Syed Naeem ur rahman

Syed Naeem ur rahman منطق ہو کہ میراث ہو یا احکامِ شریعت
ہر علم کا مجھ کو شناسائی عطا کر

فیضی

تمھیں اب عہدِ الفت کو نبھایا ہے قیامت تک رسمِ حِنا و رسمِ وراہ کی ڈھیر ساری خوشیاں اور مبارکبادی قبول کرے    آنے والی زن...
02/09/2024

تمھیں اب عہدِ الفت کو نبھایا ہے قیامت تک

رسمِ حِنا و رسمِ وراہ کی ڈھیر ساری خوشیاں اور مبارکبادی قبول کرے

آنے والی زندگی سکھ،چین،قرار،راحت،مسرت،خوشی اور برکت کا باعث بنے
ہماری طرف سے ڈھیر ساری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کی خدمت میں

یہ پھول دیکھ لو، یہ لعل و جواہر بھی اچھے ہیں  لیکن جہاں بھر میں  صنم   تیرا  جمال اچھا  ہے فیضی  تیرے تو ہر  رنگ  ہوتے  ...
07/07/2024

یہ پھول دیکھ لو، یہ لعل و جواہر بھی اچھے ہیں
لیکن جہاں بھر میں صنم تیرا جمال اچھا ہے

فیضی تیرے تو ہر رنگ ہوتے ہیں یوں نرالے
مگر زخموں سے چور تیرا اندازِ ملال اچھا ہے

نعیم الرحمٰن فیضی

عزیزم! رسم الوراہ کی ڈھیر ساری مبارکبادی قبول ہو  یوں نہ ہو جاؤں کہ تمسیلِ قبا ہو جاۓ اس تکَلف کے ساتھ بغل گیر نہ ہو ۔۔۔...
03/07/2024

عزیزم! رسم الوراہ کی ڈھیر ساری مبارکبادی قبول ہو

یوں نہ ہو جاؤں کہ تمسیلِ قبا ہو جاۓ
اس تکَلف کے ساتھ بغل گیر نہ ہو ۔۔۔۔

کرن منتہیٰ

20/06/2024

تجھ سے یہی مانگتا ہوں اے میرے خدا
کردے طویل تو میرے دو چار اور برس

فیضی

احباب کے سنگ گزرے ایک یادگار لمحہ ۔شعری نشست
Asim Ahmed
Syed Usama Shigri اپوچو ھادی ShahZad ShiGri Muzammil Athar Shigri
Ashraf Nayab Shigri

تازہ غزل آپ احباب کے نزر ۔۔۔۔سنگ دل  ترکِ  تعلق  کا  تیری چال  اچھا  ہے  لیکن تیرے  بغیر بھی زندگی کا حال اچھا  ہے مجھ  ...
12/06/2024

تازہ غزل آپ احباب کے نزر ۔۔۔۔

سنگ دل ترکِ تعلق کا تیری چال اچھا ہے
لیکن تیرے بغیر بھی زندگی کا حال اچھا ہے

مجھ کو تو ہر سال عامِ الحزن لگتا ہے
کس برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے

لاکھ بُرا کہے مجھ کو نہیں دکھ کوئی زمانے کا
میری ماں نے کہا مجھ سے کہ میرا لال اچھا ہے

آتی ہے یاد تم جب آنکھیں برسنے لگتی ہے
اکیلے میں جو آتا ہے وہ تیرا خیال اچھا ہے

اے غروبِ خورشید گھبراؤ نہیں تاریک شب سے
زندگی کا تیری آج نہیں سو کل اچھا ہے

سنو ! حُسن اتنی بڑی ہتھار نہیں ہے لیکن
اہلِ دل کو پھنسانے کے واسطے یہ جال اچھا ہے

یہ پھول دیکھ لو، یہ لعل و جوہر بھی اچھے ہیں
لیکن جہاں بھر میں صنم تیرا جمال اچھا ہے

فیضی تیری تو ہر رنگ ہوتے ہیں خوب نرالے
مگر زخموں سے چور تیرا اندازِ ملال اچھا ہے

نعیم الرحمٰن فیضی

معلوماتی /تجزی نشست / پرانی ....
19/05/2024

معلوماتی /تجزی نشست / پرانی ....

Ongoing political conflicts among PTI, pmln, PTI and other independent candidates reflect how disgracefully matters work in Pakistan. Establishment has used ...

28/04/2024

پسندیدہ شعر

نیند جب خوابوں سے پیاری ہو تو ایسے عہد میں
خواب دیکھے کون اور خوابوں کو دے تعبیر کون

خوشبو کی شاعرہ

تازہ غزل لبِ گفتار  تھرتھرائے کہ حماقت  کرنے سے  جی  مانا ہی نہیں تم سے شکایت کرنے سے دلِ منصف نے یہ سختی سے مزمت کی ہے ...
22/04/2024

تازہ غزل

لبِ گفتار تھرتھرائے کہ حماقت کرنے سے
جی مانا ہی نہیں تم سے شکایت کرنے سے

دلِ منصف نے یہ سختی سے مزمت کی ہے
اب کی بار سرکشوں سے رعایت کرنے سے

محفلِ اطفال میں اس بچے کی شناخت پر
لبِ افسانہ گو رک گیا بیانِ حکایت کرنے سے

اور تو نہ تھا کوئی ادا جس پہ ہم مرتے
دلِ معصوم لوٹ گیا اندازِ شرارت کرنے سے

مقامِ لیلیٰ بھی کم تر نظرِ نگاہِ قیص بھی ناپاک
زمانے کی زولیخاوں حسینوں کی حسرت کرنے سے

مدھم سی آنکھوں میں چھپی ہے کئی رازیں
شاید ہی ارشاد ہو تیری حمایت کرنے سے

قلبِ فیضی تو ازل سے بغاوت کی ہے عادی
ہر وقت کتراتا تھا یزیدوں کی بیعت کرنے سے

فیضی

09/04/2024

مصروفیت کے بہانے احباب سارے
اک مجھ غریب نفس کو تنہا کر گیا

ہم سفر نے میرے، ملاح کے خوف سے
رفیق شخص کو ساحل پہ کھڑا کر گیا

فیضی

تازہ غزل دے ماں مجھ کو اجازت مجھ کو مدینہ جانا ہے عطا کر مجھ کو تو فرصت مجھ کو مدینہ جانا ہے شہر   وہ  نبی  کا  اور  کتن...
02/04/2024

تازہ غزل

دے ماں مجھ کو اجازت مجھ کو مدینہ جانا ہے
عطا کر مجھ کو تو فرصت مجھ کو مدینہ جانا ہے

شہر وہ نبی کا اور کتنی ہے فضیلت
برستی ہے وہاں پہ رحمت مجھ کو مدینہ جانا ہے

ایک صف میں کھڑے ہیں سارے عربی ہو کہ عجمی
مٹ جاتی ہے جہاں پہ نفرت مجھ کو مدینہ جانا ہے

موت قبل از دیدار کے مجھ پرکبھی واقع نہ ہو
عطا کر مجھ تو مہلت مجھ کو مدینہ جانا ہے

درپیش مجھے کچھ ہو نہ ہو لیکن میرے مالک
لکھ دے میری قسمت مجھ کو مدینہ جانا ہے

زبان پر یہی اقرار ، کرتا نہیں انکار
دل میں وہی حاجت مجھ کو مدینہ جانا ہے

فریاد کرتا ہے فیضی رو رو کے دعاؤں میں
بنا دے صاحبِ استطاعت مجھ کو مدینہ جانا ہے

نعیم الرحمٰن فیضی

اب تو صحرا بھی گلستاں ہے بہار آنے پر شہر کو چھوڑ کے دیوانے کدھر جائیں گے رام ناتھ اسیر دوستو! موسمِ بہار کی ایک خوبصورت ...
28/03/2024

اب تو صحرا بھی گلستاں ہے بہار آنے پر
شہر کو چھوڑ کے دیوانے کدھر جائیں گے
رام ناتھ اسیر

دوستو! موسمِ بہار کی ایک خوبصورت دن کا آغاز ہوا چاہتا ہے جہاں ہر طرف رنگ برنگی پھولوں نے فضا کو سنوارا ہوا ہے وہیں پر آج بارش نے حصہ ڈال کر ماحول کو مزید نکھار بخشی ہے گو چار چاند کے بجائے آٹھ چاند لگا دئیے ہیں ۔ ایک طرف آپ نظر ڈالیں گے تو پہاڑوں نے برف کی جادر اوڑھ رکھی ہے اور پھر اُپر سے " چاند نے تان لی ہے چادرِ ابر" (جون صاحب کا مصرعہ) وہیں دوسری جانب پھول مکمل طور پر کِھلنے والے ہیں(blossom ) اور سفیدے بھی لباسِ حسن لینے میں مشغول نظر آتی ہے ہیں یعنی ایک منفرد اور دلکش منظر رونما ہوئی ہے مجھے تو یاسر پاروی کا شعر یاد آتا ہے اس منظر کو دیکھ کر بلکل درست کہا تھا
" یہاں پر جابجا مصرعے پڑے ہیں
سکردو دستِ قدرت کی غزل ہے "
چلیں آپ بھی چند تصویری جھلکیاں دیکھیں اور خوب لطف اندوز ہو جائیں ۔

صبح بخیر

دعائیہ کلام یارب میرے  افکار کو اشعار کو دانائی عطا کرلب کھولوں تیری خاطر قوتِ گویائی عطا کر گفتار   کو   اول   تو    پز...
22/03/2024

دعائیہ کلام

یارب میرے افکار کو اشعار کو دانائی عطا کر
لب کھولوں تیری خاطر قوتِ گویائی عطا کر

گفتار کو اول تو پزیرائی عطا کر
پھر تو میرے کردار کو رعنائی عطا کر

سجدے میں گیرے ہر وقت مرے آنسو میرے مالک
میری نیت میرے ایماں کو حوصلہ افزائی عطا کر

توقف کروں تیری راہ میں کٹ مرنے کی خاطر
پھر تو میرے پندار کو مجھ کو رسوائی عطا کر

صحرا سمندر، چرندوں پرندوں شمس و قمر
تیری قدرت زرا دیکھوں شعورِ بینائی عطا کر

منطق ہو کہ میراث ہو یا احکامِ شریعت
ہر علم کا مجھ کو شناسائی عطا کر

زیست کا تقاضا ہے تیری بندگی یارب
فیضی کو کسی غار میں تنہائی عطا کر

نعیم الرحمٰن فیضی

رمضان المبارک بہت بہت مبارک ہو بھائیوں! بہنوں!

غزل نیا غزل جناب خمار بارہ بنکوی کی مشہور غزل" ہم توبہ کر کے مر گئے بے موت اے خمارؔتوہینِ مے کشی کا مزہ ہم سے پوچھیے" کی...
07/02/2024

غزل

نیا غزل جناب خمار بارہ بنکوی کی مشہور غزل
" ہم توبہ کر کے مر گئے بے موت اے خمارؔ
توہینِ مے کشی کا مزہ ہم سے پوچھیے" کی ضمن میں آپ سبہی قارئین کی نذر کرتا ہوں

انگیٹھی کے مقابل سوچنے کا مزہ ہم سے پوچھئے
کوئلے کی طرح جلنے کا مزہ ہم سے پوچھئے

سفرِ زیست بے کیف، اب چلنا ہے اکیلے
یار کے ہمراہ چلنے کا مزہ ہم سے پوچھئے

مے میں تیری کیا قوتِ فراموشی نہیں ساقی
بن تشنگی کے پینے کا مزہ ہم سے پوچھئے

مدت ہوئی کہ ہم نے کبھی رنگ نہیں بدلا
خاطرِ یار سنورنے کا مزہ ہم سے پوچھئے

شرماتے ہوئے پوچھنا درکار کیا شئے ہے
اداِ یار پہ مرنے کا مزہ ہم سے پوچھئے

جب سے چلی گئی لفظوں میں دم نہیں
مبہم سے لکھنے کا مزہ ہم سے پوچھئے

آنکھوں کا بتانا تیری، حالت کے حوالے
رمزً پوچھنے کا مزہ ہم سے پوچھئے

سر میدان میلوں دور جگھڑتے ہوۓ چلنا
ہمسری کے لیے بھاگنے کا مزہ ہم سے پوچھئے

کہہ کے چلی گئی وہ ہمیں الوداع فیضی
بن نیند کے سونے کا مزہ ہم سے پوچھئے

نعیم الرحمٰن فیضی

غزلِ نو احباب کی خدمت میں! مروت میں کہی ہر بات پہ رونا آتا ہے مجھے  اپنی  محبت پہ رونا آتا ہےزندگی  اب  صبر  کے  سوا  کی...
21/01/2024

غزلِ نو احباب کی خدمت میں!

مروت میں کہی ہر بات پہ رونا آتا ہے
مجھے اپنی محبت پہ رونا آتا ہے

زندگی اب صبر کے سوا کیا ہے
اۓ کاتبِ تقدیر تیری قدرت پہ رونا آتا ہے

ہم گنہگاروں کو حاجتِ زندگی کیا ہے
زندگی بےبندگی ہے موت پہ روانا آتا ہے

زیادہ شفقت پھر مشقت بن جاتی ہے
مجھے اپنے افعال پر،اس شفقت پہ رونا آتا ہے

یہ محبت، پیار ،یہ فسانہ ہے سب کہانی ہے
مجھے اپنی اظہار ِ محبت پہ رونا آتا ہے

پیری میں ہو کر لاچار اب میں فیضی
شبابی میں گنواۓ فرصت پہ رونا آتا ہے

فیضی

وہ جو بات میرے وہم و گمان میں ہے  کل کو ٹھیک وہی ہو، عین ممکن ہےصاحب کردار بہت ہے آجکل درپیش   زرا محتاط ہو  فیضی یہی آت...
11/01/2024

وہ جو بات میرے وہم و گمان میں ہے
کل کو ٹھیک وہی ہو، عین ممکن ہے

صاحب کردار بہت ہے آجکل درپیش
زرا محتاط ہو فیضی یہی آتش زن ہے

فیضی

02/01/2024

شامِ انیس
پیارے دوست انیس بھائی کی خدمت میں پیش کل شب ایک اہم یادگار بیٹھک نیو یئر کے حوالے سےاہم معلوماتی نشست اور ہر دل عزیز fazli اور جانِ من اپوچو ھادی آپ دونوں کا بہت شکریہ ضیافت کے لیے

تم تکلّف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فراز
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
احمد فراز

Address

Satilight Town Parishan Chok
Skardu

Telephone

+923554255711

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Naeem ur rahman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Syed Naeem ur rahman:

Videos

Share