Daily Baidar

Daily Baidar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Baidar, Social Media Company, Skardu.

تازہ ترین خبریں، درست اور غیرجانبدار انداز میں
بیدار رہیں، باخبر رہیں — ڈیلی بیدار کے ساتھ
مستند خبریں ہم تک پہنچائیں، اور ہمارے ساتھ چلیں تاکہ ہم آپ کی آواز سب تک پہنچا سکیں۔”

11/12/2025
 #چلاس:تنظیم اہلِ سنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان کے امیر قاضی نثار احمد کے دو روزہ دورے کے موقع پر علمائے دیامر کی ...
10/12/2025

#چلاس:
تنظیم اہلِ سنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان کے امیر قاضی نثار احمد کے دو روزہ دورے کے موقع پر علمائے دیامر کی قیادت میں عوام اور نوجوانوں نے گینی کے مقام پر ان کا استقبال کیا۔ شرکاء نے ریلی کی صورت میں قافلے کو سٹی چلاس کے صدیق اکبر چوک تک پہنچایا، جہاں قاضی نثار احمد نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔

ذرائع کے مطابق قاضی نثار احمد کو یہ دورہ علمائے دیامر کی خصوصی دعوت پر حاصل ہے۔ دورے کے دوران علاقے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور مستقبل سے متعلق اہم فیصلوں کا جائزہ لیے جانے کی توقع ہے۔

10/11/2025

سکردو میں بجلی ناپید ہونے کے ساتھ ساتھ وی آئی پی کلچر کے مطابق تقسیمات میں غیر مساواتی عمل نے مزید بجلی بحران میں اضافہ کردیا ہے جب تک ماسوائے ہسپتال کے تمام سرکاری افیسروں کے دفاتر اور رہائش گاہوں کو عوامی نوعیت کے بجلی سسٹم میں منسلک نہ کیا جائے اس بحران کو قابو میں کرنا ناممکن عمل ہے ان بادشاہوں کے دفاتر ایک طرف جنگلات کے کٹاو شدہ تعمیراتی لکڑیوں سے پر آسائش ہے تو دوسری سمت بھاری برقی آلات سے گرمائے جانے کا بھی قوی امکانات ہے یہی صورت حال ان سرکاری عیاش عہدداروں کے محلات کے بھی ہے ان کے علاوہ شہر کے اشرافیہ کے گھروں کی حالات بھی ان سے کوئی مختلف نہیں بلاشبہ ایسے میں سیاسی نمائندوں کی سعی بھی پیچھے رہنے والی بلکل بھی نہیں تو وہ بھی اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اپنا لائن سیدھا کرتے ہے کچھ نجی ہسپتالوں کو بھی اس سہولت سے آراستہ رکھنے خبریں بھی ہے تو کہیں مذہبی شخصیات بھی اس اہم معاملے سے مستفید ہورہے ہیں ایسے میں رہی سہی کسر ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے طرف سے فطری عمل کے مطابق اپنی اپنی علاقوں تک بجلی کی زیادہ سے زیادہ ترسیل کو یقینی بنانا بھی ایک اہم نکتہ ہے ان سب کے باوجود ضلعی انتظامیہ سکردو نے تحصیل سے اپنے کچھ جادوگروں کو جادو ٹونا کرتے ہوئے بجلی کی مجموعی پیداوار کو بڑھانے کےلئے نئے زمہ داریوں پر مامور کردیا ہے پتہ نہیں ان کے پاس اتنے عقل کہاں سے آتے ہے ؟ کیا ان کے وہاں تعینات ہونے سے خراب مشینیں ٹھیک ہوجائے گی یا غیر معیاری نصب شدہ ٹرپ ہونے والے پاور ہاوس ٹرپ ہونا بند ہوجائے گا؟ بلکل نہیں بلکہ یہ لوگ بھی اپنے اپنے علاقوں کو روشن رکھنے کے عزم سے دوسروں کے دوڑ میں شامل ہوجائنگے جس سے مزید شارٹ فال کا اندیشہ واضح ہے اگر یہ سرکاری رعب جمانے والے لوگ اس معاملہ پر واقعی سنجیدہ ہے تو بجلی کی وافر مقدار کو یقینی بنانا چاہتا ہے تو ان نان ٹیکنکل بندوں کو ٹیکنکل بندوں پر مسلط کرنے سے کہیں بہتر یہ ہوگا کی ان کے اپنے ٹیکنکل بندوں کے زریعے ہی ان معاملات کی چھان بین کریں یا بجلی کی پیداواری عمل کو بڑھانے کےلئے تگ ودو کرے وہ بھی نہیں کرسکتے تو کم سےکم سکردو اور گرد و نواح میں بنےہوئے پاور ہاوسس سے حاصل شدہ بجلی کی مجموعی مقدار کو ایک ہی گرڈ سٹیشن میں جمع کرنے کے بعد ہی تقسیمات کے مراحل کا آغاز کریں تو یہ بھی شارٹ فال پر قابو پانےکے لئے بہترین اور مثبت عمل ثابت ہوگی۔ علاوہ ازیں من پسند نوٹیفکیشن اور ہر جگہ انتظامیہ اپنے بندوں کومسلط کرنے والے عمل صرف زبانی جمع خرچ اور من مانی کے سوا کچھ بھی نہیں۔۔

خیر اندیش
کاظم نمبردار سکمیدان سکردو

10/11/2025

چیف کورٹ گلگت بلتستان نے قراقرم کوآپریٹو بینک سمیت دیگر نجی بینکوں کو نوٹسز جاری کر دیے

ایڈوانس سیلری اسکیم کے تحت مبینہ طور پر زائد شرحِ سود/منافع وصولی کے خلاف دائر رٹ پٹیشن قابلِ سماعت قرار

سکردو (پ ر) — چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس جوہر علی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے قراقرم کوآپریٹو بینک گلگت بلتستان (KCBL) کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کو ابتدائی سماعت کے بعد قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے بینک سمیت تمام نجی مالیاتی اداروں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔درخواست گزار سید طاہر علی شاہ کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ قراقرم کوآپریٹو بینک کی ایڈوانس سیلری اسکیم کے تحت ملازمین سے غیر معمولی شرحِ سود/منافع وصول کیا جا رہا ہے، جو دیگر بینکوں کے مقابلے میں انتہائی زیادہ ہے، اور اس عمل سے صارفین کو ناانصافی اور غیرمنصفانہ مالی بوجھ کا سامنا ہے۔ابتدائی سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے ریکارڈ کے جائزے کے بعد مشاہدہ کیا کہ KCBL کی شرحِ منافع دیگر نجی بینکوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر مختلف ہے۔ تاہم عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ حتمی فیصلہ تمام بینکوں سے جواب داخل ہونے، ریکارڈ کی جانچ اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ہی صادر کیا جائے گا۔عدالت نے قراقرم کوآپریٹو بینک سمیت گلگت بلتستان میں کام کرنے والے تمام نجی و سرکاری بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر اپنی لون اسکیمز، پرافٹ ریٹس، اور دیگر متعلقہ تفصیلات عدالت میں تحریری صورت میں جمع کرائیں۔یہ مقدمہ چیف کورٹ گلگت بلتستان کی سکردو رجسٹری میں زیرِ سماعت ہے، جبکہ مقدمے کی پیروی بطور کونسل ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، جناب عقیل احمد ایڈووکیٹ کر رہے ہیں۔مزید براں، چیف کورٹ گلگت بلتستان کا یہ اقدام مالیاتی شفافیت، صارفین کے حقوق کے تحفظ، اور بینکنگ شرحِ منافع کے عدالتی جائزے کے حوالے سے ایک اہم عدالتی پیش رفت ہے، جو مستقبل میں بینکنگ سیکٹر میں شفافیت اور توازن کے قیام میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
جاری کردہ:
بہادر جمیل
پبلک ریلیشنز آفیسر
چیف کورٹ گلگت بلتستان

ڈاکٹر حسن صادق: کرونا کے دور میں روشنی کا مینار اور بلتستان کے بے لوث خادمجب پوری دنیا اور بالخصوص پاکستان ایک ان دیکھے ...
24/10/2025

ڈاکٹر حسن صادق: کرونا کے دور میں روشنی کا مینار اور بلتستان کے بے لوث خادم
جب پوری دنیا اور بالخصوص پاکستان ایک ان دیکھے دشمن، کورونا وائرس، کے خوف میں ڈوبا ہوا تھا، جب طبی مراکز کے دروازے بند ہونے لگے اور پرائیویٹ کلینکس اور لیبارٹریز انفیکشن کے ڈر سے کام کرنے سے کترانے لگے، تب بلتستان کے غریب اور مجبور عوام کو 'میڈیکل مافیا' کے ہاتھوں لوٹا جا رہا تھا۔ اس تاریک دور میں، جہاں معمولی چیزیں جیسے 5 روپے کا ماسک بھی 50 روپے میں بیچا جا رہا تھا، سکردو میں ایک ایسا نام تھا جس نے امید کی شمع جلائے رکھی: ڈاکٹر حسن صادق، رہنما مسلم لیگ (ن)۔
ڈاکٹر حسن صادق نے اس کڑے وقت میں کسی خوف یا لالچ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے، اپنے جذبہ انسانیت اور خدمت کو ترجیح دی۔ جہاں دوسرے ڈاکٹرز اور طبی عملہ احتیاط برت رہا تھا، وہیں انہوں نے اپنا ہسپتال 24 گھنٹے کھلا رکھا۔ ان کا ہسپتال بلتستان کے عوام کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ بن گیا، جہاں مریضوں کو نہ صرف علاج فراہم کیا گیا بلکہ غریب اور مالی طور پر کمزور مریضوں کے لیے انہوں نے اپنی وسعت کے مطابق دل کھول کر تعاون اور مدد بھی فراہم کی۔ انہوں نے ثابت کیا کہ ڈاکٹر کا پیشہ صرف ذریعہ معاش نہیں بلکہ خدمت خلق کا نام ہے۔
یہ خدمت صرف علاج معالجے تک محدود نہیں تھی۔ ڈاکٹر حسن صادق کی انسان دوستی اور فیاضی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ وہ آر ایچ کیو (RHQ) ہسپتال سکردو کے لیے پہلا وینٹیلیٹر مشین ڈونیٹ کرنے والے فرشتہ صفت انسان ہیں۔ ایک وینٹیلیٹر کی اہمیت وبائی صورتحال میں زندگی اور موت کا فرق تھی، اور یہ عطیہ بلتستان کے لاتعداد عوام کی جان بچانے کا باعث بنا۔ یہ عمل ان کی قوم اور علاقے سے والہانہ محبت کا مظہر ہے۔
ڈاکٹر حسن صادق کا سماجی خدمت کا یہ سلسلہ صرف کورونا کے دوران ہی نہیں بلکہ پورے بلتستان میں جاری ہے۔ وہ ایک ایسے رہنما ہیں جو سیاست سے بالاتر ہو کر، اپنے علاقے کی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔ ان کا نام بلتستان میں بلا امتیاز خدمت، تعاون اور فیاضی کی علامت بن چکا ہے۔ ڈاکٹر حسن صادق صرف ایک سیاسی رہنما یا ڈاکٹر نہیں، بلکہ وہ بلتستان کے عوام کے لیے ایک سماجی ستارہ ہیں، جن کی بے لوث خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

۔

#ڈاکٹرحسنصادق #بلتستان #سکردو #کوروناہیرو #خدمتخلق #مسلملیگن #انسانیتکیخدمت #سماجیخدمت #ہیروزآفبلتستان #بلتستانکافخر

اگلے انتخابات میں بلدیاتی انتخابات بھی ایک ہی دن پارٹی وائز ہونا چاہے ،،اگر بلدیاتی الیکشن نہیں ہوتے ، تو الیکشن کمشنر ج...
24/10/2025

اگلے انتخابات میں بلدیاتی انتخابات بھی ایک ہی دن پارٹی وائز ہونا چاہے ،،
اگر بلدیاتی الیکشن نہیں ہوتے ، تو الیکشن کمشنر جیسے ادارے بجٹ پر بوجھ ھے ،
تمام سیاسی پارٹیاں بلدیاتی الیکشن کیلے آواز اٹھائیں ، صوبائی اور بلدیاتی ایک ساتھ ہو تو خرچہ بچ جاتا ھے
خواجہ مدثر،،

� بلتستان کے سنوکر کنگ نے ایک بار پھر سب کو مات دے دی!آل بلتستان جشنِ خزاں سنوکر چیمپئن شپ 2025 کا تاج وزیر سنگے علی کے ...
23/10/2025

� بلتستان کے سنوکر کنگ نے ایک بار پھر سب کو مات دے دی!
آل بلتستان جشنِ خزاں سنوکر چیمپئن شپ 2025 کا تاج وزیر سنگے علی کے سر 🎱
شاندار کارکردگی، بے مثال مہارت اور لگاتار چھٹی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا

۔

 #سکردو معروف ادبی تنظیم بزمِ علم و فن سکردو کا اجلاس میر اسلم حسین سحر کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ک...
23/10/2025

#سکردو معروف ادبی تنظیم بزمِ علم و فن سکردو کا اجلاس میر اسلم حسین سحر کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف خصوصی یومِ سیاہ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس موقع پر بھارت کے مظالم، انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات اظہارِ خیال کریں گی، جبکہ شعراء اپنے کلام کے ذریعے کشمیری عوام سے محبت اور حمایت کا پیغام دیں گے۔ 💔🇵🇰

۔

Address

Skardu

Telephone

+923469164096

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Baidar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Baidar:

Share