ATN News HD

ATN News HD ہر خبر سے با خبر

3دسمبر معذور افراد کا عالمی دن میرا تمام اداروں اور اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ معذور افراد کو روزگار دیا جائے تاکہ وہ ا...
03/12/2024

3دسمبر معذور افراد کا عالمی دن میرا تمام اداروں اور اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ معذور افراد کو روزگار دیا جائے تاکہ وہ اپنا اور اپنی فیملی کا سہارا بن سکیں خدارا پروگراموں کی بجائے ان کو ملازمتیں دیں یا منتھلی وظائف دیں جن سے گزر بسر ہو سکے .

صدر ضلع سوات
احسان تاجک
بین الاقوامی ادارہ برائے انسانی حقوق

جماعت  اسلامی تحصیل کبل کے نومنتخب امیر حافظ اسرار احمد کے زیر صدارت تحصیل شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں شوری کے ارکان ...
03/12/2024

جماعت اسلامی تحصیل کبل کے نومنتخب امیر حافظ اسرار احمد کے زیر صدارت تحصیل شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا
جسمیں شوری کے ارکان کے مشورے سے سیشن 2024 2026 کیلئے جماعت اسلامی تحصیل کبل کیلئے انعام الحق کو قیم (جنرل سیکرٹری) حاجی رحمت علی کو نائب امیر ڈاکٹر عبید اللہ کو نائب امیر اور رشید احمد سواتی کو بھی نائب امیر
مقرر کیا گیا۔

ناصر محمود (پی ایس پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات تعینات
03/12/2024

ناصر محمود (پی ایس پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات تعینات

29/11/2024

کبل میں ایک ایسا ادارہ جہاں خواتین کو ،صرف اور صرف، خواتین اساتذہ پڑھاتی اور سکھاتی ہیں۔
𝐏𝐍C,NEB KP, HF, TTB Peshwar & KMU Registered

𝙇𝙃𝙑
# Eligibility Matric science
45% Marks
Age no limit

ULTRASOUND DIPLOMA
# Eligibility Matric science
45% Marks
Age no limit

OTHER COURSES
English learning
Beautician course 💄
DIT👩🏻‍💻
Computer course 🖥️
Fashion designing👗

SCHOLARS BEAUTICIAN CLINIC
All Aesthetic & parlour services are available.
💉👩🏼‍🔬💅💍

26/11/2024

تلاش گمشدگی
یونیورسٹی اف سوات کے ایک طالب علم مسمی محمد شیراز خان ولد محمد زیب خان سکنہ بر شور سوات سے خوازہ خیلہ بشام چوک میں زاتی پرس گر کر گم ہوگیا ہے جس میں 4/5 ہزار روپے کے علاوہ ضروری اشیاء اے ٹی ایم اور شناختی کارڈ بھی ہے اگر کسی کو مل گیا ہو تو براے مہربانی درجہ زیل نمبر پر رابطہ کرکے صرف کارڈز واپس کریں۔شکریہ۔
رابطہ نمبر 03491217199

22/11/2024

معزز ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب صاحب کا شکریہ
2 سال کلاس فور سے محروم گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر2 کوزہ بانڈئ کو ڈی سی صاحب کے نوٹس پر آج کلاس فور دے دیا گیا ۔

تھانہ سیدو شریف پولیس کی کارروائی دوہرے قتل میں ملوث پولیس اہلکار گرفتارگزشتہ روز تھانہ سیدو شریف کے علاقہ اسلامپور میں ...
18/11/2024

تھانہ سیدو شریف پولیس کی کارروائی دوہرے قتل میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
گزشتہ روز تھانہ سیدو شریف کے علاقہ اسلامپور میں (گھریلوں ناچاقی پر جاری ) جرگے کے دوران پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل جبکہ ایک عورت کو زخمی کیا تھااور جائے وقوعہ سے فرار ہو چکا تھا۔

تفصیلات کے مطابق: تھانہ سیدوشریف پولیس کو اطلاع ملی کہ گائوں اسلام پور میں دوہرے قتل کی واردات رونما ہوئی ہیں۔واقع کا نوٹس لیتے ہوئے قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے فوری طور پر ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق کو ملوث ملزم گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات نے ایس ایچ اُو تھانہ سیدو شریف نثار الدین کی سربراہی میں پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے بمقام فیض آباد سیدو شریف دوران ناکہ بندی نامزد ملزم شوکت ولد جان خان سکنہ اسلامپور کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار ایلیٹ فورس نوشہرہ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا اور مذکورہ کانسٹیبل کے دو بیویاں ہیں۔ ایک بیوی گھریلوں ناچاقی کے بناء پر شوہر سے علیحدہ تحصیل مٹہ میں رہائش پذیر تھی۔گزشتہ روز مقتول کانسٹیبل سرفراز خان ولد محمد زرین سکنہ باز خیلہ مٹہ اور مقتول ڈاکٹر عمران ولد مسلم خان سکنہ باز خیلہ مٹہ جرگے کے طور پر ہمراہ مجروحہ مسماۃ (خ) اسلام پور آئے ہوئے تھے، گھریلوں ناچاقی پر مذکورین کے درمیان جرگہ جاری تھا کہ اسی اثناء میں ملزم کانسٹیبل شوکت ولد جان خان سکنہ اسلام پور نے فائرنگ کی جس کے نیتجے میں پولیس اہلکار سرفراز خان ولد محمد زرین اور ڈاکٹر عمران ولد مسلم خان ساکن باز خیلہ مٹہ جاں بحق جبکہ مسماۃ (خ) زخمی ہوئی تھی۔گرفتار ملزم کانسٹیبل شوکت ولد جان خان کے خلاف جرم 302-324 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔

آج پوری دنیا میں بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کے روک تھام کا دن منایا گیا ۔ اس نسبت انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ کے چیئر...
18/11/2024

آج پوری دنیا میں بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کے روک تھام کا دن منایا گیا ۔
اس نسبت انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ کے چیئرمین رانا بشارت علی خان کے وژن اور صوبائی قیادت خیبر پختون خواہ کی ھدایات پر ضلع سوات کابینہ نے بھی مختلف سکولوں کا دورہ کرکے بچوں میں جنسی استحصال اور تشدد کے روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم چلایا ۔ ضلع سوات کے صدر احسان تاجک ، میڈیا کوارڈینیٹر عبداللہ خان ، انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر حبیب احمد اور تحصیل کبل کے جنرل سیکرٹری بلال خان نے آگاہی مہم میں حصہ لیا ۔ صدر ضلع سوات احسان تاجک کی قیادت میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ کی ٹیم نے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں آگاہی مہم چلایا جس کو سکول کے اساتذہ نے کافی سراہا ۔
اس موقع پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ کی ٹیم نے ایس ڈی پی او تحصیل کبل امجد خان کا سیکیورٹی مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

17/11/2024

آج نعمانیہ کنٹری ڈے اسکول سسٹم کانجو کیمپس میں سائنس نمائش اور اس کے ساتھ ساتھ چارباغ کیمپس کے طلباء و طالبات کے لئے خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا. منعقدہ پروقار تقریب کی میزبانی کے فرائض کانجو کیمپس کی پرنسپل مس شیمہ نے انجام دیئے.
تقریب میں چارباغ کیمپس کے ان طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس،شیلڈز اور کیش انعامات تقسیم کئے گئے، جنہوں نے گزشتہ سیرت النبی صلی علیہ والہ وسلم کے تاریخی مقابلوں میں نمایاں پوزیشنزحاصل کی تھیں. تقریب کے مہمان خصوصی کلاس 10 کے ہںونہار طالب علم عبدالکیر تھے۔
پرنسپل کانجو کیمپس مس شیما نے چارباغ کیمپس کے پوزیشن ہںولڈرزطلبا و طالبات کو اعزازی سند، شیلڈز، کیش انعامات اور تحائف دیئے۔
اس موقع پر چارباغ کیمپس کے طلباء و طالبات نے کانجو کیمپس کے سٹاف اور طلباء کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہںوئے منعقدہ تقریب کو تاریخی اقدام قرار دے دیا.

17/11/2024

پشاور تھانہ بڈھ بیر کی حدود سیفن چوکی پر کسی نامعلوم دہشتگردو نے دستی بم پھینکا ہے جس کی وجہ سے ایک سول شخص زخمی اور مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ پولیس محفوظ رہی

اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل ظفر خان فوری موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے ملوث عناصر کا سراغ لگانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی ہے

سینیٹر الیاس بلور انتقال کرگئے نماز جنازہ 17نومبر دوپہر 2 بجے بروز اتوار وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائیگی
16/11/2024

سینیٹر الیاس بلور انتقال کرگئے نماز جنازہ 17نومبر دوپہر 2 بجے بروز اتوار وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائیگی

آج صبح تختہ بند کلا ڈھیر رابطہ پل پر ایک ناخوشگوار وقع پیش آیا سامان سے بھر ھوا کینٹر پل سے نیچے گر کر تباہ ہوا  جبکہ ڈر...
16/11/2024

آج صبح تختہ بند کلا ڈھیر رابطہ پل پر ایک ناخوشگوار وقع پیش آیا سامان سے بھر ھوا کینٹر پل سے نیچے گر کر تباہ ہوا جبکہ ڈرائیور موقع پر جان بحق ہواسوات چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جناب نورمحمد خان نے حکومت وقت اور مقامی انتظامیہ کے نوٹس میں بار بار پل پر کام شروع کر نے کی یاددہانی کے کوشش کی کہ اس پل کام شروع کیا جائے تاخیر سے یہ حادثہ پیش آیا جسے سے ایک قیمتی جان چلی گئی لاکھوں روپے کا سامان تباہ ہو سوات چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جناب نورمحمد خان نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ پل پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے تاکہ انیدہ اسے واقعات سے بچا جا سکے

16/11/2024

خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے عالم اقدامات کی ضرورت ہے
چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ رانا بشارت علی خان

خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے عالمی اقدام کی ضرورترانا بشارت علی خانانٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے چیئرمین، رانا ...
16/11/2024

خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے عالمی اقدام کی ضرورت
رانا بشارت علی خان

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے چیئرمین، رانا بشارت علی خان نے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے عالمی اقدامات پر زور دیا ہے۔ یہ بیان 25 نومبر سے 10 دسمبر تک منائے جانے والے “16 روزہ مہم برائے خواتین کے خلاف صنفی بنیاد پر تشدد” کے تناظر میں دیا گیا ہے۔ اس سال کی تھیم “ہر 10 منٹ میں ایک عورت قتل ہوتی ہے” خواتین کے قتل کے سنگین مسئلے کو اجاگر کرتی ہے اور اس کے سدباب کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔

رانا بشارت علی خان نے، جو انسانی حقوق کے ایک عالمی محافظ ہیں، صنفی بنیاد پر تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناکافی قانونی تحفظات اور تشدد کے انسداد کے پروگراموں کے لیے مالی وسائل کی کمی نے اس مسئلے کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔ انہوں نے حکومتوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں، اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ پالیسی اصلاحات اور کمیونٹی پر مبنی اقدامات کے ذریعے اس وبا کا خاتمہ کریں۔

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ، جو رانا بشارت علی خان کی قیادت میں 60 سے زائد ممالک میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے، خواتین کے حقوق پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ تنظیم قانونی احتساب، متاثرین کی معاونت، اور مساوات اور احترام کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے تعلیمی سرمایہ کاری جیسے اقدامات کی وکالت کرتی ہے۔

رانا بشارت علی خان نے صنفی بنیاد پر تشدد کے بنیادی عوامل جیسے معاشی عدم مساوات، امتیازی سماجی اصول، اور فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی ناکافی نمائندگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا:
“خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ صرف خواتین کا مسئلہ نہیں، یہ ایک انسانی حقوق کا تقاضا ہے جو معاشرے کے تمام شعبوں کی شمولیت کا متقاضی ہے۔”

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ، اس مہم کے دوران، متاثرین اور سرگرم کارکنوں کی آوازوں کو عالمی پلیٹ فارمز پر بلند کرتی رہے گی تاکہ ان کے مسائل کو نہ صرف سنا جائے بلکہ ان پر عمل بھی کیا جائے۔ رانا بشارت علی خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی تنظیم ایسے معاشرے کے قیام کے لیے کام جاری رکھے گی جہاں خواتین اور لڑکیاں تشدد، خوف، اور جبر سے آزاد ہو کر اپنی زندگی گزار سکیں۔

ایس ایچ او تھانہ مینگورہ فضل رحیم  نے پولیس ٹیم کے  ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار منشیا...
16/11/2024

ایس ایچ او تھانہ مینگورہ فضل رحیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار منشیات فروشوں میں محمد سعد ولد برکت علی سکنہ بھٹئ چوک مینگورہ اور فیض الرحمان ولد زرین سکنہ سیدو شریف شامل ہیں ۔ گرفتار منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 1015 گرام چرس اور 113 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ -

٭ملاکنڈ ریجن پولیس ماہ اکتوبر2024 کارکردگی رپورٹ٭ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوآختر حیات خان کے ویژن اور ریجنل پو...
15/11/2024

٭ملاکنڈ ریجن پولیس ماہ اکتوبر2024 کارکردگی رپورٹ٭

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوآختر حیات خان کے ویژن اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈعرفان اللہ خان کے احکامات کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور دیگر کارروائیوں کے دوران ماہ اکتوبر 2024میں منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف درجہ ذیل کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق:
ریجنل پولیس آفسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان نے گزشتہ ماہ اکتوبر2024 میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کامیاب کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردی۔ اس ضمن میں ملاکنڈ ریجن کے تمام اضلاع میں پولیس کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے علاوہ سنیپ چیکنگ، نائٹ پٹرولنگ، اور دیگر اہم کاروائیاں عمل میں لائی گئیں جن میں تقریباً108سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب اشتھاریوں کی گرفتاری کے علاوہ تقریباً 1773افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔اکتوبرکے مہینے میں ملاکنڈ ریجن پولیس نے تقریبا12.1254 میلین مالیت کے مختلف کیسسز میں مال مسروقہ کی برآمدگی کی۔ ناکہ بندیوں،پولیس آپریشنز اور مذکورہ دیگر کاروائیوں میں غیرقانونی اسلحہ کی بڑی تعداد اور منشیات بھی قبضے میں لئے گئے ہیں،ریجنل پولیس آفس ملاکنڈ سیدو شریف سوات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان کے واضح احکامات کے نتیجے میں ریجن بھر کے اضلاع سوات،بونیر،شانگلہ،دیر پائین،دیر بالا،باجوڑ،چترال پائین اور چترال اپر میں پولیس نے کامیاب کاروائیاں کیں۔ خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشنز، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، سنیپ چیکنگ، نائٹ پٹرولنگ،ناکہ بندیوں اور دیگر کاروائیوں میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتار ی اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے19عددایس ایم جی گن،16عدد رائفل، 50عدد شارٹ گن،330عدد پستول،9644 عدد کارتوس، 419 عدد میگزین، 15عدد خنجر، 1کلو گرام بارود ، 400عدد ڈیٹونیٹر بھی قبضے میں لئے گئے ہیں،ریجن بھر میں پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے تقریبا100.170کلوگرام چرس، 3.282 کلوگرام ہیروئن،2.799کلوگرام آئیس، 2.023 کلوگرام افیون ، 190لیٹر شراب جبکہ 845 عدد سلیپرز بھی قبضے میں لیا ہے۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈعرفان اللہ خان نے ملاکنڈ ریجن کے تمام ڈسٹرکٹ پولیس آفسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا جائے تاکہ آنے والے جوانوں کو منشیات سے پاک معاشرہ یقینی بنایا جا سکے۔

ایس ایچ او تھانہ بحرین ظاہر شاہ کا پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی چوری میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ سامان برآمد تفصیلات ک...
15/11/2024

ایس ایچ او تھانہ بحرین ظاہر شاہ کا پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی
چوری میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ سامان برآمد

تفصیلات کے مطابق: ڈی ایس پی سرکل مدین سید زمان شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بحرین ظاہر شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزم الیاس ولد بدر جمیل سکنہ کولالئ بحرین کو گرفتار کرلیا جس کے نشاندہی پر چوری شدہ لاکھوں مالیت کا سامان برآمد کیا اور وقوعہ میں استعمال ہونے والے موٹر کار کو بھی قبضے میں لے لیا۔

15/11/2024

ڈپٹی کمشنر مردان نے کھلی کچہری کے دوران اپنے خطاب میں آٸس فروشوں کے خلاف دبنگ اعلان کردیا آٸس فروشوں کو 3MPO کے تخت سیدھا جیل بھیج دیا جاٸے گا۔۔تفصیلات کے مطابق اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان وسنیر نائب صدر انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ خیبرپختونخوا نے کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر سے مطالبہ کیا۔کہ مردان میں ائس فروشوں کا مافیا سرگرم عمل ہے ۔اور کالجز ،یونیورسٹیوں میں طلباء وطالبات کو اس لعنتی نشے کی طرف راغب کیا ھے۔اور ائس نشہ کےلئے جب ان کے پاس پیسے نہیں ھوتے۔تو طالبات جسم فروشی کا دھندہ شروع کردیتے ھیں۔اور نوجوان سٹریٹ کرایم کا راستہ اختیار کرلیتے ہیں ۔جس میں وہ خود بھی اپنا جان گنوا دیتا ھے۔اور دوسروں کے گھروں کو بھی اجاڑ دیتے ھیں۔ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان و انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ خیبرپختونخوا کو یقین دلایا ۔کہ مردان کو نشہ سے پاک ضلع بنا کر دم لونگا ۔اور منشیات فروشوں کےلئے مردان میں کوئ جگہ نہی۔ یا منشیات فروش توبہ تائب ھوجائے یا ان کو 3 MPO کے تحت تین مہینوں کےلئے جیل بھیج دیا جائے گا ۔اور تین مہینے گزارنے کے بعد تین مہینے مذید جیل کے سلاخوں کے پیچھے ھونگے۔انہوں نے کہا ۔کہ پشاور کے بعد مردان ابادی کے لخاظ سے دوسرا بڑا ضلع ھے ۔ جس میں منشیات فروشوں پر زمین تنگ کردینگے جو کالجز اور یونیورسٹیوں کے بچوں اور بچیوں کو اس مکروہ دھندے کی طرف راغب کرتے ھیں۔اور نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل دیتے ہیں ۔اس مہم میں سماجی ،سیاسی تنظیموں اور انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ خیبرپختونخوا کو اگے انا ھوگا۔کہ مردان کو نشے سے پاک ضلع بنا دیں۔اورنگزیب کشمیری سینئر نائب صدر انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ خیبرپختونخوا نے ڈی سی مردان کو یقین دلایا ۔کہ اس جہاد میں ھم اپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔اور اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کےلئے پولیس اور انتظامیہ سے ھرممکن تعاون کرینگے۔

Address

Swat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ATN News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ATN News HD:

Videos

Share