Takht Bhai News

Takht Bhai News Authentic news

10/01/2025
10/01/2025
03/01/2025

اعلان جنازہ ۔۔۔
تخت بھائی کے علاقہ قندہارو کلے کے رہائشی حاجی سلیمان شاہ (لفافوں) والا کی زوجہ وفات پا چکی ہیں ۔ مرحومہ اکبر علی ، محمد علی ، اختر علی ، راحت اللہ اور ثناء اللہ کی والدہ ماجدہ تھی ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ بوقت صبح 11 بجے شیخانوں کلی جنازگاہ میں ادا کی جائیگی ۔۔۔۔۔

03/01/2025


اعلان جنازہ ۔۔۔
تخت بھائی کے علاقہ قندہارو کلے کے رہائشی حاجی سلیمان (لفافوں) والا کی زوجہ وفات پا چکی ہیں ۔ مرحومہ اکبر علی ، محمد علی ، اختر علی ، راحت اللہ اور ثناء اللہ کی والدہ ماجدہ تھی ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ بوقت صبح 11 بجے شیخانوں کلی جنازگاہ میں ادا کی جائیگی ۔۔۔۔۔

11/12/2024

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے محکمہ صنعت،تجارت وٹیکنیکل ایجوکیشن ایم پی اے افتخار علی مشوانی، آج منعقد ہونے والی کمیٹی اجلاس کی تفصیل سے آگاہ کر رہے ہیں۔

تخت بھائیاسلام آباد ڈی چوک میں گزشتہ رات پی ٹی آئی کی احتجاجی کارکنوں پر رینجرز اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ آپریشن کے...
27/11/2024

تخت بھائی

اسلام آباد ڈی چوک میں گزشتہ رات پی ٹی آئی کی احتجاجی کارکنوں پر رینجرز اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ آپریشن کے دوران تخت بھائی پی کے 60 کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 15 کارکنان کو گرفتار کرلیئے گئے ۔ گرفتار کارکنوں میں سرزمین ولد سربلند خان ، طاہر خان ولد شاہی ملک، سید نبی ولد فضل، طاہر ولد محمد ساکنان مزدور آباد ، عیسی خان ولد عبدالرحمن، جواد ولد جمعہ خان، محمد اکرام ولد امان گل ساکنان گنجئی، شاہ زمان ولد عمرزمان ، سدیس ولد سید نواب، محمد زمان ولد گل شیرین، سرتاج ولد خان جان، عالم خان ولد غفران ، یوسف شاہ ولد ستار ساکنان سید آباد، عارف ولد روز آمین اور بلال ولد علی شیر ساکنان ہوسئی شامل ہیں ۔ گرفتار کارکنوں کے خلاف اسلام آباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیئے گئے ۔ گرفتار کارکنان گزشتہ روز پی کے 60 سے رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کے ساتھ احتجاج کے لئے ڈی چوک اسلام آباد گئے تھے ۔

ہمارے حلقہ پی۔کے 60 مردان کے تقریبا 15 پی۔ٹی۔آئی کارکُنان اب تک مُختلف تھانوں میں گرفتار ہوچُکے ہیں۔ اُنکے لیئے ذاتی طور پر وکیل کیاگیاہے اور انصاف لائرزفورم بھی انکے ہمراہ ہونگے۔ گرفتارکارکُنان کے اہلخانہ بلکل بے فکر رہے انشاللہ تمام کارکُنان بہت جلد ہمارے درمیان ہونگے۔

ممبر صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی

ہزارہ موٹر وے تازہ ترین مناظر
25/11/2024

ہزارہ موٹر وے تازہ ترین مناظر

مانسہرہ ہزارہ ، ایبٹ آباد قافلے کے تازہ ترین مناظر۔

25/11/2024
20/11/2024
تخت بھائی مینا بازار تاجر تنظیموں کی تاریخ میں پہلی بار انتخابات حاجی معزاللہ گروپ کے نامزد امیدواروں نے میدان مار لیا. ...
17/11/2024

تخت بھائی مینا بازار تاجر تنظیموں کی تاریخ میں پہلی بار انتخابات حاجی معزاللہ گروپ کے نامزد امیدواروں نے میدان مار لیا. مینا بازار کے نامزد صدارتی امیدوار حاجی آفتاب مہمند 437 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے صدر جبکہ جنرل سیکرٹری شپ کے امیدوار میاں معرفت شاہ نے بھی 437 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے. اس سلسلے میں اتوار کے روز تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن تخت بھائی میں پولنگ الیکشن کمیٹی کے نگران تخت بھائی بار کے صدر سیف اللہ خان ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری حق نواز خان ایڈوکیٹ ، فیصل انور ایڈووکیٹ ، حاجی عثمان غنی ایڈوکیٹ کی نگرانی میں منعقد ہوئی.جبکہ پریزائیڈنگ کی نگرانی نثار خٹک ایڈوکیٹ ، بشیر ایڈوکیٹ نے سر انجام دی. پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہا تاجروں تنظیموں کی زبردست گہما گہمی.کل رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 956 تھی. جبکہ 66 ووٹ مسترد ہوئے جن میں معزاللہ گروپ کے نامزد صدارتی امیدوار حاجی آفتاب مہمند نے 437 ووٹ حاصل کر کے بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل حاجی طارق گروپ کے صدارتی امیدوار محسن خان نے 358 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے.جبکہ معزاللہ گروپ کے جنرل سیکرٹری شپ کے امیدوار میاں معرفت شاہ نے بھی 437 ووٹ حاصل کر کے بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل طارق گروپ کے نامزد جنرل سیکرٹری شپ کے امیدوار کاشف مہمند نے 390 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے. شاندار کامیابی کے بعد تاجروں کا ڈھول کے تاپ پر بھنگڑے ڈال کر اپنے ساتھیوں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائیاں تقسیم کی .انہوں نے مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کے صدر حاجی معزاللہ جنرل سیکرٹری حاجی شیر قیوم مست حیل اور نو منتخب صدر آفتاب مہمند ، نو منتخب جنرل سیکرٹری میاں معرفت شاہ کو کندھوں پر اٹھا کر سارے شہر میں گھما دیا.

بریکنگ نیوز ،بریکنگ نیوز ، بریکنگ نیوز تخت بھائی سرکل پولیس اسٹیشن ساڑوشاہ کے چوکی گاروشاہ کے انچارج اے ایس ائی ولی محمد...
12/11/2024

بریکنگ نیوز ،بریکنگ نیوز ، بریکنگ نیوز

تخت بھائی سرکل پولیس اسٹیشن ساڑوشاہ کے چوکی گاروشاہ کے انچارج اے ایس ائی ولی محمد خان جانوں کلے کھنڈروں میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید انکو فوری طور ایم ایم سی مردان منتقل کر دیا جہاں پر وہ زندگی کی بازی ہارگیا. اطلاعات کے مطابق انہوں نے پولیس نفری کے ہمراہ مہتر روڈ غنڈی میں ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان کو روکنے کے لیے اشارہ کیا. انہوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے جس کے نتیجے میں اے ایس آئی ولی محمد خان جان کی بازی ہارگیا. واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل شکیل خان ،ایس ایچ او اقبال حسین خان پولیس کی بھاری نفری اور رائڈر سکواڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے. جہاں پر پولیس نے پورے علاقے کے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا.

مینا بازار پٹ بابا کےکل 27 اکتوبر کو ھونے والے انتخابات عدالتی فیصلے سے قبل ھی جرگہ ممبران کی کوششوں سے ملتوی۔فریقین کی ...
28/10/2024

مینا بازار پٹ بابا کےکل 27 اکتوبر کو ھونے والے انتخابات عدالتی فیصلے سے قبل ھی جرگہ ممبران کی کوششوں سے ملتوی۔فریقین کی مرضی اور مشاورت جرگہ نے فریقین کے تمام تحفظات دور کرنے اور 17 نومبر کو مینا بازار پٹ بابا کے انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مینا بازار پٹ بابا کے صدر و جنرل سیکٹری کے عہدوں کیلئے انتخابات 27 اکتوبر بروز کو ھونا تھے جس کے خلاف انجمن تاجران مینا بازار پٹ بابا کے سابقہ صدر حاجی افتاب مہمند نے سول جج عبیدالرحیم کی عدالت سے عارضی حکم امتناعی حاصل کیا تھا اور عدالت نے فریقین کو 26 اکتوبر کو بروز ھفتہ طلب کیا تھا ھفتے کے روز عدالتی فیصلے سے قبل ھی تنازعے کے بذریعہ جرگہ خاتمے کیلئے بار روم تخت بھائی میں صدر بار سیف اللہ خان ایڈوکیٹ کی سربراھی میں جرگہ منعقد ھوا جسمیں وکلاء حاجی عثمان غنی ایڈوکیٹ۔مشتاق احمد ایڈوکیٹ۔بار کے جنرل سیکٹری حقنواز خٹک ایڈوکیٹ۔فیصل انور ایڈوکیٹ۔رومان شاہ ایڈوکیٹ۔زاھداللہ ایڈوکیٹ۔سابقہ تحصیل ناظم حاجی گلداد خان۔مرکزی تنظیم تاجران کے صدر حاجی معزاللہ خان۔انجمن تاجران تاجران کے صدر حاجی طارق خان۔جنرل سیکٹری وھاب یوسفی نے شرکت کی۔اس موقع پرحاجی افتاب مہمند۔محسن خان۔بختور خان۔ملک حسن خان۔کاشف خان۔صدام خٹک۔امتیاز علی اور واجد خان وغیرہ نے شرکت کی.جرگہ ممبران نے تینوں فریقین حاجی افتاب مہمند۔محسن خان اور الیکشن کمیٹی کے چیئرمین بختور خان کے ساتھ باھمی مشاورت اور رضامندی سے عدالتی کیس واپس لینے اور تمام فریفین کے تحفظات ختم کرنے سمیت ماہ نومبر کی 17 تاریخ کو بار ایسوسی ایشن کے صدر کی نامزد کردہ انتخابی کمیٹی کی نگرانی میں کرانے کا اعلان کیا۔

Address

Takht Bhai Mardan
Takht-I-Bhai
23000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Takht Bhai News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share