17/12/2024
لاہور ( بیورو چیف حسین سبحانی سے) گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول شاہ پور بھنگو میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ , صحت و صفائی, شجرکاری مہم , پڑھا لکھا پنجاب , گھر گھر تعلیم پہنچاؤ کے حوالے سے ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ اتھارٹی نارووال محمد عارف شہزاد چودھری جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شکرگڑھ چودھری اللہ رکھا راشد, پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پور بھنگو آصف مسعود , پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سکھوچک میڈم طاہرہ یاسمین اور دیگر تھے , اے ای او مرکز چھمال اختر محمود چودھری, ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل شکرگڑھ میڈم فوزیہ انور , ہیڈمسٹرس زاہدہ بانو اور دیگر افسران نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گلدستے پیش کیے , طلبا طالبات نے خوبصورت انداز میں ویلکم کیا , سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن محمد عارف شہزاد چودھری نے کہا کہ ترقی خوشحالی کے لیے تعلیم انتہائی ضروری ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق گورنمنٹ سکولوں کا معیار تعلیم بلند کرنے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چودھری اللہ رکھا راشد نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ کوالیفائیڈ سٹاف نئی نسل کو بہترین تعلیم فراہم کر رہا ہے سکول کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا طلبا طالبات نے بہترین انداز میں ٹیبلو پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی اس موقع پر معزز مہمانوں نے شجرکاری مہم کے تحت لان میں پودے لگائے, سکول کے کلاس رومز , آئی ٹی لیب , پرنسپل آفس, سٹاف روم کا وزٹ کیا سیمینار کی کامیابی طلبا طالبات کی بہترین پرفارمنس پر افسران اور سٹاف کو مبارکباد پیش کی