ختم نبوت چوک پر مسافر کوچ میں آگ بھڑک اٹھی ، مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ، مزید تفصیل کیلئے 24نیوز پر ملک ارشد کوٹگلہ کی رپورٹ ملاحظہ فرمائیں ۔
*سپیشل سیکرٹری پنجاب آسیہ گل کا دورہ چکوال ،ڈپٹی کمشنر قرۃ العین ملک کے ہمراہ شہر اور مختلف دیہی علاقوں کا وزٹ کیا*
**ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع چکوال میں ہونے والی صفائی کے حوالے سے جائزہ لیا اور سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔*
*ڈپٹی کمشنر قرۃ العین ملک کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے انتظامات قابل تعریف ہیں۔ سپیشل سیکرٹری پنجاب آسیہ گل*
*وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت چکوال شہر اور تمام یونین کونسلز میں جدید مشینری اور ورکرز کی مدد سے سےگندگی کے ڈھیر ختم کیے جا رہے ہیں اور صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل نے ڈپٹی کمشنر چکوال قرۃ العین ملک کے ہمراہ چکوال شہر اور دیہاتوں میں موجود مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صاف ستھرا پنجاب کے حوالے سے ہونے والے کام کا جائزہ لیا اس موقع پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نمائندہ بھی موجود تھے۔
ملک ارشد کوٹگلہ کو تلہ گنگ پریس کلب کا وائس چیئرمین منتخب ہونے پر جیو ٹی وی کی سینئر رپورٹر۔اینکر دعا مرزا کی مبارکباد
*جامعہ صدیقیہ نقشبندیہ (المصطفی اسلامک سنٹر ) تلہ گنگ میں طالبات کے تیار کردہ قرآنی آیات ، اسماء حسنیٰ اور درود شریف پر مشتمل فن پارے نمائش کےلئے رکھے گئے ۔ نمائش میں اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ محمد ثاقب ترازی ، ایس ڈی پی او تلہ گنگ محمد شاہد عنایت بھٹی ، چیف ایگزیکٹو الممتاز ہسپتال ڈاکٹر نثار احمد ملک ، صدر پی ایم اے تلہ گنگ ڈاکٹر جاوید ملک ، ڈاکٹر صابر امیر ملک ، ڈاکٹر بشیر احمد ملک ، ڈاکٹر اقبال سیف ، ڈاکٹر اکرام ، ڈاکٹر ارشد ملک ،پیر سید مبارک شاہ ہمدانی سگھر ، صدر ڈسٹرکٹ بار ملک نذیر اعوان ایڈووکیٹ ، نذر حسین چودھری ، سید ارشاد کاظمی ، ملک شوکت اقبال ایڈووکیٹ، ملک اشرف اونر ، بلال شیخ سمیت علاقہ بھر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور طالبات ان کی ٹیچرز اور مہتمم جامعہ علامہ صابر ایوب نقشبندی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔*
*ضلع تلہ گنگ میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق گرین ٹریکٹر اسکیم کا آغاز کر دیا گیا ۔*
*تقسیم تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک شہر یار اعوان ، ممبر صوبائی اسمبلی ملک فلک شیر اعوان اور اسسٹنٹ کمشنر محمد ثاقب ترازی و محکمہ زراعت کے افسران تھے* ۔
*خوش نصیب زمینداروں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کی گئیں مزید تفصیل نمائندہ 24نیوز ملک ارشد کوٹگلہ کی اس رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں ۔*
کس کا قصور ہے ۔۔۔۔۔ذمہ دار کون ہے اس حادثے کا۔۔۔۔
فائنل کال کا کیا بنا؟
#Pakistan #breakingnews #islamabad
یہ ہوتا ہے میرٹ
اس کو بولتے ہیں انصاف کے تقاضے پورے کرنا ۔
واقعی ضلع چکوال میں ایسے فرض شناس آفیسر کا آنا چکوال کی خوش قسمتی ہے
دوستوں کی جانب سے میری سالگرہ کے حوالے سے محبتوں کے اظہار کا سلسلہ جاری
معروف ڈاکٹر فتح اللہ ملک کی جانب میری سرپرائز برتھ ڈے منائی گئی جس میں ڈاکٹر نثار احمد ملک اور عمر فاروق کے ہمراہ کیک کاٹا ، یہ خوبصورت لمحات مجھے ہمیشہ یاد رہیں گے۔
اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے بے شمار پرخلوص اور محبت کرنے والے حلقہ احباب سے نوازا ہے، میرے مالک میرے تمام دوستوں کو صحت کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرما، آفات سے ہمیشہ محفوظ رکھ، جان، مال، رزق میں خیر وبرکت اور وسعت عطا کر اور سدا شاد وآباد رکھنا
آمین یارب العالمین
دعا گو
ملک ارشد کوٹگلہ
نمائندہ 24نیوز/ بول تلہ گنگ