Shehzad Tabani

Shehzad Tabani In the videos of my page you will find a different world of latest news along with light fun reels,

The service of suffering humanity is the biggest target of my life.

Parents Day Celebrate In Cadets College Panuaqil کیڈٹ کالج پنو عاقل میں گیارویں سالانہ یوم والدین کی تقریب کا انعقاد صوب...
20/12/2024

Parents Day Celebrate In Cadets College Panuaqil

کیڈٹ کالج پنو عاقل میں گیارویں سالانہ یوم والدین کی تقریب کا انعقاد

صوبائی وزیر توانائی,منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

کالج کے جمناسٹک کلب کے کیڈٹس نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرکے داد وصول کی

بیسٹ کیڈٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ کیڈٹ معراج احمد نے حاصل کیا, سال 2024-25 کی چیمپئن ہاؤس ٹرافی لطیف ہاؤس نے حاصل کی

کیڈٹ محمد ارسلان نے کلاس 8 ، کیڈٹ علی فرہاد نے میٹرک ، کیڈٹ مدثر حیدر فرسٹ ایئر پری میڈیکل ، کیڈٹ عبد الرزاق فرسٹ ایئر پری انجینئرنگ ، اور اسپورٹس میں بہترین کارکردگی پر کیڈٹ مرتضیٰ نے نقد انعامات اور شیلڈ حاصل کی


Shahzad Tabani

20/12/2024

کیڈٹ کالج پنوعاقل میں گیارویں سالانہ یوم والدین کی تقریب کا انعقاد صوبائی وزیر توانائی،صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کیڈٹس میں نقد انعامات اور شلیڈز تقسیم کیں

تقریب میں ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو ، پرنسپل و پروجیکٹ ڈائریکٹر کیڈٹ کالج پنو عاقل کرنل (ر) سعادت اللہ ، وائس پرنسپل شفقت شاہ ، کیڈٹ کالج گھوٹکی پرنسپل برگیڈیئر ایمل خان ، کیڈٹ کالج خیرپور پرنسپل کرنل عامر حیات اور اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد میں شرکت کی

لطیف ہاؤس ، زیڈ اے بھٹو ہاؤس ، بیدل ہاؤس اور جناح ہاؤس کے کیڈس نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا اور سلامی پیش کی ,کالج کے جمناسٹک کلب کے کیڈٹس نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا,سال 2024-25 کی چیمپئن ہاؤس ٹرافی لطیف ہاؤس نے حاصل کی ،

کیڈٹ محمد ارسلان نے کلاس 8 ، کیڈٹ علی فرہاد نے میٹرک ، کیڈٹ مدثر حیدر فرسٹ ایئر پری میڈیکل ، کیڈٹ عبد الرزاق فرسٹ ایئر پری انجینئرنگ ، اور اسپورٹس میں بہترین کارکردگی پر کیڈٹ مرتضیٰ نے نقد انعامات اور شیلڈ حاصل کی ۔ جبکہ بیسٹ کیڈٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ کیڈٹ معراج احمد نے حاصل کیا



Shahzad Tabani
Syed Nasir Hussain Shah
Syed Kumail Hyder Shah

20/12/2024

انسداد دہشتگردی عدالت نے جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عبد الرحمن قاضی نے کیس کے حوالے سے محفوظ مختصر فیصلہ سنایا،گرفتار 6 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا عائد

سکھر:عدالت نے ملزمان کو قتل اور دہتشتگردی کی کے الزام میں عمر قید،اسلحہ کے الزام میں سات سات سال کی قید دی ہے

سکھر:گرفتار ملزمان میں ملزمان حنیف بھٹو،مشتاق مہر،الطاف جمالی،لطف جمالی،،سارنگ توتانی ،دریا خان جمالی شامل اور قید ہیں

سکھر:تمام ملزمان 2014 سے سینٹرل جیل میں قید میں ہیں,جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ہونی چاہئے،ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے،مولانا راشد محمود سومرو

سکھر:ادھورا انصاف ملا ہے،امن کے ساتھ انصاف حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،مولانا راشد محمود سومرو



Shahzad Tabani
Rashid Mahmood Soomro
Allama Rashid Mahmood Soomro Fans
Jamiat Ulama e Islam Sindh

لاڑکانہ کی مشہور درگاہ شاہ آباد کے سجادہ نشیں اکبر شاہ راشدی نے حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پاگارا ...
19/12/2024

لاڑکانہ کی مشہور درگاہ شاہ آباد کے سجادہ نشیں اکبر شاہ راشدی نے حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پاگارا کو دستار پہنا کر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
Shahzad Tabani

19/12/2024

حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ پیر پاگارا کی لاڑکانہ آمد/ بڑے اجتماع سے خطاب

درگاہ شاہ آباد کے سجادہ نشیں اکبر شاہ راشدی نے پیر پاگارا کو دستار پہنا کر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

سندھ کی اہم بزرگ ہستی پیر پگارا نے اجتماع میں پہنچ کر دور دراز علاقوں سے آئے ہزاروں مریدین کو دیدار کروایا اور ملک کی خوشحالی کی دعا کی



Shahzad Tabani
Pir Sibghatullah Shah Rashdi Pir Sahib Pagara 8
Pakistan Muslim League Functional District khairpur

19/12/2024

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی کا سندھ ہائی کورٹ سرکٹ کورٹ لاڑکانہ کا دورہِ

ہائی کورٹ لاڑکانہ بار کی توسیع، لائبریری اور کینٹین کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ اکائونٹس اینڈ ریکارڈ برانچ کا افتتاح بھی کیا

جلد فیصلوں کیلئے کا ایک معقول حل نکالا گیا ہے "میڈئیشن "،
دنیا بھر میں کیسز کا فیصلا میڈئیشن کے ذریعے ہو رہا ہے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

عدالت کے فیصلوں سے ایک خوش ہوتا ہے ایک ناخوش ہوش ہوتا ہے،میڈئیشن سے نہ صرف کیس کا تصفیہ ہوتا ہے بلکہ دونوں حریفوں کو خوش کر کے بھیجتے ہیں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

میڈئیشن سے کیسز کو حل کرنے پر۔وکلاء کی پریکٹسز پر کوئی حرج نہیں آئے گا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ



Shahzad Tabani

Election 2025, Vote And Support Friends ❤️تمام ممبران سے ووٹ اور مکمل سپورٹ کی درخواست ۔💕🥰ایک بار پھر جرنلسٹس پینل ۔ ✍️✔...
17/12/2024

Election 2025, Vote And Support Friends ❤️

تمام ممبران سے ووٹ اور مکمل سپورٹ کی درخواست ۔💕🥰

ایک بار پھر جرنلسٹس پینل ۔ ✍️✔️✌️🇵🇰

سکھر پریس کلب اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کے سال 2025 کے انتخابات میں ایک بار پھر جرنلسٹس پینل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگا ۔ انشااللہ ✌️🤗



Shahzad Tabani
Sukkur Press Club

17/12/2024

سندھ حکومت کی وفاقی حکومت پر لفظی تیروں کی بارش

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سکھر یاترا، مصروف دن گزارا، آئی بی اے کا دورہِ ، نئے بلاکس کا افتتاح

اراکین سندھ اسمبلی کیساتھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا،

میڈیا ٹاک میں کئی اہم معاملات پر سخت برہمی کا اظہار

17/12/2024

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سکھر آمد

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے سکھر کے دورے کا آغاز پولیو کے خاتمے کی ڈور-ٹو-ڈور مہم سے کیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے یونین کائونسل نیو سکھر میں گھروں کے دروازے کھٹکھٹا کر مکینوں کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ہدایت دی

پولیو کے قطرے آپ کے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچا کر صحت مند مستقبل کو یقینی بناتے ہے : وزیر اعلیٰ کا والدین سے مقالمہ

والدین کی ہچکچاہٹ کی وجہ سے میں نے آپ کے دروازے پر دستک دی ہے: وزیر اعلیٰ کا والدین سے مقالمہ

آپ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں: مراد علی شاہ کی والدین کو ہدایت

وزیر اعلیٰ سندھ نے دروازے پر دستک دے کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

ہم ایک عظیم قوم ہیں اور ہم نے پولیو کا خاتمہ کر کے دنیا کے شانہ بشانہ چلنے کا عہد کیا ہے: سید مراد علی شاہ

آج میں اپنی پولیو ٹیمز کے ساتھ فیلڈ میں ڈور ٹو ڈور مہم میں شامل ہوکر اپنی ٹیم کی محنت کو سلام پیش کرتا ہوں: وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزرا سید ناصر شاہ، مکیش چاولہ ، ایم پی اے فرخ شاہ، سید جاوید شاہ، اور دیگر شامل






Syed Murad Ali Shah
Shahzad Tabani

Happy Married Life Dear Yasir ❤️                      Shahzad Tabani Jawaid Memon
16/12/2024

Happy Married Life Dear Yasir ❤️



Shahzad Tabani
Jawaid Memon

سینئر فوٹو جرنلسٹ, متحرک کیمرامین شعیب ملک سے انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر صحافی دوستوں کیساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی ک...
15/12/2024

سینئر فوٹو جرنلسٹ, متحرک کیمرامین شعیب ملک سے انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر صحافی دوستوں کیساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلی مقام عطا کرے آمین ثمہ آمین

Shahzad Tabani
Shoaib Malik
Sukkur Press Club

معروف تاجر رہنماء، سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی جاوید میمن کو ان کے لاڈلے صاحبزادے یاسر میمن کی شادی کی ڈھیروں مبارکباد...
13/12/2024

معروف تاجر رہنماء، سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی جاوید میمن کو ان کے لاڈلے صاحبزادے یاسر میمن کی شادی کی ڈھیروں مبارکباد قبول ہوں..
یاسر کے ولیمے پر



Shahzad Tabani

12/12/2024

اولیاء اور صوفیاء کی دھرتی سندھ سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے سندھ پولیس نے کاروائیاں تیز کردیں، اندورن سندھ میں پولیس نے دہشتگردی اور قتل عام کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا



Shahzad Tabani
Sindh Police
Sindh Police News Updates
DIGP Sukkur Range
DIGP Hyderabad Range
DIG Faisal Chachar PSP

سندھ کی سب سے بڑی اور اہم خبر         DIGP Sukkur Range
11/12/2024

سندھ کی سب سے بڑی اور اہم خبر


DIGP Sukkur Range

11/12/2024

افغانستان سے اسمگل شدہ جنگی اسلحہ کی ترسیل ناکام/ سندھ بڑی تباہی سے بچ گیا

خفیہ اطلاع ملنے پر نیشنل ہائی وے سے جہیز سے بھرے سامان کی ایک گاڑی پر پولیس نے چھاپہ مارا، دیگر سامان اور الماری کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں سے جنگی اسلحہ برآمد کرلیا گیا،خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار، ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ کی میرپور ماتھیلو میں ہنگامی پریس کانفرنس

برآمد ہونے والا اسلحہ ٹینک اور بکتر بند گاڑی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے. اسلحہ افغانستان سے پنجاب اور پنجاب سے گھوٹکی کے کچے میں سپلائی کیا جارہا تھا جو کچے میں پولیس پکٹس اور چوکیوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا، ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ

برآمد ہونے والے اسلحے میں ریکالیس گن. 8 عدد ہائی ایکسپلوزو گولے، مارٹر گولے، موٹر اسکوپ، چار عدد آر پی فائر جبکہ ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں ہیں.۔ ڈی آئی جی سکھر



Shahzad Tabani
Sindh Police
Sindh Police News Updates
DIGP Sukkur Range

09/12/2024

پشاور درہ آدم خیل سے شکارپور اور دیگر اضلاع کے کچے میں اسلحہ و دھماکہ خیز مواد اسمگل کرنے والے بین الاقوامی گروہ گرفتار ، سی ٹی ڈی سکھر

گروہ 2018 سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کچے کے ڈاکوؤں کو اسمگل کر رہا تھا اور کچے کے ڈاکوؤں کا سہولت کار بھی ہے

سکھر: گرفتار گروہ سے دو عدد ہینڈ گرنیڈ،7 عدد کلاشنکوف، 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ دومیگزین، دو ہزار کلاشنکوف کی گولیاں،دو سو G3 رائیفل کی گولیاں۔ایک لیپ ٹاپ ،چار عدد موبائل انڈرائڈاور ایک عدد کیپیڈ موبائل فون برآمد ہوا ہے

سکھر: گرفتار ملزمان نے مل کر اب تک تقریباً 2 کروڑ کا غیر قانونی اسلحہ و دھماکہ خیز مواد خریدوفروخت کیا ہے سی ٹی ڈی



Shahzad Tabani
DIGP Sukkur Range
Sindh Police
Sindh Police News Updates
Counter Terrorism Policing

Address

Sukkur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shehzad Tabani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shehzad Tabani:

Share