PTI Haroon Abad

PTI Haroon Abad Pakistan Tahreek-e-Insaf Haroon Abad To establish a just society based on humane values while continuously upholding the self-esteem of the nation.

The PTI will restore the sovereign and inalienable right of the people to choose political and economic options in accordance with our social, cultural, and religious values. We are broad-based movement for change whose mission is to create a free society based on justice. We know that national renewal is only possible if people are truly free. Our leadership approaches the people with sincerity a

nd a sense of history and we pledge to commitment to:

- Freedom from Political, Economic and Mental Slavery - A self reliant modern Islamic Republic

- Freedom from Injustice - Inexpensive and quick dispensation of justice

- Freedom from Poverty - 50 percent increase in per capita income in 5 years

- Freedom from Unemployment - Two million new jobs every year

- Freedom from Homelessness - 2.0 lac new housing units every year and complete ownership right to millions living in Katchi Abadis

- Freedom from Illiteracy - Full literacy in 5 years

- Freedom to Generate Wealth

- Freedom from Fear - Complete Freedom of thought and expression

- Freedom for Women - Free education up to Matric for girls from poor households.

- Equal right for minorities - no religious discrimination

21/07/2024

بانی چئیرمین عمران خان اس قوم کے لئے اور آنے والی نسلوں کے لئے جیل میں صعوبتیں برداشت کررہے ہیں،انہوں نے ہمیشہ اس قوم کے حق کے کئے بات کی،
انکی حقیقی آزادی کی جدوجہد پاکستان کے مستقبل کے لئے ہے،ایک ایسا مستقبل جہاں قانون کی بالادستی ہو،ہر فرد کی عزت اور حقوق محفوظ ہوں

30/06/2024
26/06/2024
بانی چیئرمین عمران خان کا اڈیالہ جیل سے "آپریشن عزم استحکام" کے متعلق خصوصی پیغام25 جون 2024پاکستان سے دہشت گردی کا خاتم...
25/06/2024

بانی چیئرمین عمران خان کا اڈیالہ جیل سے "آپریشن عزم استحکام" کے متعلق خصوصی پیغام

25 جون 2024

پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام ہمیشہ سے تحریک انصاف کی پالیسی رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران دہشت گردی میں بڑی کمی آئی۔ ہم نےخیبر پختونخوا میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے اداروں کو مضبوط کیا جس کے نتیجے میں خیبر پختونخوا اور اس کے بعد پورے ملک میں دہشت گردی میں واضح کمی آئی۔ ہم نے خطے میں امن قائم کرنے کی خاطر افغانستان میں پاکستان مخالف اشرف غنی حکومت کیساتھ بات چیت کی، ان کو پاکستان آنے کی دعوت دی اور قیام امن کیلئے خود بھی افغانستان کا دورہ کیا۔ امریکہ کے انخلا کے بعد افغانستان میں سول وار کا شدید خدشہ تھا جسے نہایت حکمت سے (tactfully) ہینڈل کیا گیا۔ افغانستان میں نئی حکومت قائم ہونے کے بعد اس حکومت کیساتھ تعلقات قائم کرنے میں اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کا کلیدی کردار تھا۔ خطے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے میری حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو تبدیل نہ کیا جائے اور یہی ہدایات جنرل باجوہ کو دی گئیں جس پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ انہیں تبدیل نہیں کیا جائے گا مگر اس کے باوجود انہیں تبدیل کر دیا گیا جس کی وجوہات بعد میں سامنے آئیں جو کہ واضح طور پر جنرل باجوہ اور نواز شریف کے مابین جنرل باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع/ ایکسٹینشن (Extension) کو لے کر کی جانے والی ڈیل تھی۔ بعد کے واقعات نے یہ ثابت کیا کہ جنرل باجوہ نے محض اپنے ذاتی فائدے کیلئے ملک کا بے حد نقصان کیا۔ آئی ایس آئی جس نے ملک کو دہشت گردی سے بچانا تھا اسے دہشت گردی کے انسداد سے ہٹا کر تحریک انصاف کو کچلنے پر لگا دیا گیا۔

اسی طرح پی ڈی ایم حکومت کے وزیر خارجہ نے پوری دنیا کا چکر لگایا لیکن افغانستان نہیں گیا کیونکہ ان لوگوں کو پاکستان کے امن، ہمارے لوگوں کے جان و مال اور ہمارے سیکیورٹی اداروں کی قطعاً کوئی پرواہ نہ تھی۔ آج بھی ان کے پاس دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے کوئی واضح حکمت عملی موجود نہیں جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر ملک و قوم نقصان اٹھا رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دور میں ریاست کے اداروں کو سیاست سے پاک کر کے قومی مفادات کے تحفظ کو اولین ترجیح بنایا تو ملکی اور غیر ملکی ناقدین نے ہائیبرڈ سسٹم کی اصطلاح ایجاد کی اور ہمیں ہدفِ تنقید بنایا۔ آج صورتحال یہ ہے کہ ضمیر اور قلم فروشوں کے ایک نہایت چھوٹے سے گروہ کے علاوہ ماضی میں ہمیں ہائیبرڈ سسٹم کا طعنہ دینے والے ہمارے ناقدین بھی کھل کر ملک پر بدترین شخصی آمریت/ڈکٹیٹرشپ کے غلبے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

پاکستان کا مستقبل عوام کے مینڈیٹ کے احترام، قانون کی حکمرانی اور سیاست کے استحکام سے وابستہ ہے۔ اپنے لوگوں کے خلاف ننگی فسطائیت یا لشکر کشی کے ذریعے دہشت گردی کا تدارک ممکن ہے نہ ہی پاکستان کو استحکام نصیب ہونے کے امکانات ہیں۔ قوم کی مرضی کے برعکس فیصلے کرنے اور طاقت اور بندوق کے زور پر انہیں عوام سے منوانے کی کوششوں نے ہمیشہ منفی نتائج پیدا کیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ۔این اے 163۔ طلعت محمود بسراءپی پی 241 ۔ چوھدری اعظم علی ایڈووکیٹ
18/01/2024

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ۔
این اے 163۔ طلعت محمود بسراء
پی پی 241 ۔ چوھدری اعظم علی ایڈووکیٹ

14/08/2023

ہارون آباد :چئیرمین عمران خان کی کال پر سابق صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری اعظم علی ایڈووکیٹ پی پی 243 کی قیادت میں جشن آزادی کی شاندار ریلی کا انعقاد کیا,کثیر تعداد میں عوام نے فاشسٹ نظام میں خوف کے بت کو پاش پاش کرکےقومی پرچم اور پارٹی پرچم تھامے پیغام دیا

Address

Sukkur
6200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Haroon Abad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PTI Haroon Abad:

Videos

Share