Wisdom Quran Academy

Wisdom Quran Academy Learn Al Quran Easy & Effective Way.

11/11/2024
JUMMA MUBARAK
18/10/2024

JUMMA MUBARAK

"میں جب بھی اپنی "اوقات" سے باہر نکلتا ہوں تو یہ تصویر دیکھ لیتا ہوں،  پھر مجھے فورا "احساس" ہوجاتا ہے کہ جب ہماری زمین ...
29/12/2023

"میں جب بھی اپنی "اوقات" سے باہر نکلتا ہوں تو یہ تصویر دیکھ لیتا ہوں، پھر مجھے فورا "احساس" ہوجاتا ہے کہ جب ہماری زمین کی یہ اوقات ہے پھر آٹھ ارب "لوگوں" میں، ایک چھوٹے سے ملک کے، ایک چھوٹے سے صوبے کے، ایک معمولی سے ضلع کے، ایک گاٶں میں رہنے والے کی کیا اوقات ہوگی ؟ مثلا اگر میں مرگیا تو ان آٹھ ارب لوگوں پر کیا فرق پڑےگا؟ یقینا کچھ بھی نہیں،،، پھر مجھے کوٸی حق نہیں پہنچتا کہ میں اپنی اوقات سے باہر نکلوں ؟ ہاں اگر میرے مرنے کے بعد دو تین لوگوں کو کچھ فرق پڑسکتا ہے تو وہ زیادہ سے زیادہ ہمارے گھر والے ہی ہوں سکتے ہیں،، یعنی ان آٹھ ارب لوگوں میں سے ہمارے "گھر" والوں کے "علاوہ" کسی کو کوٸی فرق نہیں پڑنے کا، اسکا مطلب یہ ہے کہ ہمیں قدم قدم پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
زیر نظر بلیو ڈاٹ پر کافی پوسٹ کرچکا ہوں،، لیکن پتا نہیں کیوں یہ تصویر دیکھ کر مجھے پوسٹ کرنے کو "دل" کرتا ہے کیونکہ یہ تصویر نہیں بلکہ یہ ان آٹھ ارب لوگوں کی اوقات ہے جو اس بلیو ڈاٹ پر رہتے ہیں،، جسے وائجر ون نے 1990 میں تقریباً 6 بلین کلومیٹر کے فاصلے سے لیا تھا۔جب کہ اس وقت واجرون "خلاٸی جہاز" ہم سے تقریبا 33 بلین کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔۔ اس کے بارے میں سر کارل سگان نے کیا ہی خوبصورت الفاظ کہے ہیں۔۔۔۔ جن کا اردو ترجمہ کچھ یوں ہے، کہ "اس نقطے کو دوبارہ دیکھو، وہ یہاں ہے۔ وہ گھر ہے۔۔ یہ ہم ہیں، اس پر ہر وہ "شخص" جس سے آپ پیار کرتے ہیں، ہر وہ شخص جسے آپ جانتے ہو، ہر وہ شخص جس کے بارے میں آپ نے کبھی سنا ہے، ہر وہ انسان جو کبھی تھا اور اپنی زندگی گزارتا تھا۔۔ مختصر یہ کہ ہماری تاریخ کا ہر ولی اور گنہگار سورج کی "کرن" میں لٹکی ہوئی "دھول" کے اس ذرے پر رہتا ہے"۔
سر کارل سگان مزید کہتے ہیں کہ زمین ہی واحد دنیا ہے جو اب تک کی "زندگی" کو محفوظ کرنے کے لیے جانی جاتی ہے۔ مستقبل "قریب" میں کوئی اور "جگہ" ایسی نہیں ہے۔۔ جہاں ہماری نسلیں ہجرت کرسکیں۔ اس "ڈاٹ" کو پسند کریں یا نہ کریں، اس وقت زمین وہ جگہ ہے جہاں ہم اپنا موقف رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم پر ہماری ذمہ داری کو واضح کرتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ مہربانی سے پیش آئیں، اور اس ہلکے نیلے نقطے کو محفوظ رکھیں، اور اس کی پرورش کریں، جو ہمارا واحد گھر ہے، جسے ہم جانتے ہیں"۔ یقین مانیں کہ میں نے آج تک "فلکیات" سے محبت کرنے والے "انسان" کو متکبر نہیں پایا،،،،،،،، کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ کاٸنات میں بڑے بڑے کہکشاٶں کی کوٸی اوقات نہیں،، انسان تو بلیک ہولز ستارے سیارے کے بعد آتا ہے،،،،، سلامت رہیں اور میرے لیے بھی دعا کیجٸے کیونکہ کچھ پریشانی ہے،،،، مسلسل دس بارہ دن سے سر میں شدید درد ہو رہاہے"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!

تحریر: Tehsin Ullah Khan

بنا کر اپنی ٹھوڑی کو سجا کر اشک آنکھوں میں ذرا سا غم بتاتا ہوں وہ سارا چھین لیتا ہےکبھی رہنے نہیں دیتا سوالی غیر کے آگے ...
25/11/2023

بنا کر اپنی ٹھوڑی کو سجا کر اشک آنکھوں میں
ذرا سا غم بتاتا ہوں وہ سارا چھین لیتا ہے

کبھی رہنے نہیں دیتا سوالی غیر کے آگے
مجھے چلنا سکھانے کو سہارا چھین لیتا ہے

مجھے حاجت نہیں کوئی کہ پُوچھوں زائچہ اپنا
جو دُشمن ہو فلک سے وہ ستارا چھین لیتا ہے

فرشتے بھیج دیتا ہے اُسے بہلانے دُنیا میں
کسی بچے سے کوئی جب غبارا چھین لیتا ہے

میں اپنے رب کی رحمت کا کروں کیا تذکرہ عابی
منافع مجھ کو دیتا ہے خسارہ چھین لیتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔
عابی مکھنوی

کچھ سال پہلے ایک آسٹریلین لڑکے ول نے ایک متعصب آسٹریلوی سیاستدان کے سر پر انڈہ پھوڑ دیا تھا. کل ایک آسٹریلین جون سیکورٹی...
20/11/2023

کچھ سال پہلے ایک آسٹریلین لڑکے ول نے ایک متعصب آسٹریلوی سیاستدان کے سر پر انڈہ پھوڑ دیا تھا. کل ایک آسٹریلین جون سیکورٹی کا حصار توڑ کر اس کرکٹ میچ کے فائنل میں فلس3 کی حمایت میں شرٹ پہن کر گھس گیا جسے سٹیڈیم میں لاکھوں اور سکرین پر کروڑوں لوگ براہ راست دیکھ رہے تھے.

دجالی میڈیا لیکن ایسی صورتحال کو پھر نظرانداز کرنے کی پالیسی اپناتا ہے. کیونکہ وہ ول اور جون کو وہ نہیں دکھا سکتا جو وہ عبداللہ یا محمد کو دکھا سکتا ہے. مسلمان کو آج کی دُنیا میں دہشت گرد دکھانا برسوں کی محنت پر اب ان کیلئے آسان ہوگیا ہے. ول اور جون ان کیلئے آوٹ آف سلیبس سوال نکل آتے ہیں. یہ پھر اسے نظرانداز کرتے ہیں.

لیکن کل اگر یہ ول جون و ڈیوڈ کی تعداد بڑھ گئی. پھر ان کو نظرانداز کرنا مشکل ہو جائے گا. ان کی تعداد بڑھانے کا ایک ہی طریقہ ہے. ظالم کا ظلم دُنیا بھر کے انسانوں کو دکھایا جائے. اسے مذہب کے ساتھ لیبل نہ کریں. انسانیت کیلئے کھڑے ہونے کیلئے لاکھوں لوگ تیار ہیں. اسلام کیلئے کھڑے ہونے کو تو آج مسلمان دستیاب نہیں دوسروں سے کیا توقع رکھو گے.

ریاض علی خٹک

19/11/2023

خدا کو حاضر ناظر جان کر بتائیں کیا کبھی عورت ڈے پر ایسی مبارک باد ہوتی ہیں کہ عورت میں فلاں فلاں فلاں خوبی ہوئی تو اس کو عورت ڈے مبارک؟

مرد ڈے پر اول تو خواتین کی بےحسی وہی پرانی نرگسیت زدہ ہے۔ ۔ کہ بس میرے بارے میں بات ہو ۔ ۔ مرد کا کیا ہے ۔

پھر اگر کسی نے ہمت کر لی ۔ ۔ تو اتنی شرائط لگا دیں ۔ ۔ ۔ کہ بندہ پڑھتے پڑھتے ہی سوچنے لگتا ہے کہ بی بی ! تم رہنے ہی دو اس مبارک باد کو۔

کسی کو صرف اسی مرد کو مبارک دینا ہے جو اس کے اپنے وضع کردہ پیمانے پر "مرد" ہے۔

کسی نے مرد کی مبارک کو اس بات سے مشروط کیا ہے کہ اگر اس مرد کے گرد رہنے والی عورت خوش ہے تو صرف وہی مبارک باد کا مستحق ہے۔ ۔ حالانکہ خود عورتیں مانتی ہیں کہ عورت کو خوش رکھنا، اور مسلسل خوش رکھنا ۔ ۔ خالق نے کسی دنیاوی مخلوق کے بس میں نہیں رکھا۔

عورت ڈے کی مبارک باد کے لیے البتہ کسی کا صرف یہ سمجھ لینا کہ وہ عورت ہے، بھی کافی سمجھا جاتا ہے۔

محمود فیاض

قاری حافظ بزرگ شاہ الازہری کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیاز برائے سال2023 دینے کا اعلان کیا گیا ہے...
16/08/2023

قاری حافظ بزرگ شاہ الازہری کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیاز برائے سال2023 دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔قاری صاحب اس سے پہلے صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی بھی حاصل کرچکے ہیں۔آپ نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کی سطح پر بہترین قاری اور مجود مانے جاتے ہیں۔آپ نے خدمت قرآن کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنارکھا ہے۔آپ علم قراءات،فن تجوید اورفن رسم مصاحف کے متخصص ہیں۔آپ پاکستان کے سرکاری اور پرائیویٹ علمی مستند اداروں اور مصر کے الازہر یونیورسٹی کے فاضل ہیں۔موصوف کہوار( چترالی) زبان کی تاریخ میں قرآن مجید کا پہلا مترجم ہونے کے ساتھ ساتھ 19 مطبو عہ کتابوں اور چار غیرمطبوعہ کل 23 کتابوں کے مصنف ہیں۔آپ 03 زبانوں اردو، کہوار اور فارسی کے شاعر بھی ہیں۔۔آپ کے 2 نعتیہ مجموعوں کو وزارت مذھبی امور حکومت پاکستان کے مقابلہ کتب نویسی سیرت میں پہلا انعام مل چکاہے۔آپ عالمی مسابقتہ القرآن لجنتہ کے رکن جج ہیں اور بین الاقوامی مسابقتہ القرآن میں ایک بار قاہرہ مصرمیں، ایک دفعہ طرابلس لیبیا میں، ایک دفعہ متحدہ عرب امارات میں، 2 دفعہ تہران ایران میں اور چار دفعہ مکہ مکرمہ سعودی عرب میں بطور منصف پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں آپ کے متعدد علمی اور تحقیقی مضامین قومی اخبارات میں شایع ہوتے رہے ہیں۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور دعوہ اکیڈمی میں 13 سال اپ استاد رہے ہیں۔آپ کی تلامذہ کی تعداد ہزاروں میں ہے۔پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو پاکستان سے بطور مترجم اور قاری سے طویل عرصے سے منسلک ہیں۔ نیزآپ پارلیمنٹ ہاوس مسجد کے خطیب بھی رہے ہیں۔ متعدد قومی اداروں کی جانب سے انہیں ایکسلینس ایوارڈ، پاپولر ایوراڈ ، بسٹ قاری ایوارڈ اور گولڈ میڈل مل چکے ہیں، انہون نے عالمی ندوات، محافل اور مسابقات قرآنیہ میں شرکت کی غرض سے پانچ براعظموں کے سفر کیے۔ ان کی جائے پیدائش چترال ہے اور اسلام اباد میں مقیم ہیں۔ دو سالوں سے بطور آنلاین معلم تجوید وزڈم ہاوس سکول سسٹم کے تحت قائم شدہ وزڈم قرآن اکیڈمی سے وابستہ ہیں اور بعد ازنماز عشاءاحکام التجوید کے نام سے کلاس لیتے ہیں۔۔ وزڈم ہاوس سکول سسٹم سوات اور وزڈم قرآن اکیڈمی کا انتظامیہ قاری حافظ بزرگ شاہ الازہری کو حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی اعزاز ستارہ امتیاز ملنے پر خوشی اور مسرت کے اظہار کے ساتھ حکومت پاکستان کی طرف اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے سراہتی ہے ۔وزڈم ہاوس سکول سسٹم کے منیجنگ ڈائریکٹر بہارآحمدچترالی اور وزڈم قرآن اکیڈمی کے سربراہ قاری عبدالوہاب نے آپ کی خدمات قرآن کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انشا ءاللہ تعالی قاری بزرگ شاہ الازہری کی رہنمائی میں قرآن کو پاکستان کے جدید تعلیمی اداروں اور تعلیمی نظام کا محور بنانے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے اور قرآنی تعلیمات کی ترویج و اشاعت کے ذریعے ملک وملت کی خدمت کا سلسلہ ہمیشہ جاری وساری رہے گا۔انشاءاللہ۔

23/07/2023

تجویدالقرآن کورس کی پہلی کلاس کیسی رہی ؟
فیڈبیک دیجئےگا۔

جزاک اللہ خیرا

21/07/2023

بہترین تلاوت کلام پاک سنیں۔اوراپنی روح وقلب کومعطرکیجئے

بین الاقوامی شہرت یافتہ،ایوارڈیافتہ، جامعۃ الازہرکےفاضل،سابقہ استادبین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آبادکےاستاد،ریڈیواینڈٹی ...
18/07/2023

بین الاقوامی شہرت یافتہ،ایوارڈیافتہ، جامعۃ الازہرکےفاضل،سابقہ استادبین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آبادکےاستاد،ریڈیواینڈٹی وی کےمترجم قرآن اور قاری حافظ بزرگ شاہ الازہری صاحب سےتجویدسیکھنےکابہترین موقع
ابھی اپنانام واٹس ایپ کیجئےاور مفت میں اس موقع سےفائدہ اٹھائیں۔
ابھی کمنٹ میں دلچسپی کااظہارکیجئے۔
Whatsapp : +923438660006

کیا آپ قرآن پاک کو صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھ کر اپنی عاقبت سنوارنا چاہتے ہیں۔۔؟لیکن آپ اپنی عمر کی وجہ سے جھجھک رہے ہیں۔یا و...
16/07/2023

کیا آپ قرآن پاک کو صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھ کر اپنی عاقبت سنوارنا چاہتے ہیں۔۔؟

لیکن آپ اپنی عمر کی وجہ سے جھجھک رہے ہیں۔

یا وہ خواتین جنہیں گھریلو مصروفیات کے باعث گھر سے نکلنے کا وقت میسر نہیں۔۔

تو آئیں اس کارِ خیر میں ہم آپ کی مدد کریں۔۔
ہم لائے ہیں آپ کے لیے انلائن تجوید القرآن کورس۔۔
نا گھر سے نکلنے کی جھنجھٹ اور نا عمر کا کوئی مسئلہ۔۔
قاری بزرگ شاہ الازہری (جن کا نام ہی ان کی پہچان ہے) کے زیر نگرانی آپ کو پڑھایا جائے گا قرآن پاک اس کی درست تلفظ کے ساتھ وہ بھی بنا کسی معاوضے کے۔۔
جی ہاں۔۔
اس کورس کی کوئی فیس نہیں۔۔
آج ہی اس کورس میں داخلہ لے اور اپنی آخرت سنواریں۔۔
رابطہ نمبر
Whatsapp : 03438660006

سبحان اللہ!تجویدالقرآن کورس میں ساٹھ سال سےزائدعمرکےلوگ بھی شامل ہیں۔فللہ الحمدسیکھنےکےلیےعمرکی کوئی قیدنہیں۔اللہ کریم س...
15/07/2023

سبحان اللہ!
تجویدالقرآن کورس میں ساٹھ سال سےزائدعمرکےلوگ بھی شامل ہیں۔فللہ الحمد
سیکھنےکےلیےعمرکی کوئی قیدنہیں۔اللہ کریم سب کی حرصِ علم میں اضافہ فرمائے۔آپ بھی اگرسمجھتےہیں کہ میرےسیکھنےکاعمرگزرچکاتوایساہرگزنہیں ہے۔

#عبدالوہاب

15/07/2023

تلاوت کلام پاک قاری بزرگ شاہ الازہری حفظہ اللہ

بین الاقوامی شہرت یافتہ،ایوارڈیافتہ، جامعۃ الازہرکےفاضل،سابقہ استادبین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آبادکےاستاد،ریڈیواینڈٹی ...
09/07/2023

بین الاقوامی شہرت یافتہ،ایوارڈیافتہ، جامعۃ الازہرکےفاضل،سابقہ استادبین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آبادکےاستاد،ریڈیواینڈٹی وی کےمترجم قرآن اور قاری حافظ بزرگ شاہ الازہری صاحب سےتجویدسیکھنےکابہترین موقع
ابھی اپنانام واٹس ایپ کیجئےاور مفت میں اس موقع سےفائدہ اٹھائیں۔
ابھی کمنٹ میں دلچسپی کااظہارکیجئے۔
Whatsapp : +923438660006

ہر مسلمان پر قرآن کا پہلا حق یہ ہے کہ حکم خداوندی کے مطابق قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھے ۔حضرت علی کرم اللہ وجہ سے پوچھا گی...
16/06/2023

ہر مسلمان پر قرآن کا پہلا حق یہ ہے کہ حکم خداوندی کے مطابق قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھے ۔حضرت علی کرم اللہ وجہ سے پوچھا گیا کہ ترتیل کیا ہے تو آپ نے جواب دیا کہ حروف کی صحیح ادائیگی اور ٹھہر ٹھہر کرپڑھنا۔ مگر بدقسمتی سے مسلمانوں کی اکثریت صحیح طریقے سے قرآن کی تلاوت نہیں کرتی اور جیسے ح اور خ ز اور ذ، ض اور ظ ، ک اور ق کی ادائیگی صحیح نہیں کرپاتے جس کی وجہ سے کلام اللہ کے معانی بسا اوقات بدل جاتے ہیں اور انسان ثواب کے بجائے اپنی لا پرواہی کی وجہ سے گناہ کماتا ہے۔ یہ باتیں آج سیدو کالج آف ڈنٹسٹری سوات کے طلباء وطالبات سے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری بزرگ شاہ الازہری نے تجوید القرآن کی ضرورت و اہمیت کے موضوع پر اپنے آنلائن خطاب میں فرمایا۔ آپ نے اپنے خطاب میں قرآن کو تجوید اور خاص کر حروف کی صحیح ادائیگی کے ساتھ پڑھنے پر زور دیتے ہوئے یہ بھی اعلان کیا کہ اگلے ہفتے جمعرات سے روزانہ آنلائن وزڈم۔قرآن اکیڈمی کے تحت تجوید کی کلاس شروع کی جاٸےگی جو کہ بالکل فری ہوگی اور ہر جمعرات ،جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو رات بعد ازنماز عشاء نصف گھنٹے کی کلاس ہوگی۔جس میں ہر مسلمان مرد اور عورت اپنے گھر کے دیگر افراد کے ساتھ شرکت کرکے تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنے کے قابل ہوجائیں گے+ شائقین قرآن وزڈم قرآن اکیڈمی کے نمبر۔923438660006 پر اپنا نام ارسال کرکے کلاس کے لئے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ رجسٹرڈممبر کے نمبر پر ہر کلاس کا لنک بھیجدیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس کلاس کا کوئی معاوضہ نہیں۔۔

16/06/2023

Opening Of Tajweed Course | Qari Buzurg Shah Al Azhari

Address

Swat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wisdom Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Wisdom Quran Academy:

Videos

Share

Category