سکھر میراتھن تقریب ریس اختتام پذیر گرینڈ تقریب کی تیاری آخری مراحل میں سید خورشید احمد شاہ ، صوبائی وزیر ذوالفقار علی شاہ، سید کمیل حیدر شاہ ،ارسلان اسلام شیخ، فرخ شاہ، نعمان اسلام شیخ ، کمشنر سکھر فیاض عباسی، ڈپٹی کمشنر ایم بی دھاریوجو ، وائس چانسلر آصف شیخ، ڈی آئی جی پیر محمد شاہ ایس ایس پی سکھر امجد شیخ و دیگر موجود۔۔
پاکستان کے نامور ممیکری آرٹسٹ مبین گبول کل سکھر مراتھن شو میں میزبانی کے فرائض سرانجام دینگے مراتھن میں کیا کچھ ہونے جا رہا ہے مذید جانتے ہیں مبین گبول کی زبانی
ایس ایس پی سکھر کی ہدایت پر قادر بخش سومرو ( عرف گبر ) کی سربراہی میں ٹریفک پولیس کا شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ حد سے زیادہ باہر لگے ٹھیلے والوں کو وارننگ ۔۔۔
پولیس متحرک ہے پر میونسپل کارپوریشن کہا سوئی ہوئی ہے ؟؟
نئی 125 موٹربائیکس اور وردی والی اینٹی انکروچمنٹ فورس کیا یم ڈرون فٹیجز میں دکھیں ؟؟؟؟؟
سکھر کی تباہ حال سڑکیں قسط نمبر 1۔۔
عوام سے کئے وعدے وفا نا ہوسکے حکمران طوطہ چشم نکلے
90 دن کا لولی پاپ سب کے خاندان ایوانوں میں عوام دھول مٹی اور گھنڈر خانوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
قومی و صوبائی اور بلدیاتی تمام کے تمام نمائندوں نے ووٹ لینے کے بعد عوام سے آنکھیں پھیر لی شہری بنیادی سہولیات سے بھی محروم ڈرون میں سکھر پیرس حقیقت میں مسائل کا گڑھ۔۔
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا پنجاب میں بننے والی نئی کینالز سے متعلق سوال پر کہنا تھا کینالز سے متعلق کیس سی سی آئی میں ہے جبکہ اس وقت کینالز پر کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔۔
دوسری جانب سندھ حکومت کی تمام تر یقین دہانیوں کے باجود پنجاب میں بننے والی کینالز کے معاملے پر مختلف جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔
عوام سے کئے وعدے وفا نا ہوسکے حکمران طوطہ چشم نکلے
90 دن کا لولی پاپ سب کے خاندان ایوانوں میں عوام دھول مٹی اور گھنڈر خانوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
قومی و صوبائی اور بلدیاتی تمام کے تمام نمائندوں نے ووٹ لینے کے بعد عوام سے آنکھیں پھیر لی شہری بنیادی سہولیات سے بھی محروم ڈرون میں سکھر پیرس حقیقت میں مسائل کا گڑھ۔۔۔
اسٹوری پرومو۔۔۔
گڈانی پھاٹک کی حالت زار بتارہی ہے بلدیاتی نمائندے بہترین کام کررہے ہیں۔۔۔
دہشتگردی قتل کیس آدھا انصاف ملا ہے انصاف کے حصول کیلئے 100 سال عدالتوں میں جانا پڑھا تو جائیں گے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو پھانسی دینی چاہیئے۔۔ راشد محمود سومرو کی میڈیا سے بات چیت۔۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 11 سال بعد جمعیت علماء اسلام کے رہنماء شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ میں نامزد 6 ملزمان حنیف بھٹو،
مشتاق مہر،الطاف جمالی،لطف جمالی،،سارنگ توتانی ،دریا خان جمالی کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا اور بھاری جرمانے عائد کردیئے۔ تاہم خالد محمود سومرو کے بیٹے راشد محمود سومرو نے اسے ادھورا انصاف قرار دیتے ہوئے اعلی عدالتوں میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کے 100 سال بھی مقدمہ کی پیروی کرنا پڑی تو انکے بچے، پوتے اور آنی والی نسلیں بھی انصاف کیلئے عدالتیں جائیں گی۔
مزید انکا کیا کہنا تھا جانیئے اس وڈیو میں۔۔۔
شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو بڑا فیصلہ کچھ دیر بعد۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 11 سال بعد تاریخی سنایا جائیگا۔
چیئرمین سکھر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن رفیق احمد پلھ صاحب کے ساتھ انکے دفتر میں ملاقت کی تعلیمی بورڈز امتحانات اور دیگر موضوعات پر سیر حاصل گفتوشنید شنید ہوئی۔۔
بیوروچیف جواد شاہ کی سربراہی میں ہونے والی ملاقات میں بیوروچیف ہم نیوز جواد شاہ، جیو نیوز کے یاسر فاروقی، ٹائم نیوز کے فاروق سومرو بیوروچیف ابتک نیوز نادر خان موجود تھے
کنٹرولر امتحانات ( ناظم امتحانات ) فتح مھر صاحب بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔
طویل نشست میں تعلیمی بورڈز اسکولز اور تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا رفیق احمد پلھ صاحب کی محبتوں کا شکریہ ہمیشہ پیار اور خلوص کے ساتھ وقت دیتے ہیں اور تمام معاملات پر فراغ دلی کے ساتھ اظہار کرتے ہیں۔۔۔۔
پاکستان کے نامور میمکری آرٹسٹ مبین گبول کی سکھر پریس کلب آمد
سر لالا اسد پٹھان کی صحافیوں کیلئے کی جانیوالی کاوشوں پر اظہار تشکر سکھر پریس کلب پاکستان کا بہترین پریس کلب ہے دیکھ کر دل کو خوشگوار حیرت ہوئی ۔۔۔
پاکستان کا نامور نام میمکری اسٹار جو پاکستان کے مختلف چینلز میں پاکستان سمیت بھارتی اداکار شارخ خان اور سیاستدانوں کی میمکری بڑے ہی پرفیکٹ انداز میں کرتے ہیں فور مین شو ، بی این این سمیت دیگر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں پاکستان کے نامور سیاستدانوں میں عمران خان ، میاں شہباز شریف ، میاں نواز شریف ، الطاف حسین اور دیگر کی بخوبی نقل کرتے ہیں انکا تعلق سندھ کے ضلع گھوٹکی سے جبکہ سکھر سے انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی ۔ ان سے مل کر بہت اچھا لگا بہت ہی ملنسار اور خوش دل انسان ہیں۔
بیوروچیف ہم نیوز جواد شاہ کی دعوت پر سکھر پریس کلب پہنچے ان سے ملے تو انکے نبھائے کردار نظروں کے سامنے آئے ہم نے کچھ سیاستدانوں کی نقل کی فرمائش تو فوری طور قبول کرتے ہوئے ان تمام کرداروں کی میمکری کی۔۔۔۔