Izhar Ullah Speaks

Izhar Ullah Speaks Izhar Ullah Speaks Manki Swabi KPK

15/07/2024

عاشورا کیا ہے؟

ایک مقدس دن
عاشورہ اسلام میں ایک اہم دن ہے جو 10 محرم کو آتا ہے۔ "عاشورہ” کی اصطلاح عربی لفظ دس سے ماخوذ ہے، جو مہینے کے دسویں دن اس کی موجودگی پر روشنی ڈالتی ہے۔ محرم خود اسلام کے ان چار مقدس مہینوں میں سے ایک ہے جس میں لڑائی جھگڑا ممنوع ہے۔ یہ تقدس عاشورہ کو عالمی سطح پر مسلمانوں کے لیے عکاسی، تعظیم اور تعظیم کا دن بناتا ہے۔
عاشورہ اسلامی کیلنڈر میں ایک اہم دن ہے، جو اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم کی 10 تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ اس سال عرب ممالک میں عاشورہ 16 جولائی اور پاکستان، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک میں 17 جولائی کو منایا جائے گا۔ یہ دن دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تاریخی اور مذہبی اہمیت کا حامل ہے۔۔
16-07-2024

” آج پھر گھر پر سبزی پکی تھی اور میرا دل برگر کھانے کو تھا، گھر سے نکلا مکڈونلڈ پر لمبی لائن میں میں کھڑا اپنی باری کا ا...
28/06/2024

” آج پھر گھر پر سبزی پکی تھی اور میرا دل برگر کھانے کو تھا، گھر سے نکلا مکڈونلڈ پر لمبی لائن میں میں کھڑا اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ اچانک پاس والی دیوار کے سائے میں ایک شخص آبیٹھا جو غالباً مزدور تھا اور ایک رومال سے دو سُوکھی روٹیاں نکالیں روٹیاں کھولیں تو اندر ہری مرچ کا اچار تھا سامنے روٹی کھول کر رکھی اور ہاتھ اُٹھا کر دُعا مانگی اور نوالہ توڑا، میں اُسے غور سے دیکھنے لگا... اس کے ہر لقمے پر اسکے چہرے پر ایک عجیب خوشی اور شکر محسوس ہو رہا تھا، اتنے میں ایک اور مزدور آکر اس کے پاس دیوار کے سائے میں بیٹھ گیا اور اپنے رومال سے روٹی نکالی لیکن اسکی روٹی میں اچار بھی نہ تھا تب اس پہلے مزدور نے کھاتے ہوئے اپنی روٹی کا اچار اس کی روٹی میں رکھ کر کہا.... "میرا پیٹ فُل ہوگیا تھا اچھا کیا جو تم اچار نہیں لائے ورنہ میرا ضائع ہو جانا تھا" بس یہ وہ آخری الفاظ تھے جو میں نے غور سے سنے بھی اور دیکھا بھی.... اتنے میں آواز آئی، جی سر آپکا آرڈر کیا ہے؟
میں نے مکڈونلڈ کے سٹاف کی طرف دیکھا تو میری آنکھوں سے آنسو نکل رہے تھے اور منہ میں ایک لفظ نہیں تھا بس اتنا کہا کہ..."مجھے برگر نہیں پسند" اور کھڑکی چھوڑ کر ان مزدوروں کے پاس جا کر رُک گیا، مجھے سر پر کھڑا دیکھ کر وہ دونوں بوکھلا گئے.... ایک نے کہا باؤ جی ابھی چلے جاتے ہیں بس روٹی کھانے چھاؤں میں بیٹھ گئے... اور میری آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو بہنے لگے میں نے انکے پاس گھٹنوں کے بل بیٹھ کر کہا اپنی روٹی سے ایک نوالہ دوگے؟ اس نے پوری روٹی میری طرف بڑھا دی اور جھٹ سے ایک پرانی سی بوتل کھول کر اپنا پانی بھی میرے آگے کر دیا....
میں نے ایک نوالہ اچار کے ساتھ جو منہ میں لیا کاش میرے پاس الفاظ ہوتے کہ اس دنیا کے سب کھانوں سے لذیذ لقمہ تھا میں نے روتے ہوئے ہی پوچھا یہ کھانا اتنا لذیذ کیسے ہے؟ وہ بھی اچار کے ساتھ؟
مزدور نے کہا باؤ جی حلال کمانے کی کوشش کرتے ہیں شاید تبھی مزہ آتا ہے رُوکھی سُوکھی کھانے کا بھی.
مجھے نہیں یاد میں نے کتنے لقمے لگائے اسکے بعد اسکی روٹی کے اور اپنی کمائی پر دھیان لگا کر سوچتا رہا خود کا گریبان حرام سے بھرا لگا.... وہ دن ہے اور آج کا دن ہے...
حلال کمانے کی کوشش کرتا ہوں اور ہاں....

" مجھے اب برگر نہیں پسند، سادہ روٹی کھاتا ہوں جو بہت لذیذ ہوتی ہے۔ “
Fallow the page 🥀☕

✨لوہے اور ہیرے میں فرق✨قابلِ غور پوسٹ 💯💯💯بہت سارے لوگوں کو اس پر اعتراض ہوتا ہے کہ بیٹیوں پر اتنی پابندیاں کیوں عائد کی ...
25/04/2024

✨لوہے اور ہیرے میں فرق✨

قابلِ غور پوسٹ 💯💯💯

بہت سارے لوگوں کو اس پر اعتراض ہوتا ہے کہ بیٹیوں پر اتنی پابندیاں کیوں عائد کی جاتی ہے،یہاں نہ جاؤ یہ نا پہنو وہ نہ کرو وغیرہ وغیرہ ۔۔۔ تو سنیں۔۔۔ آپ نے کبھی لوہے کے دکان کے سامنے لوہے کی چیزیں دیکھی ہے ؟ کیا آپ نے کبھی کسی لوہے کی دکان کی آرائش کے لیے اس میں گلاس وال یا پھر قمقمے دیکھے ہیں ؟ یقیناً نہیں کیوں کہ سب کو پتہ ہے کہ لوہے دھوپ بارش طوفان سب دیکھنے کے بعد بھی نہ اس کی ساخت میں فرق آتا ہے نہ اس کی قیمت کم ہوتی ہے جبکہ دوسری طرف ایک سنار کی دکان جس میں ایک بڑی تجوری ہوتی ہے اس میں ایک چھوٹی تجوری پھر اس میں ایک خوبصورت ریشمی ڈبی میں ریشم پر ایک ہیرہ رکھا گیا ہوتا ہے کیوں کہ جوہری کو پتہ ہے اگر ہیرے کو معمولی خروش بھی آئی تو ہیرہ اپنی وقعت کھو دے گا۔۔۔۔۔یہی مثال بیٹوں اور بیٹیوں کی ہے ،بیٹے خود پر لگے وار سہہ سکتے ہیں ان کی مثال لوہے کی ہے جبکہ بیٹیاں ہیرے ہے جو ذرہ سی غلطی پر اپنی وقعت کھو دیتی ہیں ۔۔۔۔ بیٹیاں گھر کی رونق ہوتی ہیں لیکن ان کے معاملے میں لاپرواہی سے پھر ماں باپ کے پاس کچھ نہیں بچتا۔۔۔۔۔خدارا اپنے ماں باپ اور مذہب کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کو بےجا نہ جانے ۔۔۔۔
آج اتنی ہی آزاد خیال بنئے جتنی کہ کل اپنی بیٹی کو برداشت کرسکے ۔۔۔۔۔خیال رہے یہ دنیا مومن کے لیے قید ہے ۔۔۔۔

I have reached 500 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
27/01/2024

I have reached 500 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

سوچنے کی بات ۔۔۔!
16/11/2023

سوچنے کی بات ۔۔۔!

04/11/2023

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
محترم بھاٸیو ایک ایسی عظیم غلطی جس سے ھم خوداپنے بچوں کوعملی طور غلط تعلیم دےرھے ھیں
یہ کہ جمعہ کودورکعت فرض پڑھکر دھڑادھڑلوگ مسجد سے نکلناشروع ھوجاتےھیں جس میں بچےبھی شامل ھوتے ھیں پوچھنےپردوقسم کےجواب ملتے ھیں ایک یہ کہ باقی نمازتوسنت ہے بس فرض اداھوگیا تویہ کہہ کر سنت نہ پڑھنا سنت سے انکار ھوگیا اورسنت سےانکار ایمان کےلٸے خطرہ ہے کیٶنکہ ھمیں حکم ہے کہ واطیع اللہ واطیع الرسول
اللہ ھم سب کو اللہ اوراسکےرسول کی فرمانبرداری نصیب فرماٸے
دوسری بات اکثر یہ سنتے ہیں کہ ھم سنت نمازگھرمیں پڑھتے ہیں کیٶنکہ ھمارےنبی نے سنت گھرمیں پڑھی ہے
انتہاٸ معزرت کےساتھ کہ ان میں اکثرلوگ ایسے ھوتے ہیں جوپوراھفتہ فرض نماز نہیں پڑھتےاورجمعہ کومسجد آکر سنت کی پابندی کرتے ہیں
چلوھم مان لیں کہ گھر جاکر سنت نماز پڑھتےہیں لیکن جب یہ لوگ مسجد سے سنت پڑھےبغیرنکلتےہیں اورانکےساتھ بچے بھی نکلتے ہیں توبچوں کوتوبس دورکعت فرض پڑھنےکی عادت ہوجاٸیگی اور یہی سمجھینگیں کہ جمعہ کی نماز بس صرف دورکعت ہی ہے تواللہ نہ کرےاسطرح یہ سنت رفتہ رفتہ چھوڑ ہی دینگے
تومیری گزارش ہے تمام بھاٸیوں سےکہ جولوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سنت نمازپڑھناضروری نہیں وہ توتوبہ کریں اللہ سے معافی مانگ کر آٸندہ ایسانہ کہیں
اورجولوگ سنت گھرمیں پڑھتے ھیں ان سے بھی گزارش ھے کہ جمعہ کی سنت مسجد میں پڑھیں کیٶنکہ یہ بات ایک رواج بنتاجارھاہے اوراللہ نہ کرے یہ سلسلہ جاری رہا توھماری آٸندہ نسلیں بالکل سنت چوڑہی دینگے
کیٶنکہ بچے بڑوں سے سیکھتے ہیں
اللہ ھم سب کو ھدایت نصیب فرماۓ

02/11/2023

:
اپنا پاسپورٹ کسی کو بھی نہ دے ورنہ پھر آپ کیلئے پریشانی بن سکتی ہیں۔۔۔

27/10/2023

خواتین کے حقوق پر شاعر کابہترین کلام 🥀
( اسلام اورمغربی تہذیب میں فرق)
"ابو عبداللہ Fallow page 🌹"

23/10/2023

بچپن میں سکول جاتے ہوئے،،
کس کو یاد ہے یہ دعا ؟؟
اللہ پاک ہمارے وطن عزیز کی خفاظت فرماں۔۔امین

19/10/2023

اے جنگ بدر میں 313 مجاہدین کو بے سر و سامان کی حالت میں فتح دینے والے پروردگار فلسطین کی کمزور مجاہدین کو فتح نصیب فرماء❤

19/10/2023

🙏🏻یااَللّٰهﷻ🙏🏻
😭فلسطین ، کشمیر ، عراق ، شام اور برما اور جہاں بھی سِتم زدہ مُسلمان ہیں سب کی حِفاظت فرما اور اُن کی مدد فرما۔
آمین یا ربُ العالمین

آپ کی فکر اور کتا کا کردار 🐕آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ گندگی کے ڈھیر پر بیٹھا یا روڈ کے کنارے سویا ہوا "کتا" گاڑی کے پیچھے...
14/10/2023

آپ کی فکر اور کتا کا کردار 🐕
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ گندگی کے ڈھیر پر بیٹھا یا روڈ کے کنارے سویا ہوا "کتا" گاڑی کے پیچھے کچھ فاصلے تک بھونکتا اور دوڑتا ہے, نہ یہ "کتا" آپ سے گاڑی چھیننا چاہتا ہے,نہ گاڑی میں بیٹھنا چاہتا ہے اور نہ ہی اسے گاڑی چلانی آتی ہے بس خوامخواہ "بھونکنا" اس کی "عادت" ہے, ایسے ہی زندگی کے سفر میں جب آپ اپنی منزل کی طرف رواں داواں ہوتے ہیں تو کچھ اسی عادت کے لوگ بنا کسی مقصد کے آپ کی راہ میں"رکاوٹ" پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں, اس لئے جب آپ اپنی منزل پر رواں دواں ہوں اور لوگ آپ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں تو ان سے الجھنے کے بجائے اپنی "منزل" کی طرف رواں دواں رہیں
کامیابی آپ کی منتظرہے۔

12/10/2023

میں بحثیت ایک مسلمان فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں یا اللہ پاک فلسطینی مسلمانوں کی مدد فرماآمین اور مسلمانوں کو کامیابی عطا فرما آمین🇵🇰

سائیکل معیشت کی دشمن ہے،۔ایک ملٹی نیشنل بینک کے سی.ای.او نے معاشی ماہرین کو اس وقت سوچ میں ڈال دیا جب اس نے کہا کہ سائیک...
12/10/2023

سائیکل معیشت کی دشمن ہے،۔
ایک ملٹی نیشنل بینک کے سی.ای.او نے معاشی ماہرین کو اس وقت سوچ میں ڈال دیا جب اس نے کہا کہ سائیکل ملکی معیشت کیلئے تباہی کا باعث ہےِ، اس لئے کہ سائیکل چلانے والا کار نہیں خریدتا، وہ کار خریدنے کیلئے قرض بھی نہیں لیتا۔ کار کی انشورنس نہیں کرواتا. پیٹرول بھی نہیں خریدتا۔ اپنی گاڑی سروس اور مرمت کے لئے نہیں بھیجتا۔ کار پارکنگ کی فیس ادا نہیں کرتا۔ وہ ٹال پلازوں پر ٹیکس بھی ادا نہیں کرتا۔
سائیکل چلانے کی وجہ سے صحت مند رہتا ھے موٹا نہیں ھوتا! صحت مند رہنے کے باعث وہ دوائیں نہیں خریدتا۔ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس نہیں جاتا۔ حتیٰ کہ ملک کے جی.ڈی.پی میں کچھ بھی شامل نہیں کرتا۔ اس کے برعکس ہر نیا فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ اپنے ملازمین کے علاوہ کم از کم 30 طرح کے لوگوں کے لئے روزگار کا سبب بنتا ھے۔ جن میں ڈاکٹر، امراض قلب کے ماہر، ماہرِ معدہ و جگر، ماہر ناک کان گلہ، دندان ساز، کینسر سپیشلسٹ، حکیم اور میڈیکل سٹور مالکان وغیرہ شامل ہیں۔ چنانچہ یہ بات ثابت ھوئی کہ سائیکل معیشت کی دشمن ھے اور مضبوط معیشت کیلئے صحت مند افراد سخت نقصان دہ ہیں۔
نوٹ:- پیدل چلنے والے معیشت کیلئے اور بھی خطرناک ھیں۔ کیونکہ وہ سائیکل بھی نہیں خریدتے۔
Izhar Ullah

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Izhar Ullah Speaks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Izhar Ullah Speaks:

Videos

Share