99 News Tv

99 News Tv Like My Page News

سری لنکن شہری کے قتل میں ملوث 13 مرکزی ملزمان سمیت 118 افراد گرفتار ہوچکے ہیں، سیلفی لینے، ویڈیو بنانے اور پتھر لاکر دین...
04/12/2021

سری لنکن شہری کے قتل میں ملوث 13 مرکزی ملزمان سمیت 118 افراد گرفتار ہوچکے ہیں، سیلفی لینے، ویڈیو بنانے اور پتھر لاکر دینے والے ملزمان بھی قانون کے شکنجے میں آگئے۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے آئی جی پنجاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں مبینہ توہین مذہب پر سری لنکن فیکٹری منیجر کا قتل کیا گیا، واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں، 13 مرکزی ملزمان سمیت 118 افراد گرفتار ہوچکے، 24 گھنٹے میں 200 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے، انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا نظر آئے گا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا، پولیس کی مدعیت میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں شامل حکومتی ممبران کو  ہدایت کی ہے کہ کرپشن کو سپورٹ کرنے والے ک...
02/12/2021

وزیراعظم عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں شامل حکومتی ممبران کو ہدایت کی ہے کہ کرپشن کو سپورٹ کرنے والے کسی شخص سے رعایت نہ برتی جائے۔

وزیراعظم عمران خان سے پی اے سی میں شامل حکومتی ممبران کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے پی اے سی ممبران نے کرپشن سے متعلق تمام معاملہ بیوروکریسی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی کرپشن کے معاملات پر سنجیدہ نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق پی اے سی ممبران کا کہنا تھا کہ تمام فائلز بیوروکریسی کے پاس سے گزرتی ہیں، جتنےکرپشن کے معاملات ہائی لائٹ کرتے ہیں بیوروکریسی دبا دیتی ہے، معاملات نیب کو بھجواتے ہیں وہاں بھی کرپشن کیس پر بڑا قدم سامنے نہیں آتا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ریاض فتیانہ اور نور عالم خان نے پی اے سی کی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاض فتیانہ کی بطور ممبر پی اے سی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ سب سینئر سیاستدان ہیں آپ سے کرپشن سے متعلق معاملات سامنے لانے کی توقع ہے، سابقہ حکومت کی کرپشن کے کیسز کو منظر عام پر لایا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں، کرپشن کو سپورٹ کرنے والے کسی شخص سے رعایت نہ برتی جائے۔

ان کا کہنا تھا جو کوئی کرپشن کے معاملات پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرے، مجھے بتائیں، کرپشن کے خاتمے کی پالیسی سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پی اے سی ممبران کو ہدایت کی کہ کرپشن کرنے والا جو کوئی بھی ہے اسے قانون کی گرفت میں لائیں

فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکش کمیشن کا ای وی ایم پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ احسن اقدام ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فو...
02/12/2021

فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکش کمیشن کا ای وی ایم پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ احسن اقدام ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پارلیمان کے فیصلے تمام اداروں کیلئے مقدم ہیں، انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے، حکومت ان معاملات پر الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔
دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ ہیں، یہ دونوں جماعتیں ٹھپہ مافیا کی ماسٹر مائنڈ ہیں، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتے ہیں، ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ سے اپوزیشن کی دھاندلی زدہ سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ ای وی ایم سے الیکشن کے اعلان پر دھاندلی سے الیکشن جیتنے والی جماعتوں پر لرزہ طاری ہے، شفاف الیکشن ووٹ کی حرمت کیلئے ضروری ہیں، قوم ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کی حامی ہے، انتخابات میں ای وی ایم تھرڈ امپائر کا کردار ادا کرے گی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے مبینہ طور پر ووٹوں کی خرید و فروخت کی ویڈیو سام...
28/11/2021

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے مبینہ طور پر ووٹوں کی خرید و فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقے این اے 133ضمنی الیکشن کیلئے مبینہ طور پر ووٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق مبینہ ویڈیو لیک ہوئی ہے ، جس جگہ ووٹ خریدے جا رہے ہیں وہاں لیگی امیدوار کے پوسٹرز بھی لگے ہوئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قرآن پر حلف ، نام کا اندراج اور رقم دی جارہی ہے ، اس موقع پر ووٹ خریدنے والوں نے ماسک پہن رکھے ہیں
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لئے حتمی پولنگ اسکیم جاری کر دی ، 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 927 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 ہے ، این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے کل 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گئے ، سو پولنگ اسٹیشنز مردوں کے جب کہ سو پولنگ اسٹیشن خواتین کے ہونگے ، ضمنی انتخابات کے لیے 54 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، حلقے میں 831 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے ، 436 پولنگ بوتھ مردوں کے جبکہ 395 پولنگ بوتھ خواتین کے ہوں گے۔

حلقے میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی ۔ یہاں واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 133کے ضمنی انتخاب میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ، الیکشن کمیشن نے رینجرز کی تعیناتی کیلئے محکمہ داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا ، الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن میں پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل ہونگی

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسےکے اختتام پر ایک شخص نے مائیک پر وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا...
27/11/2021

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسےکے اختتام پر ایک شخص نے مائیک پر وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں وفاقی وزیر اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجا خرم شہزاد نے خطاب کیا۔

ان رہنماؤں کے خطاب کے بعد ایک شخص اسٹیج پر چڑھ آیا، مائیک سنبھالا اور پیش گوئی کردی کہ سب کچھ ویسا ہی ہوگا جیسا راجا خرم شہزاد نےکہا، پر وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے۔

اس شخص نے مزید کہا کہ عمران خان آج استعفیٰ دے دیں تو بہتر ہے، نو عمران اونلی عوام ، اس موقع پر شرکا نے حیرت کا اظہار بھی کیا اور اسٹیج پر موجود منتظمین نے مائیک ہٹا کر اسے مزید بات کرنے سے روک دیا

رانا سخاوت راجپوت کے قتل کی بھرپور مزمت کرتا ہوں۔ سندھ میں متواتر سیاسی مخالففین کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور سندھ پولیس ...
27/11/2021

رانا سخاوت راجپوت کے قتل کی بھرپور مزمت کرتا ہوں۔ سندھ میں متواتر سیاسی مخالففین کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور سندھ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئ ہے۔ ظلم یہ ہے کہ سندھ حکومت بھی ان ظالموں کے سامنے بے بس ہے
گورنر عمران اسماعيل

لاڑکانہ۔لاڑکانہ میونسپل اسٹیڈیم میں ہونے والی شہید اسلام کانفرنس میں شرکت کرنے والے سابق ایم این ایز ڈاکٹر محمد ابراہیم ...
27/11/2021

لاڑکانہ۔
لاڑکانہ میونسپل اسٹیڈیم میں ہونے والی شہید اسلام کانفرنس میں شرکت کرنے والے سابق ایم این ایز ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی اور امیر علی جتوئی بھی اس موقع پر مولانا فضل الرحمان سمیت مختلف مذہبی، سیاسی اور قوم پرست جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پاور اسٹیڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی جانب سے قمبر کے بانی رکن سخاوت ...
27/11/2021

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پاور اسٹیڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی جانب سے قمبر کے بانی رکن سخاوت راجپوت کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے پر اظہار افسوس،
سینیٹر سیف اللہ ابڑوکا سخاوت راجپوت کے ورثاء سے افسوس کا اظہار-
سخاوت راجپوت کی پاکستان تحریک انصاف کے لئے دی گئی خدمات ہو ہمیشہ یاد رہکھا جائے گا- سینیٹر سیف اللہ ابڑو
سندھ میں آئے روز قتل وغارت کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے سندھ پولیس قاتلوں کی سہولتکار بنی ہوئی ہے- سینیٹر سیف اللہ ابڑو
پولیس ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائے- سینیٹر سیف اللہ ابڑو
سندھ میں پولیس دہندہ کرنے میں مصروف ہے اور عوام ماری جارہی ہے- سینیٹر سیف اللہ ابڑو
سندھ میں امن امان کی صورتحال مکمل خراب ہوچکی ہے -کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو
اگر قاتلوں کو جلد گرفتار نہیں کیا گیا تو تحریک انصاف اپنا سخت لائحہ عمل دے گی-
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پاور اسٹیڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو .

سندھ ہائی کورٹ نےگنےکی فی من قیمت سے متعلق سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں گنےکی فی من قی...
27/11/2021

سندھ ہائی کورٹ نےگنےکی فی من قیمت سے متعلق سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں گنےکی فی من قیمت مقررکرنےسے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، درخواست 17 شوگرملز کی جانب سے دائر کی گئی ہے
درخواست گزاروں کا مؤقف ہےکہ سندھ حکومت نے 4 نومبرکو گنےکی فی من قیمت 250 روپے مقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،کین کمشنر نے کہا کہ اگر 250 روپے سے کم خریداری کی شکایت موصول ہوئی تو کارروائی کی جائے گی
درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گنے کی فی من قیمت 225 روپے مقرر کی گئی ہے، سندھ میں گنے کی فی من قیمت سب سے زیادہ مقرر کی گئی ہے، جس پر عدالت نے سندھ حکومت کےگنے کی فی من قیمت 250 روپے مقرر کرنےکے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت تک درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی سے بھی روک دیا اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو 7 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

سونےکی بالیوں کےلالچ میں 9 سالہ بچی کو تیز دھار  آلے سےگلا کاٹ کر قتل کرنےکا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔راجن پور کے علاقے محم...
27/11/2021

سونےکی بالیوں کےلالچ میں 9 سالہ بچی کو تیز دھار آلے سےگلا کاٹ کر قتل کرنےکا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

راجن پور کے علاقے محمد پور میں چند روز قبل 9 سالہ شہناز بی بی کوتیز دھار آلے سے قتل کیاگیا تھا،پولیس کو بوری بند لاش ملی تھی
پولیس کی جانب سے ابتدائی قانونی کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ محمدپور میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈی پی او راجن پور کے مطابق بچی کے قاتل کو ٹریس کر لیا گیا، قاتل رزاق نامی شخص بچی کا قریبی رشتہ دار ہے ،پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کاروئی کا آغاز کر دیا گیا

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کے بلڈر کو 20دن میں ملبہ اٹھانے کی مہلت دے دی اور کہا آئندہ حکم تک تجوری ہائٹس اراضی کمشنر کرا...
27/11/2021

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کے بلڈر کو 20دن میں ملبہ اٹھانے کی مہلت دے دی اور کہا آئندہ حکم تک تجوری ہائٹس اراضی کمشنر کراچی کی تحویل میں رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کیس سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ، جس میں سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس بلڈرکو 20دن میں ملبہ اٹھانے کی مہلت دے دی ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمشنر کراچی تجوری ہائٹس سے ملبہ اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں، آئندہ حکم تک تجوری ہائٹس اراضی کمشنر کراچی کی تحویل میں رہے گی۔ رضا ربانی نے بتایا کہ تجوری ہائٹس کا اسٹرکچر گرا دیا گیا، مکمل ملبہ اٹھانے کے لیے 20دن کی مہلت درکار ہے۔
یاد رہے کمشنر کراچی اقبال میمن نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور اورتجوری ہائٹس گرانے سے متعلق رپورٹ جمع کرائی تھی ، جس میں کہا تھا کہ نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس گرانے کا کام تیزی سے جاری ہے، ضلع انتظامیہ اور دیگر ادارےدونوں عمارتیں مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں

سندھ اسمبلی میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیمی بل 2021 کثرت رائےسے منظور ہونے پر ایم کیو ایم نے شدید ردعمل دینے کا فیصلہ ک...
27/11/2021

سندھ اسمبلی میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیمی بل 2021 کثرت رائےسے منظور ہونے پر ایم کیو ایم نے شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں نئےبلدیاتی قانون کی منظوری پر ایم کیو ایم نے سخت احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کئی آپشنز پر غور شروع کردیا ہے، جن میں اسمبلی کی طرف مارچ اور گھیراؤ، بھوک ہڑتال اور شہر شہر احتجاج کےآپشنز زیرغور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے ساری صورتحال پر آج کارکنوں کا جنرل ورکرز اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، اجلاس میں کارکنان کے سامنےتمام صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سندھ اسمبلی میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیمی بل 2021 کثرت رائےسے منظور کیا گیا تھا، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے ارکان نے ایوان میں احتجاج، شور شرابا اور کارروائی کا بائیکاٹ کیا تھا۔
لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل2021 کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں کارپوریشنز اور ٹاونز کا نظام ہو گا، یونین کمیٹیز کےوائس چیئرمینز ٹاؤن میونسپل کونسل کےرکن ہوں گے۔ ٹاؤن میونسپل کونسل کےارکان میں سےمیئر ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوگا، پیدائش و اموات اور انفیکشز ڈیزیز کا شعبہ بلدیاتی اداروں سے واپس لے لیا گیا۔ کم از کم 50 لاکھ کی آبادی پر میٹروپولیٹن کارپوریشن ہوگی اور بلدیاتی نمائندوں کی مدت چار سال ہو گی۔
سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کے تحت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سمیت عباسی شہید اسپتال، سوبھراج اسپتال، لیپروسی سینٹر اور سرفراز رفیقی اسپتال کا انتظام سندھ حکومت سنبھالے گی

تازہ ترین مناظر میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ جے یو آء کی شھیدخالد محمودسومرو قومی کانفرنس کے
27/11/2021

تازہ ترین مناظر میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ جے یو آء کی شھیدخالد محمودسومرو قومی کانفرنس کے

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے  اپنے کیرئیر سمیت اعلیٰ اور سیاسی شخصیات تک رسائی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ٹک ٹاکر حریم شاہ  ای...
27/11/2021

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے کیرئیر سمیت اعلیٰ اور سیاسی شخصیات تک رسائی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک ویب شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

کس پارٹی کو جوائن کریں گی؟
حریم نے کہا کہ اگر زندگی نے موقع دیا تو میں پیپلز پارٹی جوائن کروں گی اور اس جماعت کو جوائن کرنے کی وجہ بلاول بھٹو زرداری ہیں جن کا انداز بیاں بے حد پسند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ اجازت لے کر گئی تھی اور اجازت سے ہی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں، میرے لیے وہاں داخلہ

معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ ان چاروں بہن بھائیوں کی پیدائش مدینے میں ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر سارہ خان کے سینئر اد...
27/11/2021

معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ ان چاروں بہن بھائیوں کی پیدائش مدینے میں ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر سارہ خان کے سینئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ کو کچھ عرصہ قبل دیے گئے انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش مدینے میں ہوئی۔

پی ڈی ایم جب تک پیپلز پارٹی کو ساتھ ملا کر انقلاب لانے کی بات کرتی رہے گی تب تک پاکستان بالخصوص سندھ کی عوام پی ڈی ایم ک...
27/11/2021

پی ڈی ایم جب تک پیپلز پارٹی کو ساتھ ملا کر انقلاب لانے کی بات کرتی رہے گی تب تک پاکستان بالخصوص سندھ کی عوام پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی۔

پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں، دونوں ایک دوسرے کی حکومت چلا رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، مریم نواز اور پی ڈی ایم کی دیگر قیادت جس طرح عمران خان کے ظلم کے خلاف کھڑی ہے پیپلز پارٹی کے ظلم کے خلاف بھی کھڑی ہو، عمران خان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے وعدوں کے برخلاف سندھ کی عوام کو پیپلز پارٹی کے ظلم سے بچایا نہیں لیکن سندھ کو مارا تو پیپلز پارٹی نے ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ اگر کسی قوم کو تباہ کرنا ہو تو اس سے اس کی امید چھین لیں، پاکستان میں لوگوں کی امیدیں چھنتی چلی جا رہی ہیں۔پاکستانی مایوسی کی کیفیت میں ہیں۔ ہمارے معاشرے میں کردار کی اہمیت ختم ہو گئی ہے، جو بندہ انسان اچھا نہیں وہ کونسلر، میئر، وزیر اعلی، وزیراعظم، چیف جسٹس، سرکاری ملازم، سیاستدان کچھ بھی اچھا نہیں بن سکتا لیکن المیہ یہ ہے کہ کردار کی جب بات کرو تو کہا جاتا ہے کہ تمام برائیاں فرد واحد کا ذاتی معاملہ ہے۔
جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی عوامی نمائندے یا سرکاری عہدے پر فائز آدمی کا کردار اس کا ذاتی مسئلہ نہیں ہوسکتا۔ معاشرے کی بنیاد خراب ہوچکی ہے۔ اسی وجہ سے ملک میں حالیہ تباہی ہے۔ مصطفی کمال نے مزید کہا کہ نسئلہ ٹاورز کے متاثرین کو معاوضہ ادا کیے بغیر نسئلہ ٹاورز کو توڑا جارہا ہے، نسئلہ ٹاورز کو جس طرح بم اور ہتھوڑوں سے توڑ رہے ہیں اس طرح سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بھی بم اور ہتھوڑے مار مار کر توڑ دیں، پورے شہر میں غیر قانونی تعمیرات رک جائیں گی

مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ نالائق پی ٹی آئی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہمیشہ سندھ پر گراتی رہی ہے ، یہ کوئ...
27/11/2021

مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ نالائق پی ٹی آئی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہمیشہ سندھ پر گراتی رہی ہے ، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ملک کو مہنگائستان بنانے والے سندھ حکومت کو کہتے ہیں کہ ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کے خلاف کارروائی کرو.عمران خان کے سندھ میں مداخلت کے حوالے سے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ کیا ملک میں پی پی پی کی حکومت ہی ، وزیراعظم صاحب زہر افشانی کرنابند کریں اور بنی گالا میں چھپے مافیاز کے خلاف کارروائی کریں۔
کیا ملک میں مہنگائی،منافع خوری، بیروزگاری کی ذمہ دار سندھ حکومت ہی مشیر زراعت نے کہا کہ کیا چینی چور ماسک چور،ادویات چورسندھ حکومت ہی جواب دیں الزام نہ لگائیں۔

کیا آئی ایم ایف سے قرضہ سندھ حکومت نے لیا ہے اگر نہیں تو مہنگائی کی ذمہ دار سندھ حکومت کیسے ہی خان صاحب جو ڈی اے پی کھاد کی بوری 4 ہزار روپے میں ملتی تھی وہ آپ کی حکومت میں 9 سے 10 ہزار تک کسان کو مل رہی ہے۔

منظوروسان نے کہا کہ خان صاحب عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں۔لوگ آپ کواچھی طرح سے پہچان چکے ہیںاگر حکومت کے پاس 6.6 ملین میٹرک ٹن گندم کا اسٹاک موجود ہے تو پھر گندم باہرسے کیوں منگوا رہی ہی وزیراعظم صاحب کیا قوم کوبتائیں گے کہ آپ کی وہ کونسی کسان دوست پالیسیاں تھی انہوں نے کہا کہ ملک میں کسان رو رہا ہے کھاد کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار وفاق ہے۔گندم کی پیداوار بھی کم ہونے کا خدشہ ہے۔سندھ حکومت منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کارروائیاں کررہی ہے۔منظوروسان نے کہا کہ عمران خان سیاسی سازش کے تحت سندھ حکومت پربے بنیادالزامات لگاتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ان کو سندھ فوبیا ہے وزیراعظم صاحب یاد رکھیں سندھ کے خلاف سازش پاکستان کے خلاف سازش ہے

تفصیلات کے مطابق حیسکو میر پور خاص میں صارفین بجلی کامیٹر خراب ہونے پرڈیمانڈ نوٹس کی مقررہ رقم بینک میں ادائیگی کے بعد ن...
27/11/2021

تفصیلات کے مطابق حیسکو میر پور خاص میں صارفین بجلی کامیٹر خراب ہونے پرڈیمانڈ نوٹس کی مقررہ رقم بینک میں ادائیگی کے بعد نئے میٹر کے حصول کے لئے سب ڈویژن آ فسو ں کے مہینوں چکر لگا نے کے بعد بھی مبینہ طور پر میٹر کے حصول کے لئے رشوت دینے پر مجبور ہیں، جبکہ مقامی حیسکو افسران کی ملی بھگت سے ٹیکنیکل کرپشن کے جدید طریقے پر عمل کرتے ہوئے مہینوں صارفین کو سب ڈویژ نوں کے چکر لگو انے کے بعدبھی ایم ، سی ، او نہیںکا ٹا جاتا ا گر کا ٹا بھی جاتا ہے تو مال کمانے کے چکر میںآ ر ، او آفس میں اس ایم، سی ، او کی فیڈنگ کا عمل روک دیا جاتا ہے اور مختلف تاخیری حربے استعمال کئے جاتے ہیں اور وقت پر ایم، سی ، او فیڈنگ نہ ہونے سے ایک جانب صارفین کو ہزاروں روپے کا چونا لگایا جاتا ہے تو دوسری جانب میٹرو ں میں ہزاروں یو نٹ جمع ہونے پرحیسکو کے کرپٹ اہلکار مبینہ طورپر میٹر میں مو جود یونٹوں کی آدہی رقم کے عوض میٹر تبدیل کردیتے ہیں اور جمع شدہ یونٹ والا میٹر سائٹ سے غائب کر دیا جاتا ہے جس سے حیسکو کمپنی کو ہر ماہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے، صا رفین جب آ ر ، او ، آفس میں ایم ،سی، او بجلی کے بل میں فیڈ نہ ہونے کی وجہ معلوم کرتے ہیں تو انہیں بتایا جاتا ہے کہ یہ حکم حیسکو چیف کمرشل آفیسر سرفراز احمد نے دیا ہے ،جبکہ ٹیکنیکل کرپشن کے اس اہم مسئلے پر ایس ، ای حیسکومیر پور خاص ذوالفقار میمن سمیت دیگر افسران نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ،اس حوالے سے میر پور خاص کے سیاسی و سماجی حلقوں نے حیسکو میں ٹیکنیکل کرپشن کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان، چیف جسٹس آ ف پاکستان سپریم کورٹ،چیئرمین نیپرا، چیئرمین واپڈا اور حیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ ٹیکنیکل کرپشن کی اطلاعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے قومی دولت لوٹنے والے کرپٹ عناصر کے خلاف سخت ترین محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اوران کرپٹ عناصر کی جانب سے نا جائز ذ رائع سے بنائے گئے تمام اثاثوں کو فروخت کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے کے احکامات دیئے

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے نمازِ جمعہ کے دوران جے شری رام اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگادیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
27/11/2021

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے نمازِ جمعہ کے دوران جے شری رام اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگادیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں جمعے کی نماز کے دوران نماز میں خلل ڈالنے کیلئے ہندو انتہا پسند ہجوم کی صورت میں آئے اور نماز کے مقام پر جے شری رام اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگادیے

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نےسعودی عرب سےادھارپرتیل خریداری کامعاہدہ کرنےکی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو ا...
27/11/2021

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نےسعودی عرب سےادھارپرتیل خریداری کامعاہدہ کرنےکی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو اکنامک ڈویژن کی جانب سے سرکولیشن سمری بھجوائی گئی جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔
معاہدے کے متن کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100ملین ڈالر کا ادھار تیل دےگا اور پاکستان کو تیل کی ادائیگی کے ساتھ 3.8 فیصد مارجن بھی دینا ہوگا۔

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے  نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کے حکم سے متعلق کہا ہےکہ فلیٹ الاٹ کرانے والوں کے بجائے بل...
27/11/2021

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کے حکم سے متعلق کہا ہےکہ فلیٹ الاٹ کرانے والوں کے بجائے بلڈر یا سندھ حکومت میں سے جس کی غلطی ہے پہلے اسے سزا دی جائے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج پر لاٹھی چارج کی مذمت کی اور کہا کہ نسلہ ٹاور کے باہرجو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ فلیٹ الاٹ کرانے والوں کے بجائے بلڈر ہو یا سندھ حکومت جس کی غلطی ہو پہلے اسے سزا دی جائے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ساری عمارتوں کا معاوضہ ادا کرنے لگے تو ہمیں 10 سے 15 سال لگیں گے اور اس کے لیے اربوں روپے چاہئیں۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس میں عدالت کا کہنا تھا کہ 400 مزدور لگائیں مگر نسلہ ٹاور کو گراکر ایک ہفتے میں رپورٹ دیں

ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ برقرار ہے  جس کے باعث گھروں میں کھانا پکانا دشوار ہوگیا ہے۔کراچی سمیت ملک کے مختل...
27/11/2021

ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ برقرار ہے جس کے باعث گھروں میں کھانا پکانا دشوار ہوگیا ہے۔

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں جس کی وجہ سے شہری بازار سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں اور ہوٹل کا مہنگا کھانا خرید کر دہری اذیت کا شکار ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ دنیا میں پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہمی کا تصور ختم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی پائپ لائن گیس کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے، ہمیں گھریلو استعمال کے لیے سلنڈر گیس کی طرف جانا ہو گا۔

لاہور کے علاقے فیروز والا میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ خودک...
26/11/2021

لاہور کے علاقے فیروز والا میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے ، شبہ ہے کہ شاہنواز نے بیوی اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کی
پولیس کے مطابق شاہنواز گھریلو ناچاقی پر بھی پریشان تھا اور اس کے خاندان کی دیرینہ دشمنی بھی چل رہی تھی ، پولیس تمام پہلوؤں پرتفتیش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو شاہنواز اس کی اہلیہ اور دو بچیاں مرل گاؤں میں گاڑی میں مردہ پائے گئے تھے

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نامعلوم شقی القلب ایک نومولود بچے کو کچرا کنڈی میں ڈال گئے۔گلشن حدید کی کچرا کنڈی سے نومولو...
26/11/2021

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نامعلوم شقی القلب ایک نومولود بچے کو کچرا کنڈی میں ڈال گئے۔

گلشن حدید کی کچرا کنڈی سے نومولود بچہ ملا جسے ایدھی رضاکاروں نے قومی ادارہ برائے صحت اطفال پہنچایا۔ نومولود کو شعبہ حادثات میں طبی امداد کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے ڈاکٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم وہ جلد کی کسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور بچے کے جھلسے ہوئے ہونے کی اطلاع ملی تھی جو غلط نکلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو بچے کی نشاندہی ایک خاتون نے کی تھی، اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ بچے کو کون کچرا کنڈی میں پھینک کر گیا۔

بروز ہفتہ جمیعت علماء اسلام کی طرف سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں سابق سینیٹر شہید ڈاکٹر خالد مح...
26/11/2021

بروز ہفتہ جمیعت علماء اسلام کی طرف سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں سابق سینیٹر شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی یاد میں منعقد ہونے والی شہید اسلام کانفرنس (جلسہ عام) کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے سر شاہنواز بھٹو روڈ سمیت جلسہ گاہ کے چاروں اطراف والی شاہراہو کو عام ٹریفک کی أمد رفت کے لیے مکمل بند کریا گیا ہے۔
اس لیے شہریوں کو متوجہ کیا جاتا ہے کے لاہوری روڈ کے بجاٸے شہری نیو بس ٹرمینل وایا میرو خان چوک،شیخ زید چوک چانڈکا برج ایس پی چوک سبحان اللہ چوک بیگم نصرت بھٹو اوور ہیڈ برج والے راستوں پر سفر کو ترجیح دیں۔
شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم میں ہونے والی شہید اسلام کانفرنس (جلسے عام) کے سبب شہر بھر میں بڑھتی ہوٸی ٹریفک کے لیے شہریوں سے معذرت خواہ ہیں۔
👈اس سلسلے میں
ایس ایس پی لاڑکانہ
جناب عمران قریشی صاحب
نے جلسہ گاہ سمیت اطراف والے علاقوں کا سیکیورٹی معاملات سمیت ٹریفک معاملات کا بھی جاٸزہ بھی لیا۔

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ایک تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز...
26/11/2021

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ایک تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 7 ہزار 339 روپے ہوگئی ہے۔

زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 98 ہزار 394 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر اضافے سے 1813 ڈالر ہوگئی ہے

کراچی میں نسلہ ٹاور کے باہر متاثرین اور بلڈرز  نے احتجاج کیا جبکہ مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ ...
26/11/2021

کراچی میں نسلہ ٹاور کے باہر متاثرین اور بلڈرز نے احتجاج کیا جبکہ مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

کراچی میں شاہراہ فیصل پر بلڈرز اور متاثرین نے نسلہ ٹاور پر مظاہرہ کیا جبکہ احتجاج میں شامل بلڈرز نے نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کے کام کو رکوانے کی کوشش کی۔

مظاہرین نے شاہراہ فیصل جانے کی کوشش کی جس پر پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔

یہ خوبصورت اور ذہین صحافی کی کہانی ہےاب اس کا نام ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیربحث ہےلوگ اس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیںل...
26/11/2021

یہ خوبصورت اور ذہین صحافی کی کہانی ہے

اب اس کا نام ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیربحث ہے

لوگ اس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں

لیکن وہ اس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ہیں

اس نے انگریزی صحافت میں کام کیا ہے
————

عروسہ عالم معروف
———-
وہ پاکستانی سیاست کے ایک مشہور کردار اور 1960 کی دہائی کے آخر اور 1970 کی دہائی کے اوائل کے حکمران طبقے سے تعلق رکھتی ہیں
———–
۔ عروسہ عالم معروف
———–
جنرل رانی کی بیٹی عروسہ عالم جو فخر عالم کی والدہ بھی ہیں نے کچھ عرصہ قبل بھارت کے ایک سیاست دان امریندر سنگھ سے مبینہ طور پر شادی کر لی یہ سچ ہو یا نہی -مگر اب سچ یہ بھی سوچا جارہا ہے۔ کہ اگر بھارتی آمریندر سنگھ سے تعلق تھا تو وہ ایک پاکستانی شخص کے کمرے میں کیا ہوا جہاں سے کہ اس کی بیوی نے گولی ماردی اپنے شوہر نامدار کو ۔

جنرل رانی کی یہی ایک بیٹی عروسہ عالم پچھلے کئی سال سے بھارتی پنجاب کے ایک سیاست دان ارمیندر سنگھ کی دوست بن کر بھارت میں مقیم ہیں۔ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں بھی شائع ہوئیں کہ ارمیندر سنگھ نے عروسہ عالم سے شادی کر لی ہے

جنرل رانی عدنان سمیع خان کی رشتے کی اور فخرِ عالم کی سگی نانی ہیں

عدنان کے والد ارشد سمیع خان پاکستان ایئرفورس میں اسکوارڈن لیڈر تھے اور 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ستارہ جرات بھی حاصل کیا۔ارشد سمیع خان 1966ء سے 1972ء کے دوران صدر ایوب خان، صدر یحییٰ خان اور صدر ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی رہے ۔

1989ء میں کینسر کا شکار ہوئے تو وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے ان کا سرکاری خرچ پر برطانیہ سے علاج کرایا۔ وفاقی سیکرٹری بھی بنے ،عدنان سمیع کو فلموں میں گانے اور کام دلوانے کیلئے سیکرٹری کلچر کے طور پر اپنا اثرورسوخ بھی استعمال کرتے رہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یحییٰ خان کے دور میں جنرل رانی کے نام سے مشہور ہونے والی اقلیم اختر رانی رشتے میں عدنان سمیع خان کی نانی تھی ۔ارشد سمیع خان جنرل رانی کی بہن کے داماد تھے۔
یہ کہنا ہے کہ
چندی گڑھ کے وزیر اعلی سے شادی کے بعد وہ ہندوستانی پنجاب میں شفٹ ہوگئیں

اکیلیم اختر معروف پاپ اسٹار فخرے عالم کی نانی تھیں جن کی والدہ عروسہ عالم ، اکلیم اختر (جنرل رانی) کی بیٹی ہیں۔ اس کی ایک بھتیجی ، نورین ، گلوکار عدنان سمیع کی والدہ تھیں۔
قلیم اختر (اقلیم اختر) پاکستان کی تاریخ کے ایک فراموش کردہ کرداروں میں سے ایک ہے۔ وہ ایک طاقت تھیں اور انھیں 1960 ء سے لے کر 1970 کے اوائل تک پاکستانی فیصلہ سازوں کے پاور کوریڈورز تک رسائی حاصل تھی۔ خاص طور پر مارچ 1969 سے دسمبر 1971 تک ، وہ کسی اہم عہدے پر خدمت کیے بغیر ، پاکستان کی سیاست کی سب سے طاقتور خاتون سمجھی جاتی تھیں

سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کی رہنماء فریال تالپور کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی
26/11/2021

سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کی رہنماء فریال تالپور کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

کراچی: نیب کا اپنا افسر ڈیڑھ کروڑ روپے کرپشن میں ملوث نکلا-نیب نے اپنے ہی افسر زین العابدین کو دھر لیا، تحقیقات شروع
26/11/2021

کراچی: نیب کا اپنا افسر ڈیڑھ کروڑ روپے کرپشن میں ملوث نکلا-نیب نے اپنے ہی افسر زین العابدین کو دھر لیا، تحقیقات شروع

چانڈکا میڈیکل کالیج لاڑکانہ میں فورتھ ائیر کی طالبہ سیدہ نوشین کاظمی کا مبینہ طور پر خودکشی معاملا، طالبہ کی ابتدائی پوس...
26/11/2021

چانڈکا میڈیکل کالیج لاڑکانہ میں فورتھ ائیر کی طالبہ سیدہ نوشین کاظمی کا مبینہ طور پر خودکشی معاملا، طالبہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جبکہ وائس چانسلر جامع بینظیر نے بھی پانچ رکنی فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاہم ڈی آئی جی لاڑکانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے طالبہ ہلاکت معاملے سے منسلق تمام اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔
نوشین کاظمی کی نعش گزشتہ روز دوپہر کے وقت چانڈکا میڈیکل کالیج کے ہاسٹل نمبر 2 کے روم نمبر 47 میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی تھی، ساتھی طالبات اور چانڈکا میڈیکل کالیج کی انتظامیہ کے مطابق نوشین اپنے ہاسٹل کے کمرے میں اکیلی تھیں چترال کی رہائیشی انکی روم میٹ نے دورازہ کھولنا چاہا تو دروازہ اندر سے بند تھا دورازہ کھٹکھٹانے کے باوجود نہ کھلنے پر کمرے کی کھڑکی سے جھانک کر دیکھا گیا تو نوشین کی نعش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی جس پر انتظامیہ نے دروازہ توڑا اور پولیس کو اطلاع دی، پولیس کے پہنچنے پر بھی طالبہ کی نعش کو پنکھے سے نہیں اتارا گیا پولیس افسران نے فیصلہ کیا کہ پہلے طالبہ کے والدین کو بلایا جائے
وشین کاظمی کے والد سید ہدایت اللہ شاہ جو کہ دادو ضلع کے سوشل ویلفیئر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں کو انکی بیٹی کی ہلاکت کی اطلاع کالیج انتظامیہ کی جانب سے فون پر دی گئی، تاہم جب وہ لاڑکانہ پہنچے تو سب سے پہلے انہیں ہاسٹل روم پر لے جایا گیا ان کو اپنی بیٹی کی پنکھے سے لٹکی نعش کا منظر دیکھنا پڑا پھر انکی اجازت سے نعش کو اتارا گیا اور پھر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوایا ۔
پوسٹ مارٹم کے بعد والد اپنی بیٹی نعش کو دادو لے گئے جہاں آج جنازہ نماز کے بعد نوشین کاظمی کی تدفین کی گئی۔
بیٹی کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے لے جاتے وقت میڈیا سے باتچیت کرتے ہوئے نوشین کے والد کا کہنا تھا کہ چانڈکا میڈیکل کالیج میں خودکشی کے واقعات پہلے بھی ہوئے ہیں، انہیں اس واقعہ پر کئی خدشات ہیں۔
آصفہ ڈینٹل کالیج نمرتا کماری کی نعش بھی اسی طرح کمرے میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی تھی، تاہم وہ پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کریں گے، پولیس افسران سے انکی ملاقات ہوئی ہے، اور اگر ضرورت پڑی تو وہ مقدمہ بھی درج کروائیں گے
اس معاملے پر ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ نے وائیس چانسلر جامع بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر انیلا عطاالرحمان سے ملاقات کی اور نوشین
ڈی آئی جی کے مطابق پولیس کو جائے وقوعہ سے تمام فارنسک شواہد، فنگر پرنٹس، طالبہ کا موبائل فون، ڈائری، اور ایک سوسائیڈ نوٹ بھی حاصل کیا جس پر لکھا ہوا تھا کہ
“مجھ پر کسی کا دبائو نہیں یہ میں اپنی مرضی سے کر رہی ہوں”
تاہم ہلاکت کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، تحقیقات کے بعد یہ پتہ چلے گا کہ یہ خودکشی ہے یا قتل، اور اگر خودکشی ہے تو وجوہات کیا تھیں؟، اگر قتل ہے تو کس نے کیا، انکا کہنا تھا کہ ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی اور ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ڈاکٹر سمیر نور چنہ خود اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔
چانڈکا میڈیکل کالیج کے پرنسپل پروفیسر گلزار شیخ کا کہنا تھا نوشین کالیج کی 46 بیچ کی طالبہ تھیں کالیج میں تدریسی عمل امتحانات کی وجہ سے بند تھا طالبعلم اپنے ایگزیم فارمز فل کر رہے تھے، تاہم نوشین حال ہی میں گھر سے لوٹی تھی۔
نوشین کاظمی کے متعلق پروفیسر گلزار شیخ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ہاسٹل روم میں بھی ایک قنات لگا کر الگ “ہجرے” میں رہتی تھیں اور انکی موت کے وقت بھی وہ قنات کمرے میں اسی طرح لگی ہوئی تھی ۔
اس سارے معاملے پر وائس چانسلر جامع بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر انیلا عطاالرحمان کی جانب سے پروفیسر صفدر علی شیخ کی سربراہی میں ایک فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ 5 روز میں وائس چانسلر کو رپورٹ کرے گی۔
نوشین کاظمی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق طالبہ کی موت لٹکنے سے واقع ہوئی طالبہ کے گلے پر نشانات جبکہ پھیپھڑوں میں خون کے دھبے پائے گئے ہیں۔ تاہم رپورٹ میں نوشین کاظمی کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں پائے گے۔
رپورٹ کے مطابق جانبحق طالبہ کے جسم کے اعذا مخلتف کیمیکل ایگیمینیشنز کے لیے سرکاری لیبارٹری کو بھجوا دیئے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنے پر حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی جایے گی۔

عدلیہ کو مبینہ طور پر بدنام کرنے کے الزام میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی...
25/11/2021

عدلیہ کو مبینہ طور پر بدنام کرنے کے الزام میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کل ہوگی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس اطہر من اللہ درخواست کی سماعت کریں گے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، دونوں نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے لہٰذا شاہد خاقان اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے

اڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج کی چوتھے سال کی طالبہ نوشین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ  جاری کردی گئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ می...
25/11/2021

اڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج کی چوتھے سال کی طالبہ نوشین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اس کی موت گلے میں پھندا لگنے سے ہوئی،نوشین کے جسم کے بعض اندرونی اعضا مزید معائنےکے لیے بھیج دیےگئے ہیں جس کی رپورٹ بعد میں جاری کی جائےگی
متوفی ڈاکٹر نوشین کو دادو میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی افراد سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خیال رہےکہ ایک روز قبل ہاسٹل میں نوشین کی اس کےکمرے سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ طالبہ کی پراسرار موت کی تحقیقات میں تمام شواہد اکٹھےکرلیے ہیں، تحقیقات درست سمت میں جاری ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات کے معاملے میں نااہلی دکھ...
25/11/2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات کے معاملے میں نااہلی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ بندہونےسے آج پورا ملک پریشان ہے، امورِ زندگی ٹھپ کرکے عمران خان نےہرپاکستانی کی زندگی اجیرن کردی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول اورگیس پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں۔

خیال رہے کہ آج سے پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال شروع کی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام رُل رہی ہے، تڑپ رہی ہے مگر مجال ہے ظالم ...
25/11/2021

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام رُل رہی ہے، تڑپ رہی ہے مگر مجال ہے ظالم حکومت کو کوئی فرق پڑے۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کو آٹا ، چینی اور اب پیٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کردیا گیا،یہ صرف بے حسی اور نا اہلی نہیں، ظلم کی انتہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ خلقِ خدا رُل رہی ہے، تڑپ رہی ہے مگر مجال ہے ظالم حکومت کو کوئی فرق پڑے، ایک دن بھی عوام پر ظلم و قیامت ڈھانے والے عمران خان کو عوام کی تکلیف پر پریشان ہوتے نہیں دیکھا۔

پمپس پر لگی قطاروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالا کی یہ تصاویر عوام کے کرب، تکلیف اور بے بسی کی داستان ہیں

کراچی ناردرن بائی پاس پر شدید دھند کے باعث پیش آئے ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق کراچ...
25/11/2021

کراچی ناردرن بائی پاس پر شدید دھند کے باعث پیش آئے ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق کراچی سے ایران کے مقدس مقامات کی زیارت کرنے جانیوالوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، زائرین کی بس کو حادثہ ناردرن بائی پاس پر نجی یونیورسٹی کے قریب پیش آیا جہاں بس کا تصادم ٹرالر سے ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بس میں 30 مسافر موجود تھے، حادثےمیں بس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا اور آگے بیٹھے ہوئے افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، ناردرن بائی پاس پر شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ تقریباً صفر ہے جس کی وجہ سے بس ڈرائیور ٹرالر کو دیکھ نہیں سکا، حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے لیے جانے والی پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں کو بھی جائے حادثہ سے واپسی کے لیے مشکلات پیش آئیں۔

ناردرن بائی پاس سے گزرنے والے ٹرک اور ٹرالر ڈرائیوروں نےبھی کسی بڑے حادثے سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیاں یونیورسٹی کے پاس سڑک کے کنارے کھڑی کردیں

لاہور میں بیٹوں کی فائرنگ سے باپ جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن میں بیٹوں کی فائرنگ سے باپ جاں بحق ہوا۔پولیس کا...
25/11/2021

لاہور میں بیٹوں کی فائرنگ سے باپ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن میں بیٹوں کی فائرنگ سے باپ جاں بحق ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ جائیداد کا تنازع معلوم ہوتا ہے تاہم لاش تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا میں ایک کار سے میاں بیوی اور ان کی دو بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق فیروز وا...
25/11/2021

شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا میں ایک کار سے میاں بیوی اور ان کی دو بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق فیروز والہ کے گاؤں اتوکے اعوان کے رہائشی شاہنواز، اس کی اہلیہ زینب، دو بیٹیوں چار سالہ ہانیہ اور 2 سالہ حورین کی لاشیں کار سے ملیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تاہم گاڑی کے چاروں اطراف فائرنگ کا کوئی نشان نہیں تھا جبکہ اندر گولیوں کے نشانات واضح تھے

Address

Karachi Sindh
Sindh

Telephone

+923202365244

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 99 News Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category



You may also like