13/06/2024
*زندگی کو زیادہ لمبا تصوّر نہ کریں جیسی پلاننگ ہم اپنے اچھے مستقبل کے لئے کرتے ہیں، ہو سکتا ہے وہ مستقبل آئے ہی نا اور زندگی پوری ہو جائے۔ لمبی زندگی کی گارنٹی تو کسی کے پاس نہیں، بس جو اچھا ہو سکے وہ ضرور کریں۔ پھر پتہ نہیں دوبارہ ایسا موقع ملے یا نہ ملے۔ ہم ُُدُنیا میں پیسے سے ہر شے خرید سکتے ہیں۔ مگر "زندگی, صحت اور خوشیاں" نہیں خرید سکتے۔ ایسے ہی اپنی زندگی کا سفر مکمّل کرتے جائیں، ان شاء اللہ چھوٹی نیکیاں ہماری بخشش کا ایک بہانہ بن جائیںگی۔ اپنی زندگی کے اکاؤنٹ میں ہمیشہ دو آپشن کُھلے رکھیں۔ اپنی غلطی تسلیم کرنا اور دوسروں کو معاف کر دینا۔ اللہ کو بھی یہ دونوں صفات بہت پسند ہیں اور دولتمند کی عاجزی، جوانی کی عبادت اور گُناہ گار کی توبہ بھی اللّٰہ کے نزدیک بہترین عمل ہیں۔ دو دن کی زندگی ہے کیا کریں گے دنیا سے اُلجھ کر۔ "رہیں تو پھولوں کی مانند اور بکھریں تو خوشبو بن کر" انسان کو وہی شے زیادہ تکلیف دیتی ہے جس کے بارے میں اس نے زیادہ توقع رکھی ہو۔ لیکن بندہ اپنے رب سے توقع رکھے تو وہ اسکی تکلیف کو آسانی میں بدل دہتا ہے*
*اے اللّٰہ : ہم سب مٹّی کے کھلونے ہیں۔ تیرے "کُن" سے ہم تخلیق ہوئے، تیرے کرم نے ذی روح کیا، تیرے حُکم سے ہماری سانسیں چلتیں ہیں۔ تیرے فضل سے ہماری ہستیاں قائم ہیں۔ تُو ہی اوّل، تُو ہی آخر ہے۔ تُو ہی ظاہر ہے تُو ہی باطن ہے۔ اے اللّٰہ ایک اور کرم فرما ہم پر، ہمارے سارے زنگ اُتار دے اور اپنا رنگ چڑھا دے۔ ہم پر اس سے پہلے کے موت آ دبوچے۔ اے اللّٰہ ہماری دعاؤں کو، ہماری عبادتوں کو قبول فرما۔ ہمارے پچھلے سارے گُناہوں کو اپنے فضل و کرم سے معاف فرما اور آئیندہ گُناہوں سے بچا۔ ہمیں نیک اعمال، نیک کام اور لوگوں کے دُکھ درد میں کام آنے کی توفیق عطا فرما۔ نیک اور اعمال صالحہ کے ساتھ لمبی زندگی اور آخرت کی فکر عطا فرما۔ بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ اور مرحومین کی مغفرت فرما*
*آمین یارب العالمین*