹس نصب کئے جا چکے ہیں جس سے ہزاروں کی تعداد میں شہری مستفید ہو رہے ہیں عمائدین کا کہنا تھا کہ پانی کے فلٹریشن پلانٹ کے منصوبہ کو عوام میں بہت پذیرائی ملی ہے کیونکہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے مذکورہ اقدام کے دوررس نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں صاف پانی کی فراہمی میں بنیادی اقدامات اٹھانے پر آئی عمائدین علاقہ نےآجی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کے کردار کی تعریف کی

ٹانک( محمد عثمان سے)   ٹانک ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی زیر نگرانی دور افتادہ علاقہ ف...
11/07/2021

ٹانک( محمد عثمان سے) ٹانک ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی زیر نگرانی دور افتادہ علاقہ فقیر بابا مزاراماخیل میں شہریوں کو پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن کا افتتاح کر دیا گیا سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے پانی کے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ایف سی ساؤتھ کے تعاون سے اب تک ٹانک اور اسکے ملحقہ علاقوں میں 14 پانی کے فلٹریشن نصب کئے جا چکے ہیں پانی کےفلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب اماخیل میں منعقد ہوئی جس میں کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ رجمنٹ،،معززین علاقہ،،مقامی صحافیوں اور علاقائی عمائدین شریک تھے تقریب کے موقع پر علاقہ عمائدین کاکہنا تھا کہ افواج ہاکستان امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کاموں میں اپنی مدد آپ کے تحت بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ضلع بھر میں پانی کے فلٹرہشن پلانٹس کی تنصیب کا عظیم الشان منصوبہ جس کے تحت اب تک پانی کے 14 فلٹرہشن پلانٹس نصب کئے جا چکے ہیں جس سے ہزاروں کی تعداد میں شہری مستفید ہو رہے ہیں عمائدین کا کہنا تھا کہ پانی کے فلٹریشن پلانٹ کے منصوبہ کو عوام میں بہت پذیرائی ملی ہے کیونکہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے مذکورہ اقدام سے دوررس نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں صاف پانی کی فراہمی میں بنیادی اقدامات اٹھانے پر آئی عمائدین علاقہ نےآجی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کے کردار کی تعریف کی ہے

ٹانک(محمد عثمان سے)ٹانک کے نواحی علاقہ شاہ عالم میں چند روز پہلے کھلونا نما بم کے پھٹنے سے تین ممعصوم بھائیوں کی ناگہانی...
11/07/2021

ٹانک(محمد عثمان سے)ٹانک کے نواحی علاقہ شاہ عالم میں چند روز پہلے کھلونا نما بم کے پھٹنے سے تین ممعصوم بھائیوں کی ناگہانی اموات پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کی بچوں کے گھر آمد اہلخانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ایف سی ساؤتھ کی جانب سے مالی تعاون بھی کیا ٹانک کے نواحی علاقہ شاہ عالم میں 2 جولائی کو ایک انتہائی افسوسناک واقعہ کے دوران ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین معصوم بچے وحید،ناصر اور فرمان اللہ جن کی عمریں 6 اور 12 سال کے درمیان تھیں نالا میں نہا رہے تھے کہ اس دوران ان کو ایک کھلونا نما بم ملا جس کو وہ اٹھا کر اپنے ساتھ دوکان پر لے آئے اور بم کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا کہ اس دوران کھلونا نما بم دھماکا سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر مذکورہ تینوں بچے جو کہ آپس میں بھائی تھے جان کی بازی ہار گئے مذکورہ واقعہ پر شہریوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا گیا سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے اتوار کے روز گاؤں شاہ عالم میں واقع بچوں کے گھر گئے اور مرحومین کے ایصال ثواب اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے بچوں کے والد اور رشتہ داروں کے ساتھ اظہار تعزیت کی جبکہ ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی طرف سے بچوں کے والد کو مالی امداد حوالے کی سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقع انتہائی افسوسناک تھا کیونکہ اسمیں تین معصوم بچوں کی جانوں کا نقصان ہوا ہے جس پر ایف سی ساؤتھ اور افواج پاکستان بچوں کے والد اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور دکھ کا اظہار کرتی ہے بچوں کی ناگہانی موت سے سخت دکھ ہوا ہے اور غم کی اس گھڑی میں ہم بچوں کے اہلخانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں گھر آمد وبچوں کے لئےفاتحہ خوانی اور مالی تعاون کرنے پر بچوں کے والد عبد الخالق نے آئی جی ایف سی ساؤتھ اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا شکریہ ادا کیا

فرنٹیر کور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کے تعاون  سے ٹانک کے گنجان آباد  محلہ پھول شاہ  میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح۔   ایف سی...
13/05/2021

فرنٹیر کور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کے تعاون سے ٹانک کے گنجان آباد محلہ پھول شاہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح۔
ایف سی ساؤتھ ایک طرف امن کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کے تعاون سے محلہ پھول شاہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر ٹانک کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ رجمنٹ نے کرونا کے حوالے سے حکومت کے وضع کردہ ایس او پیزکو مد نظر رکھتے ہوئے کیاڈپٹی کمشنر ٹانک نے کہا کہ صاف پانی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے اس طرح منصوبوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے انہوں نے کرونا کے حوالے سے کہا کہ عوام ماسک ہو سینیٹائزر کا استعمال کریں اور عید گھر پر گزاریں اور کرونا کے حوالے سے حکومت کی وضع کردہ پالیسی پر مکمل عمل کریں ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال بلوچ ایس ایچ او سٹی سجاد خان بھی موجود تھے۔مولانا عبدالرشید نے افتتاحی تقریب جس میں ملک امن وامان اور افواج پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئ ۔آخر میں معززین علاقہ نے ایف سی ساؤتھ سیکٹر کمانڈر ساؤتھ اور افواج پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

شئیر کریں
07/05/2021

شئیر کریں

06/05/2021

سانحہ مہاجر کیمپ کے حوالے سے ڈی پی او ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ کی پریس کانفرنس

ٹانک ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون سے ٹانک کی بڑی تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کے ساتھ پانی کا فلٹریشن پلان...
30/04/2021

ٹانک ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون سے ٹانک کی بڑی تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کے ساتھ پانی کا فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی اور پاک فوج کے حکام نے پانی کے فلٹریشن پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا افتتاحی تقریب حکومتی ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھ کر منعقد کی گئی تھی جسمیں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یوسف ڈی ایس پی رورل روخانزیب، 25 سندھ رجمنٹ کے حکام، ایس ایچ او سٹی ساجدخان، معززین علاقہ مقامی صحافیوں سمیت ضلعی انتظامیہ کے حکام شریک تھے افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کبیر آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹانک میں سیکٹر ہیڈ کوارٹر کے تعاون سے پانی کے نصب کئے گئے فلٹریشن پلانٹس سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم ہو رہا ہے جو بہت ہی خوش آئند اقدام ہے گورنمنٹ ہائی سکول کے ساتھ نصب کئے گئے فلٹریشن پلانٹ سے شہری،نمازی سکول کے طلباء اور عام شہریوں کے کثیر تعداد پینے کے صاف پانی سے مستفید ہو گی سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون سے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا تسلسل جاری ہے اور مذید کئی فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پائپ لائن میں ہے جن پر عنقریب کام شروع کر دیا جائیگا سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کاکہنا تھا کہ افواج کستان اور ایف سی ساؤتھ ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں پیش پیش رہی ہے علاقہ میں پا ئیدار امن کی بحالی میں افواج پاکستان اور ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کا کردار بہت مثالی رہاہے شرکاء کا کہنا تھا کہ تعلیمی درسگا ہ کے ساتھ پانی کا فلٹریشن پلانٹ نصب کرنا ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کا بہت ہی اچھا اقدام ہے جسکو ٹانک کے باسی قدر کی نگاہ سے یکھتے ہیں اور پانی کے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں واضح رہے کہ ٹانک شہر اور اسکے دونواح میں عوامی فلاح و بہبود اور شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے فرنٹیئر کور ساؤتھ کے تعاون سے اب تک پانی کے 11 فلٹریشن پلانٹ نصب کئے جا چکے ہیں جہاں پر شہری پینے کے صاف پانی سے مستفید ہو رہے ہیں۔

Address

Tank

Telephone

+923454881412

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CID Tank posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to CID Tank:

Videos

Share