صوابی:مانیری میں جاری گڑگانی کی خوبصورت اوردلکش مختلف مناظر۔
ماشاءاللہ دل کو سکون اور روح کو راحت دینے والی قرآن پاک کی تلاوت ❤️
یا اللہ! ہمارے بزرگوں پر اپنی رحمتوں کا سایہ برقرار رکھ اور ان کی زندگی کو برکتوں سے بھر دے۔ آمین۔
ماشاءاللہ بہت خوبصورت آواز میں اس بچے کی قرآنِ پاک کی تلاوت سنواؤ
کنڈل ڈیم خائستہ اوخوندورچکر
(معروف شاعرپروفیسر بخت زادہ دانش کاصوابی آمد)
صوابی:پشتو زبان کے معروف شاعر پروفیسر بخت زادہ دانش گذشتہ روز دی گلوریس گروپ آف سکولز اینڈ کالجز صوابی کے زیراہتمام بلیسنگ شادی ہال ٹوپی میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔اس موقع پر اس ہر دلعزیز شخصیت کیساتھ مختصر باتیں کرنے کا موقع ملا جس کو اپنے ناظرین کیساتھ شیئر کر رہے ہیں۔(علی خان یوسفزئی صوابی پریس).
(((---صوابی کے منتخب نمائندے توجہ فرمائیں---)))
صوابی:بٹاکڑہ پل سے ہملٹ پل تک ٹوپی بائی پاس جوکہ تین کلومیٹر بنتا ہےیہ سڑک تقریبا ہر جگہ سےکھڈے ہی کھڈے بن چکا ہے لوگ کھڈوں میں سڑک ڈھونڈتے رہتے ہیں جو ڈھونڈنے سے بھی نظر نہیں آتی ان کھڈوں کی وجہ سے آئے روز موٹر سائیکل ،رکشہ کے ایکسڈنٹ معمول بن چکے ہیں جس کی وجہ سے لوگ معذور ہونے لگےسماجی تنظیموں نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی بار ان کھڈوں کی مرمت کرچکے ہیں لیکن کھڈے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے کیونکہ اس سڑک پر بھاری بھر کم گاڑیوں کا ٹریفک رواں دواں ہوتی ہےجبکہ ممبران اسمبلی اورخیبرپختونخواہ ہاویز اتھارٹی مکمل طور پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور ان حادثات کو نظر انداز کر رہے ہیں اس بائی پاس سے ممبران صوبائی وقومی اسمبلی ،ضلعی انتظامیہ روز گزرتے ہیں لیکن مرمت کا نام لینے کے لیے تیار نہیں عوام نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ خیبرپختونخوا ہاویز اتھارٹی کو احکامات جاری کریں کہ اس سڑک کی مرمت کی جائے تاکہ آئے روز حادثات سے بچا جاسکے۔(ڈاکٹر امجدعلی صوابی پریس).
(((صوابی میں یتیم بچوں کا گھر،آپکے تعاون کا منتظر)))
صوابی:ضلع صوابی کے گاوں مرغز میں بیت السلام للیتامیٰ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اس وقت 80یتیم بچوں کی کفالت جاری ہیں۔مخیر حضرات اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال کر بیت السلام للیتامیٰ ویلفیئر آرگنائزیشن کیساتھ مالی تعاون کریں۔ایزی پیسہ اکاونٹ نمبر:(03462010727).
سماجی رہنما محمد علی ڈاگیوال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شیر شاہ سوری روڈ کی مرمت کے مسئلے پر آواز اٹھائیں
سماجی رہنما محمد علی ڈاگیوال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شیر شاہ سوری روڈ کی مرمت کے مسئلے پر آواز اٹھائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سڑک کئی سالوں سے خراب حالت میں ہے، مگر علاقے کے منتخب نمائندوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی، جس سے یہاں کے لوگ روزمرہ کی مشکلات کا شکار ہیں۔محمد علی ڈاگیوال نے منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اہم مسئلے پر فوری توجہ دیں اور سڑک کی مرمت کا کام جلد از جلد شروع کروائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو ڈاگئ کے عوام مجبوراً احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
کشور زمان خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شیر شاہ سوری روڈ کی مرمت کے لیے چندہ میں حصہ ڈالیں.انہوں نے کہا کہ یہ سڑک کئی سالوں سے خراب ہے اور منتخب نمائندوں نے اس کی مرمت پر کوئی توجہ نہیں دی۔ عوام اب اس قدر مجبور ہو چکے ہیں کہ اپنی مدد آپ کے تحت اس سڑک کی مرمت کا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے منتخب نمائندوں سے اپیل کی کہ اس سڑک پر فوری توجہ دی جائے کیونکہ یہاں کے لوگ خصوصاً بچے اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
#kali #kaliwaljwand #kaliwalrangona