Daily GB News

Daily GB News .

27/08/2023

سیکورٹی ایشوز پر انتظامیہ نے گلگت سے پنڈی جانے والے تمام ٹرانسپورٹ سروس کی بڑی گاڑیوں کی سفر پر پابندی لگادی , ذرائع

گنگچھے آج مورخہ 18 اگست 2023 بوقت صبح ایک ٹریکٹر نمبر RIT 4278 جسے عارف ولد علی ساکن کونیس چلا رہا تھا کونیس گاؤں سے اوپ...
18/08/2023

گنگچھے
آج مورخہ 18 اگست 2023 بوقت صبح ایک ٹریکٹر نمبر RIT 4278 جسے عارف ولد علی ساکن کونیس چلا رہا تھا کونیس گاؤں سے اوپر اراداس جانے کیلئے ٹریکٹر چڑھائی سے جا رہا تھا حادثے کا شکار ہوکر دو خواتین جانبحق ہوا ہے جبکہ ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہےاللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس نصیب فرما اور باقی زخمیوں کو اللہ صحت دے امین

25/07/2023

ضلع گنگچھے کے نواحی گاؤں یوگو میں ایس کام ٹاور کو اک سٹو ڈنٹ اپنی جیب خرچ سے چلا نے پر مجبور ہیں ۔
ایس کام حکام گھنٹہ میں صرف دو لٹر پٹرول نھیں دے سکتے

گانچھےسوغا گاؤں اور سلینگ کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔۔۔دریا شیوک میں پانی سطح میں مسلسل اضافہ
22/07/2023

گانچھے
سوغا گاؤں اور سلینگ کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔۔۔دریا شیوک میں پانی سطح میں مسلسل اضافہ

15/07/2023

شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثہ،
2 افراد جاں بحق 3 زخمی،موٹر کار نمبر 6553 LED اسلام آباد سے گلگت بلتستان آرہی تھی،پولیس ذرائع۔۔

05/07/2023

تحریک انصاف گلگت بلتستان کے پارلیمانی پارٹی نے وزیز اعلیٰ کے لیے راجہ محمد اعظم خان کو نامزد کر دیا
اور چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی منظوری دے دیا

05/07/2023

وزیر اعظم گلگت بلتستان خالد خورشید کو نا اہل قرارد دے دیا۔ عدالت کا فیصلہ

27/06/2023

ضلع گنگچھے کی نواحی گاؤں یوگو میں ایس کام سگنل کی آنکھ مچولی
سارفین پریشان ۔

افسوسناک خبر:گلگت سے سکردو جانے والی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، المناک حادثہ میں،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے کوارڈنیٹر مز...
13/06/2023

افسوسناک خبر:
گلگت سے سکردو جانے والی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، المناک حادثہ میں،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے کوارڈنیٹر مزمل حسن ایڈوکیٹ،والد اور والدہ جاں بحق، ہمشیرہ شدید زخمی۔

شگر؛ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ تعمیرات شگر پر چھومک روڈ پر ٹھیکیدار کا حملہ ،گاڑی کے شیشے توڑ دئیے۔ایکسین قمر روڈ کی تعمیرا...
29/05/2023

شگر؛
ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ تعمیرات شگر پر چھومک روڈ پر ٹھیکیدار کا حملہ ،گاڑی کے شیشے توڑ دئیے۔
ایکسین قمر روڈ کی تعمیرات کی معائنہ کیلئے سائیٹ پر پہنچا تھا۔ جہاں ٹھیکیدار ناصر کربلائی اور ایکسین کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔ تاہم ایکسین نے موقع سے بھاگ کر جان بچائی۔ذرائع

جی -20 سربراہی اجلاس جو کہ بھارت کے سرپرستی میں مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں منعقد ہونے جارہے ہیں ۔اس کے خلاف آزاد کشم...
22/05/2023

جی -20 سربراہی اجلاس جو کہ بھارت کے سرپرستی میں مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں منعقد ہونے جارہے ہیں ۔اس کے خلاف آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے ۔

16/05/2023

چھوربٹ
فرانو کے عوام کا زبردست احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔مظاہرین بادوا آستانہ پہنچ گئے۔انتظامیہ ،ایس سی او اور عوامی ایکشن کمیٹی چھوربٹ کے خلاف شدید نعرے بازی ۔۔دوران احتجاج ایس کام سگنل پھر بند کردی گئی ۔

خپلو کھرفق سے مبینہ طور لاپتہ ہونے والے لڑکے شاہد ساکن کھرفق خپلو کو سکردو پولیس نے پیرودھائی اڈا راولپنڈی سے اپنے تحویل...
14/05/2023

خپلو کھرفق سے مبینہ طور لاپتہ ہونے والے لڑکے شاہد ساکن کھرفق خپلو کو سکردو پولیس نے پیرودھائی اڈا راولپنڈی سے اپنے تحویل میں لے لیا،
ذرائع کے مطابق لڑکے کھرمنگ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کے ساتھ محبت میں گھروں سے بھاگ گئے تھے،
لڑکی کے والدین نے تھانہ سٹی سکردو میں دراخوست دائر کیا ھوا تھا ایس ایچ او سٹی سکردو نے کھوج لگا کر دونوں کو پیرودھائی بس اڈے راولپنڈی سے گرفتار کرکے سکردو منتقل کرکے ابتدائی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

‏وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید بھی گرفتار۔گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد کو سب جیل قرار دیا گیا۔جی بی ہاؤس کو پولیس ...
11/05/2023

‏وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید بھی گرفتار۔
گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد کو سب جیل قرار دیا گیا۔جی بی ہاؤس کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ۔

09/05/2023

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے

گنگچھے : غلام حسن ولد صوبیدار (ر) غلام رسول ساکن براہ بالا شوڑوا  48 دن قبل گھر سے لاپتہ ہے۔  لاپتہ شخص غلام حسن کے ورثا...
07/05/2023

گنگچھے :

غلام حسن ولد صوبیدار (ر) غلام رسول ساکن براہ بالا شوڑوا 48 دن قبل گھر سے لاپتہ ہے۔ لاپتہ شخص غلام حسن کے ورثاء نے غلام حسن کی تلاش میں آپ سب سے
مدد کی اپیل کی ہے۔ اگر کسی بھائی/ بہن کو ملے یا کہیں نظر آئے تو ازراہ کرم دیئے ہوئے موبائل نمبر 03444199078 یا قریبی پولیس اسٹیشن/پولیس چیک پوسٹ پر اطلاع دیں شکریہ۔

کمیل عبّاس والد محمد اقبال ساکن خپلو غرالٹی عمر تقریبا 14 سال تین دن پہلے گھر سے بازار گیا تھا لیکن بدقسمتی سے ابھی تک و...
07/05/2023

کمیل عبّاس والد محمد اقبال ساکن خپلو غرالٹی عمر تقریبا 14 سال تین دن پہلے گھر سے بازار گیا تھا لیکن بدقسمتی سے ابھی تک واپس گھر نہیں آیا ہے کافی تلاش بہار کے باؤجود کوئی سوراخ نہیں ملا اگر کسی صاحب کو اس لڑکے کے بارے میں کوئی معلومات یا کہیں نظر آئے تو براے مہربانی اس نمبر پر فوری طور آ گاہ کر یں شکریہ 03554219931

سکردو ۔ فٹ بال میچ کے بعد گھر جاتے ہوئے پرانی چپقلش پر  اغا ہادی چوک ایریا میں دو گروپوں میں  جھگڑا ۔ ایک درجن جوان زخمی...
07/05/2023

سکردو ۔ فٹ بال میچ کے بعد گھر جاتے ہوئے پرانی چپقلش پر اغا ہادی چوک ایریا میں دو گروپوں میں جھگڑا ۔ ایک درجن جوان زخمی ۔ پولیس و عینی شاہدین ۔

07/05/2023

سکردو:سدپارہ ڈیم کے قریب موٹر بائیک کو حادثہ ۔
ایک شخص زخمی اور ایک موقع پہ جانبحق، ریسکیو 1122 سکردو نے فرسٹ ایڈ دے کر ھسپتال شفٹ کیا۔

سرموں گانچھے دریا کے کنارے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ریسکیو 1122 گانچھے کی ٹیم نے لاش کو نکل لیا۔اورDHQ ہسپتال خپلو منتقل...
05/05/2023

سرموں گانچھے
دریا کے کنارے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ریسکیو 1122 گانچھے کی ٹیم نے لاش کو نکل لیا۔اورDHQ ہسپتال خپلو منتقل کردیا گیا ہے۔ریسیکیو ذارئع کا کہنا ھے لاش پرانی نہیں پولیس کی ابتدائی تفتش کے بعد ڈیتھ باڈی کو ھسپتال منتقل کیا ہے۔
ذرائع
ریسکیو_1122_گنگچھے

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎میونسپل کمیٹی خپلو کا ایک تعبیدار اور اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں نہایت م...
02/05/2023

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎
میونسپل کمیٹی خپلو کا ایک تعبیدار اور اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں نہایت مخلص سویپر مسمی لیاقت علی آج خپلو کے ایک مشہور سیاحتی مقام " تھوقسی کھر" کی صفائی کے دوران پھسلنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ھوا تھا ۔ جو بعد میں ضلعی ہیڈکواٹر ہسپتال خپلو میں داعی اجل کو لبیک کہتے ھوئے اس دار فانی سے کوچ کر گئے ۔
خداوند متعال مرحوم لیاقت کی سفر آخرت کو آسان فرمائے اور انھیں غریق رحمت کرے۔اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔

سکردو/ صوبائی وزیر تعمیرات کی گاڑی پر سرمیک میں پتھراؤ وزیرسلیم بال بال بچ گئے. . .
01/05/2023

سکردو/ صوبائی وزیر تعمیرات کی گاڑی پر سرمیک میں پتھراؤ وزیرسلیم بال بال بچ گئے. . .

سکردو: زمینی تنازعہ، قومی ہیرو لٹل کریم کے بیٹے کوہ پیما محمد حنیف پر مبینہ تشدد ، محمد حنیف ہسپتال میں داخل، مجھ سمیت م...
30/04/2023

سکردو: زمینی تنازعہ، قومی ہیرو لٹل کریم کے بیٹے کوہ پیما محمد حنیف پر مبینہ تشدد ،
محمد حنیف ہسپتال میں داخل، مجھ سمیت میری فیملی پر بدترین تشدد کیا گیا،خواتین پر بھی ہاتھ اُٹھائے،حنیف کی ٹیلی فونک گفتگو ، ائی جی پی گلگت بلتستان واقعے کا فوری نوٹس لے،حنیف کا مطالبہ

30/04/2023

چلاس:سیاحتی مقام وادی بابوسر میں دو نامعلوم نقاب پوش نے سیاح فیملی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، پولیس

چلاس:نامعلوم مسلح افراد نے موبائل فونز اور نقدی لے کر فرار،پولیس

چلاس:سیاحوں کا تعلق گجرخان سے ہے اور سیر و تفریح کے غرض سے آئے تھے، پولیس

چلاس:اہل علاقہ عمائدین کی واقعہ کی شدید مذمت،نامعلوم افراد کیخلاف فوری کاروائی کا مطالبہ

29/04/2023

سکردو:- کم عمر اور بغیر ہیلمٹ و لائسنس کے بائیکرز کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد دفعہ 144 نافذ
محکمہ پولیس

چلاس: مضافاتی علاقے گیچی کے قریب مسافر کار اور مزدا آپس میں ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں 5...
23/04/2023

چلاس: مضافاتی علاقے گیچی کے قریب مسافر کار اور مزدا آپس میں ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کر دیا۔ دونوں مسافر گاڑیاں مخالف سمت میں سفر کر رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق مسافر کار میں ڈرائیور سمیت 5 افراد سوار تھے۔ مزدا میں ڈرائیور سمیت 2 افراد سوار تھے۔ حادثے میں 2 افراد محفوظ رہے۔

وفاقی مذہبی امور مولانا عبد الشکور روڈ حادثے میں انتقال
15/04/2023

وفاقی مذہبی امور مولانا عبد الشکور روڈ حادثے میں انتقال

15/04/2023

اسکردو..
ذوالفقار کوچ راولپنڈی سے سکردو آتے ہوئے ۔ ایس موڑ ڈمبوداس روندو کے مقام پر بریک فیل ھونے کی وجہ سے بےقابو ہوئے, اس موقع پر 3 سواریوں نے گاڑی سے چھلانگ لگا لیے جس کے نتیجے میں ایک جانبق 2 مسافر زخمی ہیں۔ گاڑی کو ڈرائیور نے قابو کر لیا..

15/04/2023

شگر: شگر کے علاقے بوندو میں زیر تعمیر ریزوٹ کے مزدوروں کی جانب سے مبینہ طور پر ایک گونگی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سپیشل برانچ کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تمام ملزمان غیر مقامی ہیں جو زیر تعمیر ریزوٹ میں کام کرتے ہیں۔

14/04/2023

پولیس کاروائی حشوپی نوجوان کی خودکشی کے محرک اقدام قتل میں ملوث ایک سکردو ملزم گرفتار دوسرے کی تلاش جاری

سکردو -کلفٹن پل کے قریب پانی نہ ملنے پر خواتین کا احتجاجی دھرنا پیدل لوگوں کے لیے بھی روڈ بند عوام سٹوڈینٹس  راہ چلنے وا...
03/04/2023

سکردو -کلفٹن پل کے قریب پانی نہ ملنے پر خواتین کا احتجاجی دھرنا پیدل لوگوں کے لیے بھی روڈ بند عوام سٹوڈینٹس راہ چلنے والوں کو سخت دشواری کا سامنا.
عوامی نمائندے اور انتظامیہ عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ -

26/03/2023

لاہور میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی لیڈی ڈاکٹر کی پر اسرار موت پولیس نے تفتیش شروع کردی

سکردو:- کمشنر بلتستان شجاع عالم ڈویژنل کمپلیکس میں یوم پاکستان کی تقریب کے دوران گارڈ کمانڈر  محمد بشیر کو  انعام دے رہے...
23/03/2023

سکردو:- کمشنر بلتستان شجاع عالم ڈویژنل کمپلیکس میں یوم پاکستان کی تقریب کے دوران گارڈ کمانڈر محمد بشیر کو انعام دے رہے ہیں

سکردو: آستانہ سکردو میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم،کئی افراد زخمی،ایک دوسرے پر ڈنڈے اور پتھروں سے حملہ،پولیس ...
23/03/2023

سکردو: آستانہ سکردو میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم،کئی افراد زخمی،ایک دوسرے پر ڈنڈے اور پتھروں سے حملہ،
پولیس نے دونوں فریقین کے افراد کو گرفتار کرلیا۔

21/03/2023

گلگت ۔ زلزلے کے بعد شاھراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ

گلگت ۔ ہربن کے مقام پر شاھراہ قراقرم بند

گلگت ۔ شاھراہ قراقرم کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

گلگت ۔ مسافروں کی فوری شاھراہ کو بحال کرنے کا مطالبہ

سکردو : فراڈ کالونی سکردو میں شگر سے تعلق رکھنے والے طالبعلم پر جان لیوا حملہ ، طالبعلم شدید زخمی وحشیانہ حملے میں طالبع...
15/03/2023

سکردو :
فراڈ کالونی سکردو میں شگر سے تعلق رکھنے والے طالبعلم پر جان لیوا حملہ ، طالبعلم شدید زخمی

وحشیانہ حملے میں طالبعلم کے سر پر شدید چوٹ ، سی۔ایم۔ایچ سکردو کے آٸی۔سی۔یو میں ونٹیلیٹر پر منتقل

سکردو پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام

معروف سینئر اداکار قوی خان انتقال کر گئے
05/03/2023

معروف سینئر اداکار قوی خان انتقال کر گئے

05/03/2023

افسوس ناک خبر :
چلاس سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ایک مسافر کوسٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جو راولپنڈی سے سکردو کی طرف آرہی تھی۔ گاڑی کا نمبر LES 8010 بتایا جا رہا ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق 4 مسافر جانبحق ہوئے ہیں جبکہ 18 افراد زخمی ہیں جن کو آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کیا گیا یے۔ ذرائع کے مطابق امدادی اداروں کی طرف سے ریسکیو آپریشن جاری ہے ادھر چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

نئی اطلاع : حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی اتحاد ٹریولز کی ہے۔ حادثہ صبح سویرے دیامر کے علاقہ ہڈور میں پیش آیا ہے۔

نئی اطلاع : جابحق افراد کی تعداد تین ہے، امدادی کارکنوں کے مطابق جابحق سمجھا جانے والا چوتھا شخص گہری یہوشی میں تھا جسے ہوش آگیا ہے۔

05/03/2023

افسوس ناک خبر :
(چلاس) مسافر کوسٹر حادثے کا شکار۔ اطلاع کے مطابق ایک مسافر کوسٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جو راولپنڈی سے سکردو کی طرف آرہی تھی۔ گاڑی کا نمبر LES 8010 بتایا جا رہا ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق 4 مسافر جانبحق ہوئے ہیں جبکہ 18 افراد زخمی ہیں جن کو آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کیا گیا یے۔ ذرائع کے مطابق امدادی اداروں کی طرف سے ریسکیو آپریشن جاری ہے ادھر چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ذرائع

04/03/2023

شگر کے گاؤں سیسکو اور بیسل کے مابین واقع نالہ میں برفانی تودہ گرنے کے باعث ایک خاتون لاپتہ

Address

Skardu
1800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily GB News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily GB News:

Share