JAMI TV

JAMI TV news channel in tandlianwala city district Faisalabad
(1)

01/02/2025

ڈائریکٹر جامی ٹی وی سید مصعب غزنوی نے گزشتہ روز انٹرویو کے دوران تحصیل کی بادشاہ اسسٹنٹ کمشنر اور عوام کی نااہلی پر مدلل اور مختصر بات کی وہ عین حقیقت تھی اور یہ بات سوائے مصعب غزنوی کے کوئی کر بھی کیسے سکتا ہے، کیونکہ اس شہر کا حقیقی ترجمان یہاں کے عوامی مسائل کا حقیقی ترجمان یہی نوجوان صحافی ہے
رب راکھا تیرا سوہنیا توں اس شہر دی شان ایں

29/01/2025

تاندلیانوالہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیسے کیا جائے، اور کیا ہم خدانخواستہ غریبوں سے روزگار چھیننے کے حق میں ہیں؟
اگر آپ تاندلیانوالہ تحصیل یا کسی بھی شہر کے باسی ہیں تو اس ویڈیو کو تفصیل سے لازمی سنیے آپ لوگ اور لوگوں سے شیئر بھی کیجئے، شکریہ

29/01/2025

اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ میڈم ازکاء سحر کی خصوصی ہدایات پر ماموکانجن میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ،

27/01/2025

تاندلیانوالہ تجاوزات کے خلاف کاروائیاں صرف ڈرامہ یا حقیقت بھی ہے کچھ اس میں؟
تجاوزات یا سرکاری جگہوں پر قبضہ آخر اس سب کا ذمہ دار کون، بازار کے تاجر، غریب ٹھیے والا، اسسٹنٹ کمشنر یا میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران ؟

19/01/2025

ڈنکی لگا کر یورپ جانے والے نوجوانوں کی ایک اور کشتی الٹ گئی، 48 پاکستانی گھبرو جوان بھی جان کی بازی ہار گئے

18/01/2025

سمندری کے نوجوانوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے 10 ہزار درخت لگانے کا آغاز کردیا ہے، ڈائریکٹر جامی ٹی وی سید مصعب غزنوی کی سر سبز سمندری کمپین کے ڈائریکٹر مبشر ایاز سے گفتگو ملاحظہ کیجئے جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہ نوجوان کس قدر پرعزم ہیں

17/01/2025

عمران خان اور بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ یا القادر ٹرسٹ کیس میں 14 سال اور 7 سال قید کی سزا، اب تک کیا معاملہ درپیش رہا آپ بھی سنیں
ڈائریکٹر جامی ٹی وی سید مصعب غزنوی کا تجزیہ

15/01/2025

ڈائریکٹر جامی ٹی وی سید مصعب غزنوی تاندلیانوالہ پولیس کی نااہلی اور نالائقی کو لے کر اب تک نیوز کے پروگرام عوام تک میں خصوصی گفتگو کررہے ہیں
آپ لوگ لازمی یہ گفتگو سنیں اور اندازہ کریں کہ ایک مدبر اور حقیقی صحافی کیسا ہوا کرتا ہے، نڈر بے باک اور بہادر جس کی آواز سچ بولتے ہوئے کبھی لڑکھڑاتی نہیں ہے اور اس کا تجزیہ ہمیشہ بے لاگ ہوا کرتا ہے۔
صحافت کے افق کا وہ چمکدار ستارہ جس نے اس شہر کو حقیقی صحافت کرکے دکھائی ہے

15/01/2025

تاندلیانوالہ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی ڈائریکٹر JTV سید مصعب غزنوی سے خصوصی گفتگو، اس موقع پر نومنتخب صدر پریس کلب آصف جٹ بھی اپنی کابینہ کے ہمراہ موجود ہیں

11/01/2025

تاندلیانوالہ میں انسانیت کی تذلیل کی داستانیں سن کر دل دہل جائے، آوارہ کتوں نے معصوم بچے کی لاش قبر سے نکال لی اور قبرستان میں گھسیٹنے لگے، قبرستان میں قبروں میں سرنگیں نکال لیں گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ، سی او تاندلیانوالہ خاموش تماشائی
خدارا یہ ویڈیو دیکھنے سے پہلے سوچ لیجئے کہ یہ ویڈیو آپ کے دل دہلا دے گی

11/01/2025

بریکنگ نیوز: تاندلیانوالہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا فائنل رزلٹ
مہر سخاوت فتیانہ صدر بار ایسوسی ایشن تاندلیانوالہ منتخب، علی رضا ساجد پربانہ سیکرٹری بار ایسوسی ایشن تاندلیانوالہ منتخب، اصغر خان کھچی جوائنٹ سیکرٹری بار ایسوسی ایشن منتخب

09/01/2025

تاندلیانوالہ میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کیس کو پرکھنے کے بعد معروف اینکر پرسن میاں عمران ارشد کیا کہتے ہیں آئیے آپ بھی سنیں

08/01/2025

پنجاب کا روایتی گڑ کیسے بنایا جاتا ہے؟
آئیے مکمل پروسیسنگ اور تکمیل تک کے مراحل سے آپ کو آگاہ کررہے ہیں سید مصعب غزنوی
خود بھی دیکھئے اور اپنے تحصیل یا علاقہ کے کلچر کو دنیا بھر کو دکھانے کے لیے اس ویڈیو کو شیئر بھی کیجئے

07/01/2025

بریکنگ نیوز: تھانہ صدر تاندلیانوالہ حملہ کیس
ایس ایچ او سٹی خالد پرویز اور ایس ایچ او صدر مبشر واہلہ سمیت مزید چھ پولیس ملازمین کو معطل کردیا گیا

06/01/2025

تاندلیانوالہ پولیس حراست میں قتل ہونے والے تین بھائیوں کے واقعے کا پولیس موقف اور تفصیلی معلومات

06/01/2025

تاندلیانوالہ تھانہ صدر میں مسلح افراد کے حملے اور تین زیر حراست ملزمان کے قتل ہونے کے بعد کی موجودہ صورتحال
آئی جی پنجاب کا نوٹس اور اس کے باوجود پولیس پارٹی تاحال موقف دینے سے گریزاں، تھانہ سیل اندر باہر آنے جانے کی کسی کو اجازت نہیں جبکہ فیصل آباد سے بھاری نفری تھانہ صدر پہنچ گئی

06/01/2025

تھانہ صدر تاندلیانوالہ پر علی الصبح مسلح افراد کا حملہ، حوالات میں بند تین ملزمان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ جانے میں بھی کامیاب ہوگئے۔
قتل ہونے والے تینوں ملزمان سگے بھائی تھے

03/01/2025

بریکنگ نیوز: ایس ایچ او سٹی تاندلیانوالہ بشارت اعوان کو معطل کردیا گیا ہے، ذرائع
ان کے ساتھ اے ایس آئی ناصر کو بھی معطل کردیا گیا ہے، ذرائع
ملزم کا پولیس حراست سے بھاگنے کا معاملہ ایس ایچ او سٹی بشارت اعوان اور اے ایس آئی ناصر معطل

Address

Tandlianwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JAMI TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to JAMI TV:

Videos

Share

Category