Voice Of Ahl-e-Bait a.s

Voice Of Ahl-e-Bait a.s MAIN TOO PANJATAN A.S GHULAM HUN/ All Islamic information videos and all quote of ahl e bait a.s .

24/03/2024
آئے علیؑ تو کعبہ کی قسمت پلٹ  گئیایسا خوشی سے پھولا کہ دیوار پھٹ گئی13 رجب المرجب جشنِ ولادت باسعادت مولامشکل کشاء امیر ...
25/01/2024

آئے علیؑ تو کعبہ کی قسمت پلٹ گئی
ایسا خوشی سے پھولا کہ دیوار پھٹ گئی

13 رجب المرجب جشنِ ولادت باسعادت مولامشکل کشاء امیر کائنات مولا ٰ_علیہ_السلام مبارک ہو🌹

Best picture
15/01/2024

Best picture

13/01/2024

1 رجب المُرجب
ولادت با سعادت امام محمد باقر علیہ السلام
تمام مومنین کو مبارک ہو💚🌹🏵️

Today,s Best photo
10/01/2024

Today,s Best photo

❤️❤️ Today,s Best photo ❤❤❤❤❤❤
10/01/2024

❤️❤️ Today,s Best photo
❤❤❤❤❤❤














مولٰی الموحدین امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام حکمت 290 - نعمت کا شکر
29/09/2023

مولٰی الموحدین امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام
حکمت 290 - نعمت کا شکر

عید کب ہوتی ہے؟مرسل اعظم صلی الله علیه وآله وسلم انسانوں کو خبردار کرتے ہوئے فرماتے ہیں:ثَلاثٌ مَن كُنَّ فيهِ فَهِىَ راج...
27/09/2023

عید کب ہوتی ہے؟
مرسل اعظم صلی الله علیه وآله وسلم انسانوں کو خبردار کرتے ہوئے فرماتے ہیں:ثَلاثٌ مَن كُنَّ فيهِ فَهِىَ راجِعَةٌ عَلى صاحِبِها: اَلبَغىُ و َالمَكرُ و َالنَّكثُ؛ تین خصلتیں جس میں ہوتی ہیں، ان کا نتیجہ وہ ضرور دیکھتا ہے؛ ظلم، فریب اور وعدہ خلافی (نہج الفصاحه ص 422 ، ح 1281)

27/09/2023

فضائل امام علیؑ اپنے دوست احباب تک پہنچائیے ملائکہ آپکے لیے استغفار کرتے رہیں گے
فضائلِ امام علی علیہ السلام بیان کرنے کا ثواب
وہ پیغمبر جنہوں نے علی علیہ السلام کی شناخت کا اعتراف کیا انہوں نے آپ(ع) کے فضائل کو شمار سے باہر بتلایا کہ علی فضائل انتے زیادہ ہیں کہ کوئی انہیں شمار میں نہیں لا سکتا۔
ابن عباس کہتے ہیں کہ پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا: «لو انّ الفیاض(۴) اقلام و البحر مدادٌ و الجنّ حسّابٌ و الانس کتابٌ مااحصوا فضائل علیّ بن ابی طالبٍ؛(۵) اگر تمام درخت قلم، تمام دریا سیاہی، تمام جن حساب کرنے اور تمام انسان لکھنے بیٹھ جائیں تو علی علیہ السلام کے فضائل کا شمار نہیں کر سکتے۔
اور دوسری جگہ آپ نے فرمایا: «انّ اللّه تعالی جعل لاخی علیٍّ فضائل لاتحصی کثرة فمن ذکر فضیلةً من فضائله مقرّابها غفر اللّه له ما تقدّم من ذنبه و ماتأخّر ‘‘ بیشک خداوند عالم نے میرے بھائی علی کے لیے بے شمار فضائل قرار دئے ہیں کہ اگر کوئی شخص ان میں سے ایک فضیلت کو عقیدت کے ساتھ بیان کرے تو اس کے اگلے پچھلے تمام گناہ معاف ہو جائیں گے۔ . و من کتب فضیلةً من فضائله لم تزل الملائکة تستغفرله ما بقی لتلک الکتابه رسم، و من استمع فضیلةً من فضائله کفّر اللّه له الذّنوب الّتی اکتسبها بالاستماع و من نظر الی کتابٍ من فضائله کفّر اللّه له الذّنوب الّتی اکتسبها بالنّظر،(۶) اور اگر کوئی شخص ان فضائل میں سے کسی ایک کو لکھے تو جب تک وہ نوشتہ باقی رہے گا ملائکہ اس کے لیے استغفار کرتے رہیں گے اور اگر کوئی ان فضائل میں سے کسی ایک کو سنے تو خدا وند عالم اس کے ان تمام گناہوں کو جو اس نے کان کے ذریعے سے انجام دئے ہوں گے معاف کر دے گا۔ اور اگر کوئی شخص علی کے فضائل کے نوشتہ پر نگاہ کرے گا تو خدا اس کے ان تمام گناہوں کو جو اس نے آنکھ کے ذریعے انجام دئے ہوں گے معاف کر دے گا۔

27/09/2023

جعفرصادق کا شیعہ کون ہے؟
مفضل کا بیان ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
جعفر کا شیعہ صرف وہی ہے جو شکم اور شرمگاہ کی عفت کا خیال رکھتا ہو (یعنی شکم اور شرمگاہ کو حرام سے محفوظ رکھتا ہو) اور اپنے نفس کے خلاف شدت سے جہاد کرتا ہو اور اپنے خالق کی رضا کے حصول کے لیے اعمال بجا لاتا ہو اور اس کے ثواب کی امید رکھتا ہو اور اس کے عذاب سے خوفزدہ رہتا ہو۔ جب تجھے ایسے افراد نظر آئیں تو وہ جعفر کے شیعہ ہوں گے۔
کیا تشیع کے لیے صرف محبت کا دعویٰ کافی ہے؟
جعفر جعفی نے کہا کہ امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:
جابر! کیا شیعہ ہونے کے لیے صرف ہم اہل بیت کی محبت کا دعویٰ ہی کافی ہے؟
خدا کی قسم! ہمارا شیعہ تو صرف وہی ہے جو خوفِ خدا رکھتا ہو اور اس کی اطاعت کرتا ہو۔ شیعہ اپنی تواضع‘ خشوع‘ امانت کی ادائیگی‘ ذکرخدا کی کثرت اور روزہ‘ نماز‘ والدین سے بھلائی اور غریب مسکین اور یتیم ہمسایوں کی خبرگیری اور راست گفتاری‘ تلاوت قرآن اور نیکی کے علاوہ لوگوں سے زبان بند رکھنے جیسی صفات سے پہچانے جاتے تھے اور وہ اپنی قوم کے امین ہوا کرتے تھے۔
جابر نے کہا: فرزند رسول! ان صفات سے آراستہ مجھے تو ایک فرد بھی دکھائی نہیں دیتا۔
امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:
مختلف آرا و افکار کی وجہ سے راہِ حق سے دور نہ ہونا‘ کیا کسی شخص کا یہ کہنا کسی طور کافی ہوسکتا ہے کہ ”میں امیرالمومنین سے محبت اور دوستی رکھتا ہوں“۔
بلکہ اگر کوئی یہ کہے کہ ”میں رسول خدا سے محبت رکھتا ہوں“ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ رسول خدا حضرت علی سے افضل ہیں۔ اگر کوئی شخص محبت رسول کا زبانی دعویٰ کرے اور ان کی سیرت اور سنت پر عمل نہ کرے تو اس کا دعوائے محبت اسے کچھ بھی فائدہ نہ دے گا۔ لہٰذا تم اللہ سے ڈرتے رہو اور خدائی انعام حاصل کرنے کے لیے عمل کرو کیونکہ خدا سے کسی کی رشتہ داری نہیں ہے۔
تمام بندوں میں سے اللہ کو زیادہ محبوب اور اس کی نظر میں زیادہ مکرم وہ ہے جو زیادہ پرہیزگار ہو اور اس کی اطاعت پر زیادہ سے زیادہ عمل کرنے والا ہو۔
جابر! اطاعت الٰہی کے علاوہ خدا کی قربت کا اور کوئی راستہ نہیں ہے اور ہمارے پاس دوزخ سے رہائی پانے کی کوئی دستاویز نہیں ہے اور تم میں سے کسی کے پاس بھی خدا کے سامنے کوئی حجت نہیں ہے۔ لہٰذا جو بھی اللہ کا اطاعت گزار ہے وہ ہمارا دوست ہے اور جو اللہ کا نافرمان ہے وہ ہمارا دشمن ہے اور عمل اور پرہیزگاری کے علاوہ ہماری ولایت کا حصول ناممکن ہے۔
شیعوں کا ایک دوسرے سے تعلق
امام محمد باقر علیہ السلام سے منقول ہے‘ آپ نے فرمایا:
علی کے شیعہ وہ ہیں جو ہماری راہِ ولایت میں ایک دوسرے پر خرچ کرتے ہیں اور ہماری مودّت کی وجہ سے ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں اور ہمارے امر کو زندہ کرنے کے لیے ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں۔ غصہ میں آکر ظلم نہیں کرتے۔ اور خوش ہو کر حد سے تجاوز نہیں کرتے۔ اپنے ہمسایوں کے لیے باعثِ برکت ہوتے ہیں اور اپنے ملنے ملانے والوں کے لیے صلح کے نقیب ہوتے ہیں۔
شیعوں کی جسمانی علامات
امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا: شیعانِ علی کے رنگ اڑے ہوئے ہوتے ہیں‘ ان کے جسم کمزور اور نحیف ہوتے ہیں‘ ان کے ہونٹ خشک ہوتے ہیں‘ ان کے پیٹ لاغر ہوتے ہیں اور ان کے رنگ متغیر ہوتے ہیں۔
کتاب کا نام : علامات شیعہ از نظر معصومین علیھم السلام
مصنف: شیخ صدوق

18/09/2023

سلام وعلیکم مومنین
مشکل ترین کاموں میں سے ایک کام ظاہر اور باطن کو کسی اور کے لئے نہیں بلکہ اپنے ہی لئے ایک جیسا رکھنا...!

Imam Ali as
08/09/2023

Imam Ali as

Address

Karachi
Sindh
75500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Ahl-e-Bait a.s posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Digital creator in Sindh

Show All