Pothwar ki awaz پوٹھوہار کی آواز

Pothwar ki awaz پوٹھوہار کی آواز میکی فخر کہ میں پوٹھوہاری آں






20/12/2024
18/12/2024

النعمان اسلامک اسکول سسٹم علی پور اسلام میں مارشل آرٹ کی کلاس

*پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی**ماہ جماد الثانی کے پہلے عشرے کے اختتام کے بعد رمضان المبارک کی آمد میں...
17/12/2024

*پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی*

*ماہ جماد الثانی کے پہلے عشرے کے اختتام کے بعد رمضان المبارک کی آمد میں 80 سے بھی کم دن باقی رہ گئے*

پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی، ماہ جماد الثانی کے پہلے عشرے کے اختتام کے بعد رمضان المبارک کی آمد میں 80 سے بھی کم دن باقی رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کے بابرکت مہینے کیلئے الٹی گنتی کا آغاز ہوچکا اور اب 3 ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی نے رمضان المبارک کے چاند کی پیش گوئی کردی ہے۔
ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایاکہ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز غالباً یکم مارچ 2025سے ہونے کے امکانات ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رمضان المبارک کے آغاز کی حتمی تاریخ کا انحصار چاند کے نظر آنے پر ہے، لہٰذا چاند کا حتمی اعلان چاند دیکھنے کیلئے قائم کردہ کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

جبکہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ سے ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ماہ جماد الثانی کا آغاز 4 دسمبر سے ہوا، منگل 3 دسمبر کے روز ملک بھر میں ماہ جماد الثانی کا چاند دیکھا گیا۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

https://whatsapp.com/channel/0029VadybGw9hXF4NXAcia3Y

دانیال شاہد والد  محمد شاہد ڈبکس  تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم صبح سے لاپتہ ہے اگر کسی دوستوں بھائیوں کو  نظر ائے تو پلیز رابطہ...
17/12/2024

دانیال شاہد والد محمد شاہد ڈبکس تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم صبح سے لاپتہ ہے اگر کسی دوستوں بھائیوں کو نظر ائے تو پلیز رابطہ کرنا سب دوستوں بھائیوں پوسٹ کو شیئر کریں

03225232850
03435259650
03255751890

*سوہاوہ، زبیر میڈیکل سٹور مالکان کی مجرمانہ غفلت، زائد المعیاد بلڈ بیگ فروخت کر دیا**تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے لیبارٹری ...
08/12/2024

*سوہاوہ، زبیر میڈیکل سٹور مالکان کی مجرمانہ غفلت، زائد المعیاد بلڈ بیگ فروخت کر دیا*

*تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے لیبارٹری انچارج نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسانی زندگی بچا لی*

سوہاوہ(ملک حمیداللہ اعوان) چند دن قبل سوہاوہ کے معروف میڈیکل سٹور سے ایک شہری نے اپنے بیٹے کو بلڈ لگوانے کی غرض سے بلڈ بیگ خریدا جو زائد المعیاد تھا بلڈ بیگ کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لے جا کر شہری کا خون اس میں منتقل کر دیا گیا، بلڈ منتقل کرنے کے بعد جب بیگ کو ہسپتال کے رجسٹر پر درج کیا جا رہا تھا تب لیبارٹری انچارج نے پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیگ پر درج ایکسپائری ڈیٹ کو دیکھا تو وہ بیگ 3 ماہ قبل ایکسپائر ہو چکا تھا جسے فوری طور پر ضائع کر دیا گیا اور مقامی ڈونرز سے فوری بلڈ حاصل کر کے مریض کی زندگی بچا لی گئی
زندگی موت تو رب کے ہاتھ میں ہے لیکن کیا کوئی انسان لالچ میں اس قدر اندھا ہو سکتا کے محض 350 روپے کی خاطر انسانی زندگی سے کھیل جائے اور کوئی انھیں پوچھنے والا نہ ہو کہاں ہیں ادارے جن کی غفلت یا مبینہ طور پر چند فوائد کی خاطر کھلی چھٹی ملنے کے باعث سرعام چند روپوں کے مالی فوائد کی وجہ سے یہ لوگ انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ایکسپائر خون لگنے کے باعث مریض کی جان چلی جاتی تو اسکا ذمہ دار کسی کو ٹھہرایا جانا تھا؟
متاثرہ شہری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود بلڈ بیگ زبیر میڈیکل سٹور سے خریدا جسکا بل بھی میرے پاس ہے جب مجھے بیگ کے ایکسپائر ہونے کا پتہ چلا تو میں نے اس حوالے سے پولیس تھانہ سوہاوہ میں درخواست بھی دی جس پر تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی متاثرہ شہری نے مزید کہا کہ میں دوسرے شہر سے یہاں محنت مزدوری کرنے آیا ہوں اس سارے معاملے پر جب اپنی جان پہچان والوں سے بات کی تو انکا کہنا تھا کہ مزدور آدمی ہو اور یہ زبیر میڈیکل سٹور والے بہت بااثر لوگ ہیں محکمہ ہیلتھ، پولیس اور حتی کے عدالتوں تک انکی پہنچ ہے انصاف ملنا تو دور یہ تمھیں کسی چکر میں پھنسا دیں گے یہ سب سن کر متعدد بار سوچا کہ چلو چھوڑو کیا کرنا دشمنی بنا کر لیکن پھر جب خیال آتا کہ اگر میرے بچے کو ایکسپائر بیگ والا خون لگ جاتا تو کیا ہوتا اس لئے میں نے کسی نتیجے کی پروا کیے بغیر فیصلہ کیا کہ چاہے میرا بچہ ہو یا کسی اور کا میں ان ہوس کے پجاریوں کو بے نقاب کروں گا تاکہ آئندہ یہ کسی کی زندگی سے نہ کھیل سکیں
زبیر میڈیکل سٹور مالکان کی بے حسی کہے یا درندگی اور متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت پر شہریوں نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسپائر بلڈ بیگ کی سیل کرنے پر میڈیکل سٹور کو فوری سیل کیا جائے اور ادویات کے معیار کو چیک کرنے والے سرکاری ذمہ داران کے خلاف فوری سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر انھیں نشان عبرت بنایا جائے تاکہ ان ہوس کے پجاریوں کی درندگی کی بھینٹ چڑھ کر کوئی زندگی ضائع نہ ہو جائے
یہاں یہ واضح کرتا چلوں کے بلڈ بیگ محض ایک پلاسٹک سے بنا بیگ نہیں بلکہ اسکے اندر خون کو محفوظ رکھنے کے لئے مخصوص دوا لگائی جاتی ہے
شہری کی شکایت اور تمام ثبوتوں کو دیکھ کر بھی صحافتی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے متعدد بار زبیر میڈیکل سٹور کے مالکان دونوں بھائیوں سے انکا موقف لینے کے لئے الگ الگ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا پھر بھی خبر لگنے کے بعد بھی وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو رابطہ کر سکتے ہیں

قاضی برادران کی طرف سے sho نذیر کھیبہ صاحب کی عمرہ کی ادائیگی کی دعوت  قاضی مسعود صاحب حال مقیم uk اور صوبیدار قاضی حق ن...
01/12/2024

قاضی برادران کی طرف سے sho نذیر کھیبہ صاحب کی عمرہ کی ادائیگی کی دعوت
قاضی مسعود صاحب حال مقیم uk اور صوبیدار قاضی حق نواز صاحب گرداوار گوجرخان قاضی اشتیاق صاحب قاضی رب نواز صاحب ایم ڈی مرزا ندیم صاحب

01/12/2024

قاضی برادران کی طرف سے sho نذیر کھیبہ صاحب کی عمرہ کی ادائیگی کی دعوت
قاضی مسعود صاحب حال مقیم uk اور صوبیدار قاضی حق نواز صاحب گرداوار گوجرخان قاضی اشتیاق صاحب قاضی رب نواز صاحب ایم ڈی مرزا ندیم صاحب

27/11/2024

🚨 *_`‏عمران خان کا جیل سے پاکستانی قوم کے نام پیغام:`_*

*_پاکستانی قوم اور تحریک انصاف کے کارکنان کو سلام جو اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوئے، پرامن احتجاج میں شامل ہیں اور ملک پر مسلط مافیا کے سامنے اپنے مطالبات اور حقیقی آزادی کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں_*

*_میرا اپنی ٹیم کو بھی پیغام ہے کہ آخری بال تک لڑیں، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے_*

*_محسن نقوی کی ہدایات پر رینجرز اور پولیس نے ہمارے ورکرز پر فائرنگ اور شیلنگ کر کے پرامن شہریوں کو شہید اور زخمی کیا، اسے اس کا حساب دینا ہو گا!_*
*_شہری ناصرف پرامن تھے بلکہ شیلنگ اور فائرنگ کرنے والے پولیس اور رینجرز کو بھی ریسکیو کرتے رہے-_*

*_اوورسیز پاکستانیوں کا بھی شکریہ جو ناصرف پاکستان میں موبلائزیشن کر رہے ہیں، فنڈز بھیج رہے ہیں، بلکہ اپنے اپنے ملکوں میں بھی تاریخی مظاہرے کیے_*

*_سوشل میڈیا وارئیرز بھی دنیا بھر میں ہمارے مطالبات اور پاکستان میں جاری ظلم و ستم کی بھرپور کوریج جاری رکھیں!!_*

*_مجھے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی دھمکیاں دینے والوں کے لیے پیغام ہے کہ جو کرنا ہے کر لو میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا_*

*_جو اب تک نہیں پہنچ پائے وہ بھی ڈی چوک پہنچیں_*

*_مظاہرے میں شامل تمام پاکستانی پرامن رہیں، متحد رہیں اور ڈٹے رہیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے- یہ پاکستان کی بقا اور حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے!!_*

25/11/2024

پوٹھوار کی جان سمی

25/11/2024

کسی بھائی کے پاس کراس مکس دودھ والی گائے ہو تو اس نمبر پر کالُ کریں 03392399605

24/11/2024

راولپنڈی سے بڑی گرفتاریاں شروع

امیدوار این اے 53 کرنل اجمل صابر راجہ اور ایم پی اے پی پی 11 گرفتار

اسلامیات لازمی کلاس نہم 2025 کا پیپر کچھ اس طریقے سے آۓ گا۔
24/11/2024

اسلامیات لازمی کلاس نہم 2025 کا پیپر کچھ اس طریقے سے آۓ گا۔

تحصیل سوہاوہ کا فخر اور سوہاوہ کی جانی پہچانی شخصیت جو کسی تعارف کے محتاج نہیں روڈ پر حادثہ ہو یا کسی غریب کی مدد کرنا ہ...
22/11/2024

تحصیل سوہاوہ کا فخر اور سوہاوہ کی جانی پہچانی شخصیت جو کسی تعارف کے محتاج نہیں روڈ پر حادثہ ہو یا کسی غریب کی مدد کرنا ہو یا کسی یتیم بچی کی شادی کرنی ہو یا کسی نا معلوم کی تدفین کرنی ہو ہر کام میں پیش پیش یہ وہ شحصیت ہے جس کو بڑا اور بچہ سب چاچو کے نام سے جانتے ہیں
چاچو سیعد جن کے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ رہتی ہے اور جس بندے کو جس وقت چاچو سیعد کی ضرورت ہو چاچو سیعد ان کی مدد کو پہنچے میں دیر نہیں کرتے چاچو سیعد نے 1980 میں پہلی ڈیدھ باڈی دفنائی چاچو سیعد نے اپنی زندگی میں آج تک 72 ڈیدھ باڈی جو کے لاوارث تھی دفنائی جن میں 57 مرد 9 عورتیں 6 بچے شامل ہیں جن سے 10 میتوں کے لواحقین سے رابطہ ہونے پر ان کے لواحقین لاشیں لے گے باقی ساری امانت کے طور پر دفن ہیں قبرستان میں چاچو سیعد کے ساتھ دو بندوں کا تعاؤن ہے مصطفٰی چوہان صاحب نے ایک قبرستان دیا جو غریب لوگ قبر کے لیے اینٹ یا پڑیاں نہیں لے سکتے وہ ہم سے رابطہ کریں میں اور میری فیملی اور سوہاوہ سے چار شخصیات سوہاوہ سے اس نیک کام میں شامل ہیں
شوکت فلور ملز
ملک ساجد دیوان حضوری
غلام حسیت کیانی ہالینڈ اسحاق سیال حیدری محلہ اور سوہاوہ شہر کی عوام بھی اس کی کارے خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ھے۔ ان سب کے تعاون سے سوہاوہ میں لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس سے سوہاوہ شہر کے روزانہ 200لوگوں کو کھانا دیا جاتا ھے۔اس کے علاؤہ زندہ لاوارث بندوں کو بھی آسیہ ممتاز جہلم راولپنڈی میرپور دیا گیا ہے اور آگے بھی عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہیں چاچو سیعد کے لیے عوام کی طرف سے لاکھوں دعائیں دی گی۔

یہ اماں جی کلر سیداں کی رہائشی ہیں نسیم نام بتا رہیں ہیں اور بیٹے کا نام خلیل آن کا روات آکسیڈنٹ ہوا معمولی چوٹ ہے لیکن ...
20/11/2024

یہ اماں جی کلر سیداں کی رہائشی ہیں نسیم نام بتا رہیں ہیں اور بیٹے کا نام خلیل آن کا روات آکسیڈنٹ ہوا معمولی چوٹ ہے لیکن اس ٹائم پیمز ہاسپٹل ہیں تمام دوست شیر کریں تاکہ وارثان تک پہنچ جائیں۔۔۔

*پی ٹی آئی کا 24 نومبر احتجاج، اسلام آباد پولیس کو آنسوگیس شیل اور ربڑ کی گولیاں فراہم کردی گئیں**اسلام آباد کو کنٹینرز...
20/11/2024

*پی ٹی آئی کا 24 نومبر احتجاج، اسلام آباد پولیس کو آنسوگیس شیل اور ربڑ کی گولیاں فراہم کردی گئیں*

*اسلام آباد کو کنٹینرز سے بلاک کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں*

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اجتماع کو روکنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے تاحال احتجاج یا دھرنے کی کوئی درخواست نہیں دی اور کسی بھی اجتماع کیلئے 7 دن پہلے اجازت لینا لازمی ہے۔

پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور چھٹی پرگئے اہلکار واپس بلا لیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد انتظامیہ نے 8 ہزار پولیس اہلکار پنجاب، کشمیر اور سندھ سے مانگ لیے۔

دوسرے صوبوں کے پولیس اہلکار 21 نومبر کی رات اسلام آباد رپورٹ کریں گے، وفاقی دارالحکومت میں رینجرز اور ایف سی اہلکار پہلے ہی تعینات ہیں۔

آج رات سے اسلام آباد کے گردونواح میں کنٹینرز پہنچانے کا کام شروع ہوگا۔ دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ پولیس کو آنسو گیس شیل، ربڑ کی گولیاں اور اینٹی رائٹ کٹس مہیا کر دی گئیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے
https://whatsapp.com/channel/0029VaD5VpYKLaHnn4OaWm3l

Address

Dewan Hazoori
Sohawa

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pothwar ki awaz پوٹھوہار کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pothwar ki awaz پوٹھوہار کی آواز:

Videos

Share