Tandlianwala TV

  • Home
  • Tandlianwala TV

Tandlianwala TV Tandlianwala Tv
Social media is not just an activity it is an investment of valuable time and res

16/02/2025

ماموں کانجن:مبینہ اتائی کے آپریشن سے 32سالہ نوجوان خطرناک بیماری میں مبتلا ہو گیا
ماموں کانجن:دانت نکلوانے کے ساتھ ہی منہ پر سوجن آنا شروع ہو گئی - فیملی

ماموں کانجن:ایک ماہ میں ہی بیماری کا زہر پورے منہ میں پھیل گیا- فیملی

ماموں کانجن:ڈاکٹرز نے علاج سے جواب دے دیا
ماموں کانجن:32سالہ وقاص گھر میں ہی زندگی کی سانسیں پوری کررہا ہے
ماموں کانجن:ڈاکٹرز کے مطابق غلط آپریشن کی وجہ سے زخم خطرناک ہوچکا ہے

ماموں کانجن:تھانہ ماموں کانجن کے گاؤں 499گ ب کے وقاص کا یہاں کے ایک دندان ساز نے آپریشن کرکے دانت نکالا تھا- فیملی

ماموں کانجن:اتائی کلینک چھوڑ کر روپوش ہو گیا

ماموں کانجن:متاثرہ نوجوان کی بہن سونیاں نے اتائی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانے درخواست جمع کرادی

14/02/2025

تاندلیانوالہ ٹی وی

نہری بھل صفائی مہم تاخیر کا شکار، کسانوں کا شدید احتجاج

تاندلیانوالہ اور گردونواح میں محکمہ انہار کی غفلت، لاپرواہی اور عدم دلچسپی کے باعث نہری بھل صفائی مہم تاحال شروع نہ ہو سکی، جس پر مقامی کسانوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہر سال دسمبر میں نہروں کی بھل صفائی کا کام مکمل کر لیا جاتا ہے تاکہ پانی کی روانی بہتر ہو اور زراعت کو نقصان نہ پہنچے، مگر اس بار محکمہ انہار کے افسران کی نااہلی کے باعث مہم کا آغاز ہی نہیں ہو سکا۔ مقررہ وقت ختم ہونے کے باوجود نہری گاد اور ریت صاف نہیں کی گئی، جبکہ جلد ہی نہروں اور راجپاہوں میں پانی چھوڑا جائے گا، جس سے آبپاشی کے مسائل مزید پیچیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔کسانوں اور زمینداروں نے اس تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ انہار کے اعلیٰ حکام، صوبائی وزیر آبپاشی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر جلد از جلد نہروں کی صفائی نہ کی گئی تو فصلوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، جس کا براہ راست اثر ملکی زرعی معیشت پر بھی پڑے گا۔

14/02/2025

شہید ریسکیو اہلکار اظہر عباس کے بیٹے نے ایسی منقبت پڑھی کہ دعائیہ تقریب میں شریک ہر شخص کی آنکھیں نم ہو گئیں

14/02/2025

تاندلیانوالہ
429 گ ب کے مہتاب رنیرا کھرل کی گمشدگی کا معمہ تاحال حل نا ہو سکا !!
سادہ اور شریف النفس والد عمر حیات کو میڈیا نمائندگان سے بات تک نہیں کرنے دی جا رہی

آخر وہ کون ہے جو ایجنٹ کو بچانے کیلئے سارا معاملہ دبانے کے چکر میں ہے؟سوال
سننے میں آیا ہے کہ مہتاب کی ایک دفعہ بورڈنگ کینسل ہوئی وہ باہر جانے کیلئے بھی رضامند نہیں تھا تو پھر اسے کیوں اور کس نے مجبور کیا باہر جانے پر؟سوال

جب پاسپورٹ, شناختی کارڈ اور دیگر سفری دستاویزات سامنے آ چکیں ہیں جو اس کے پاس تھیں تو مہتاب کی تصویر کیوں منظر عام پر نا آسکی,مہتاب کہاں گیا زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟سوال

اس کے گھر والوں کا یہ کہہ کر کیوں ذہن بنایا جارہا ہے جو اس سے پہلے بیرون ملک جاتے ہوئے لقمہ اجل بنے انکا کیا بنا بننا ہمارا بھی کچھ نہیں تو بہتر ہے اللہ پہ سب کچھ چھوڑ دیں؟سوال

مہتاب کا والد کچھ بولنا چاہتا ہے وہ کون ہے جو اسے بولنے نہیں دے رہا ؟سوال

ایف آئی اے اور دیگر سیکیورٹی ادارے معاملہ کی تحقیقات کریں اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث پیسے کے لالچی عناصر جو ماؤں کی گودیں اجاڑتے ہیں کے خلاف سخت کاروائی میں لائی جائے,مطالبہ

یاد رہے تاندلیانواالہ کے نواحی چک 429 گ ب کا رہائشی مہتاب رنیرا کھرل بذریعہ ایجنٹ روزگار کی تلاش میں پاکستان سے زمباوے تک بائی ائیر پہنچا جہاں تک سب کے ساتھ رابطہ رہا مگر اس کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا ذرائع کے مطابق ایجنٹ کا نمبر بھی بند جا رہا ہے مہتاب کی سفری دستاویزات بھی سامنے آ چکیں مگر تاحال مہتاب کا کچھ کلئیر نہیں ہو رہاگھر والے بھی اس حوالہ سے تصدیق یا تردید نہیں کررہے

13/02/2025

تاندلیانوالہ:
چھبیس اڈہ سے پل نہر بنگلہ تک سڑک کھنڈر میں تبدیل، عوام شدید مشکلات کا شکار

چھبیس اڈہ سے تاندلیانوالہ جعفر علی ہوچہ ایم پی اے کے ڈیرے تک تقریباً 6 کلومیٹر طویل سڑک کو مرمت کے نام پر اُکھاڑ کر پتھر ڈال کر چھوڑ دیا گیا، جس کی وجہ سے مقامی آبادی سمیت روزانہ سفر کرنے والے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

سڑک کی ابتر حالت کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو چکی ہے، اور سب سے زیادہ پریشانی مریضوں کو پیش آ رہی ہے، جو تاندلیانوالہ سے فیصل آباد کے ہسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کیے جاتے ہیں۔ دھول اور گردوغبار کی وجہ سے مقامی افراد سانس، گلے اور چھاتی کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں، جبکہ کاروباری افراد، ملازمین اور مسافر بھی اذیت میں مبتلا ہیں۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے پانی کے چھڑکاؤ کا کوئی انتظام نہیں کیا جا رہا، جس سے علاقے میں گرد و غبار کا طوفان رہتا ہے۔ لوگوں نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر سڑک کی تعمیر مکمل کرنے اور دھول مٹی کے مسائل کے حل کے لیے مناسب اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں نے یہ بھی کہا کہ اگر جلد از جلد سڑک کی تعمیر مکمل نہ کی گئی تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام کو چاہیے کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں اور سڑک کی فوری تعمیر کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔

ان تین مسلح ڈاکوؤں نے تاندلیانوالہ طیبہ ٹاؤن بائی پاس پر تنویر شاہ موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات کی ہے۔ملزمان کی تلاش می...
12/02/2025

ان تین مسلح ڈاکوؤں نے تاندلیانوالہ طیبہ ٹاؤن بائی پاس پر تنویر شاہ موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات کی ہے۔ملزمان کی تلاش میں پولیس سرکل تاندلیانوالہ کی مدد کریں۔معلومات دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

روشن والا کے علاقے میں ریڈ کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں 429 گ ب کا رہائشی اے ایس آئی عبیدال...
12/02/2025

روشن والا کے علاقے میں ریڈ کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ
تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں 429 گ ب کا رہائشی اے ایس آئی عبیداللہ اورا شہید

12/02/2025

شہید ریسکیو اہلکار اظہر عباس کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
ریسکیو آفسران کی شہید کے گھر آمد
شہید کی فیملی کی مکمل کفالت کا اعلان

12/02/2025

رمضان المبارک میں پنجاب گورنمنٹ کی طرف سےمستحق خاندانوں کو 10 ہزار روپیہ فی خاندان راشن پیکج کے طور پر دیا جائے گا.

رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 فروری 2025 ہے۔

فوری طور پر اپنی متعلقہ یونین کونسل میں جا کر اپنے خاندان کا اندراج کروائیں

یورپ جانے کے خواب آنکھوں میں سجائے ایک اور جان ڈنکی کی بھینٹ چڑھ گئی لیبیا کے اندر ڈوبنے والی کشتی میں 429 گ ب کا رہائشی...
11/02/2025

یورپ جانے کے خواب آنکھوں میں سجائے ایک اور جان ڈنکی کی بھینٹ چڑھ گئی
لیبیا کے اندر ڈوبنے والی کشتی میں 429 گ ب کا رہائشی نوجوان محمد مہتاب زندگی کی بازی ہار گیا۔
انا للّٰہ ہی وانا الیہ راجعون
اللّہ تعالیٰ بھائی کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین 😥

11/02/2025

تاندلیانوالہ:طیبہ ٹاؤن بائی پاس پر تنویر شاہ موبائل پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج

11/02/2025

تاندلیانوالہ
ثقافتی میلہ بودیانوالہ اپنی انمول یادوں کے ساتھ اختتام پذیر
لوگوں کا تفریحی مہیا کرنے والی سرکس لکی ایرانی کے جی ایم کی ٹی وی تاندلیانوالہ سے خصوصی گفتگو

10/02/2025

تاندلیانوالہ
حماد فلک ایس ڈی او فیسکو سٹی سب ڈویژن کا تبادلہ۔۔ محمد نوید احمد نئے ایس ڈی او فیسکو سٹی سب ڈویژن تاندلیانوالہ تعنیات۔۔

09/02/2025

حلقہ این اے 97 کی پسماندگی کا زمہ دار کون ؟
پاکستان پیپلز پارٹی کی تاندلیانوالہ میں الیکشن کے دوران ناقص کارکردگی کا زمہ دار کون ؟
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بہاول اسحاق بلوچ ایڈووکیٹ کی ٹی وی تاندلیانوالہ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو

09/02/2025

تاندلیانوالہ: ترقی کا خواب یا سراب؟

8 فروری کو اسمبلیوں کا ایک سال مکمل ہوا، مگر تاندلیانوالہ آج بھی پچاس سالہ پسماندگی کا آئینہ دار ہے۔ کوئی قومی اسمبلی کا رکن بن گیا، کوئی صوبائی اسمبلی میں جا بیٹھا، اور کسی نے ڈسٹرکٹ کمیٹی کی کرسی سنبھال لی، مگر پی پی 102، این اے 97، اور تاندلیانوالہ سب تحصیل کے مسائل وہی پرانے ہیں—جو کل تھے، وہی آج بھی ہیں۔

سرکاری ہسپتال میں نہ ڈاکٹرز کی دستیابی ہے، نہ نرسز کی، اور نہ ہی ادویات کا کوئی خاطر خواہ بندوبست۔ سڑکوں پر پڑے گہرے گڑھے گویا تین مرتبہ منتخب ہونے والے ایم پی اے کا منہ چڑا رہے ۔ تھانہ کلچر آج بھی وہی پرانا—رشوت دو، پھر جو چاہے کروا لو! قانگو اور پٹواری بغیر پیسوں کے کام کرنے کو تیار نہیں۔ سیاسی انتقام اپنی انتہا پر ہے، اور اقربا پروری کے سائے تاندلیانوالہ کے ہر گلی کوچے میں پھیلے ہوئے ہیں۔

اگر کسی کو ہسپتال جانا پڑے تو فیصل آباد ریفر کر دیا جاتا ہے، کیونکہ آج تک یہاں ایک سی ٹی اسکین مشین تک نہیں لگوائی جا سکی۔ ہیڈ انجری کا مریض ہو یا کوئی اور سنجیدہ کیس، فیصل آباد لے جانا مجبوری ہے۔ نہ یہاں کوئی معیاری پرائیویٹ ادارے بنے، اور نہ ہی سرکاری اداروں کی بہتری کے لیے کوئی قدم اٹھایا گیا۔

یہ تمام سیاسی نمائندوں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے، اور عوام کے لیے ایک سوالیہ نشان—کیا واقعی آپ نے اس ایک سال میں کوئی تبدیلی یا ترقی محسوس کی؟ یا پھر وہی جھوٹے وعدے، وہی خواب، جو ہر الیکشن سے پہلے دکھائے جاتے ہیں اور بعد میں بھلا دیے جاتے ہیں؟

یہی سیاست کا دستور ہے، یہی جمہور کا مقدر ہے:
"ووٹ لے کر مسکراتے ہیں سیاستدان سب،
پھر عوامی دُکھ سہاتے ہیں سیاستدان سب،
چند وعدے، چند نعرے، چند خوابوں کے محل،
خود تو شاہی میں نہاتے ہیں سیاستدان سب!"

08/02/2025

تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال تاندلیانوالہ میں ایک بچے کو فوری طور پر O نیگیٹو خون کی ضرورت ہے۔ اگر کسی بھائی کا بلڈ گروپ O نیگیٹو ہو، تو براہ کرم فوری طور پر رابطہ کریں۔ خون کی اشد ضرورت ہے، برائے مہربانی مدد کریں۔
رابطہ نمبر: 03457836080

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tandlianwala TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tandlianwala TV:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share